بھمبر کی خبریں (عاطف اکرم سے) 25/3/2015

Chermain Ahtisab Visit Bhimber

Chermain Ahtisab Visit Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں آٹے کا شدید بحران محکمہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگا حکومت بالخصوص وزیراعظم وزیر خوراک کو عوامی حلقوں کی طرف توجہ دلانے کے باوجود کسی قسم کا کوئی نو ٹس نہ لیا گیا کشمیر پر یس کلب کیصحا فیو ں کی تو جہ دلا نے پر چیئر مین احتسا ب بیو رو نے محکمہ خو را ک کے ذمہ دا را ن کو 24گھنٹے کے اندر ضلع بھمبر میںآٹے کی تر سیل کو یقینی بنا نے کا حکم دے دیا تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ 10دنو ں سے صدیقی فلو ر میںآٹا اور گند م نا پید ہو چکے ہیںجس کے با عث میر پو ر اور با لخصوص بھمبر میںگز شتہ 10روز سے آٹے کا شدید بحرا ن پا یا جا رہا ہے عوامی حلقے اور شہر ی شدید عدم اطمینا ن اور بے چینی کا شکا ر ہیں اور غریب عو ام مہنگے دا مو ں آٹا خر ید نے پر مجبو ر ہیں جبکہ وزیر اعظم اوروزیر خو را ک کا رکر دگی کا را گ الا پ رہے ہیںعو امی حلقو ں نے کہا کہ جب سے کہ مجید حکومت برسر اقتدار آئی ہے بھمبر میں اکثر اوقا ت اور آئے روز آٹے کا بحرا ن بڑ ھتااور با ر بار نو ٹس دلا نے کے با وجو د حکومت کو ئی تو جہ نہیں دیتی حکومت عوام اور با لخصو ص بھمبر کے لوگو ں کے ساتھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک بند کر ے عوامی حلقو ں نے پیپلز پا رٹی کی حکومت میںتا حال ضلع بھمبر سے تعلق لینے وا لے وزرا کو بھی نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر وہ بھمبر کے جا ئز مطا لبا ت حل نہیں کرو اسکتے تو مجید حکومت سے استعفیٰ دیکر عوامی جدو جہد میں شا مل ہو جا ئیں عو امی اور شہر ی حلقوں نے کہا کہ اگر مجید حکومت نے آٹے کا بحرا ن حل نہ کیا تو غر یب عو ام بھمبر سے میر پو ر کی طرف لا نگ ما رچ کر نے پر مجبور ہو نگے گز شتہ رو ز چیئر میں احتساب بیو رو را جہ غضنفر علی ایڈووکیٹ نے دو رہ بھمبر کے دو را ن صحا فیو ں کے تو جہ دلا نے پر محکمہ خو را ک کے اعلیٰ حکا م کو 24گھنٹے کے اندر ضلع بھمبر کے تما م ڈپو ووں پر آٹے کی تر سیل کو یقینی بنا نے کے احکاما ت جا ری کر دئیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر سمیت آزاد کشمیربھر میں گر لز کا لجز اور یو نیو رسٹیز کے ہاسٹل چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے کے با عث مختلف خرا فا ت کے شکا رسیکو رٹی اور ہا سٹلز کے عملہ کی غفلت کے باعث مشکو ک سر گر میو ں میں اضا فہ تعلیم کی غر ض سے ہا سٹلز میں رہا ئش پذ یر طا لبا ت بازارو ں میں گھو منے پھر نے لگیں والد ین کا تشو یش کا اظہا ر عوا می اور سما جی حلقو ں کا آزاد کشمیربھر میں قا ئم گرلز ہا سٹل میں سیکو رٹی اور طا لبا ت کی کڑ ی نگرا نی سمیت دیگر معا ملا ت پر چیک اینڈ بیلنس قائم کر نے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطابق بھمبر سمیت آزاد کشمیر بھر میں پرا ئیو یٹ اور سر کا ری کا لجز اور یو نیو رسٹیز کے گر لز ہا سٹل عملہ کی غفلت اور سیکو رٹی کے منا سب اقداما ت نہ ہو نے کے با عث مشکو ک سر گر میاں بڑ ھ گئیں ہیں یو نیو ر سٹیز اور کا لجز میں تعلیم کی غر ج سے مختلف ہا سٹلز میںرہا ئش پذ یر طا لبا ت اکثر بازارو ں میں گھومنے پھر نے میں مصروف رہتی ہیں جبکہ اکثر مختلف با اثر شخصیا ت اور مشکو ک سر گر میو ں کے حا مل افراد بھی ہا سٹلز میں تعینا ت عملہ سے قر یبی رو ابط رکھے ہو ئے ہیں جس کے با عث کئی شر یف گھرا نو ں سے تعلق رکھنے وا لی طا لبا ت مختلف جنسی حا د ثات کا شکا