بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر شہر وارڈ نمبر 10 مکہال کے رہائشیوں کا ایک ماہ سے وارٹر سپلائی کی بندش کیخلاف شدید احتجاج ٹائر جلا کر بھمبر گجرات اور بھمبر برنالہ روڈ کو 4 گھنٹے بند رکھا محکمہ پبلک ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے با زی ہڑتال کے باعث سکو لوں،کا لجو ں ،سر کا ری ادا رو ں عدا لتو ں میں آنیوا لے مسا فرو ں کو شدید پر یشا نی کا سا منا اسسٹنٹ کمشنر،ڈا کٹر انعا م الحق چو ہدری کی مدا خلت پر ہڑ تال ختم24گھنٹے میں وا ٹر سپلا ئی بحا ل نہ ہو نے کی صورت میں دو با رہ احتجا ج کی دھمکی تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر شہر کی وارڈ نمبر10مکہا ل کے رہا ئشیو ں نے گز شتہ روز ایک ما ہ سے وا رٹر سپلا ئی کی بند ش کیخلا ف شدید احتجا ج کر تے ہو ئے خوا تین ،مر دو ں اور بچو ں نے ٹا ئر جلاکر بھمبر گجرا ت بھمبر بر نا لہ کو 4گھنٹے تک بند رکھا احتجا جی مظا ہر ین نے رو ڈ کو ہر طر ح کی ٹر یفک کے لئے بند کر دیا مظا ہر ین صبح6بجے با ب کشمیر پل کے نز دیک جمع ہو گئے اور ٹا ئر جلا کر محکمہ پبلک ہیلتھ اور ضلعی انتظا میہ کیخلا ف شدید احتجا ج اور نعر ے با زی کی رو ڈ بند ہو نے سے سکو لو ں ،سر کا ری دفا تر ،عدا لتو ں ور دیگر مقا ما ت پر جا نیو ا لے مسا فرو ں کو شدید گر می میں شدید مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑا تحصیل انتظا میہ اور احتجا جی مظا ہر ین کے درمیا ن کئی گھنٹے مذا کرا ت جا ری اس دو را ن تحر یک انصا ف کے امیدوا ر اسمبلی ڈا کٹر انعا م الحق چو ہدر ی کی مدا خلت پر احتجا جی مظا ہر ین اور انتظا میہ کے درمیا ن مذا کرا ت کا میا ب ہو ئے ضلعی انتظا میہ نے24گھنٹے کے اندر وارٹر سپلا ئی کو بحا ل کروا نے کی یقین دھا نی کروا ئی اس موقع پر احتجا جی مظا ہر ین نے کہا کہ ہم گز شتہ ایک ما ہ سے پینے کے صا ف پا نی کی بند ش اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا انصا فی اور ذیا دتی کیخلا ف احتجا ج کر رہے ہیں ضلعی انتظا میہ کو بھی کئی با ر شکا ت کی لیکن کو ئی شنو ائی نہ ہو ئی گز شتہ روز ہما ری خوا تین نے ڈپٹی کمشنر کے آفس کے با ہر احتجا ج کیا تھا اور ڈپٹی کمشنر نے24گھنٹے کے اندر وارٹر سپلا ئی بحا ل کرو ا نے میں نا کا م رہے جس کیو جہ سے ہمیں مجبو راًآج گر می کے شدید موسم میں رو ڈ بند کر نا پڑ ی جس سے مسا فرو ں کوپر یشا نی کا سا منا کر نا پڑا انہو ں نے کہا کہ اگر 24گھنٹے کے اندر وارٹر سپلا ئی کے پا نی کی سپلا ئی بحا ل نہ ہو ئی تو ہم دوبا رہ احتجا ج کر یں گے اور دو با رہ رو ڈ بند کر ینگے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر کے نو احی علاقہ سنگڑ ھ کے بین الصوبا ئی نو سر با زگرو ہ متحر ک نو سر باز وں کے ساتھ نو سر با زی حقیقت یا ڈرا مہ تھا نہ بر نا لہ کے ASIسمیت 6افراد کیخلا ف ایس ایس پی کو اغوا اور تاوان کی درخواست دو را ن تفتیش اہم انکشا فا ت سا منے آنے کی توقع تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کے نواحی علاقہ سنگڑ ھ کے بین الصو با ئی نو سر باز گرو پ اور خا موش رہنے کے بعد متحر ک ہو گیا نو سر با ز گرو ہ کے ساتھ حقیقتاً نو سر با زی یا پھر دو با رہ ڈرا مے با زی گز شتہ روز سنگڑ ھ کے رہا ئشی