بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی ایلیمنٹری بورڈ بھمبر نے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا پنجم اور ہشتم کارزلٹ مجموعی طورپر80 فیصد رہا بورڈ میں پہلی بیس پوزیشنز حاصل کرنے والے امیدواران کا بھی اعلان کر دیا گیا بہترین نتائج پربھمبر کے عوامی ، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی مبارکبادتفصیلات کے مطابق ایلیمنٹری بورڈ ضلع بھمبر نے گذشتہ روز پنجم اور ہشتم کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا پنجم اور ہشتم کا رزلٹ مجموعی طور پر 80 فیصد رہا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات محمد اسلم نے نتائج کا اعلان کیا انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کلاس پنجم کے سالانہ امتحانات میں 5163 امیدواران نے حصہ لیا جس میں سے 3932 کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت ہشتم میں4634 امیدواران نے حصہ لیا جس میں سے 3666 امیدواران کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت پنجم میں آمنہ فاروق دختر محمد فاروق نے 464 نمبر لیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ فاطمہ دختر نثار احمد نے 463 نمبر لیکر دوسری جبکہ منیب الحسن ولد محمد یوسف نے 460 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی جماعت ہشتم میں ثناء جہانگیر دختر جہانگیر احمد نے 819 نمبر لیکر ضلع بھر میں پہلی ، کائنات فاطمہ دختر پرویز اختر نے 805 نمبر لیکر دوسری جبکہ ماریہ تبسم دختر حیدر علی نے 804 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر و چیئرمین ایلیمنٹری بورڈ ضلع بھمبر چوہدری محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نتائج کا اعلان میرٹ پر کیا گیا ہے بورڈ نے صاف شفاف امتحانی پراسس کے انتظامات کئے بورڈ کے عملہ نے سیکرٹری ایلیمنٹری بورڈ طفیل احمد خاکی اور چوہدری محمد اسلم کنٹرولر ایلیمنٹری بورڈ کی سربراہی میں نتائج مرتب کئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام سکولز کے اندر آزاد جموں و کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کا سلیبس رائج ہے آزاد کشمیر اور پنجاب کے نصاب میں زمین آسمان کا فرق ہے آزاد کشمیر میں ایجوکیشن کا معیار پنجاب سے کئی درجے بہتر ہے یہی وجہ ہے کہ بھمبر سے لیکر نیلم تک ایجوکیشن کا معیار دن بدن بہتر ی کی طرف گامزن ہے اس موقع پر چیئرمین ایلیمنٹری بورڈ نے والدین سے کہا کہ اپنے بچوں کو سرکاری اداروں میں داخل کروائیں ہم یقین دلاتے ہیں کہ سرکاری اداروں میں بہتر اور معیاری تعلیم جدید خطوط پر دی جا رہی ہے سرکاری سکولوں میں بھی مکمل سلیبس انگریزی میں کر دیا گیا ہے انہوں نے کامیاب ہونیوالے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اس موقع پر سیکرٹری ایلیمنٹری بورڈ و صدر معلم سٹی ہائی سکول چوہدری طفیل احمد خاکی ، راجہ طارق پرویز ڈویژنل جنرل سیکرٹری ٹیچرز آرگنائزیشن اور صدر معلم ہائی سکول بڑھنگ محمد شفیق نے بھی تقریب سے خطاب کیا تقریب میںپرنسپل گرلز ہائیر سکینڈری سکول سوکاسن نسرین سلطانہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ شازیہ پروین ، ریٹائرڈ DEO راجہ محمد یوسف، سابق صدر معلم چوہدری خورشید احمدسمیت اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھمبر میں قصابوں کی اجارہ داری لاغر اور بیماری جانوروں کا گوشت فروخت کرنے میں مصروف جگہ جگہ ذبح خانے بنا لئے وٹیرنری انسپکٹر کی مہر بھی خود لگانے لگے شہری بیماراور لاغر جانوروں کا گوشت کھا کر بیماریوں میں مبتلا شہریوں اور عوام علاقہ کا ضلعی انتظامیہ سے قصابوں کی اجارہ داری اور ویٹرنری افسر کی غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں گائے ، بیل اور بکرے کا گوشت فروخت کرنے والے قصاب اپنی اپنی مرضی کے مالک بن بیٹھے گھروں اور اپنی پسندیدہ جگہوں پر ذبح خانے بنا لئے جبکہ سرکاری ذبح خانہ بھوت بنگلہ بن کر رہ گیا قصاب گرد و نواح سے بیمار اور لاغر جانور لا کر ذبح کرتے ہیں اور ویٹرنری افسر کی مہر خود لگا کر بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت شہریوں کو فروخت کر رہے ہیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے قصابوں کی طرف سے کی جانے والی من مانیوں کا نوٹس لینے اور ویٹرنری افسر کی غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور قصابوں کو تحت ضابطہ سرکاری ذبح خانے میں جانور ذبح کرنے کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )مقامی موبائل کمپنی کی فرنچائز بائیو میٹرک کے نام پر صارفین سے لوٹ مار کرنے میں مصروف بائیو میٹرک تصدیق کے باوجود متعدد شہریوں کی سمیں بند شہری خوار ہو کر رہ گئے عملہ سنی ان سنی کرنے لگا شہریوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت موبائل صارفین کو اپنی سموں کی تصدیق کیلئے دو ماہ کا ٹائم دیا گیا تھا جس پربھمبر کے لاکھوں صارفین نے سموں کا تصدیقی عمل مکمل کروایا گذشتہ روز سم تصدیق کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد بائیو میٹرک تصدیق کروانے کے باوجود سینکڑوں شہریوں کی سمیں اچانک بند ہو گئیں جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کے دوبارہ فرنچائز پر رابطہ کرنے پر انہیں چوبیس سے چھتیس گھنٹے کا دوبارہ ٹائم دے دیا گیا جس کے باعث شہری اپنے روابط کے بارہ میں شدید مشکلات کا شکار ہو گئے اور کئی ایک کے کاروبار کو بھی شدید نقصان پہنچ گیا شہریوں نے مختلف موبائل کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور بائیو میٹرک تصدیق شدہ سمیں کھولی جائیں اور ہمیں مزید خوار ہونے سے بچایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر میر پو ر رو ڈ پر مو ٹر سا ئیکلو ں کی آپس میں ٹکر سے3نو جو ان شدید زخمی زخمیو ں کو فو ری طو ر پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا جنہیں ابتدا ئی طبعی امداد کے بعد اسلا م آبا د ریفر کر دیا گیا پو لیس تھا نہ بھمبر نے موقع پر پہنچ کر مقد مہ در ج کر لیا تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز بھمبر میر پو ر روڈ پر کا نسیاں میرا ں کے رہا ئشی طلعت محمود ولد محمد زما ن کھمب کے قر یب مو ڑ کا ٹتے ہو ئے سا منے سے آنے وا لے حسن ولد امجد اور جنید ولد صا بر حسین ساکنا ن کھمب کے ساتھ ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فو ری طو ر پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتا ل بھمبر پہنچا دیا گیا جنہیں ابتدا ئی طبعی امداد کے بعد اسلا م آبا دریفر کر دیا گیا تھا نہ پو لیس بھمبر نے موقع پر پہنچ کر مقد مہ در ج کر کے مز ید تفتیش شروع کر دیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Board
