بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف بھمبر میں مذہبی جماعتوں اور تاجروں کا احتجاجی جلوس، جلوس میلاد چوک سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا لاری اڈہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا احتجاجی جلوس کی قیادت پروفیسرمولانا امین الدین، مولانا غلام رسول جلالی، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم مقدم، صدر انجمن تاجران حاجی محمد عبداللہ کر رہے تھے تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر پیرس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر بھمبر میں اہل سنت و الجماعت ، میلاد کمیٹی اور انجمن تاجران کے زیر اہتمام ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا احتجاجی جلوس کی قیادت مرکزی جامع مسجد کے خطیب پروفیسر مولانا امین الدین، مولانا غلام رسول جلالی، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم مقدم اور صدر انجمن تاجران بھمبر حاجی محمد عبداللہ کر رہے تھے۔
احتجاجی جلوس میلاد چوک سے شروع ہو کر سبزی چوک، سماہنی چوک ، میرپور چوک، مسلم بازار سے ہوتا ہوا لاری اڈہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا شرکاء جلوس گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے احتجاجی جلوس سے پروفیسر مولانا امین الدین، مولانا غلام رسول جلالی، مولانا ظہور احمد رضا، حاجی محمد عبداللہ،زبیع اللہ بٹ، چوہدری محمد اکرم مقدم ، مولانا دلدار غوث سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسول کسی صورت برداشت نہیں کرینگے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں جو خاکے شائع کیے گئے یہ اسلام دشمن قوتوں کی ایک گہری سازش ہے جو عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات و احساسات پر کاری ضرب ہے جس سے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس مر کی ہے کہ امت مسلمہ ایک ہو کر ان گھنائونی سازشوں کیخلاف سینہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرے مسلم ممالک ایسے ممالک سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کریں جو مسلمان کی دل آزاری کا باعث بن رہے ہیں اور بار بار توہین آمیز خاکے شائع کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کوئی آنچ نہیں دینگے اور حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ فی الفور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے۔
Protest Procession Against Caricatures
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوہدری ظفر انور کی تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند ہے موصوف آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں انکی شمولیت سے تحریک انصاف آزاد کشمیر میں مزید مضبوط ، فعال اور متحرک ہو گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سٹی بھمبر کے صدر راجہ حامد ناصر نے کیا انہوں نے کہا تحریک انصاف نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر سیاست کو ایک نیا رخ دیا ہے روایتی، موروثی اور مک مکائو کی سیاست کو مسترد کر کے لوگوں کو اپنے حقوق کا شعور دیا ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر سے لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے اندر اپنے قدم جماچکی ہے آزاد کشمیر کے معروف سیاسی راہنما چوہدری ظفر انور کی شمولیت تحریک انصاف کیلئے ہوا کا تازہ جھونکا ہے موصوف اپنی خداد سیاسی صلا حیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے اپنا بھر پور رول ادا کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) روایتی طرز حکومت اور سٹیٹس کو کے خاتمے کیلئے عوام کو با شعور بنانا ہو گا اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون آزاد کشمیر تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال آف پنجیڑی نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انکو ریلیف فراہم کرنے کیلئے صحیح معنوں میں کام کرنا ہو گا روایتی طرز سیاست کو تبدیل کرنا اور سٹیٹس کو کے خاتمے کیلئے عملی طور پر اقدامات اٹھانے ہونگے اقتدار میں لوگوں کو شریک کرنے اور اقتدار کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کیلئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر فی الفور بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں تا کہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں اور انکو ریلیف بھی مل سکے پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر مسائل کی سب سے بڑی وجہ بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا ہے چھوٹے چھوٹے مسائل جو بلدیاتی سطح پر حل ہو سکتے ہیں انکو بھی حل کروانے کیلئے ممبر قومی اسمبلی کی ضرورت پڑ رہی ہے بلدیاتی انتخابات سیاست کی نرسری ہے جہاںسے سیاست کی تربیت حاصل ہوتی