بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت آزاد کشمیر کے ظالمانہ اقدامات بجلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر کے عوام کی چیخیں نکال دیں گھریلو بل 8 روپے سے بڑھا کر12 روپے فی یونٹ جبکہ کمرشل یونٹ 28 روپے تک جا پہنچا شہریوں اور عوام علاقہ کا شدید احتجاج حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا۔
ظالمانہ اضافہ کا فیصلہ واپس لے بصورت دیگر حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرینگے بھمبر کے عوامی سماجی شہری اور تاجر حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے رواں ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر کے عوام کے ہوش اڑا دئیے جس پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو جاری کئے گئے بجلی بلوں میں ایک سو سے دو سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو 12 روپے فی یونٹ کے حساب سے جبکہ 200 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کو 17 روپے فی یونٹ کے حساب سے ادائیگی کرنی ہو گی جبکہ کمرشل بلوں میں بھی بے تحاشا اضافہ کر کے تمام ٹیکسز سمیت 28 روپے کے لگ بھگ کے حساب سے بل جاری کئے گئے ہیں جو بڑی نا انصافی ہے شہریوں نے صحافیوں کو رواں ماہ محکمہ برقیات کی طرف سے بجلی کے جاری کئے گئے بل دکھاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ماہ گھریلو یونٹ کا ریٹ 8 روپے تھا جبکہ کمرشل یونٹ کا ریٹ 18 روپے تھا جن میں اب بے تحاشا اضافہ کر کے غریب عوام کی کمر توڑی جا رہی ہے۔
حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ قبول نہیں ہے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو پہلے ہی مہنگے داموں بجلی کی فروخت جاری ہے عوام علاقہ نے کہا کہ ایمانداری سے بل جمع کرانے والوں کو سزا دی جا رہی ہے جبکہ بجلی چوروں اور محکمہ کے اندر بجلی چوری کرانے والوں کو ان بڑھتی ہوئی قیمتوں سے کوئی غرض نہ ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کی بھی انتہا کی ہوئی ہے اس کے باوجود بلوں میں اضافہ کرنا حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے جسے عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے عوام علاقہ شہریوں اور تاجروں نے حکومت سے فی الفور بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بصورت دیگر حکومت کے خلاف بھمبر سے بھر پور تحریک کا آغاز کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر پولیس کا حافظ قرآن نوجوان پر بلا وجہ تشدددرجنوں نوجوانوں کا پولیس تشدد کیخلاف احاطہ کچہری میں شدید احتجاج DFC سمیت ملو ث پولیس ملازمین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ ایس ایچ او کی ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر نوجوانوں نے احتجاج موخر کر دیا تفصیلات کے مطابق بھمبر کے رہائشی 18 سالہ حافظ قرآن نوجوان کو تھانہ پولیس بھمبر نے مخبر کی جھوٹی اطلاع پر کوٹھی موڑ سے اٹھایا لیا اور اسے پولیس سٹیشن لے آئے جہاں پرپولیس ملازم DFCعقیل نے حافظ قرآن نوجوان پر تشدد کیا اور گالم گلوچ کیاجبکہ تفتیش کے دوران پولیس نے مذکورہ نوجوان پر لگے الزام کا ثبوت نہ ملنے پر چھوڑ دیا حافظ قرآن پرپولیس تشدد کیخلاف بھمبر کے نوجوانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جس پر بھمبر یوتھ کے نوجوانوں نے صدر سلطان یوتھ فورس و چیئرمین چوہدری حیدر علی کاشر کی قیادت میں احاطہ کچہری کے اندر پولیس کے حافظ قرآن نوجوان کے ساتھ ناروا سلوک اور بہیمانہ تشدد کیخلاف سخت احتجاج کیا احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حیدر علی کاشر نے کہا کہ پولیس کے مخبر کی غلط اطلاع کے باعث حافظ قرآن نوجوان کی عزت و نفس کو تھانہ پولیس بھمبر کے اہلکاران نے مجروح کیا اور اس پر بہیمانہ تشدد ڈھایا جو قابل مذمت ہے ہم پولیس کو کسی کے اوپر بھی اس طرح کے تشدد کی اجازت نہیں دینگے حافظ قرآن نوجوان پر تشدد کے ذمہ دار پولیس ملازمین کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر بھمبر کے نوجوان پولیس کے ظالمانہ رویے کے خلاف شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے دریں اثناء ایس ایچ او سٹی تھانہ بھمبر چوہدری منیر حسین نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دلایا کہ ملوث پولیس ملازمین کے خلاف انکوائری کی جائیگی اور ان کی غلطی ثابت ہونے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس پر نوجوانوں نے اپنا احتجاج موخر کر دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیلئے قربانیوں اور عوام کی خدمات کی طویل داستانیں رقم ہیں عوامی