بھمبر کی خبریں جاوید اقبال سے 9/6/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یونین کونسل دھندڑ میں شیر کی دھاڑ نے مخالفین پر سکتہ طاری کر دیا، جھانبرہ دھندڑسے سابق سپیکر اسمبلی کا مکمل صفایا، ڈاکٹر امجد چوہدری کی کاوشوں سے اہل علاقہ نے متفقہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت اور چوہدری طارق فاروق کی حمایت کا اعلان کر دیا، اس بات کا اعلان ڈاکٹر امجد چوہدری، حاجی چوہدری محمد حسین، محمد اصغر سونی، محمد اکمل چوہدری، چوہدری فضل حسین، چوہدری نذر حسین ،عدیل اشرف اور چوہدری بابر اصغر کی میزبانی میںچوہدری طارق فاروق کے اعزاز میں افطار ڈنر کے بعد چوہدری شبیر حسین کی رہائش گاہ پر ایک بڑی کارنر میٹنگ کے دوران کیا،اس موقعہ پر جھانبرہ دھندڑ سے درجنوں کارکنوں نے پیپلز پارٹی کے چوہدری انوار الحق کا ساتھ چھوڑ کر مسلم لیگ ن کے چوہدری طارق فاروق کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ،اعلان کرنے والوں میں چوہدری شبیر حسین ،چوہدرمنیر حسین ،چوہدری نذر حسین ،چوہدری مشتاق حسین ،چوہدری یعقوب حسین ،چوہدری محمد رزاق،چوہدری غلام سرور ،چوہدری شہباز احمد،چوہدری محمد الیاس،چوہدری اللہ دتہ ،چوہدری جنید الیاس،چوہدری محمد فاضل ،چوہدری افضال اکرم ،چوہدری ارفاد اکرم،عمران عرف مانی ،چوہدری شفیق حسین ،چوہدری رضوان اکرم و دیگر شامل ہیں،سابق سپیکر اسمبلی کے جیالوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد پولنگ اسٹیشن یکطرفہ ہو گیا ہے ،اس موقعہ پر سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد فاضل ،چوہدری محسن انور،ڈاکٹر امجد چوہدری،چوہدری محمد جمیل دھندڑ،چوہدری صابر حسین،چوہدری مظہر حسین ،چوہدری اظہر حسین اور چوہدری ندیم صابر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سینئر نائب صدر ،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر و امیدوار اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے کہا مخالف فریق کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے اسی لیے حواس باختہ ہے اور اول فول کہہ کر الیکشن سے فرار کی راہیں تلاش کر رہا ہے مگر ہم اسے الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے،2011کے الیکشن میں انوار الحق کو پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر5ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی ،اب بھی اپنی ادی کی پارٹی کا ٹکٹ لے کر آئیں انہیں اس سے دوگنا لیڈ سے شکست دوں گا ،پیپلز پارٹی نے بھمبر کے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا مسٹر چئیر مین گڈ گورننس آپ اس میں برابر کے شریک ہیں ،آپ کی پارٹی کی حکومت نے گڈ گورننس کی بجائے گڈ کرپشن کو فروغ دیا ،شرافت کی سیاست کے علمبردار بھمبر میں جس قسم کی شرافت اور وضع داری کی سیاست کا فروغ چاہتے ہیں اس کا اظہار ان کے ارد گرد چلنے والوں سے بخوبی ہو رہا ہے ،ہم نے گالیوں کی سیاست کی بجائے عوامی خدمت کی سیاست کی ،مخالف کے کریڈٹ پر ایک بھی کام نہیں ،کیونکہ اس کے نصیب میں عوامی فلاح کے منصوبے ہے ہی نہیں، ہم تمام برادریو ں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،ہمارا منشور لوگوں کی خدمت اور مخالف کے پاس صرف گالم گلوچ ہے ،مستقبل میں حلقہ بھمبر کے لیے ایسا ترقیاتی پروگرام لا رہا ہوں لوگ ماضی کے تمام کاموں کو لوگ بھول جائیں گے ،بھمبر زرعی یونیورسٹی اصولی منظوری ہو چکی ہے ،ڈی ایچ کیو میں کارڈیالوجی سنٹر بن رہا ہے ،خواتین کے لیے الگ پارک بنانا چاہتے ہیں ،نوجوانوں کے لیے سپورٹس جمنیزیم ،نالہ بھمبر کے دونو ں کناروں پر پختہ پشتے ،میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار ،جبی گرڈ اسٹیشن ،منی ڈیمز،بھمبر تا میرپور اڈیول کیرج وے،بھمبر شہر میںٹیکنیکل کالج،ڈیجیٹل لائبریری،بھمبر شہر میں 25بستر کا اسپتال بنانا ہے ،انڈسٹریل اسٹیٹ کی بحالی اورسرکاری اداروں کی دوبارہ تعمیر ہم نے کرنی ہے،بھمبر شہر ماسٹر پلان منظور کروا کراسے آزادکشمیرکا خوبصورت شہر بنانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا اگلا بجٹ مسلم لیگ ن کی حکومت پیش کرے گی جس کا حجم 100ارب ہوگا اور اس میں25ارب روپے ڈویلپمنٹ کے لیے رکھے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ بحیثیت مرکزی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر قائد مسلم لیگ ن اوروزیر اعظم پاکستان میاںمحمد نواز شریف کا شکر گزار