ہے ترقی پذیر ممالک میں کامیابی کا راز ہی بلدیاتی انتخابات ہیں جن ممالک کے اندر بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں وہاں مسائل نہ ہونے کے برابر ہیں اور جہاں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے وہاں مسائل ہی مسائل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی پر کیا جانے والا قبضہ ختم کروانے کے دوران محکمہ جنگلات کے اہلکاران پر فائرنگ کرنے والا ماسٹر محمد اصغر عرف سونی سر عام دندناتا پھر رہا ہے چوکی سماہنی پولیس بھی محکمہ جنگلات کی طرف سے دی گی درخواست پر نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے قبضہ مافیا اب بھی بااثر شخصیت کی ایما پر محکمہ جنگلات کے رقبہ جات پر بزور طاقت قبضہ کر کے عوام علاقہ کا راستہ بند کرنے اور اپنے مکانات تعمیر کرنے میں مصروف ہے ڈپٹی کمشنر بھمبر سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے عناصر کیخلاف نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار ارشد محمود آف کڈیالہ کالی ترڑاں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا اور قبضہ امفیا نے محکمہ جنگلات اور پولیس کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قیمتی جنگلات کو اجاڑنے اور محکمہ کی سررکاری اراضی پر قبضہ کا سلسلہ بد ستور جاری رکھا ہوا ہے گذشتہ دنوں محکمہ جنگلات کی ٹیم پر جو محکمہ کی اراضی پر تعمیر کیے گئے مکان کو مسمار کرنے گئی تو ٹیم پر محکمہ تعلیم کے سرکاری ملازم اور قبضہ مافیا کا سر غنہ ماسٹر محمد اصغر عرف سونی اور عبدالقیوم وغیرہ نے فائرنگ کی جس کا مقدمہ محکمہ جنگلات کی طرف سے چوکی پولیس تھانہ میں درج کرایا گیا لیکن تا حال پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کو راستہ بند کرنے سے روکنے پر ہمارے بوڑھے والد کو بھی مذکورہ قبضہ مافیا نے تشدد کا نشانا بنایا جس کا انصاف بھی ہمیں اب تک نہ مل سکا انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور قیمتی جنگلات کو نقصان پہنچانے والے اور عوام علاقہ کا راستہ بند کرنے والے مافیا کا نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھمبر کے مرکزی ادارہ کی چھوٹی دیواریں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پرائمری اور مڈل حصہ اندرونی شہر پرانی بلڈنگ میں منتقل سکول کی دیواریں اونچی کروانے کا کام جاری ہے پرانی بلڈنگ میں شفٹنگ عارضی کام مکمل ہوتے ہی دوبارہ پرانی بلدنگ میں منتقل ہو جائینگے صدر معلمہ کاصحافیوں کے دورہ سکول کے موقع پر موقف تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھمبر کے مرکزی ادارے کی چار دیواری اور بلڈنگ محفوظ نہ ہونے کے پیش نظر پیدا شدہ سیکورٹی صورتحال ادارہ کا پرائمری اور مڈل حصہ اندرون شہر پرانی بلڈنگ میں منتقل کر دیا گیا والدین کی طرف سے ناکافی سہولیات اور بلڈنگ کی خستہ حالی کی شکایات پر میڈیا نمائندگان نے سکول کا دورہ کیا اس دوران صدر معلمہ ادارہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مرکزی ادارہ کی دیواروں کو اونچا کرنے کا کام جاری ہے سکول کا پرائمری اور مڈل حصہ عارضی طور پر پرانی بلڈنگ میں شفٹ کیا گیا ہے کام مکمل ہوتے ہی دوبارہ مرکزی ادارہ میں شفٹ ہو جائینگے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ادارہ میں پانی سمیت سہولیات کا بندوبست کر لیا گیا ہے پرانی بلڈنگ میں طالیات کیلئے سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کا کوئی پرابلم نہ ہے اور پرانی بلڈنگ ہر لحاظ سے محفوظ ہے اور ہم یہاں پر مطمئن ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر گجرات روڈ خستہ حالی ، موہڑا سدھا ، مکہال اور بڑھنگ کے قریب روڈ کی حالت انتہائی خراب گاڑیوں کو گذرنے میں شدید مشکلات کا سامنات بڑی لوڈر گاڑیوں کے ایکسل ٹوٹنے جیسے واقعات روزانہ ہونگے لگے ٹرانسپورٹروں اور عوام علاقہ کا سٹرک کی خستہ حالی پر احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر گجرات روڈ جو بھمبر کی مرکزی شاہراہ اور بھمبر کا فیس ہے گذشتہ کئی ماہ سے شدید ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہے روڈ پر جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں روڈ بالخصوص موہڑا سدھا، مکہال اور بڑھنگ کے قریب انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جہاں پر بنے بڑے بڑے گڑھے نہ صرف عام لوگوں بلکہ گذرنے والی ٹرانسپورٹ کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں جبکہ اکثر بڑی لوڈر گاڑیاں ان مقامات پر بنے گڑھوں کے باعث حادثات کا سبب بن رہی ہیں بلکہ گاڑیوں کا بھی شدید نقصان ہو رہا ہے بھمبر کے عوامی اور ٹرانسپورٹر حلقوں نے بھمبر گجرات روڈ کی خستہ حالی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی مرمت اور محکمہ شاہرات کے ایس ڈی اوز اور ٹھیکیدار کی غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