امجد نا می ڈرا ئیو ر نے ایس ایس پی بھمبر چو ہدر ی منیر حسین کو تحر یر ی در خواست دی جس میں تفصیل بیا ن کرتے ہو ئے کہا کہ 16تا ریخ کو اشرف نا می شخص مجھے فو ن کر کے کہا کہ میں اپنے بچو ں کو ملتا ن سے لانا ہے آپکی گا ڑی بکنگ پر لے جا نی ہے یو ں اشرف کے ساتھ بھمبر سے ملتا ن کے لئے روا نہ ہوا چڑ یا ولہ چیک پو سٹ کرا س کر تے آگے دو گا ڑیا ںکھڑ تھیں جن میں سے ایک گا ڑ ی کی فر نٹ سیٹ پر تھا نہ بر نا لہ کا ASIنو ید عا طف پو لیس وردی میں بیٹھا تھا جس کے ہاتھ میں کلاشنکو ف تھی جس نے نیچے اتر کر مجھے ما رنا شرو ع کر دیا مجھے اپنی گا ڑی سے اتا ر کر دو سر ی دو سر ی گا ڑی میں بیٹھا لیا اور میر ی آنکھیں بند کر دی گا ڑیو ں میں را جہ عباس نعما ن ،ابر ار اور سا گر نا می اشخاص موجو دتھے اسکے بعد اس کے بعد تینو ں گا ڑیاں گجرات کی طرف چل پڑ ی اور نا معلو م مقام پر جا کر مجھے تے خا نے میں ڈا ل دیا اور10لا کھ رو پے تا وان کامطا لبہ کیا جس پر میں نے اپنے بھا ئی اور کز ن سے را بطہ کیا جنہو ں نے ملزما ن کے آدمی کو لاہو ر 3لا کھ 20ہزا ر رو پے تاوان کیاا ور فو ن پر میر ی با ت بھی کروا ئی جس کے بعدASIنو ید عا طف نے بھمبر CIAمیں کس چنا تر کے پو لیس ملاز م عرفا ن عرف بھلی سے فو ن پر با ت کی اور میر ی گا ڑی کے کا غذا ت کے با رے میں معلو ما ت حاصل کی جس نے کا غذا ت در ست ہو نے کی تصد یق کی اس پرASIنو ید عا طف نے مجھ سے زبر دستی بھمبر میں را جہ ما جد نا می شو رو م وا لے سے با ت کروا ئی اور میر ی گا ڑی کے کا غذا ت کی فا ئل میر پو ر میں تعینات پولیس ملا زم جمیل کو دینے کا کہا جس کے بعد جمیل نے بھمبر آکر را جہ ما جد سے20ہزا ر روپے دے کر میر ی گا ڑی کی فا ئل لے گیا اس کے بعد ملز ما ن نے مجھ سے کہا کہ آپ ہمیں جا نتے ہو ایک شر ط پر تمہیں زند ہ چھو ڑیں گے کہ تم کسی سے اس کا ذکر نہیں کرو گے اور مجھے آنکھیں بند کر کے گز شتہ را ت گجرا ت چھو ڑ گئے ایس ایس پی بھمبر نے درخو است وصو ل کر نے کے بعد امجد نا می در خواست دھند ہ کو تفتیش کے لئے بیٹھا لیا خیا ل کیا جا رہا ہے کہ ان تمام افراد کا تعلق نو سر با ز گروہ سے ہے اور یہ گرو ہ اس سے قبل بڑ ی بڑ ی واردا تیں کر چکا ہے اب بھی اس نو سر باز گرو ہ نے کو ئی بڑ ی واردا ت کی ہے جس کو چھپا نے کے لئے ڈرا مہ رچا یا جا رہا ہے دو را ن تفتیش کئی اہم انکشا فا ت کی توقع کی جا رہی ہے تفتیش کے بعد حقیقت سامنے آئے گی کہ کیا حقیقت میں نوسر باز ی ہو ئی یا پھر نو سر با زوں نے ڈرا مہ کیا۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)انتظا میہ اور قبضہ ما فیا کی ملی بھگت سے بھمبر نا لہ پر نا جا ئز قبضہ کر نے والو ں کیخلا ف قانونی کا رروا ئی نہ ہو سکی نا جا ئز قبضہ کرنیوا لے گر فتا ر افراد او ر ضبط گا ڑیو ں کو مک مکا کے بعد چھو ڑ دیا گیا بھمبر کے سیاسی ،سما جی اور عو امی حلقو ں کا شدید احتجا ج قبضہ ما فیا اور ذمہ دا را ن کے خلا ف کا رروائی کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق قبضہ ما فیا اور انتظا میہ کی ملی بھگت سے بھمبر نا لہ پر نا جا ئز قبضہ کر نیوا لوں کیخلا ف قانو نی کا رروا ئی نہ ہو سکی نا جا ئز قبضہ کر نیوا لے گر فتا ر افراد اور ضبط گا ڑیوں کو مک مکا کے بعد چھو ڑ دیا گیا