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)عو ام میں شعور بیداری سے ہی مہلک بیما ریو ں سے بچو ں کو بچا کر مستقبل کے لئے صحت مند تندرست اور توانا معاشر ہ کا قیا م عمل میں لا سکتے ہیں جس میں میڈ یا کا رو ل بڑ ی اہمیت کا حا مل ہے حکومتی کو ششیں تب ہی با آور ہو سکتی ہیں جبکہ عو ام خو د اپنی ذمہ دا ریو ں کا احساس کر تے ہو ئے حفا ظتی ٹیکہ جا ت کے پرو گرا م میں سا تھ دیں ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈا کٹر سردار شبیر احمد خا ن پرو ینشنل پرو گرا م منیجر ای پی آئی آزاد کشمیر نے بھمبر میں میڈ یا کے نما ئند وں کے ساتھ ایک روزہ نمو نیہ وییکسنیشن ورکشاپ کے موقع پر کی جا نے وا لی کو ششو ںپرو گرا م کے متعلق کر تے ہو ئے کیا اور کہا کہ جنو بی ایشیا کے مما لک میں پا کستا ن پہلا ملک ہے جہا ں نمو نیہ کے خلا ف ایکسنیشن کا آغاز ہو ااور پا کستا ن میں دو سر ے نمبر پر آزاد خطہ کے اندر تیز ی سے اس پر عمل کر تے ہو ئے مطلو بہ ہدا ف کی تکمیل جا ری ہے اور محکمہ صحت کے فیلڈ عملی نے مشینر ی جذ بہ سے کا م کر تے ہوئے بچو ں میں حفاظتی ٹیکہ کی جا ری مہم کو بھر پو ر انداز میں جا ری رکھا ہو اہے اور ضلع بھمبر اس لحا ظ سے اعداد وشما ر سے نما یا ں مقا م رکھتا ہے انہو ں نے کہا کہ ایسی بیما ریو ں کی رو ک تھا م اور قا بو پا نے کے لئے ہما ری کاوشیں مثبت نتائج برآمد ہو ئے ہیں اس موقع پر ایاز نذ یر عبا سی پرو گرا م آفیسر ای پی آئی نے ضلع بھمبر کے اعداد شما ر کی رو شنی میں آگا ہی دی جبکہ ڈی ایچ او ڈا کٹر طا رق محمود ،ڈا کٹر محبو ب احمد ،چو ہدری ڈسٹر کٹ کو ارڈینیٹر ایم این سی ایچ پروگرا م نے بھی بچو ں میں نمو نیہ کے خلا ف قوت مداخلت کے حوا لے سے رو شنی ڈا لی اور مختلف حوالو ں سے شر ح امو ات بیما ریو ں کے تنا سب اور ان کے خلا ف کی جا نے وا لی کا وشو ں کے متعلق آگا ہ کیا اور میڈ یا کے کر دار کو سراہتے مز ید تعاون کر نے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ آزاد کشمیر سے ایسے امرا ض سے چھٹکا را حا صل ہو سکے اور مستقبل کے لئے بیما ریو ں سے پا ک نو جو ان پرو ان چڑ ھ سکے اس موقع پر میڈ یا کے نما ئند وں کی طرف سے حفاظتی ٹیکہ جا ت کے پرو گرا م بیما ریوں کے متعلق آٹھا ئے سوالات کے جوا با ت دئیے جبکہ قومی ذمہ دا ری کے فر یضہ میں معا ونت کر تے ہو ئے ویکسنیشن پرو گرا مو ں میں اپنا حصہ ڈا لنے کے لئے تعاون کا یقین دلا یا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سکینڈری ایجو کیشن سکو لز کی کوششو ں کے با وجو د محکمہ تعلیم سکو لز کی حا لت میں کسی قسم کا سد ھا ر ممکن نہ ہو سکا اکثر سر کا ری سکو لو ں میں میٹر ک کے طلبا کو سا ئنس کے پر یکٹیکل نہیں کروا ئے گے بہت سے اسا تذ ہ ایلمنٹر ی امتحا نا ت سے لے کر ابھی تک امتحا نی ڈیو ٹیو ں پر ما مو ر ہیں اور طلبا سکو لو ں میں محض اسا تذ ہ کے انتظا ر میں اپنے مستقبل سے ما یوسی کا شکا ر ہیں سائنس اساتذ ہ کو سا ئنس الا ونس بھی ملتا ہے اور زیادہ تر سائنس اسا تذ ہ ہی امتحا نی ڈیو ٹیا ں بھی سر انجا م دیتے ہیں حکومت کو نوٹس لینا چا ہیے اور سا ئنس اساتذ ہ کو امتحا نی ڈیو ٹی کی بجا ئے سکو لو ں میں پا بند کر نا چا ہئے تا کہ سا ئنس