بھمبر کی خبریں 9/8/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اٹھتی ہوئی معیشت کو سیاسی اور دہشتگردی کے محاظ کھول کے ملک میں انتشار پھیلا کے ناکام بنانا چاہتے ہیں یہ بز دل معاشرے میں دہشت و بدامنی کا راج چاہتے ہیں تا کہ لوگ خوف زدہ ہوں جس طر ح را ت اور دن ایک نہیں ہو سکتے اسی طر ح دہشت گرد ی اور اسلا م کا ایک جگہ اور ایک ہونا نا ممکنا ت میں سے ہے دہشت گردی کو قرآن کر یم کی زبا ن میں فساد فی الارض کہا گیا نواز شر یف کی حکومت کو جو مسئلے وراثت میں ملے تھے ان میں دہشتگردی سر فہر ست تھی اس میں کا میا بی حا صل کی ہما را دین ہمیں امن اور سلا متی کا درس دیتا ہے مسلم معاشر ے اور ملک میں ایک مسلما ن دوسر ے مسلما ن کی جا ن کا دشمن ،مسلما نیت تو در کنا ر انسا نیت بھی اسکی متحمل نہیں ہوسکتی ،وہ شخص جو کسی مو من کو جا ن بو جھ کر قتل کر ے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا غیر ملکی قوتیں اورایجنسیاں پا کستا ن کو غیر مستحکم کر نے سے باز رہیں معاشی ترقی کیلئے پر امن ما حول کا ہونا اشد ضروری ہے یہ لو گ بلو چستا ن کی خوشحا لی کے دشمن ہیں بلو چستا ن میں دہشت گر دی عالمی استعما ر کی سازش ہے ایسے واقعا ت کا بڑا مقصد گو ادر پورٹ کو نا کا م بنا نا ہے گوادر پورٹ کے قیا م سے بھارت کا خطے کی چو دہرا ہٹ کا خواب چکنا چور ہو جا ئیگا بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی”را”کے مکرو ہ عزائم کھل کر سا منے آگئے ہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا وقت آچکا ہے یہ وہی لو گ ہیں وہی مما لک ہیں جو پا کستا ن کو پھلتا پھو لتا نہیں دیکھنا چا ہتے بھارت افغانستا ن کے راستے پا کستا ن میں دہشت گردی کروارہا ہے اور اسکے لئے دہشت گردوں کو ما لی معاونت فرا ہم کر رہا ہے ہر پا کستا نی کو دہشت گردی کا مقابلہ کر نے کیلئے متحد ہو نا ہو گا تا کہ اس دہشت گرد پ جو چند ٹکوں کی لا لچ میں بیرو نی ایجنٹوں کے آلہ کار بن کر اپنے ہی لو گوں کا نا حق خو ن بہا رہے ہیں تمام سیاسی جما عتوں ،مر کز ی وصو با ئی حکو متوں ،مسلح افو اج اور عوام کو مل کر ملک کے اندرو نی و بیرو نی دشمنوں کا مقا بلہ کر نا ہو گا دشمن ایسی بزدلانہ حر کتوں سے ہمارے حو صلے پست نہیں کر سکتا بلکہ ہم زیادہ ولو لے اور عزم کیسا تھ دہشت گرد ی کا خا تمہ کر یں گے اس سا نحہ کے ذمہ دا ر وہ ہیں جو بیرو نی آلہ کا ر بن کر پاکستا ن کو مختلف محاذوں پر الجھا کر اس کی ترقی روکنا چا ہتے ہیں خد را ان دہشت گردوں کی کمر توڑنے سے آگے بڑ ھیں اور ان کی گر دن توڑ کر ان کا خا تمہ کر یں دہشت گر دوں کے اس بزدلا نہ فعل کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے پا ک وطن کی دھر تی کے دشمن ہر گز ہر گز انسا ن نہیں وہ در ند ے ہیں کسی ایک انسا ن کا قتل پوری انسا نیت کا قتل ہے اور خو ن بہا نے وا لے انسا ن نہیں درند ے ہیں اللہ پا کستا ن کے تما م علاقوں اور لوگوں کی حفا ظت کر ے کو ئٹہ واقعے میں شہید ہو نیوا لوں کو اللہ پا ک جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فر ما ئے اور انکے لو احقین کو صبرو جمیل عطا فر ما ئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) محکمہ انٹی کرپشن شر یف اورعزت دار ملازمین کی تذلیل کاسلسلہ بندکر ے ہم محکمہ ما ل کے ملازمین کی بلا جواز گر فتاری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں حکومت محکمہ انٹی کر پشن کو لگا م دے ان خیا لا ت کا اظہار سابق ممبر ضلع کو نسل چو ہدری محمد یوسف درا ئیاں ،سا بق چیئر مین زکوة وعشر ضلع بھمبر چو ہدری فضل علی ،سابق ممبر لو کل کو نسل چو ہدری خادم حسین نے مشترکہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ انجمن قا نو ن گو ئیاں وپٹواریاں کے ضلعی صدر طا رق بیگ محکمہما ل کے ما تھے کا جھو مر ہیں مو صو ف انتہا ئی ایما ندا ر اور فر ض شنا س ملازم ہیں انکے خلا ف ایک سو چی سمجھی سا زش کے تحت سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشا نہ بنا یا جا رہاہے محکمہ انٹی کر پشن سیاستدانوں کا دم چھلہ بنا ہوا ہے سیاستدانوں کے مذمو م مقا صد کی تکمیل کیلئے محکمہ انٹی کر پشن شر یف ایما ندا ر اور عزت دا ر ملازمین کو تذلیل کر رہا ہے جس کی ہم بھر پور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)تحصیل صدر انجمن قانون گو ئیاں وپٹواریاں کی زیر صدرات احا طہ کچہر ی میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چو ہدری طا ہر محمود ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی ویگر منملہ عہد یدا را ن تحصیل باڈی بھمبر نے خطا ب کیا اور جاری ہڑ تا لی کیمپ میں مو جود جملہ گر داواران /پٹورایاں نے متفقہ طو ر پر قرار داد پیش کی کہ جب تک محکمہ انٹی کر پشن اور احتساب بیو رو کے رو لز میں تر میم نہیں کی جا تی اس وقت تک انجمن قانو ن گو ئیاں پٹوا رایاں کی قلم چھوڑ ہڑتا ل جای وثاری رہے گی اور انجمن حکومت آزادکشمیر سے پر زور مطا لبہ کر تی ہے کہ محکمہ انٹی کر پشن اور احتسا ب بیورو کے رولز اور طر یقہ کار میں ترمیم کی جا ئے اور آئند ہ کیلئے غیر قانو نی طر یقہ کا ر سے ملازمین کی گر فتاریوں کا سد با ب کیا جا ئے اجلاس میں محکمہ انٹی کرپشن کی طرف سے طا رق بیگ گر داور صدر ضلع بھمبر اور فاروق حسین شا ہ مر کز ی سینئر نا ئب صدر آزادکشمیر قانو ن گوئیاں /پٹوا ریاں کی بلا جواز غیر قانو نی اور ضا بطہ کیخلا ف گر فتاریوں کی پرزور مذمت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر میں14اگست کو یوم آزادی ملی وقومی جذ بے اور شایا ن شان طور سے منا یا جا ئیگا 8بجے سا ئر ن بجا کر 1منٹ کی خا موشی اختیار کی جا ئیگی جبکہ9بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے احا طہ میں پرچم کشا ئی اور پو لیس دستے کی سلا می ہو گی علاوہ ازیں DCآفس سے بھمبر شہر تک ریلی بھی نکا لی جا ئیگی تما م سر کاری عما رتوں پر آزادکشمیر اور پا کستا ن کے جھنڈ ے لہرا ئے جا ئینگے جبکہ سر کاری عمارتوں پر چرا غاں بھی کیا جا ئیگا ان خیا لا ت کااظہار اسسٹنٹ را جہ طا رق محمود خان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک جا ئز ہ اجلاس میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر اجلاس میں عوامی نما ئند گا ن ،انجمن تا جران ،سیاسی وسما جی تنظیموں ،وکلا ء اور صحا فیوں کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر کے تما م انٹر ی پوا ئنٹس پر آزادکشمیر اور پا کستا ن کے پر چم آویزاں کئے جا ئینگے تما م سر کاری اور پرا ئیو یٹ سکو لز میں تحر یک پا کستا ن کے موضع پر 15روزہ تقا ریر ی مقا بلے منعقد ہو نگے جبکہ ضلعی سپو رٹس بو رڈ کے زیر اہتما م اسٹیڈ یم میں ایک خیر سگا لی فٹ با ل میچ بھی منعقد ہو گا اس موقع پر انہوں نے بلد یہ بھمبر کو ہدا یا ت دیں کہ 14اگست کو شہر میں صفا ئی کے منا سب انتظاما ت کئے جائیں جبکہ ٹر یفک پو لیس پنجا ب سے آنیوا لے وزٹرکو لنک روڈ پر منتقل کر یں ریسکیو1122اور محکمہ صحت کی مو با ئیل ایمبو لنسیں بھی بھمبر سما ہنی روڈ پر گشت کر یں گی تاکہ کسی بھی نا گہا نی صورتحا ل یا حا دثے سے نمٹنا جا سکے اجلاس میں محمد رفیق چو ہد ری صدر معلم ،DFOرا جہ عا بد حسین ،خا نزادہ سپو رٹس بو رڈ ،را جہ شا ہدانور ،ایم ایس ڈا کٹر فد ا کیا نی ،محمد ایاز بذمی ریسکیو1122،عتیق الر حمن پر نسپل دی لر نرز ،مرزا اجمل جرا ل ،ملک عثما ن اعظم ،ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر نبیلہ پذ یر قاضی ،راجہ نثا ر احمد ،ACسما ہنی انعام باری ،ACبر نالہ خضر حیا ت ،را جہ ایاز خا ن ما ل افسر ،را جہ امتیا زخا ن ،ملک شوکت اعوان ،یاسین تبسم ،سلیم سا گر سمیت محکمہ تعلیم سمیت دیگر سر کاری محکموں کے آفیسرا ن سول سوسا ئٹی کے نما ئند وں انجمن تا جرا ن ،وکلا ء اور صحا فیوں نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سا نحہ کو ئٹہ بد تر ین دہشت گردی ہے دہشت گردی میںملو ث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا ئے پا کستا ن اور اسلا م دشمن قو تیں مذمو م مقا صد کیلئے ملک کے اندر دہشت گردی میں ملو ث ہیں بلو چستا ن کے اندر دہشت گردی اور قتل وغا رت میں کشمیر یوں کا قاتل ملک بھا رت ملوث ہے کشمیر اور بلو چستا ن کے اندر دہشت گردی کے معا ملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھا یاجا ئے اور دہشت گردی کے خا تمے کیلئے بھارت سے سفا رتی تعلقا ت منقطع کئے جا ئیں ان خیا لا ت کا اظہار میلا د کمیٹی بھمبر کے صدر چو ہدری محمد اکر م پپو جٹ ،صدر کشمیر پر یس کلب راجہ نعیم گل ،جما عت اسلا می کے را ہنما چو ہدری محمد علی اختر ، لبر یشن لیگ کے را ہنما چو ہدری کلیم الفتح ،پیپلز پا رٹی کے را ہنما چو ہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ ، نے سا نحہ کو ئٹہ پر اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ کو ئٹہ میں وکلا ،صحا فیوں اورشہریوں کو دہشت گر دی کا نشا نہ بنایا گیا سا نحہ میںشہید ہو نیوا لے وکلا ء ،صحا فیوں اور شہریوں کو خرا ج عقیدت پیش کر تے ہیں جنہوں نے ملک وقوم کیلئے اپنی جا نوں کو قر با ن کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ اور کر ب کی س کھڑ ی میں وکلا ء اور صحا فیوں کیسا تھ ہیں دہشت گردوں کا کو ئی مذ ہب نہیں ہے دہشت گردانسا نیت کے قاتل ہیں دہشت گر دوں کیخلا ف مو ثر اورٹھوس اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ہم اس واقعہ کی بھر پور مذ مت کرتے ہیں اور تما م مکا تب فکر کو اس نا سو ر کیخلا ف مشتر کہ جدو جہد کر نا ہو گی ۔۔