ذرا ئع کے مطا بق محکمہ ما ل اور قبضہ ما فیا کے مک مکا سے گز شتہ تین دنو ں سے مجا ہد سنٹر کے نز دیک بھمبر نا لہ پر نا جا ئز قبضے کا سلسلہ جا ری تھا حساس ادا رے کی مدا خلت پر ضلعی انتظا میہ کو بھمبر پر نا جا ئز قبضہ رکونا پڑا اور انتظا میہ نے فر ضی کا رروا ئی کر تے ہو ئے وقتی طو ر پر نا جا ئز قبضہ کر نیوا لے افرا د کو گر فتا ر کر لیا اور ٹر یکٹرٹرا لیو ں اور شا ور کو بھی قبضہ میں لے لیا ور تھا نہ بھمبر بند کر دیا لیکن تھو ڑی ہی دیر بعد پہلے گر فتا ر افراد کو چھو ڑا اور پھر ضبط شدہ گا ڑیا ں بھی چھو ڑ دی اور نا جا ئز قبضہ کر نیو ا لوں کیخلا ف نہ تو کو ئی FIRکا ٹی گئی اور نہ ہی کو ئی اور کا رروا ئی عمل میں لا ئی گئی محکمہ ما ل نے گر فتا ر افراد اور ضبط گا ڑو ں کو چھو ڑنے کے بعد کا رروا ئی کی فر ضی در خواست تھا نہ ارسا ل کر دی جس پر ابھی تک کو ئی کا رروا ئی نہ ہو ئی ذرا ئع سے معلو م ہو اہے کہ قبضہ ما فیا اور انتظا میہ کے درمیا ن قبضہ کروا نے قبضہ کروا نے گر فتا ر افراد کو چھوڑا نے اور قانو نی کا رروا ئی رکو انے کے تما م معا ملا ت ایک وکیل کے ذریعے طے ہو ئے تھے بھمبر کے سیا سی سما جی اور عو امی حلقو ں نے مطا لبہ کیا ہے کہ بھمبر نا لہ پر نا جا ئز قبضہ کر نیوا لے قبضہ ما فیا کیخلا ف FIRدر ج کر کے کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)نواحی علاقہ برسالی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ،خاتون سمیت 3 افراد شدیدزخمی ،علاقے میں خوف و ہراس ،3باپ بیٹوں سمیت4 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج ،چیف ملزم علی شان نے گرفتاری دے دی،پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملزمان کی اکمل ولد محمد حسین سے کسی معاملے میں تلخ کلامی ہو گئی ،بعد ازاں ملزما ن محمد راسب ، علی شان ،قیصر پسران محمد راسب اور خادم حسین نے فائرنگ کر کے اکمل ولد محمد حسین ،شمیم زوجہ محمد حسین اور غلام حسین ولد نیک عالم کو شدید زخمی کر دیااور موقعہ سے فرار ہو گئے ،مقامی لوگوں نے تینوںزخمیوںکو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا ،ہسپتال ذرائع نے مطابق شدید زخمی غلا م حسین کو کھا ریا ں سی ایم ایچ ریفر کر دیا گیا ہے جہا ں اس کی حا لت خطر ے میں بتا ئی جا تی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی تھانہ سکندر اعظم اور سب انسپکٹر طارق سلہریا پولیس نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے، پولیس نے 4 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، دوسری طرف واقعہ کے چیف ملزم علی شان ولد راسب نے پولیس کو اپنی گرفتاری دے دی ،واقعہ کے بعد علاقے میں کوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)چیئر مین احتسا ب بیو رو کے حکم پر سپو رٹس سٹیڈ یم میں بجلی کے ٹرا نسفا ر مر سمیت گراونڈ کی لیو لنگ اور سپو رٹس ساما ن مہیا کر دیا گیا اس سلسلے میں ڈی ایس پی احتسا ب بیو رو عطا الر حمن نے سٹیڈ یم کا دو رہ کیا اور موقع پر مو جود سا ما ن کی تفصیلا ت اور لیو لنگ کے معیا ر کو چیک کیا اس موقع پر انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ قومی ادا رے اور قومی منصو بو ں میں کسی قسم کی کر پشن اور کو تا ہی بر داشت نہیں کی جا