بھمبر کی خبریں 6/10/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ جنگلات بھمبر کے آفیسران کی ملی بھگت سے بااثر افراد کا محکمہ جنگلات کی قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری،آفیسران اونے پونے دام لیکر لوگوں کو قبضہ کروانے میں مصروف، جنڈی چونترہ سمیت کئی دیگر علاقوں میں محکمہ جنگلات کی قیمتی اراضی پر بااثر افراد نے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے دوکانیں، پلازے اور رہائشی مکانات تعمیر کرلئے محکمہ جنگلات کے آفیسران اور اہلکاران بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف علاقہ میں قیمتی جنگلات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ جنگلات کا رقبہ بھی منظر نامہ سے غائب ہونے لگا بھمبر اور سماہنی کے عوام علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے پہلے تو صرف قیمتی جنگلات کا خاتمہ کیا جارہا تھا اب انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات کی قیمتی اراضی جس میں گھریلو اور کمرشل اراضی شامل ہے ملی بھگت سے علاقہ کے با اثر افراد کو مٹھی گرم کرنے کے عوض اونے پونے داموں فروخت کی جارہی ہے ۔ معروف سیاحتی مقام جنڈی چونترہ میں معتدد دوکانوں اور پلازوں کی اراضی محکمہ جنگلات کی ملکیت ہے جس پر علاقہ کے با اثر افراد نے محکمہ جنگلات کے آفیسران اور اہلکاران کی ملی بھگت جعلی کاغذات تیار کرکے قبضے کررکھے ہیں چند سا ل قبل جن افراد نے ایک آدھ مر لے پر قبضہ کیا تھا آہستہ آہستہ قبضے کا دارہ بڑ ھتا گیا اور ایک آدھ مر لہ کئی مر لو ں اور کنا لو ں میں تبد یل ہو گیا جن پر آج بڑی بڑی عالی شان دوکانیں اور پلازے تعمیر کئے ہوئے ہیں ۔ جنڈی چونترہ میں مسجد اور بیٹھک دربار بابا شادی شہید کی اراضی بھی جنگلات کے اہلکاران کی ملی بھگت سے با اثر افراد نے اینٹھ رکھی ہے اسی طرح سماہنی کے قیمتی جنگلات کے رقبوں پر بھی با اثر افراد نے قبضے کرکے مکانات تعمیر کررکھے ہیں جبکہ مکانات تعمیر کے دورا ن قیمتی چیڑ کے درخت بے دردی سے کاٹے جارہے ہیں بھمبر اور سماہنی کے عوام علاقہ نے محکمہ جنگلات کی اس روش پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناؤنے کام میں ملوث محکمہ جنگلات کے ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے خلاف احتساب بیورو بھی کاروائی کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )ساوتھ افر یقہ میں مقیم چوہدری حق نواز آف گڑ ھا للیا ں نے ڈھیر ی وٹا ں ویلفیئر فا ونڈ یشن کیلئے50ہزا ر رو پے ،بر طا نیہ میں مقیم چو ہدر ی اظہر یعقوب نے21ہزا ر رو پے جبکہ آئر لینڈ میں مقیم چو ہدر ی ند یم اختر آف درائیا ں نے10ہزار رو پے کا عطیہ آئند ہ بھی تعاون جا ری رکھنے کا عزم تفصیلا ت کے مطابق ساوتھ افریقہ میں مقیم کشمیر را ہنما چو ہدر ی حق نواز آف گڑ ھا للیا ں نے ڈھیر ی وٹا ں ویلفیئر فا ونڈ یشن کیلئے50ہزار رو پے ،برطا نیہ میں مقیم کشمیر را ہنما چو ہدر ی اظہر یعقو ب آف گڑ ھا للیا ں اور آئر لینڈ میں مقیم کشمیر راہنما چو ہدری ند یم اختر آف درائیا ں نے 10ہزار رو پے کا عطیہ دیا اور آئند ہ بھی تنظیم کیسا تھ تعاون جا ری رکھنے کا عزم کیا اس موقع پراوور سیز کشمیر ی را ہنما ئو ں نے کہا کہ علاقے کے اندر تعلیم اور صحت کے شعبہ میں کا م کر نے کیلئے ڈھیر ی وٹا ں ویلفیئر فا ونڈ یشن کا قیا م خو ش آئند ہے تنظیم کے قیا م پر علاقے کے نوجو ان مبا رکبا د کے مستحق ہیں