ر ہو چکی ہے عوامی اور سما جی حلقو ں سمیت وا لد ین کی بھی ایک بڑ ی تعدا د نے اعلیٰ حکام سے ایک مطا لبے میں کہا ہے کہ پرا ئیو یٹ اور سر کا ری کا لجز اور یو نیو رسٹیز کے ہا سٹلز میںمنا سب سیکو رٹی بندو بست سمیت رہا ئش پذ یرطا لبا ت کی سر گر میو ں پر کڑ ی نظر رکھنے اور دیگر معا ملا ت پر چیک اینڈ بیلنس قائم کیا جائے ہا سٹلز میںایما ندا ر اور اچھی شہر ت کے حا مل عملہ کو تعینا ت کیا جا ئے تا کہ دو ردراز سے ان تعلیمی ادا رو ں میں تعلیم کی غر ض سے آنے وا لی طا لبا ت بلا خو ف وخطر اپنی تعلیمی سر گر میا ں احسن انداز میں جا ری رکھ سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)29ما ر چ بیر سٹر سلطا ن محمود چوہدر ی کی کا میا بی کا دن ہے29ما ر چ کو میر پو ر کے غیو ر عوام قائد کشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کو کا میا ب کر اکر کر پشن کے بتوں کو ہمیشہ کے لئے آوٹ کر دیں گے ان خیا لا ت کا اظہا رپا کستان تحر یک انصا ف آزاد کشمیر صو بہ پنجا ب کے مر کز ی را ہنما وسابق امیدوا ر اسمبلی چو ہدر ی غلا م حسین آف دھر یا انہو ں نے کہا کہ بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری بین الاقوا می لیڈر ہیں یہی وجہ ہے کہ قائد تحر یک انصا ف عمرا ن خا ن نے ان پر اعتما د کا اظہار کرتے ہیں آزاد کشمیر میں تحر یک انصاف کی قیادت سو نپی بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری نے صا ف ستھر ی اور روا دا ری کی سیا ست کو فرو غ دیا اپنے سا بقہ دور حکومت کے دورا ن انہو ں نے آزاد کشمیر کے اندر تعمیر وترقی اور گڈ گو رننس کے قیا م سمیت تحر یک آزاد ی کشمیر کی سپو رٹ کے لئے گرا ں قدر خد ما ت انجا م دیں 29ما ر چ کا سو ر ج ان کی کا میا بی کی نو ید لیکر طلو ع ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)گر میو ں کی آمد سے قبل بھمبر اور نو احی علا قو ں میں غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ عرو ج پر لو ڈ شیڈ نگ کا دو را نیہ 18گھنٹے تک جا پہنچا گھنٹو ں لو ڈ شیڈ نگ کے با عث طلبا وطا لبا ت کو امتحا نا ت کی تیا ری میں مشکلا ت پینے کے پانی کے بحران سمیت دیگر نظا م زند گی ٹھپ ہو کر رہ گیا شہر ی سرا پا احتجا ج محکمہ بر قیات غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ ختم کر ے بصو رت دیگر سڑ کو ں پر نکلیں گے عوامی اور شہر ی حلقو ں کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق مو سم گر ما کاآغاز ہو تے ہی بھمبر میں لو ڈ شیڈ نگ کا جن بے قابو ہو گیا دن اور را ت میں 7گھنٹے کی شیڈ ول لو ڈ شیڈ نگ سے ہٹ کر دورا نیہ18گھنٹے تک جا پہنچا جس سے پینے کے پانی کے بحرا ن سمیت میٹر ک کے امتحا نا ت کی تیاری میں مصروف ہزا رو ں طلبا وطا لبا ت کو شد ید پر یشا نی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ بجلی سے جڑا دیگر نظا م زند گی بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے بھمبر کے عوامی شہر ی اور تا جر حلقو ں نے محکمہ بر قیا ت کی غیر اعلا نیہ اور طو یل لو ڈ شیڈ نگ پر احتجا ج کرتے ہو ئے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کامطا لبہ کیا ہے اور کہا کہ اگر غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ ختم نہ کی گی تو سڑ کو ں پر نکلنے پر مجبو ر ہو نگے اورحالا ت کی ذمہ دا ری محکمہ بر قیا ت بھمبر کے ذمہ دار پر ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن تحر یک انصا ف کے چیئر مین عمرا ن خا ن کے میر پو ر جلسہ میں بر نا لہ سما ہنی اور بھمبر سے ہزارو ں افراد کی شر کت میر