ئیگی انہوں نے گراونڈ کی لیو لنگ چیک کر نے کے لئے انجینئر فا روق زبیر کے ہمرا ہ گراونڈ کی مکمل چیکنگ کی انہو ں نے کہا کہ چیئر مین احتسا ب بیو رو را جہ غضنفر علی کے دو رہ بھمبر کے دو را ن چیئر مین کر کٹ ایسوسی ایشن ثاقب بشیر بٹ نے بذ ریعہ در خواست سٹیڈ یم کی حا لت زار اور ساما ن کی کمی کی جا نب تو جہ دلا ئی تھی جس پر چیئر مین احتسا ب بیو رو نے فو ری طو ر پر وزارت سپو رٹس کو سپو رٹس سٹیڈ یم بھمبر میں تما م سا ما ن مہیا کر نے اور گراونڈ کا لیو ل کروا نے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد کروا تے ہو ئے وزارت سپو رٹس نے سٹیڈ یم کے لئے ٹرا نسفا رمر اور دیگر ضروری ساما ن مہیا کر دیا ہے با قی سا ما ن بھی جلد مہیا کر دیا جا ئیگا اس سلسلہ میں کسی قسم کی کو تا ہی برداشت نہیں کی جا ئیگی ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)20روز سے پا نی نہ ملنے پر وارڈ نمبر10مکہا ل کے مرد وخوا تین اور بچو ں نے با ب کشمیر پل پر ٹا ئر جلا کر ہرقسم کی ٹر یفک کے لئے بند کر دیا گیا مسا فرو ں ملا زمین طا لبعلو ں مریضو ں کو سخت گر می میں شدید زہنی کو فت اٹھا نا پڑ ی اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کی یقین دہا نی پر5گھنٹے بعد ٹر یفک کے لئے کھو ل دی گئی ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدا یت پر متا ثر ین کو فوری طو ر پر بذ ریعہ ٹینکر پا نی کی سپلا ئی بحا ل کر دی گی تفصیلا ت کے مطا بق وارڈ نمبر10مکہا ل کے مکین گز شتہ 20دنو ں سے پینے کے صا ف پا نی سے محرو م ہے اہل علاقہ کی با ر با ر تو جہ دلا نے کے با وجد محکمہ پبلک ہیلتھ نے کو ئی نو ٹس نہ لیا گزشتہ روز اہل علاقہ نے مجبو ر ہو کر بھمبر گجرا ت روڈ کو ہر قسم کی ٹر یفک کے لئے بند کر دیا جس کیو جہ سے صبح دفا تر آنیوا لے ملا زمین ،طا لبعلو ں اور مسا فروں کو شدید گر می میں ذہنی کو فت اٹھا نا پڑ ی اہل علاقہ خوا تین اور بچو ں کے ہمرا ہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلا ف شدید نعر ہ با زی کر تے رہے اسسٹنٹ کمشنررا جہ طا رق محمود خا ن نفر ی کے ہمرا ہ موقع پر پہنچ گئے اور مظا ہر ین سے طو یل مذا کرا ت کے بعد ٹر یفک کو کھو ل دیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر را جہ طا رق محمود خا ن نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ بجلی کی وولٹیج کم ہو نے کیو جہ سے مکہا ل کے مکینو ں کو پینے کا صا ف پا نی مہیا نہیں ہو رہا اس سلسلے میں میں ایکسین بر قیا ت کو حکم جا ری ہو اہے کہ ایک ہفتے کے اندر کم وولٹیج کا مسئلہ حل کروایا جا ئیگا اور جب تک وولٹیج کا مسئلہ حل نہیں ہو تا اس وقت تک مکہا ل کے مکینو ںکو بذ ریعہ ٹینکر پینے کا صا ف پا نی مہیا کیا جا ئیگا ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )ضلعی ہیڈ کوارٹر میں بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ اور کم وولٹیج نے عو ام کا جینا محا ل کر دیا مر یضو ں اور طا لبعلمو ں کو شدید ذہنی کو فت وزیر برقیا ت سیکر ٹر ی بر قیا ت اور ڈپٹی کمشنر نو ٹس لیں عو ام علاقہ کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق ضلعی ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ چند دنو ں نے بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ اور کم وولٹیج کیو جہ سے مریض طا لبعلمو ں اور عو ام علاقہ سخت ذہنی کو فت میں مبتلاہے جبکہ الیکٹرو نکس کا سا مان ملنے کیو جہ سے لو گو ں کا لا کھو ں رو پے کا نقصا ن ہو چکا ہے بھمبر کے سیا سی وسما جی حلقو ں نے وزیر بر قیا ت را جہ ممتاز را ٹھو ر ،سیکر ٹر ی بر قیا ت اور ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرا ل سے مطا لبہ کیا ہے کہ فو ری طو ر پر بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ ختم کروا ئی جا ئے تا کہ عوام علاقہ میں پا ئی جا نیو الی بے چینی ختم ہو سکے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)نو جو انو ں کے حقوق دلا نے کے لئے سیاست میں اترا ہو ں مخا لفین تحر یک انصا ف کی مقبو لیت سے خا ئف ہیں بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی ہی حقیقی معنو ں میں کشمیر یو ں کے لیڈر ہیں انشاا للہ آمد ہ الیکشن میں تحر یک انصا ف آزادکشمیر میں کلین سو یپ کر ے گی اور عوام کا لو ٹا ہو اپیسہ کر پٹ حکمرانو ں سے وا پس لیکر آزاد کشمیر کو اونچا ئیو ں پر لیکر جا ئینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف ضلع بھمبر کے آرگنا ئزر چو ہدر ی اصغر علی گھو ٹا ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ مخا لفین کی نیند یں پا کستا ن تحر یک انصا ف آزاد کشمیر کی بڑ ھتی ہو ئی مقبو لیت سے حرا م ہو چکی ہیں بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی ہی حقیقی معنو ں میں کشمیر یو ں کے لیڈر ہیں ہر پلیٹ فا رم پر انہو ں نے آرپا ر کشمیر ی بھا ئیو ں کے لئے آواز اٹھا ئی ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ تحر یک انصا ف آئند ہ الیکشن میں واضح اکثر یت سے کا میا بی حا صل کر ے گی چیئر مین تحر یک انصا ف عمران خا ن کے ویژ ن کو گھر گھر پہنچائیں گے اور حقیقت میں ایک نیا پا کستا ن بنا ئینگے انہو ں نے کہا کہ اب عو ام کے حقوق غضب کر نیو الوں کے دن گنے جا چکے ہیں لو گ جو ق در جوق بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کے قا فلے میں شامل ہو رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ انشا اللہ آمد ہ الیکشن میں تحر یک انصا ف کلین سو یپ کر کے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنا ئے گئی اور بیر سڑسلطا ن محمود چو ہدر ی وزیر اعظم ہو نگے اور کر پٹ حکمرانو ں کا کڑا احتساب کر کے ان سے عو ام کو لوٹا ہو اپیسہ واپس لیکر عو ام اور ریا ست کی خوشحا لی پر خر چ کیا جا ئیگا ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)دی لر نرز سکو ل کی طا لبہ کا اعزاز فیڈر ل بو رڈ کے زیر اہتما م انٹر میڈ یٹ کے امتحا ن میں آزادکشمیر بھر میں دوسر ی پو زیشن حا صل کر لی تفصیلا ت کے مطا بق فیڈر ل بو رڈ کے زیر اہتما م انٹر میڈ یٹ کے امتحا ن میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل میر پو ر چو ہدر ی حق نواز کی صا حبزادی رمشا ء نو از نے984نمبرا ت حا صل کر کے آزاد کشمیر بھر میں دو سر ی پو زیشن حا صل کر لی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)تھا نہ پو لیس بھمبر کی حدود برسالی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ،خاتون سمیت 3 افراد شدیدزخمی ،باپ بیٹوں سمیت4 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج مقدمہ میں نا مز د ملزم علی شان گرفتار،پولیس کے مطابق گزشتہ روبر سا لی کے رہائشیوں محمد راسب ، علی شان ،قیصر پسران محمد راسب اور خادم حسین کی اکمل ولد محمد حسین کی معمو لی تلخ کلامی ہو گئی ،جس پر ملزما ن نے مشتعل ہو کر فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر اکمل ولد محمد حسین ،شمیم زوجہ محمد حسین اور غلام حسین ولد نیک عالم کو شدید زخمیہو گئے جبکہ ملز ما ن موقعہ سے فرارہو نے میں کا میا ب ہو گئے ،مقامی لوگوں نیزخمیوںکو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی حا جی سکندر اعظم اوایڈ یشنل ایس ایچ او طارق سلہریا پولیس نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے، پولیس نے 4 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، دوسری طرف واقعہ کے مر کز ی ملزم علی شان ولد راسب نے پولیس کو اپنی گرفتاری دے دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )جنر ل (ر)حمید گل پا کستان قوم کا عظیم سرما یہ تھے اور کشمیر یو ں کے ما تھے کا جھو مر تھے پا کستا نی اور کشمیر ی قوم کی پو ری دنیا میں نما ئند گی کر تے تھے اور پا کستان مخا لفت قوتو ں کیخلا ف ننگی تلوار کی حیثیت رکھتے تھے ان کی وفا ت سے پو ری پا کستا نی اور کشمیر ی قوم سو گوا ر ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر کشمیر پر یس کلب بھمبر کے ایڈ یشنل جنر ل سیکر ٹر ی ند یم مرزا نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ جنر ل (ر) حمید گل پاکستانی فو ج کے نڈر بے با ک دلیر سپہ سا لا ر تھے اور پا کستا نی عوام اور امت مسلمہ کے عالمی را ہنما کے طو ر پر بھی جا ننے جا تے افغا نستا ن کو رو س کی یلغا ر سے مجا ہد ین کے زریعے آزاد کرا نے میں ان کی خد ما ت تا ریخ کا حصہ بن چکی ہیں اور عالم اسلا م دنیا میں جنر ل (ر)حمید گل کی خدما ت کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں او ر ان کی خد ما ت کو ہمیشہ سنہر ی حروف میں لکھا جا ئیگا ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) میٹرک سالانہ امتحان میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھندڑ کلاں بھمبر کا رزلٹ 100 فیصد رہا ہے سائنس اور آرئس میں یکساں شاندار نتائج دینے والے اس سکول میں بنیادی سہو لیات کا شدید فقدان ہے صدرمعلمہ روبینہ افتخار خلجی نے شاندار رزلٹ کو تدریسی سٹاف کی انتھک محنت اور گائوں کے بزرگوں کی دعائو ں ، والدین کا تعاون اور طالبات کی محنت کا ثمر قرار دیا ہے صدر معلمہ نے کہا کہ 1995ء پیکج کے تحت ہا ئی کا درجہ پانے والے سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت بنا ئے گے ایک واش روم پر مشتمل اس ادارے میں دورجدید میں بھی دھوپ اورشدید حبس میں300 سے زائد طالبات تعلیم حاصل کر نے پر مجبور ہیں بارش اورسرما گرما میں شدید موسمی حالات میں مجبوراً تدریسی عمل روک کر چھٹی کرنا پڑتی ہے تدریسی عملے اور کلاس رومز کی کمی ہے۔ صرف دو بوسیدہ کلاس رومزکی سہولت حاصل ہے معززین علاقہ کے فیصلے کی روشنی میں متبادل عمارت حال بوائز مڈل سکول نہ مل سکی ہے اور گائوں سے باہر 8 سال قبل بننے والی عمارت میں طالبات کو تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیاتھا ۔ طالبات کو انہی ناگفتہ بہ حالات میں تعلیم حاصل کرنا پڑتی ہے اُنہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ڈی ای او نسواں اور مردانہ معززین علاقہ کے فیصلہ کی روشنی میں متبادل عمارت میں منتقلی کیلئے اپنا فیصلہ کن کردار ادا کریں گے ۔ انہو ں نے عوام علاقہ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ آئندہ بھی سکول ہذا معیاری تدریسی عمل کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے شاندار نتائج دیتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے مرکزی سینئر نائب صدرو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادجموں وکشمیر قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی ،پیپلز پارٹی کی حکومت آزادکشمیر میں ہر سطح پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ کی علیحدگی کے بعدیہ آزادکشمیر میں آخری سانسیں لے رہی ہے اپنے اقتدار کے آخری سال میں پی پی پی کی حکومت ریاست کے لوگوں کو حسب سابق جعلی اور جھوٹے اعلانات کے ذریعے چکمہ دینا چاہتی ہے لیکن اسے عوام کی جانب سے سخت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف حلقوں سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر کے آمدہ انتخابات کے لیے ن لیگ کی قیادت نے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ،یوتھ اور ہر سطح پر تنظیموں کو متحرک کیا جا رہا ہے یوتھ کے کارکنان میاں نواز شریف ،سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور راجہ فاروق حیدر کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں اور انتخابات کے لیے بھرپور تیاری کریں ن لیگ بھاری اکثریت سے پوری ریاست سے کامیاب ہو کر ایک مستحکم حکومت بنائے گی اور اپنے منشور کے مطابق ریاست میں ہر سطح پر بہتری پیدا کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ،انہوں نے کہا کہ حلقہ بھمبر کو موجودہ حکومت نے اپوزیشن کا حلقہ ہونے کی وجہ سے جو سزا دی ہے عوام علاقہ بھمبر اس کا بدلہ چکانے کے لیے تیاری کریں ،حلقہ بھمبر کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ میں موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی لوگوں کے ذاتی اختلافات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں ،میرے والد محروم نے ہمیشہ نظریاتی اور پارٹی کی سیاست کی ہے ،برداریوں کی سیاست سے بالاتر ہو کر حلقہ کے عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے علاقائی اور برادری ازم کی سیاست کو ہوا دینا چاہتے ہیں اس قسم کے کسی دبائو میں نہیں آئوں گا ،مسلم لیگ ن کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور شرپسند عناصر سے باخبر رہیں میں سیاست میں دوڑ لگانے کا عادی نہیں ہوں سیاست حکمت اور اعتدال کا نام ہے اور اسی اصول پر کاربند ہوں انہوں نے کہا کہ حلقہ بھمبر کے کارکنوں نے پچھلے ساڑھے چار سال میں بدترین جبر اور ظلم کا مقابلہ کیا ہے اب حوصلہ رکھیں اور مسلم لیگ ن ،میاں نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر کا ساتھ دیں میرا وعدہ ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں ان کے خلاف کی گئی انتقامی کارروائیوں کا ازالہ کرے گی ۔