انہو ں نے کہا کہ مخیر حضرا ت سے اپیل کی کہ وہ علاقے کی تعمیر وترقی ،بہتر ی اور دکھی انسا نیت کی خد مت کیلئے تنظیم کیسا تھ تعاون کر یں صدر ڈھیر وٹا ں چو ہدری انعا م الحق نے تنظیم کے سا تھ تعاون کر نیوا لے مخیر حضرا ت کا شکر یہ ادا کیا اور اپیل کی کہ مخیر حضرا ت علاقے علاقے کی بہبو د ،غر یب اور مستحق لو گو ں کلی فلا ح وبہبو دکیلئے تنظیم کیسا تھ بڑ ھ چڑ ھ کر تعاون کر یں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر کے عو ام کو خا ندا نی غلا می سے چھٹکا رہ دلا نا میر ی سیاست کا مشن ہے عر صہ دراز سے بھمبر بھمبر کی سیاست پر چند خا ندا نو ں کا قبضہ ہے با پ کے بعد بیٹے وارث بن کر بھمبر کے عوا م کا استحصا ل کر رہے ہیں مو جو دہ سیا ستدا نو ں نے سیا ست کو اپنا اور اپنے خا ندا ن کا ذریعہ معاش بنا لیا ہے تجا رتی اور مفا دا تی سیا ست کرنیو الے بھمبر کے پسما ندگی کے ذمہ دا ر ہیں بھمبر کے عو ام خا ند انی اور تجارتی سیاست سے چھٹکا رہ حا صل کر نے اور حقوق کے تحفظ کیلئے میر ا ساتھ دیں ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستا ن مسلم لیگ نو ن کے سینئر را ہنما و امید وا ر اسمبلی حلقہ ایل اے 7بھمبر را جہ امتیاز خا ن نے کسگمہ ،کلر ی ،پنجیڑ ی ،بھمبر ،بڑ ھنگ اور سیر لہ میں عو ام را بطہ مہم کے دو را ن مختلف عو امی وفود سے گفتو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ بھمبر کے مو جو دہ سیا ستدا نو ں کو عو امی مسائل سے کو ئی دلچسپی نہیں الیکشن میں ووٹ لینے کے لئے حلقہ میں نظر آتے ہیں اور ووٹ لینے کے پا نچ سا ل ایسے غا ئب ہو تے ہیں جسیے ان کا عوام سے کو ئی تعلق واسطہ نہ ہے انہو ں نے کہا کہ حلقہ بھمبر میں ایک سو چی سمجھی سازش کے تحت خا ندا نی سیاست کو فرو غ دیا گیا چند خا ندا نو ں نے عو ام کو یر غما ل بنا رکھا ہے سیا ست کو عبا دت کے بجا ئے تجا رت بنا لیا ہے الیکشن لڑ نے سے پہلے ان کے اثا ثے کیا تھے اور آج کے اثا ثہ جا ت کیا کیا ہیں سیا ست کے علاوہ ان کاان کا کیا کا رو با ر یا تجارت ہے جس سے اربو ں کی تجا رت کی آمد ہو ئی ہے یہ سب سیا ست کی تجا رت لو ٹ ما ر اور عو ام کا ما ل ہے انہو ں نے کہا کہ بھمبر کے عو ام جا گیں اور عوا م دو ست دشمن کی پہچا ن کر یں خا ندا نی ،استحصا لی اور تجا رتی سیاست سے اپنی نسلو ں کی جا ن چھڑا نے کیلئے با ر با ر کے آزما ئے سیا ستدا نو ں کیخلا ف علم بغاوت بلند کر یں انہو ں نے کہا کہ میر ے الیکشن میں لڑ نے کے اعلا ن سے استحصا لی قوتو ں کے پیٹ میں مڑور اٹھ رہے ہیں اور میر ے خلا ف سازشیں کر رہے ہیں میں سازشوں سے گھبرا نے وا لا نہیں سیاسی میدان کا مقابلہ کرونگا اور عو ام ووٹ کی طا قت سے استحصا لی قوتو ں کو شکست فا ش کرو نگا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سا نحہ کچہر ی کیس میں سزا پا نے والے مجر مو ں کوجو ڈیشل حوالا ت بھمبر سے میر پو ر پو لیس کی سخت سیکو رٹی میںشفٹ کر دیا گیا تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج کی عدا لت نے سا نحہ سا نحہ کچہر ی کیس کے 5مجر مو ں کو سزامو ت ایک مجر م کو عمر قید اور ایک ملز م کو سا ت سا ل کی قید کی قید کی سزاسنا ئی گئی تھی جن کو جو ڈیشل حو الات بھمبر سے پو لیس کی سخت سیکو رٹی میں میر پو ر جیل منتقل کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)شہدا ء زلز لہ 8 اکتو بر 2005کی دسویں بر سی بھمبر میں انتہا ئی عقید ت