پو ر جلسہ عا م میں ضلع بھمبر سے سب سے بڑا جلوس سما ہنی سے چوہدر ی رزاق اور چوہدری اصغر کی قیا دت میں جبکہ بر نا لہ سے تحر یک انصا ف کا جلوس ملک افتخا ر طیب اعوان ،چوہدر ی ذوالفقار علی ،ملک مشتا ق ایڈووکیٹ اور یو تھ ونگ کے صدر وسیم اعو ان کی قیا دت میں شر کت کی جبکہ بھمبر سے چو ہدری آصف علی ایڈووکیٹ کی قیا دت میں جلوس نے شر کت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پی ایس ایف ضلع بھمبر کے صدر بشارت رضا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پا رٹی کی حکومت آزاد خطہ میں قانو ن کی حکمرا نی اور انصا ف کی با لا دستی قا ئم کر کے صحیح معنو ں میں تعمیر وترقی کو فرو غ دینے کی پا لیسی پر گا مز ن ہے علا قا ئی تر قی عوامی کی فلا ح وبہبود بلا تخصیص تعلیم اور صحت کی سہو لیا ت کی فرا ہمی کئی انقلا بی اقدا ما ت گراونڈپر مو جود ہیں29ما ر چ کو میر پو ر کے غیو ر عوام پیپلز پا رٹی کے حق میں فیصلہ دے کر بھٹو شہید کے انقلا ب کی بھر پو ر حما یت اور تا ئید کر ینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے بھمبر میںصحا فیو ں کے سا تھ ایک نشست کے دورا ن کیا انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی سیا سی روادا ری کو فرو غ دے کر عوام کی بھر پو ر خد مت کر رہی ہے آزاد کشمیر میں پیپلز پا رٹی کی عو امی حکومت نے غر بت اور بے روز گا ری کے خا تمے اور خطہ میں قانو ن کی حکمرا نی اور تعمیر وترقی کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنا ئی جسکی واضح مثال خطہ میں بحرا نو ں اور سازشو ں کے باو جود تعلیمی انقلا ب اور میگا پرا جیکٹس کی تکمیل کی گی انہو ں نے کہا کہ میر پو ر میں29ما ر چ کا ضمنی الیکشن نظر یا ت کی جنگ ہے شہید بھٹو کے نظر یا ت اور افکا رمیںہی ملک کا مستقبل کا ر فرما ہے بھٹو خا ندا ن نے ملک میں جمہو ریت کے استحکا م اور امن کے لئے اپنی جا نو ں تک نذرا نہ دے دیا اپنے قا ئد ین کے منشو ر پر چلتے ہو ئے پیپلز پا رٹی کے کا رکنا ن اور پی ایس ایف کے جیا لے اپنے سفر جا ری رکھیں گے 29ما ر چ کو میر پو ر کے غیو رعو ام پیپلز پا رٹی کے امیدوا ر کو کا میا ب کر اکے تا ریخی فتح دلا ئیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)قائد کشمیر بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی بین الا قوا می لیڈر ہیں ان کی پو ری دنیا میں اپنی ایک منفر د شنا خت ہے بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی نے مسئلہ کشمیر کو عا لمی دنیا کے سا منے اجا گر کر نے میں بھر پو ر کردار ادا کیا ہے ان کی کاوشو ں کی بدو لت مسئلہ کشمیر آج فلیش پو ائنٹ بن چکا ہے 29ما ر چ کو میر پو ر کے غیو ر عو ام ضمنی الیکشن میں بھر پو ر سپو رٹ کر کے تحر یک انصا ف کے قا ئد بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کے ہا تھ مضبو ط کر ینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر تحر یک انصا ف یو تھ ونگ یو نین کو نسل ملو ٹ کے صدر ملک وسیم اعوان نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ 29ما ر چ کا سو ر ج بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی جیت کا اور تحر یک انصا ف کی سونا می کی کا میا بی کا پہلا قدم ہو گا بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی خطہ جموں وکشمیر کی پہچان ہیں29ما ر چ کو میر پو ر کے غیر ت مند عو ام اپنے ووٹ کی طا قت سے بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کو کا میا ب کر ینگے او ر تحر یک انصا ف جلد ہی آزاد کشمیر میں اپنا مقا م بنا لے گی ۔