انقلاب اب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں برپا ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت عزیز اعوان نے بھمبر میں کارکنان کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیادوں میں شہدا کاخون ہے پیپلز پارٹی کا کارکن نظریاتی کارکن ہے جو صرف نظریات کو مد نظر رکھ کر اپنی قیادت کے ہر حکم پر مر مٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور ان کے خاندان کے دیگر شہدا کی قربانی استحکام پاکستان اور سلامتی پاکستان کی ضامن ہیں پاکستان اور آزاد کشمیر میں جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی نے داستانیں رقم کی ہیں پیپلز پارٹی کے کارکن کسی کو بھی جمہوریت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے محدود سوچ کے حامل چند ہزار افراد پاکستان میں انقلاب نہیں لا سکتے پاکستان میں انقلاب صرف اور صرف بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں ہی آ سکتا ہے اور پیپلز پارٹی کے کارکن ان کے حکم اور دی جانے والی ہر کال پر لبیک کہنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیما اینڈ پوب اور جماعت اسلامی بھمبر کے زیر اہتمام 2 روزہ فری آئی کیمپ 27-28 ستمبر کو بھمبر میں منعقد ہو گا فری آئی کیمپ میں آنکھوں کے مستحق مریضوں کا مفت چیک اپ اور فری لینز ڈالے جائینگے تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور این جی اور پیما اینڈ پوب کے مشترکہ تعاون سے 2 روزہ فری آئی کیمپ مورخہ 27-28 ستمبر کو قاسمی اینڈ گائنی ہسپتال بھمبر میں منعقد ہو گا کیمپ میں آنکھوں کے مستحق مریضوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی جائیں گی جبکہ سفید موتیا کے آپریشن کے ساتھ ساتھ مریضوں کو فری لینز بھی ڈالے جائینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )این جی اوز کوار ڈنیشن کونسل ضلع بھمبر کا اجلاس 24 ستمبر کو دن ایک بجے ہیون پیلس ہوٹل میں منعقد ہو گا اجلاس میں ضلع بھمبر کی رجسٹرڈ این جی اوز کے نمائندگان شرکت کرینگے تفصیلات کے مطابق سوشل ویلفیئر اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ضلع بھمبر کی رجسٹرڈ این جی اوز کی ضلعی کوارڈنیشن کونسل کا ایک اہم اجلاس 24 ستمبر بروز بدھ دن 1 بجے ہیون پیلس ہوٹل بھمبر میں منعقد ہو گا اجلاس میں رجسٹرڈ این جی اوز کے نمائندگان اور ضلعی کوآرڈنیشن کونسل کے عہدیداران شرکت کریں گے اجلاس کی صدارت ضلعی آفیسر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ وومن ڈویلپمنٹ میرپور سہیلہ اعجاز کریں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ایس پی چوہدری غلام اکبر انتہائی فرض شناس اور ذمہ دار پولیس آفیسر ہیں بھمبر تعیناتی کے دوران جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے بھمبر میں ان کی تعیناتی کے دوران خدمات کو سنہری حروف سے یاد رکھے جائیگا ان خیالات کا اطہار جنرل سیکرٹری صراف یونین بھمبر چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی بھمبر چوہدری غلام اکبر کے بھمبر تعیناتی کے دوران جرائم میں کمی آئی پولیس اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملا انہوں نے پولیس ملازمین کی عزت نفس مجروح کرنے والے عناصر کی بینج کنی کر کے پولیس کی عزت نفس کو معاشرہ کے اندر بحال کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ ان کے دور تعیناتی کے دوران بھمبر پولیس نے جرائم پیشہ عناسر کی بھر پور سرکوبی کر کے ضلع بھمبر کو امن وامان کا گہوارہ بنایا انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی غلام اکبر کی بھمبر تعیناتی کا دور اور ان کی گراں قدر خدمات کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائیگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف بھمبر کے رہنما چوہدری عمر لطیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان کے عوام کے غصب شدہ حقوق کی باز یابی کیلئے تحریک چلا رکھی ہے اسلام آباد کے بعد اب کراچی میں بھی تحریک انصاف کا دھرنا ہو گا دھرنوں کا یہ سلسلہ آہستہ آہستہ پورے ملک میں پھیلائیں گے تحریک انصاف کی بھر پور تحریک کے باعث اب پاکستان کے مظلوم شخص کی زبان پر گو نواز گو کا نعرہ آ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں نوجوانوں کے ایک وفد کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے شرکاء پر پیسے لیکر شرکت کرنے کے حکومتی نمائندوں کے الزامات عائد کرنے والے حکمرانوں کے سیلاب زد گان بارے کیمپوں کا براہ راست نظارہ میڈیا کے ذریعے ساری قوم دیکھ چکی ہے پنجاب کے دس سے زائدہ متاثرہ شہروں میں سیلاب زدگان نے شکایات منظر