کے طلبا کی تعلیم کا حر ج نہ ہو اکثر اسا تذ ہ دن بھر ضلعی دفا تر اور تھا نے کچہر یوں میں سیا سی معا ملا ت ہینڈ ل کر تے رہتے ہیں جبکہ سر کا ری سکو لو ں کی حا لت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے حکومت کے نو ٹس میں ہے کہ تما م تر سر کا ری ادا رو کے اسا تذ ہ کے اپنے بچے پرا ئیو یٹ سکو لو ں میں تعلیم حا صل کر رہے ہیں لیکن حکومت ابھی تک کو ئی قا بل زکر قدم نہیں اٹھا سکی محض غر یب لو گ جو پرا ئیو یٹ سکولو ں کے اخرا جا ت بر داشت نہیں کر سکتے کے بچے سرکا ری سکو لو ں میں جا نے پر مجبو ر ہیں اور ان بچو ں کے اساتذ ہ کسی قسم کی تو جہ سے قا صر ہیں عوامی حلقو ں نے حکومت سے خصوصی نو ٹس لینے اور جنگی بنیا دو ں پر محکمہ تعلیم کے سد ھا رنے کی اپیل کی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)صبا انسٹی ٹیو یٹ آف سپیشل ایجو کیشن بھمبر میں سپیشل بچو ں کی تعلیم و تر بیت کی پندرہ رو زہ ورکشا پ مو رخہ16اپر یل سے شروع ہو رہی ہے جس میں خو اتین کو سپیشل بچو ں کی تعلیم وتر بیت با رے خصوصی تر بیت دی جا ئیگی ورکشاپ 30اپر یل تک جا ری رہے گی جس میں لا ہو ر سے ما ہر ین تعلیم بچو ں کی تر بیت با رے خصوصی لیکچر دینگے بعدازاں شر کا ء کو کا میا بی کے بعد سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے جا ئینگے ورکشا پ رو زا نہ 11بجے سے2بجے تک ہوا کر ے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آزاد کشمیر کے سینئر پو لیس آفیسر کو او ایس ڈی بنا نا قابل مذ مت ہے سردار فہیم عبا سی انتہا ئی ذمہ دا ر،دیا نت دار اور لا ئق پو لیس آفیسر ہیں جنہو ں نے پو لیس ڈیپا رٹمنٹ میں اصلا حا ت کیں مو صوف نے نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ افر یقہ کے ملک میں 2سا ل تک پو لیس چیف کے فرا ئض انجا م دے چکے ہیں حکومت فو ری طو ر پر انہیں ایڈ یشنل آئی جی کے عہد ے پر بحا ل کر ے ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈی ایس پی (ر) چو ہدر ی اکر م حسین نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ ایک ایسے پو لیس آفیسر کو جو کہ بین الاقو امی ایو ارڈ یا فتہ ہو اور بیرو ن ممالک اپنی خد ما ت احسن طر یقے سے انجا م دی ہو ں کو بلا وجہ او ایس ڈی کر نا انتہا ئی قابل مذ مت ہے انہو ں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر، آزاد کشمیر کے جھو مر سردار فہیم احمد عبا سی کو فو ری طو ر پر انکے عہد ے پر بحا ل کر یں تا کہ ملا زمین اورعوام علا قہ میں پا ئی جا نے وا لی بے چینی ختم ہو سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ایس ایس پی بھمبر چو ہدر ی منیر احمد کے صا حبزادے با بر منیرکی دعو ت ولیمہ گز شتہ روز بخیر و خو بی انجا م پا ئی دعو ت ولیمہ میں سا بق وزیر اعظم بیر سٹرسلطا ن محمود چو ہدر ی ،سینئر وزیر وزیر بلد یا ت چو ہدری محمد یا سین ،سا بق سپیکر اسمبلی چو ہد ری انو ارا لحق ،وزیر ما ل چو ہدر ی علی شا ن سو نی ،ڈپٹی اپو زیشن لیڈر چو ہدری طا رق فا روق ،سابق وزیر وممبر اسمبلی چو ہدر ی ارشد حسین ،سا بق وزیر چو ہدر ی رخسار احمد ، سابق امیدوار اسمبلی چو ہدری محمد رزاق ،کمشنر میر پور ڈو یژ ن را جہ امجد پرویز علی خا ن ،کمشنر امو ر منگلا ڈیم چو ہدر ی محمد طیب ،ڈ ی آئی جی میر پو ر رینج ڈا کٹر خا لد محمود ،ڈپٹی