اور احترا م کیسا تھ منا ئی جا ئیگی ضلعی دفا تر ،تعلیمی ادا رو ں اور مسا جد میں دعا ئیہ تقر یبا ت اور قرآن خوا نی جا ئیگی تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی کمشنر بھمبر نے حکومت آزاد کشمیر کی ہدا یت پر شہدا ء زلز لہ 8اکتو بر 2005کی دسویں برسی کو انتہا ئی عقید ت واحترا م سے منا نے کے لئیسر کو لر جا ری کر دیا جس کے مطا بق شہداء زلزلہ کی دسویں برسی کے مو قع پر بھمبر کے ضلعی دا تر ،تعلیمی ادا رو ں اور مسا جدمیں دعا ئیہ تقر یبا ت اور قر آن خوانی کی جا ئیگی جبکہ سپو رٹس سٹیڈ یم میں شہد ا ء زلز لہ کی یا د میں میچز کھیلے جا ئینگے صبح 08:52منٹ پر سا ئر ن بجا یا جا ئیگا اور ایک منٹ کی خا مو شی اختیا ر کی جا ئیگی گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )تھیلسیمیا کے سینکڑوں مریض کشمیر بلڈ بنک اور الشفاء بلڈ بنک میرپور کے تعاون سے اپنی زندگی کی بقا ء کی جنگ لڑ رہے ہیں ،25سال سے یہ بلڈ بنکس تھیلسیمیاکے مریضوں کے خاندانوں کے لیے سہارا بنے ہوئے ہیںاور مفت خون کی سہولت مہیا کر رہے ہیں، ان فلاحی اداروں کی طرف سے مہیا کیا جانے والا خون سکریننگ کے عمل اورایک طے شدہ پراسس کے بعد مریضوں کو دیا جاتا ہے ِان فلاحی اداروںکے خلاف ڈرگ انسپکٹر میرپورکی طرف سے بیانات قابل تشویش ہیں ،اگر ریاست ،حکومت اورڈرگ انسپکٹر میرپوریہاں سے مستفید ہونے والے تھیلسیمیاکے 4سو سے زائد مریضوں کو طے شدہ وقت کے بعد خون مہیا کرنے کی ذمہ داری لیتے ہیں تو ٹھیک ہے ،وگرنہ ان فلاحی اداروں کوبے بنیاد کارروائی کا نشانہ بنانے کی آڑ میں کسی کوتھیلسیمیا کے مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت ،ڈرگ انسپکٹر اور ان لوگوں پر عائد ہوگی جنھوں نے اس کے خلاف ایک مہم شروع کر رکھی ہے ان خیالات کا سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبرو ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ریاست اور حکومت کا کوئی کنٹربیوشن نہیں، ایسے رفاعی اداروں کے بغیر تھیلسیمیا کے مریضوںکے خاندان اس ساری صورتحال کو افورڈ نہیں کر سکتے ،انہوں نے کہا کہ حکومت تھیلسیمیا کے مریضوں کی ذمہ داری لے اگر حکومت ایسا نہیں کر سکتی تو بلڈ ڈونرز اور ایسے رفاعی اداروں کی حوصلہ شکنی کی بجائے حوصلہ افزائی کی جائے ،انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی بھی تھیلسیمیا کی مریضہ ہے وہ گزشتہ کئی سالوں میں انہوں نے بلڈ کے حصول کے لیے انتہائی سخت و سنگین حالات کا سامنا کیا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ ان رفاعی اداروںکے خلاف اگر کوئی اقدام اٹھایا گیا تومتاثرہ تھیلسیمیا کے مریضوں کے خاندان سخت مزاحمت کریں گے اور پھر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت ،ڈرگ انسپکٹرمیرپورپر ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )تحصیلدار سماہنی اقبال احمد انقلابی نے کہا ہے کہ سماجی برائیوں کا خاتمہ انتظامیہ کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے جس کے لیے عوامی تعاون کی بھرپور ضرورت ہے ،سماہنی انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہونے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ،قومی شعور بیدار ہوئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،ملازمین عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم بنیں اور صحیح معنوں میں عوامی خدمت کریں ان خیالات