بھمبر کی خبریں 6/11/2014

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کو گجرات سے ملانے والی مرکزی سٹرک کھنڈرات میں تبدیل عوام اذیت میں مبتلا، ملحقہ پاکستانی اضلاع سے بھمبر آنے والوں کو بھمبر کا فیس دیکھ کر حیرانگی جبکہ بھمبر کے باسیوں کو شرمندگی کا سامنا مقامی سیاستدانوں اور قیادت کے بے حسی کے باعث محکمہ شاہرات نے حقائق سے چشم پوشی وطیرہ بنا لی بھمبر گجرات روڈ کی مرمت کا ٹھیکہ لینے والا ٹھیکیدار بھی مٹی پائو پالیسی پر عمل پیرا ہو کر فرار ٹرانسپورٹروں ، مسافروں اور بھمبر کے شہریوں کا شدید احتجاج چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر سے ملحقہ ضلع گجرات کو ملانے والی مرکزی سٹرک محکمہ شاہرات کی روائتی بے حسی کے باعث شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار کر کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہے مرکزی سٹرک جو کہ بھمبر کا فیس ہے ملحقہ پاکستانی اضلاع سے بھمبر آنے والے لوگ جونہی بھمبر کی حدود میں داخل ہوتے ہیں سٹرک پر بنے بڑے بڑے گڑھے ان کا استقبال کرتے ہیں جبکہ روزانہ گجرات، لاہور ، کوٹلہ اور دیگر نواحی علاقوں کو جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی ٹوٹ پھوٹ کی شکار سٹرک پر سے گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بڑھنگ چیک پوسٹ سے لیکر بھمبر شہر تک آنے کا چند منٹ کا فاصلہ آدھے گھنٹے میں طے کرنا پڑتا ہے بھمبر گجرات روڈ کی خستہ حالی محکمہ شاہرات نے لاکھوں روپے مرمت کا ٹھیکہ ایک مقامی لیگی ٹھیکیدار کو دیا جس نے محکمہ شاہرات کی مٹی پائو پالیسی پر عمل پیرا ہو کر شدید ٹوٹ پھوٹ کی شکار جگہوں بڑھنگ، مکہال اور موہڑا سدھا میں سٹرک پر 3 ماہ سے مٹی ڈال کر خود غائب ہو چکا ہے جبکہ دوسری طرف حال ہی میں چوہدری پرویز اشرف قائمقام وزیراعظم کی حیثیت سے بھمبر برنالہ دورے کے دوران اسی ٹوٹی ہوئی سٹرک سے کئی بار گذرے لیکن موصوف نے بھی سٹرک کی ناگفتہ حالت کو نہ سمجھا بھمبر کے شہریوں ، عوام علاقہ ، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں نے مقامی سیاسی قیادت کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھمبر میں محکمہ شاہرات کی بے حسی اور کام چھوڑ کر فرار ٹھیکیدار کے خلاف نوٹس لیں اور بھمبر کے عوام کو ریلیف دلائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) طاقت کے بل بوتے پر کسی قوم کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی مقبوضہ کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کروا کر دم لینگے بھارتی مظالم تحریک آزادی کو نہیں روک سکتے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد یاسین نے 6 نومبر شہدائے جموں و کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر گذشتہ 67 برس سے اقوام متحدہ میں موجود ہے اور دنیا میں سب سے پرانا مسئلہ ہے جس کے حل نہ ہونے کے باعث جنوبی ایشیا کا خطہ سنگین خطرے میں ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے سالوں سے بر سر پیکار ہیں اور اس وقت تک جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک ان کو اپنی منزل آزادی نہیں مل جاتی انہوں نے کہا کہ شہدا ء جموں وکشمیر ہمارے محسن ہیں ان کی دی ہوئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو ان کی مرضی و منشاء کے مطابق حق آزادی دلانے میں کردار ادا کرے اس موقع پر ضلعی صدر فریڈم موومنٹ محمود الحسن ایڈووکیٹ، چوہدری آفتاب متیالوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 6 نومبر شہداء جموں کی عظیم قربانی کی بدولت کشمیریوں کو آزادی نصیب ہوئی کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں 13 جولائی 1931 سے شروع ہونے والی قربانیوں کا سلسلہ آج تک جاری ہے ان خیالات کا اظہاریونین آف جرنلسٹس ضلع بھمبر کے صدر ڈاکٹر طارق شاکر، نائب صد ر ملک شوکت حسین، سیکرٹری مالیات ارشد محمود غازی اور قاضی انصرنے کشمیر پریس کلب بھمبر میں شہداء جموں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا تحریک آزادی کشمیر میں 6 نومبر شہدا ء جموں کی بڑی اہمیت ہے جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر وطن سے محبت کی لازوال مثال قائم کی ہے شہداء جموں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائینگی شہداء جموں کا خون رنگ لائیگا اور کشمیریوں کو آزادی نصیب ہو گی انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تحریک آزادی کشمیر اور اپنے اسلاف کی قربانیوں سے روشناس کروانا ہماری ذمہ داری ہے تا کہ نوجوان نسل کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جاسکے اور مستقل کا بہتر لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے قلم سے تحریک آزادی کشمیر میں حصہ ڈالیں اور اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت آزاد کشمیر سپیشل افراد کیلئے ہر شعبہ زندگی میں کوٹہ مختص کرے سینئر وزیر حکومت کی طرف سے بصارت سے محروم افراد کیلئے 20 پوسٹیں اور ساٹھ لاکھ روپے دینے کا اعلان خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار معذور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرنے والے ڈسٹرکٹ فورم کے صدر چوہدر ی مبشر اقبال روحیلہ نے کیا انہوں نے کہا کہ معذور افراد ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں ان کا احساس محرومی ختم کرنا ہمارا فرض ہے معذور افراد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے انہیں معاشرے کا کار آمد اور مفیدی شہری بنایا جا سکتا ہے معذور افراد کو بھی با عزت روز گار کے مواقع فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے معذور افراد کو زندگی کے ہر شعبہ میں ایڈجسٹ کیا جائے تمام شعبہ زندگی کے اندر معذور افراد کیلئے سپیشل کوٹہ مختص کیا جائے انہوں نے کہا کہ سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین کی طرف سے بصارت سے محروم بچوں کیلئے 20 پوسٹیں اور 60 لاکھ روپے دینے کا اعلان خوش آئند ہے حکومت اسی طرح ہر محکمہ اور شعبہ کے اندر سپیشل افراد کیلئے خصوصی پیکج دینے کے ساتھ انکی مالی معاونت بھی کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مرزا احمد اعظم انتہائی ملن نثار ، خوش اخلاق اور شریف النفس نوجوان تھا مرحوم کی بے وقت وفات نے پورے بھمبر کو سوگوار کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار سیلز منیجر سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن چوہدری محمد فاروق شاہین نے کیا انہوں نے کہا کہ مرزا احمد اعظم اچھا انسان دوست اور ہمدرد انسان تھا دوست احباب کی خوشی و غمی میں شریک ہونا مرحوم کے بہت اوصاف تھے مرحوم کے ساتھ گزرا وقت شاید کوئی بھی نہ بھلا سکے مرحوم کی بے وقت موت نے نہ صرف گھر خاندان بلکہ بھمبر کے سب نوجوانوں کو بھی سوگوار کر دیا ہے ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور خاندان اور والدین کو نا گہانی موت کا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