بھمبر کی خبریں 22/10/2014

Bhimbar

Bhimbar

چوہدری رشید احمد آج ہمارے ادارے سے رخصت تو رہے ہیں لیکن ہمارے دل و دماغ پر اپنی جدائی اور صاف گوئی کے اثرات چھوڑ کرجارہے ہیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری رشید احمد آج ہمارے ادارے سے رخصت تو رہے ہیں لیکن ہمارے دل و دماغ پر اپنی جدائی اور صاف گوئی کے اثرات چھوڑ کرجارہے ہیں میرا اور ان کا تعلق صدر معلم اور مدرس کو نہ تھا بلکہ وہ اچھے دوست اور محنتی انسان تھے جس سے میں وقتاً فوقتاً ادارہ کی بہتری کیلئے راہنمائی لیتا تھا آج ان کا ریٹائر ہونا اور باوقار طریقے سے ادارہ سے جانا انکے اور انکے خاندان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے میری ریٹائرمنٹ بھی نزدیک ہے میںنے اپنی حتی المقدور صلاحیتوں سے ادارہ کی بہتری کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے آج میں اپنے ایک محنتی دلیر اور باکردار ساتھی سے جدا ہورہاہوں لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ میرے لیے اتنے ہی محترم ہونگے جتنے ادارہ ہذا میں دوران سروس تھے ان خیالات کااظہار صدر معلم پائلٹ ہائی سکول بھمبر چوہدری محمد اسلم نے چوہدری رشید احمد کے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میںکیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل دی لرنرز چوہدری عتیق الرحمن نے کہاکہ میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے میں آج اپنی مادری درس گاہ میں اس پروقار تقریب میں اظہار خیال کررہا ہوں میرا ایک ایک لفظ میرے اساتذہ پائلٹ ہائی سکول کا عطا کردہ ہے جدید نظام تعلیم میں دی لرنرز کی کامیابی انتھک محنت اور کوششوں کی وجہ سے ممکن ہو پائی اساتذہ پائلٹ ہائی سکول بھی اسی جذبہ سے کام کریں جو 1980کی دہائی میں تھا تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ ادارہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے میرے والد محترم چوہدری محمد رفیق مرحوم بھی اسی سکول میں ہیڈ ماسٹر رہے ماموں چوہدری فضل الرحمن بھی اسی ادارہ میں بطور صدر معلم اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے جو ہمارے لیے اعزاز سے کم نہیں پائلٹ ہائی سکول کے صدر معلم بلا شبہ ایک منجھے ہوئے ہیڈ منسٹریٹر اور مدرس ہیں جنہوںنے اپنی ساری زندگی ادارہ کی بہتری میں صرف کردی جو دیگر لوگوںکیلئے مشعل راہ ہے انکے شاگرد آج زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں چوہدری رشید احمد ایک پیشہ سے اخلاص رکھنے والے باکردار اور صاف ستھری شخصیت کے مالک ہیں او روہ خوش قسمت انسان ہیں جو اتنے باکردار طریقے سے ملازمت سے ریٹائر ڈ ہو رہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہونے والے مدرس چوہدری رشید احمد نے کہاکہ ریٹائرمنٹ اور ٹرانسفر ملازمت کا حصہ ہے میں نے دوران ملازمت اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے پوری دیانتداری سے کوشش کی آج کی یہ پروقار تقریب میرے سے کسی اعزاز سے کم نہیں میں تمام اساتذہ اور طالبعلموں کا انتہائی مشکور ہوں دوران ملازمت اگر کسی کا دل دکھا ہو تو معذرت خواہ ہوں قبل ازیں چوہدری رشید احمد جب پائلٹ ہائی سکول بھمبر پہنچے تو ادارہ ہذاء کے بینڈ اور رائفل دستہ کے چاق وچوبند طالبعلموں نے سلامی پیش کی چوہدری رشید احمد کے ہمراہ پرنسپل دی لرنرز چوہدری عتیق احمد نے پریڈ کا معائنہ کیا اس کے بعد مقامی ہوٹل میں اساتذہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبرکی طرف سے ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا تقریب میں چوہدری رشید احمد کے بھتیجے سینئر قانون دان و سابق صدر بار ،صدر پیپلزلائرز فورم ڈسٹرکٹ بھمبر چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ ،مرزا اعظم حسین ،مرزاکاظم جرال محکمہ برقیات ،چوہدری اللہ رکھا ،چوہدری عبدالعزیز کوٹ جیمل ،ڈاکٹر شریف کڈہالہ ،چوہدری محمد اشرف و دیگر عزیز واقارب جو برطانیہ سے آئے تھے نے خصوصی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امجد پرویز علی خان کو کمشنر میرپور ڈویژن تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق چیئرمین ضلع زکوة چوہدری فضل علی ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمدیوسف درائیاں،مسلم کانفرنس کے راہنما شیخ محمد صادق نے اپنے مشترکہ بیان میں راجہ امجد پرویز علی خان کو کمشنر میرپور ڈویژن تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محرم الحرام میںکسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محرم الحرام میںکسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ضلع بھرکے تمام داخلی اور خارجی راستوں سے چیکنگ کا نظام سخت کے دیا ہے ذوالجناح سے جلوس کی مکمل وڈیو بنائی جائے گی ان خیالات کااظہار ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر احمد نے اپنے آفس میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیںعاشورہ کے جلوس کی لائیو وڈیو گرافی کی جائے گی جسے کنٹرول روم میں متعلقہ آفیسر مانیٹر کرینگے انہوںنے کہاکہ عاشورہ محرم کے دوران امام بارگاہ اور مجالس کے مقامات اور جلوسوںکے راستوں پر سرچ اور سویپ ہو گا محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرائی جائیگی تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام و ذاکرین اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں تاکہ مذہبی ہم آہنگی قائم رہ سکے انہوںنے کہاکہ تمام لوگ مشکوک اشیاء پر نظر رکھیں کسی بھی مشکوک چیز کو دیکھ کر فوراً متعلقہ تھانہ یا کنٹرول رول میں اطلاع کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کو تاحال اسٹیبلشمنٹ نے تسلیم نہیں کیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر کو تاحال اسٹیبلشمنٹ نے تسلیم نہیں کیا ضلعی دفاتر میں افسران اور ملازمین اپنی مرضی سے آتے ہیں حکومت وقت میں بھمبر کے بااثر لوگ موجودہیں مگروہ شاید ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ضلع پر توجہ نہیں دے رہے ضلع کچہری حساس مقام ہے لیکن انتظامی افسران کی بے حسی کسی اور بڑے واقعہ کو جنم دے گی بھمبرکی عدلیہ انتہائی محنتی اور دیانتدار افسران پر مشتمل ہے آزادکشمیر کی عدلیہ میں سرداراختر حسین کا نام سر فہرست ہے ان خیالات کااظہار صدر ڈسٹرکٹ بار راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ نے بار کی طرف سے تبدیل ہونے واکے ڈسٹرکٹ و سیشن جج کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد پرائیویٹ اداروں میں نوکریاں کررہے ہیں اس وقت نہ صرف ضلع بھمبر بلکہ آزادکشمیر کا نظم و نسق صرف عدلیہ کے رحم و کرم سے ہے انہوںنے کہاکہ سردار اختر حسین نے بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبرمیں لمبا اور اچھا وقت گزارہ ہے انہوںنے اپنی دوران تعیناتی انصاف اور عدل کا بول بولا کیا ہم دعاگو ہیں کہ وہ اپنی باقی مدت ملازمت بھی اچھے طریقے سے گزاریں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار اختر حسین نے کہاکہ میں بھمبربار کا انتہائی شکر گزار ہوں جنہوںنے اتنی پروقار تقریب کاانعقاد کیا میں تقریباً پورے آزادکشمیر میںملازمت کی عدلیہ اور وکلاء کا جھولی دامن کا ساتھ ہے وکلاء برادری کا اچھا فیصلہ میں بڑا عمل دخل ہوتا ہے بھمبربار انتہائی پیشہ ور وکلاء پر مشتمل ہے میں نے بھمبر تعیناتی کے دوران پوری کوشش کی کہ دیانتداری کیساتھ اپنے فرائض انجام دوں بھمبرتعیناتی کے دوران اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں تقریب میں سینئر سول جج مرزا جہانگیر جرال ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری طالب حسین ،سینئر سول جج سماہنی چوہدری آفتاب احمد،سینئر سول جج برنالہ چوہدری زاہد حسین،تحصیل قاضی بھمبر تنویر محمدی ،تحصیل قاضی برنالہ سمیت وکلاء اور صحافیوںنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وزیر اعظم کا دورہ بھمبر مختلف شخصیات کی عیادت اور فاتحہ خوانی تفصیلات کیمطابق سابق وزیر اعظم مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے بھمبر کا دورہ کیاانہوںنے سینئر قانون دان راجہ محمد یعقوب خان کی عیادت کی جبکہ ممتاز صنعت کار راجہ رفیق احمدکی اہلیہ محترمہ اور سابق چیئرمین بلدیہ مرزا محمد اجمل جرال کی پھوپھو محترمہ کے انتقال پر انکے گھر جاکر مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبروجمیل کی دعاکی اس موقع پرسابق وزیر جنگلات مرزامحمد شفیق جرال اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی انکے ہمراہ تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرکے کشمیریوں کو پھر بندوق اٹھانے پر مجبور کررہا ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر سیاحت و شہری دفاع عبدالسلام بٹ نے کہاہے کہ بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرکے کشمیریوں کو پھر بندوق اٹھانے پر مجبور کررہا ہے کشمیری پر امن جدوجہدکے ذریعے خودارادیت کا حصول چاہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری قوم کے حق خودارادیت کی دوٹوک کی حمایت کرکے شہید ذوالفقار علی بھٹو یاد تازہ کر دی ہے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد انڈین ایوانوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی بنیاد مسلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے جسکے قائدین نے اپنے لہو سے جمہوریت کی آبیاری کی ہے ہم شہداء کے مشن کو آگے بڑھا ئیںگے انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر میں تعمیر وترقی گڈگورننس قائم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے لائق اور قابل لوگوں کو میرٹ پر روز گار فراہم کرنا ہمارے فرائض میںشامل ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ محکوم مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے پیپلزپارٹی کے کارکنان حوصلہ رکھیں وہ دن دور نہیں جب انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ کی طرف سے 200یونٹس پر یکساں ریٹ کا راگ الاپنا عوام کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ کی طرف سے 200یونٹس پر یکساں ریٹ کا راگ الاپنا عوام کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے جبکہ آزادکشمیر میں جنرل سیلزٹیکس ،انکم ٹیکس ،کرایہ میٹر ،نیلم سرچارج چھوڑ کر 100یونٹس پر فی یونٹ ریٹ 5.79روپے ہے جبکہ مزید 100یونٹس کا ریٹ فی یونٹ 8.11روپے ہے حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پہلے 200 یونٹس پر ریٹ فی یونٹ 5.79روپے ہوتا لیکن ایسا نہیں ہے اس لیے کسی وزیر یا سرکاری اہلکار کو جھوٹ نہیں بولنا چاہیے اور مہنگی بجلی کے باوجود عوام حکومتوں کا ساتھ دے رہے ہیں اس آزادکشمیر میں پہلے 300یونٹس کا ریٹ فی یونٹ 5.79روپے کیا جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف مل سکے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کیا انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر میں ایکسائز اینڈ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کیطرف سے کاروباری لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے مجموعی طورپر ایسے تاجر جو دوکانوں کی حد تک کام کررہے ہیںان میں اکثریت میٹرک بھی پاس نہیں ہیں جبکہ انکم ٹیکس اور بالخصوص سیلز ٹیکس کی سوجھ بوجھ انتہائی مشکل ہے بلکہ سرکاری اہلکار اپنے وضح کردہ نظام سے نابلد ہیںجس وجہ تاجروں کو سیلز ٹیکس ریٹرن لیٹ جمع کروانے اور نہ جمع کروانے کی صورت میں پانچ ہزار روپے جرمانہ لگا رہے ہیں اور جن لوگوں نے کاروبار چھوڑ دیے ہیں انہیں لاکھوں روپے کے نوٹس جاری کیے جاتے ہیںٹیکس چور آزادہیں اور جو ٹیکس ادا کررہے ہیں انکی زندگی اجیرن بنادی جاتی ہے اب سیلز ٹیکس والوںنے ان تاجروں کو ذلیل وخوار کرنا شروع کر دیاہے جنہوںنے سیلز ٹیکس نمبر جاری کروائے تھے جبکہ سیلز ٹیکس نمبر جاری کروانے میں مینوفیکچررز کو کردار تھا جبکہ ڈسٹری بیوٹر کا کردار صفر تھا سیلز ٹیکس کی ادائیگی بھی انہوںنے ہی کرنی تھی اور وہی سیلز ٹیکس جمع کروارہے ہیں لیکن ناخواندہ اور جاہل ڈسٹری بیوٹروں کو محکمہ سیلز ٹیکس نے صحیح گائیڈ ہی نہیںکیا اب آڈٹ انسپکشن کا بہانہ بنا کر سیلز ٹیکس جاری شدہ تاجروںکو بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں جو کہ ظلم ہے اور فوری طور پر ختم ہونا چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منشاء غوث ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبر تعینات نوٹیفیکیشن جاری
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)منشاء غوث ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبر تعینات نوٹیفیکیشن جاری تفصیلات کیمطابق جج ریفرنس عدالت میرپور منشاء غوث کا تبادلہ بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبر کر دیا گیا ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیامنشاء غوث اس سے پہلے بھی بطور سینئر سول جج اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