کا اظہار تحصیلدار سماہنی نے اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران کیااقبال انقلابی نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر معاشرہ سے برائیوں کا خاتمہ اور ترقی کی راہ گامزن نہیں ہو سکتے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پاکستان یونائٹیڈ کرسچن موومنٹ کے چیئرمین البرٹ ڈیوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہماری جدوجہد مسیحیوں کیلئے برابری کی سطح پر مساوی حقوق حاصل کرنا مقصود ہے کیونکہ اسی دھرتی سے جنم لینے والے کرسچنمادر وطن پاکستان کی مٹی کا ہی حصہ ہیں اسی وجہ سے ہمارا نعرہ ہے کہ میں بھی پاکستان ہوں اور خطہ کشمیر میں بسنے والے کہیں سے ہجرت کرکے نہیں آئے بلکہ کشمیر کے باسی ہونے کا بھی اعزاز رکھتے ہیںان خیالات کا اظہارانہوں نے کمیونٹی ویلفیئر سنٹر کرسچن کالونی میں اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیہ عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں کرسچن برابر کے شریک ہیںاور کرسچن قوم کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ہی پسماندگی سے خوشخالی کی طرف لے کر جائے گاجو ملکی ترقی کے لیے لازم ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر آباد مسیحی برادری کے حقوق حاصل کرنے اور مسائل کے حل میں ہمارا کردار مثالی بن کر اُبھرے گا۔ کمیونٹی سنٹر کے ذریعے تعلیمی فروغ کے ساتھ معاشرتی خوشحالی کے لیے بہتری کی کوششیںمستقبل میں نوجوانوں کے لیے کار آمد ثابت ہونگی تعلیمی ترقی سے ہی قوموں کی ترقی مضمر ہوتی ہے اس سے معاشی پسماندگی کے خاتمے میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کے حقوق کے حصول کے لیے مصروفِ عمل رہے گی اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں میں اُبھرتے ہوئے شکیل انجم ساون کی طرف سے مسیحی برادری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہااور اُمید کی کرن کی نوید سناتے ہوئے روشن مستقبل کا ستارہ قرار دیااور اس موقع پر انہوں نے متحرک ،فعال کردار ادا کرنے پر پاکستان یونائیٹڈ کرسچن موومنٹ آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے لیے صدر مقرر کرتے ہوئے پارٹی کا بیج لگایااور ان کے دست راست شان منیر اور جان مجید کو بھی پارٹی میں شمولیت کے بیج لگائے قبل ازیں کرسچن کالونی بھمبر آمد پر چیئرمین البرٹ ڈیوڈ کو چوہدری سموئیل سراج، طارق جارج، چیئرمین بوٹامسیح ، مسکین انجم ، منیر مسیح ، مہنگا جاوید نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا جبکہ معزز مہمان کو طلائی ہار پہنائے گئے جبکہ ننھی منی بچیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جبکہ کمیونٹی ویلفیئر سنٹر کے صدر شکیل انجم ساون نے سنٹر کے شعبہ جات کمپیوٹرلیب، شعبہ سلائی کڑھائی، تعلیم بالغاں کے علاوہ ایجوکیشن کوچنگ سنٹر کا معانہ کرایااستقبالیہ میں چیئرمین کرسچن کیئر ہینڈز سیالکوٹ سنیل گل،چیئرمین کرسچن ویلفیئرآرگنائزیشن آزادکشمیر ایرک مقبول، پاسٹر پطرس اشرف، اقبال مسیح ، اورنگزیب مسیح ، عاقب نذیر ، شہزاد مسیح ، سلیمان مسیح ، سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )جما عت اسلا می کے ضلعی را ہنما اور سا بق امیدوار اسمبلی چو ہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ نے کلر ی ،کھڈورہ ،کسگمہ کا دو رہ کیا اور کا رکنا ن نے ملا قا تیں اور مختلف افراد سے تعزیت کی