بھمبر کی خبریں عاطف اکرم سے 4/8/2015

Protest

Protest

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر میرپور روڈ پر پوٹھی کے قریب غیر معیاری مشروبات کی دھڑلے سے بوتلیں بھر کے مارکیٹ میں فروحت جاری غیر معیاری مشروبات پینے سے طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ڈپٹی کمشنر فوری طور پر ایکشن لیکر غیر معیاری مشروبات بھر کر فروحت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق ضلعی ہیڈکوارٹر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر بھمبر میں لوئر پوٹھی کے مقام کے قریب قائم پولٹری فارم میں ملٹی نیشنل کمپنی کی بوتلوں میں غیر معیاری مشروبات بھر کے دھڑلے سے مارکیٹ میں سیل کیے جارہے ہیں جسکی وجہ سے بچے اور شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلاء ہو رہے ہیں بھمبر کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری امجد اقبال سے درخواست کی ہے کہ غیر معیاری مضر صحت مشروبات بھرنے اور فروخت کرنے والے دوکانداروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کے اندر پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ علی بیگ کی حدود سے اغواء ہونے والی 13 سالہ بچی ایس ایچ او سٹی نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر برآمد کرکے 2ملز مان کو گرفتار کر لیا شہریوں کا ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق 1ماہ قبل تھانہ علی بیگ کی حدود سے ملزمان وقاص حنیف ولد محمد حنیف جوکہ مغوی کا حقیقی تایا زاد بھائی ہے نے اپنی کزن (ر) ساکن چھنی کو ورغلاء کر اغوا ء کر لیا او ر اپنے ایک بدنام زمانہ ساتھی ثاقب عرف علی ولد حق نواز قوم راجپوت ساکن غازی گوڑھا کے حوالے کر دیا جو مغویہ کوپہلے گجرات اور پھر سماہنی لے گیا اس دوران وقتاً فوقتاً ملزم وقاص حنیف بھی مغویاکو ملتا رہا 1ہفتہ قبل ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر احمد نے ایس ایچ او سٹی حاجی سکندر اعظم کو مغوی لڑکی اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او نے بمعہ نفری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو نیو سٹی بھمبر سے گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس پی بھمبر چوہدری منیر احمد انتہائی محنتی ،ذمہ دار اور فرض شناس آفیسر ہیں انکی گریڈ19میں ترقیابی نیک شگون ہے جس پر وزیر اعظم آزادکشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس کے شکر گزار ہیں ان خیالات کااظہار سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری منیر احمد کی بھمبر تعیناتی سے جہاں جرائم میں کمی ہوئی ہے وہی عام آدمی کو ریلیف بھی ملاہے موصوف انتہائی ذمہ دار محنتی پیشے سے مخلص اور انسان دوست پولیس آفیسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ میرٹ پر کام کیے انکی گریڈ 19میں ترقیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور انسپکٹر جنرل پولیس ملک خدا بخش کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کے یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے 6اگست صبح 11بجے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک نمائندہ میٹنگ ہوگی جس میں سول سوسائٹی، وکلاء، تاجر راہنما اور صحافی حضرات شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری امجد اقبال نے کہا ہے کہ موسم برسات میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکمہ کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ،برسات کے موسم میں لوگ برساتی نالوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے،تمام متعلقہ ادارے پوری طرح الرٹ ہیں،میڈیا بھی تعاون کرے اورصحافی مسائل کے حل کے لیے درست سمت رہنمائی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری امجد اقبال نے کہا کہ بھمبر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ،بھمبر کے صحافی یہاں کے مسائل کو احسن انداز میں سامنے لاتے ہیں اور مثبت صحافت کو فروغ دے رہے ہیں ،صحافیوں کی نشاندہی پر انہوں نے کہا کہ جرنلسٹس کالونی کا قیام بھمبر کے صحافیوں کا حق ہے ،موجودہ وزیر اعظم آزادکشمیر نے سارے آزادکشمیر کے ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر صحافی کالونی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ جرنلسٹس کالونی بھمبر کے لیے زمین کی الاٹ منٹ کی فائل منظوری کے لیے مظفر آباد متعلقہ دفتر میں بھیجی جا چکی ہے ،جس کی منظوری کے فوراََ بعدکالونی کے قیام کو عملی شکل دی جائے گی ،
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کی الطاف حسین کی قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید کے خلاف متفقہ قرار داد منظور، حکومت الطاف حسین کی تقریروںاور ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف سرگرمیوں پر پابندی عائدکرے ،گزشتہ روز صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ کی قیادت میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عارف سرفراز، جنرل سیکرٹری راجہ ندیم انور، راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ سابق صدور چوہدری منظور حسین ،چوہدری سجاد الحق، چوہدری محمد اسلم نے کہا کہ الطاف حسین بیرونی ایجنسیوں اور غیر ملکی قوتوں کے اشارے پر پاکستان کے اداروںکو ہدف تنقید بنا رہے ہیں، اقوام متحدہ اور بھارت سے پاکستان میں مداخلت کی اپیل ان کی ملک دشمنی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم جنرل راحیل شریف، پاک فوج اور وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک بھر میں دہشت گردی کے مراکز اور کراچی میں آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں سب جان لیں وکلاء کمیونٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