بھمبر کی خبریں 23/9/2014

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر علاقہ رنڈیام میں قائم محکمہ امور حیوانات کی واحد ویٹرنری ڈسپنسری کئی ماہ سے بند عملہ بھی غیر حاضر علاقہ کے زمیندار نسل کشی کے لئے لانے والی گائے بھینسیںڈسپنسری بندش کی وجہ سے واپس لے جانے پر مجبور عوام علاقہ کا شدید احتجاج محکمہ امور حیونات کے اعلیٰ حکام سے اصلاح ا حوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی علاقہ رنڈیام کے موضع پیر کانجی میں قائم علاقہ کے واحد ویٹرنری ڈسپنسری گزشتہ 2 ماہ سے بند پڑی ہے صحافیوں کے دورہ رنڈیام کے موقع پر عوام علاقہ نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویٹرنری ڈسپنسری گزشتہ دو ماہ سے بند پڑی ہے ویٹرنری ڈسپنسری بندش کی وجہ سے عملہ بھی غیر حاضر ہے علاقہ کے غریب زمیندار دور دراز گائوں سے اپنے جانور نسل کشی کیلئے مذکورہ ڈسپنسری پر لے کر آتے ہیں لیکن ڈسپنسری پر تالا دیکھ کر واپس مایوس لوٹ جاتے ہیں اور دور دراز علاقوں میں جا کر اپنے جانوروں کی نسل کشی کرانے پر مجبور ہیں عوام علاقہ نے مزید بتایا کہ دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث مذکورہ ڈسپنسری پر صرف نسل کشی کی نا کافی سہولیات ہیں جبکہ جانوروں کے علاج معالجہ کا کوئی معقول بندوبست نہ ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کے قیمتی جانور بیماریوں کا شکار ہو کر مر جاتے ہیں عوام علاقہ نے کہا ہمارا محکمہ امور حیوانات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ رنڈیام میں قائم ویٹرنری ڈسپنسری کی بندش کا نوٹس لیا جائے اور قائم ویٹرنری ڈسپنسری میں جانوروں کے علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جائیں دریں اثناء محکمہ امور حیوانات سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ رنڈیام ویٹرنری ڈسپنسری سکیم کے تحت مویشیوں کی نسل کشی کیلئے قائم کی گئی ہے جہاں پر تعینات عملہ باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عالمی برادری کشمیریوں کو بھی سکاٹ لینڈ کی طرز کا ریفرنڈم کا حق دلانے میں کردار ادا کرے کشمیری بھی اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق رکھتے ہیں بندوق کی نوک پر اس حق کو نہیں چھینا جا سکتا ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ سٹی بھمبر کے رہنما محمد یٰسین تبسم نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ کی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے اگر ریفرنڈم کا حق دیا جا سکتا ہے تو گذشتہ آدھی صدی سے اپنی آزادی کیلئے بر سر پیکار کشمیری قوم کو بھی جس کا حق اقوام متحدہ کی قراردادوں میں بھارت اور پاکستان نے بھی تسلیم کر رکھا ہے کیوں نہیں دیا جا رہا انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں کے دوہرے معیار کے باعث کشمیری قوم کو ٹکڑوں میں بانٹ دیا گیا ہے ایک طرف بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر کے ظلم و ستم ڈھا رکھا ہے جبکہ دوسری طرف نام نہاد تحریک کی ترجمانی کی دعویدار غیر ریاستی اور ریاستی پارٹیاں اپنا ضمیر فروخت کر کے ریاست جموں و کشمیر کی غلامی کو مزید طوالت دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری اس نا انصافی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر عالمی برادری کی خاموشی بھی قابل مذمت ہے فریڈم موومنٹ کشمیری قوم میں حق خودارایت کے ویژن کو جگاتی رہے گی اور کشمیری اپنا پیدائشی حق ضرور لیں گے جس کے لئے کشمیریوں کا مطالبہ بھی ہے کہ برطانیہ جو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا مستقبل ممبر بھی ہے کشمیریوں کو بھی سکاٹ لینڈ کی طرز پر ان کا حق دلانے کیلئے کردار ادا کرے اور بھارت و پاکستان پر دبائو ڈالے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل کے لئے سکاٹ لینڈ کی طرح کشمیریوں کو بھی رائے شماری کا حق دیا جائے جو کہ کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے اور اس کو بندوق کی نوک پر چھینا