اس موقع پر کلر ی سے میجر(ر)را جہ اظہرمحمود خان نے ساتھیو ں سمیت جما عت اسلا می میں شمو لیت کا اعلا ن کیا اور کھڈورہ سے چو ہدری شاہد محمود ،چو ہدر ی دا ود احمد ،چو ہدری مطلوب حسین ،حاجی محمد اقبا ل اور دیگر درجنو ں لو گو ں نے جما عت اسلا می میں شمو لیت کا اعلا ن کیا اس موقع پر سا بق امیدوا ر اسمبلی چو ہدر ی محمد خلیل ایڈووکیٹ نے عو ام سے کہا کہ آنیوا لا دو رجما عت اسلا می اور اسلا می نظا م کا ہے لو گ آزما ئے ہو ئے لو گو ں سے بیزا ر ہو چکے ہیں کر پٹ قیا دتو ں نے عوام کو ما یو سی کی دلد ل میں دھکیل دیا ہے لیڈرو ں نے معاشر ے میں ظلم و ناانصا فی کو فر وغ دیا ہے نو جو ان نسل کو بے را ہ روی اور اندھیر وں کیں دھکیلنے کے ذمہ دا ر سا بقہ اور مو جو دہ حکمرا ن ہیںں آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کے نا م پر خا ند ان کی ترقی ہو ئی ہے انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلا می نے معاشر ے میں خد مت کی سیا ست کو فرو غ دیا کر دا ر اور دیا نتدار کا کلچر پروان چڑ ھا یا ہے مسلم اور صداقت کی شمع رو شنی کی ہے ہم نے یہ طے کیا ہے کہ اس ظلم کے نظا م کی جگہ امن اور انصاف کا با بر کت نظا م نا فذ کر ینگے ظا لمو ں کو کیفر کر دا ر تک پہنچا ئینگے آزاد خطہ کی سر زمین کو غاز یو ں اور شہیدو ں کی آرزوںکے مطا بق تعمیر کر ینگے غر یب اور عا م لو گو ں کیلئے اقتدار کے دروازے کھو لیں گے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)میر پو ر ڈویژ ن کے اندر مسلم لیگ یو تھ ونگ کو مضبو ط اور فعال بنا نے میںرا جہ اسد بشیر کا کلیدی کر دا ر ہے جماعتی خد ما ت کے اعتر اف میں مو صوف کو میر پو ر کو میر پو ر ڈویژ ن مسلم لیگ یو تھ کا صدر بنا یا جائے ان خیا لا ت کااظہا ر مسلم لیگ نو ن یو تھ کے مر کز ی جنر ل سیکر ٹر ی را جہ رضی الر حمن ،سٹی یو تھ ونگ ڈپٹی جنر ل سیکر ٹر ی خا ن محمد آصف خا ن اور مر کزی را ہنما را جہ فہد خو رشید نے مشترکہ بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ را جہ اسد بشیر مسلم لیگ نون یو تھ ونگ کا قیمتی اثا ثہ ہیں میر پو ر ڈویژ ن کے اندر یو تھ ونگ کو متحر ک اور مضبو ط بنا نے میں انہو ں نے ہمیشہ اہم کردار کیا ہے میر پو ر ڈویژ ن کی یو تھ انکی جما عتی خدمات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی اور جما عت اور یو تھ ونگ کی مر کز ی قیادت کے اعترا ف میں میر پو ر ڈویژ ن یو تھ ونگ کا صدر بیا نا جا ئے ان کے صدر بننے سے یو تھ ونگ مزید مضبو ط ،فعا ل اور متحر ک ہو گی اور آمد ہ الیکشن میں جماعتی امیدوا رو ں کی کا میابی میںاہم کر دار ادا کر گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )جما عت اسلامی کے را ہنما چیئر مین بھمبر سیٹز ن فو رم بھمبر بلد یہ بھمبرکی جا نب سے ما چھیا میں محصول چو نگی کے بیرئیر کی مذ مت کر تے ہو ئے کہا کہ یہ مکہال اور ما چھیا ،انڈسٹری سٹیٹ کے ساتھ ذیا دتی ہے ان مضافا ت سے آنیوالے ٹر انسپو رٹ اور گا ڑیو ں سے محصو ل چو نگی وصول کر نا ظلم ہے ہم اس کیخلا ف بھر پو ر احتجا ج کر نکا حق محفو ظ رکھتے ہیں ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ ،چیف آفیسر بلد یہ فوری طو ر پر اس چو نگی بیر یئر کو اسکی مخصو ص حد تک لے جا ئیں اور غر یب شہر یو ں کو پر یشا ن نہ کر یں انہو ں حکا م با لا سے اس ذیا دتی کا نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا