بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان ،سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق ،وزیر ہاؤسنگ وپبلک ہیلتھ چوہدری پروزیز اشرف ،سابق وزیر جنگلات مرزا محمد شفیق جرال،وزیر مال چوہدری علی شان سونی ،سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مقصود احمدخان ،مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما کرنل (ر)وقار احمد نور ،کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدر انجینئر خالد پرویز بٹ ،سابق مرکزی وائس چیئرمین بارکونسل راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ ،صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ ،سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری فضل علی ،چوہدری محمد یوسف درائیاں،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں نیوز ایڈیٹر روزنامہ خبریں جمیل احمد کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا تاریخ ساز استقبال کرکے بھمبرکی غیور عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہی بھمبرکی عوام اپنا لیڈر مانتی ہے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی راہنما چوہدری حیدر علی کاشر نے کیا انہوںنے کہاکہ تبدیلی کی لہر نے پاکستان اور آذادکشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے عوام ابپرانے چہروں سے عاجز آچکی ہے بھمبرمیں ڈاکٹر انعام الحق کے شامل ہونے سے پارٹی مظبوط ہوئی ہے اب بھمبر کی عوام سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے گی آزمائے ہوئے چہروںکو اب عوام ووٹ کی طاقت کے ذریعے ہمیشہ کیلئے مسترد کر دے گی جن کارکنوں نے دن رات محنت کرکے بیرسٹر سلطان محمدو چوہدری کے استقبال اور جلسے کو کامیاب کرایا ان کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور ان کا مشکور بھی ہوں آئندہ الیکشن میں بھمبر LA7سے PTIکا امیدوار بھاری اکچریت سے کامیاب ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیرسٹر سطان محمود چوہدری کی بھمبرآمد پر جاتلاں سے لیکر بھمبر تک شاہراہ کو PTIکے جھنڈوں اور بینروں سے سجایا گیا جلسے کو کامیاب بنانے اور انکی استقبالی ریلی کو کامیاب بنانے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دست راست چوہدری عبدالرؤف کاشر ،چوہدری ریاض احمد کسگمہ ،مرید حسین سوکاسن اور تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی راہنما چوہدری حیدر علی کاشر ،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا تفصیلات کیمطابق میرپور چوک کے مقام پر تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی راہنما چوہدری حیدر علی کاشر کی قیادت میں سینکڑوں نوجوان موٹر سائیکل سواروں نے پارٹی پرچم لہراتے ہوئے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے میرپور چوک پہنچنے پر پر تباک استقبال کیا چوک میں مرکزی قائدین اور قد آور شخصیات کی تصاویر ،بینرز ،PTIکے جھنڈے آویزاں کیے گئے تھے نوجوانوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،ڈاکٹر انعام الحق چوہدری ،اور چوہدری عبدالرؤف کاشر کے حق میں نعرے بازی کی قافلہ جب پنڈال میں پہنچا تو ڈاکٹر انعام الحق نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا بارش کے موسم کے باوجود لوگوں نے بھرپور شرکت کی پنڈال میں تیز ہوا چلنے کے باعث شامیانہ گر پڑا PTIکے کارکنان نے ٹھیک کر دیا جلسہ میں بچوں ،نوجوانوں ،بوڑھوں ،نوجوانوں میں جوش و خروش دیدنی تھا ڈاکٹر انعام الحق چوہدری کا شمولیت کے اعلان وقت پوری فضا عمران خان ،بیرسٹر سلطان محمودچوہدری اور ڈاکٹر انعام الحق کے نعروں سے گونج اٹھی جسلہ میں صحافیوں کیلئے الگ انتظام کیا گیا تھا کارکنان نے میں راجہ انیس اکبر ،سید دانیال گیلانی ،حسن مرزا ،چوہدری شہزاد ،شہباز اشرف ،ذوالقرنین جگنی،سہیل نونی ،اداس وکی،راجہ معاویہ خان ،عثمان کاشردیگر متحرک رہے۔