نہیں جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ماہر امراض چشم ڈاکٹر عطا اللہ قاسمی نے کہا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو نابینا پن سے بچانے کیلئے بر وقت تشخیص و علاج ضروری ہے بصورت دیگر پیدائش کے وقت کم وزن کے حامل اور قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے عمر بھر کیلئے نابینا پن کا شکار ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اطہار انہوں نے بھمبر میں قاسمی آئی ہسپتال میں ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امراض چشم میں اضافے لوگوں کی طرف سے آنکھوں کی حفاظت نہ کرنے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر ادویات کے استعمال کرنے سے بڑھ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پیما اینڈ پوب کی طرف سے 28-27 ستمبر کو فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں آنکھوں کے مستحق مریضوں کو فری لینز ڈالنے کے ساتھ ساتھ فری ادویات بھی دی جائیں گی آنکھوں کے امراض میں مبتلا فری آئی کیمپ کی سہولت سے استفادہ حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 26 اکتوبر کو لندن میں ہونے والا ملین مارچ تحریک آزادی کشمیر کو مزید تقویت پہنچائے گا یورپ میں مقیم اوورسیز کمیونٹی بلا تخصیص ملین مارچ میں شرکت کر کے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ اپنی وابستگی کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما محمد یونس آف بروٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے 26 اکتوبر کو لندن میں ملین مارچ کا اعلان کر کے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جہت بخشی ہے 26 اکتوبر کو برطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیری و پاکستان کمیونٹی بلا تخصیص جماعت ملین مارچ میں بھر پور شرکت کر کے اس کا تاریخ ساز اور کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ملین مارچ کے موقع پر بین الاقوامی دنیا اور اقوام متحدہ سے کشمیرمیں سکاٹ لینڈ کی طرز پر رائے شماری کا موقع دے کر اپنے مستقبل کے تعین کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا سکاٹ لینڈ میں رائے شماری کے بعد مسئلہ کشمیر کی اہمیت بڑھ گئی ہے کشمیر کے اندر بھی ریفرنڈم کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پر امن اور دیرپا حل نکالا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ملین مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے برطانیہ اور یورپ میں مقیم کمیونٹی دن رات محنت کر رہے ہیں انشاء اللہ 26 اکتوبر کو برطانیہ میں تاریخ ساز ملین مار چ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ نون ضلع بھمبر کے راہنما چوہدری ظفر اقبال برسالوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قوم عمران خان اور طاہر القادری کے غیر جمہوری دھرنوں کی مذمت کرتے ہیں یہ غیر جمہوری دھرنے ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جانے کی سازش ہیں جنہیں ہر صورت ناکام بنائینگے مسلم لیگ نون پاکستان اور آزاد کشمیر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر متحد و متفق ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے چند مفاد پرست سیاستدانوں کے غیر جمہوری رویے کے باعث مسئلہ کشمیر کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جسے کشمیری قوم کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معروف اتھلیٹس ثاقب بٹ المعروف مٹھو بٹ کے والد کے انتقال پر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ملک ذیشان مصطفی، ملک شوکت حسین، ارشد محمود غازی، محمد یٰسین تبسم، ظہیر عباس ٹھاکر ، ملک عامر شہزاد، چوہدری خالد محمود، شاہد خان، انصر آرائیں، چوہدری سلیم ساگر نے اپنے مشترکہ بیان میں گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے خیر کی اور دعا کی ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

Bhimber Picture

Bhimber Picture