ہوں جنھوں نے 50ارب روپے کا پیکج آزادکشمیر کے لوگوں کو دیا ،جس میں زرعی یونیورسٹی بھی شامل ہے یہ میاں نواز شریف کے آزادکشمیر اور بھمبرکے لوگوں سے وعدوں کی تکمیل کی طرفٹھوس قدم ہے ،،یہ بہت بڑا پیکج ہے جو کسی ایک پارٹی کے لیے نہیں بلکہ اس کا فائدہ پورے آزادکشمیر کے لوگوں کو ہوگا،ہمارا وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ ہے کہ وہ اس پیکج کو بڑھا کر 100ارب تک لے جائیں ،کیونکہ آزادکشمیر کے لوگوں کو میاں نواز شریف سے بہت سی توقعات وابستہ ہیںانہوں نے کہا کہ دھندڑ یونین کونسل کے لوگوں نے ہر الیکشن میں میری آبائی یونین کونسل کی طرح میرا ساتھ دیا، جھانبرہ کے لوگوں نے پہلے بھی میری حمایت کی ،اب علاقہ نے یکطرفہ طور پر میری حمایت کر کے جیت کا واضح اشارہ دے دیا ہے ،مسلم لیگ ن میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ،ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ صحت کے ملازمین بھمبر میں کام چھوڑ ہڑتال،مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت مشکلات کا سامنا، ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی کال پرمحکمہ صحت ضلع بھمبر کے ملازمین احتجاج کیا ،احتجاج میں مرکزی صدرہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن فیڈریشن آف پاکستان چوہدری محمد یوسف نیبھی شرکت کی،احتجاجی مظاہرین سے مرکزی صدرہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن فیڈریشن آف پاکستان چوہدری محمد یوسف ، ضلعی صدر چوہدری محمد مصطفی ،تحصیل صدر برنالہ محمد اشرف ،تحصیل صدر سماہنی محمد سعید ،جنرل سیکرٹری سماہنی محمد افضال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولاکوٹ میں اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے والے 24ملازمین کی رہائی کے لیے ضلع بھمبر محکمہ صحت کے تمام ملازمین نے تالہ بند ہڑتال کر دیہے جو اس وقت تک جاری رہے گی جب تک گرفتار بے گناہ ملازمین کو رہا نہیں کیا جاتا ،انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پرگرفتار ملازمین کو رہا نہ کیا گیا تو یہ ایشو حکومت کے گلے کی ہڈی بن جائے گا ،مرکزی قیادت نے حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے جس پر حکومت فوری عمل کرے وگرنہ ایسی تحریک چلے گی جس سے حکومت کے لیے مشکل پیدا ہوجائے گی ۔اس موقعہ پر احتجاجی مظاہرین نے گرفتار ملازمین کے حق اورحکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بھمبر کی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے والے سرکاری ملازمین کو وارننگ ،سخت کارروائی کرنے کی وارننگ ،ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال کی طرف سے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کوجاری ہونے والے ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے سے باز رہیں ،ملازمین پر مختلف سکیورٹی اداروں کی مدد سے کڑی نظر رکھی جا ئے گی اگر کوئی ملازم کسی سیاسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی حلقہ 7بھمبر میں ہر صورت الیکشن لڑے گی۔ہم نے الیکشن میں حصہ بھمبر میں تین خاندانوں کی اجارہ داری کے خاتمہ اور عوام کو ان کے استحصال سے نجات دلانے کے لیے ڈاکٹر ریاض احمد مرزا کو میدان میں اُتارا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے امیر چوہدری امجد یوسف نے جماعت اسلامی بھمبر کے مرکزی الیکشن آفس میں سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے واضح کیا کہ جماعت اسلامی ضلع بھمبر کی سطح پرشوریٰ کے فیصلے کی پابند ہے ۔انہوں نے کسی بھی جماعت سے سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے کسی بھی امکان کو یکسر مسترد کر دیا۔امجد یوسف کا کہنا تھا کہ حالیہ دو بڑے پروگرامات میں عوام کے جوش و خروش اور کثیر تعداد میں شرکت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں۔تین خاندانوں کی لوٹ کھسوٹ نے انہیں سخت مایوس اور بد ظن کر دیا ہے۔عوام کے تیور دیکھ کر یہ لوگ پریشانی کا شکار ہیں ۔اپنے سیاسی مخالفین پر الزامات اور طرح طرح کی افواہیں پھیلاناان کے پرانے سیاسی کھیل کا آزمودہ ہتھیار ہے۔اجلاس سے جماعت اسلامی حلقہ7بھمبر کے نامزد امیدوار ڈاکٹر ریاض احمد مرزانے کہا کہ ہم جیت کا عزم لیکر آئے ہیں اور 21جولائی بھمبر میں جماعت اسلامی کی جیت کا دن ہو گا۔سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے امیر حلقہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن، چوہدری محمد علی اختر، چوہدری فرید احمد ، راجا رضوان زمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دبئی گروپ کے چئیر مین چوہدری محمد یوسف آف مکہال نے کہا ہے کہ سابق سپیکر اسمبلی بھمبر کے عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے ،طارق فاروق کی حمایت کا فیصلہ ان کی تعمیروترقی کی سوچ اور انقلابی ویژن کو دیکھ کر کیا ،وہ بھمبر حلقہ کے لوگوں کے ساتھ مخلص دکھائی دیتے ہیں ،الیکشن میں مکہال سے ان کی بھرپور سپورٹ کریں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ دنوں سابق سپیکر اسمبلی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے دبئی کے معروف بزنس مین چوہدری محمدیوسفنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طارق فاروق کے عوامی مشن کی وجہ سے دن بدن ان کی مقبولیت میںاضافہ ہورہا ہے،انہوں نے بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ،پنڈوڑیاں سمرالہ شاہراہ کی تعمیر سے جی ٹی روڈ تک رسائی آسان ہوجائے گی وہ بھمبر میں زرعی یونیورسٹی ،ایکسپریس وے ،گرڈ اسٹیشن ،سپورٹس جمنیزیم،انڈسٹریل اسٹیٹ کی بحالی ،ڈیجیٹل لائبریری، سوئی گیس ،رنگ روڈ ،کارڈیالوجی سنٹر لانا چاہتے ہیں ،یہ سب منصوبے تب ہی مکمل ہوں گے جب وہ کامیاب ہوں گے ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مکہال سمیت پورے حلقہ سے وہ چوہدری طارق فاروق کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوورسیز ومسلم لیگ ن اٹلی کے رہنماء چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ طارق فاروق بھمبر کے عوام کے مسیحا ہیں ،ان ترقی پسندانہ اور عوامی خدمت کی سوچ کو کوئی مائی کالعل شکست نہیں دے سکتا،پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھمبر حلقہ کے لوگوں کا بدترین استحصال کیا ،جان بوجھ کر بھمبر کو نظر انداز کیا گیا ،بھمبر کے لوگوں کے خلاف ہرمرتبہحکومت سے باہر رکھنے کی سازشیں کی جاتی ہیں جس کی سزا حلقہ کے لوگوں کو ملتی ہیں ،آزادکشمیر میںمسلم لیگ ن کی حکومت آتی دکھائی دے رہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ اب کی بار لوگوں کا یہ ٹرینڈ بدل رہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اس کے امیدوار کو کامیاب بنا کر اسمبلی میں بھیجنا ہیتاکہ بھمبر کی تقدیر بھی بدلے اور یہاں پر بھی ترقی کا پہیہ چل سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری انوار الحق بھمبر کے عوام سے مخلص نہیں ہیں ،وہ سپیکر رہے وزیر رہے ،5سال آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت رہی ،لیکن وہ اپنی سیاسی ایڈجسٹمنٹ کی بات کرتے رہے مگر انہوں نے بھمبر حلقہ کے لوگوںکی بات نہیں کی ،پہلے وہ وزیر اعظم سے اپنی انا کی جنگ لڑتے رہے جس کا شکار بھمبر کے لوگ ہوئے ،اب وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے چئیر مین گڈ گورننس ہیں مگر سوائے ملازمین کے تبادلوں کے گورننس کہیں نظر نہیں آئی اور نہ ہی بھمبر کے لوگوں کو اس کا کوئی فائدہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کسی بھی امیدوار کو سپورٹ کرنے سے پہلے امیدواروںکی کارکردگی کاموازنہ ضرور کریں ،ذاتی عناد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یہ ضرور دیکھیں کون بھمبر کی ترقی اور یہاں کے لوگوں سے مخلص ہے ،ماضی میں کس کی کارکردگی عوام کے مفاد میں رہی انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے عوام دھڑے بندی اور گروپ بندی کی بجائے پارٹیوں کے منشور اور نظریے کی بنیاد پر ووٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں ،اگر ہم نے میرٹ کی بنیاد پر امیدوار کا انتخاب نہ کیا تو آنے والا کل ہمارے لیے کوئی تبدیلی لے کر نہیں آئے گا ،انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ نو ن اور اس کے امیدوار کو میرٹ کی بنیاد پر سپورٹ کر رہے ہیں تاکہ بھمبر حلقہ کے لوگوں کی تقدیر بدلے اور یہاں ترقی کا عمل شروع ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری نذیر حسین،چوہدری اعظم ،چوہدری خادم حسین ،چوہدری نوید ،حاجی عارف ،مرزا عمران ،حافظ رمیض ،چوہدری علی نے کہا ہے کہ وہ پوری طرح سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مکہال سے چوہدری انوار الحق کو کامیاب بنانے کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے کوئی اس حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