عام پر لائی ہیں جس میں امداد صرف لیگی وٹروں میں تقسیم کی جا رہی ہے اور جمہوریت کے غم میں ہلکان ہونے والی دیگر جماعتیں بھی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تحریک انصاف کے ہر کارکن کی زبان پر گو نواز گو کے نعرے آ چکے دھرنوں کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلے گا اور نواز حکومت کو بالآخر جانا ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کے ایک لفظ پر بھی کوئی اعتبار کرنے کیلئے تیار نہ ہے عقل سے خالی دیو ہیکل طاقت خود اپنے وزن سے ہی زمین بوس ہو جا یا کرتی ہے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان حقوق سے محروم لوگوں کی بات کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سیکیمو این جی او کے بانی صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے چیمبر میں عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ حالات کا ادراک کرنے سے میاں برادران قاصر ہیں حکمران بھی اگر بے احوالیاں کریں گے تو ان کو بھی سزا مل کر رہے گی چیئرمین مائوزے تنگ، مسٹر چو این لائی ، نپولین ، ہٹلر ، چرچل اور لینن و اسٹالن نے بھی بے شمار تکالیف و اذیتیں برداشت کیں اور ملکوں کے حالات تبدیل کئے آج کل جمہوریت کا مطلب ہمیشہ استحقاق یافتہ طبقہ کی حکمرانی ہے دھرنے والے جمہوریت کی تشریح ، مراعات یافتہ طبقہ اور لوٹ مار کرنے والے طبقہ سے الگ کرتے ہیں یہ پسے ہوئے حقوق سے محروم کچلے ہوئے لوگوں کی آواز ہے جب شریف برادران لشکر نکالتے رہے تو وہ قانونی تھے دھرنے والے صرف یہ چاہتے ہیں کہ سماجی انصاف زندگی گزارنے کے بہتر مواقع فراہم کئے بغیر جمہوریت محض کاغذی کارروائی ہے کیونکہ جعلی جمہوریت ، دھاندلی والے الیکشن دھاندلی زدہ اسمبلیوں مراعات یافتہ طبقہ کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے مسلم لیگ ن سرمایہ داروں تاجروں صنعت کاروں کمیشن خوروں کی جماعت ہے جن کے مقاصد مفادات لالچ طمع خوری اور کمیشن خوری کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں وقت کی للکار ان کا پیچھا کر رہی ہے سوشل انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دیتا رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب خوش آئند ہے انکے دورہ پنجاب نے پیپلز پارٹی پنجاب میں نئی روح پھونک دی ہے پارٹی کو مضبوط فعال اور متحرک کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا عملی سیات میں ضروری ہے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر شکیل احمد مکہال نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جمہوریت کے فروغ کے لئے پیپلز پارٹی کی طویل جدوجہد کی داستان رقم کی ہے پاکستان میں عوامی اور جمہوری انقلاب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئے گا محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو سنبھالا دیا اور اپنی سیاسی فہم و فراست سے جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا آج بھی پاکستان کے اندر جمہوری حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے قائم ہے پیپلز پارٹی نے نواز شریف حکومت کی غیر مشروط حمایت کر کے غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روک دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی نظریں اب بلاول بھٹو زرادی پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ عملی سیاست میں آئیں پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھال کر پارتی کو ملک بھر کے اندر مضبوط فعال اور متحرک کریں انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے اندر پیپلز پارٹی کی نئی تنظیم سازی کی ضرورت ہے جماعت کو گراس روٹ لیول پر منظم کیا جائے پاکستان کے عوام کل بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی کا ایف ایس سی کے امتحان میں نتیجہ سو فیصد شاندار نتائج پر علمی و ادبی ، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکباد تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایف ایس سی کے امتحانات میں بھی شاندار نتائج دئیے کالج میں ایف ایس سی کا رزلٹ مجموعی طور پر سو فیصد رہا امتحانات میں شامل تمام طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ کالج کے اندر ایف ایسی کے طالبعلم عاطف شہزاد نے 828 کے نمایاں نمبرات حاصل کر کے کالج بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی بھمبر کے علمی سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے پرنسپل ادارہ پروفیسر ڈاکٹر راجہ عبدالرحمن کو اور انکے سٹاف کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