کمشنر مظفر آبا د مسعود الر حمن ،ایس ایس پی میر پور را جہ عر فا ن سلیم ،ایس پی سر دار نعیم ،ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سردار منشا ء غو ث ،ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل ،ایم ایس ڈا کٹر اقبا ل حسین ،ڈی ایچ او ڈا کٹر طا رق محمود چو ہدری ،ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر را نا رضوان انجم ،اسسٹنٹ کمشنر میر پو ر را جہ قیصر اورنگز یب ،اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی چو ہدر ی حق نواز ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق خا ن ،اسسٹنٹ کمشنر بر نا لہ چو ہدر ی مظہر حسین ،ڈی ایس پی بھمبر چوہدر ی محمد رفیق ، ڈی ایس پی سٹی مقصود عبا سی ،ڈی ایس پی ڈڈیا ل مرزا زاہد حسین ،ڈی ایس پی لیگل را جہ اشفاق احمد خا ن ،ڈی ایس پی کو ٹلی سید و جیہ الر حمن گیلا نی ، ایس ایچ او سٹی تھا نہ خو اجہ عبدالقیو م ، ا یس ایچ او تھو تھا ل نصیر احمد خا ن ،ایس ایچ او بھمبر سر دار سہیل یو سف ،ایس ایچ او بر نا لہ چو ہدر ی شہزاد ،ایس ایچ او سما ہنی ملک خا لد محمود ،ایس ایچ او علی بیگ چو ہد ری مہربا ن ، ،سجا دہ نشین کھڑ ی شر یف میا ں محمد افضل ،اے ڈی سی جی چو ہدر ی امجد حسین ،ایس پی چو ہدر ی محمد مشتاق ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شا ہد انو ر خا ن ،سا بق ممبر ضلع چو ہدر ی محمد یو سف درا ئیا ں ،چو ہدر ی فضل علی،ڈی ایس پی (ر) چوہدر ی اکر م حسین ، سا بق چیئر مین ضلع زکو ة چو ہد ری جمیل سلطا ن ،سا بق چیئر مین بلد یہ مرزا محمد اجمل جرا ل ،ڈی ایس او چو ہدر ی کما ل سبحا نی ،چو ہدری عبدا لروف کا شر ،صدر کشمیر پر یس کلب نا صرشر یف بٹ ،سا بق صدر را جہ نعیم گل ،سیکر ٹر ی جنر ل چو ہدر ی عا طف اکر م سمیت سیا سی وسما جی شخصیا ت ،سر کا ری آفیسرا ن وملا زمین ،صحا فیو ں ،تا جرو ں ،سول سوسا ئٹی اور عز یزواقارب کی کثیر تعداد میں شر کت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) کشمیر پر یس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت نا صرشر یف بٹ منعقد ہو ااجلا س میں چیف ایڈ یٹر خبر یں ضیا شاہد کے دا ما د اور ایڈ یٹر امتنا ن شا ہد کے بہنو ئی عمرا ن عاصم علوی کی اچا نک وفا ت پر گہر ے دکھ و غم کا اظہا ر کر تے ہو ئے مر حو م کے بلند در جا ت کے لئے فا تحہ خوا نی اور ورثا ء کے لئے دعا ئے صبرو جمیل کی گئی اجلا س میں طا رق محمود ثاقب ،چو ہدر ی عا طف اکر م ،ارشد محمود غاز ی ،مرزا ندیم اختر ، را جہ وحید مرا د،شیراز پرو یز مشتاق،جہا نگیر پا شا ،،چو ہدر ی سلیم سا گر،را جہ نعیم گل ،ملک شو کت حسین ،عزیز الر حمن نا ز،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،ڈا کٹر طا رق محمود شا کر ، ،قا ضی انصر زما ن ،،فیصل صغیر شمیم ، ،محمد یا سین تبسم ،عا بد زبیرراشد سبحا نی ،مہر ہیرا نے بھی شر کت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پی وا ئی او گلف کے ڈپٹی جنر ل چو ہدر ی محمد علی 3ہفتے کے نجی دو رے پر گز شتہ روز پا کستا ن پہنچ گئے ہیں سیا لکو ٹ کے انٹر نیشنل ائیر پو رٹ پر دوست احبا ب اور پی وا ئی او کے نو جو انو ں نے انکا استقبا ل کیا اپنے دو رہ کے دو را ن وہ مختلف سیا سی وسما جی تقار یب میں شر کت اور مر کز ی قا ئدین سے ملاقاتیں کرینگے۔