بھمبر کی خبریں 14/4/2015

Dc Meeting Bhimber

Dc Meeting Bhimber

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی آئی جی میرپور رینج ڈاکٹر خالد محمود چوہان اور ایس ایس پی بھمبر چو ہدری منیر احمد کی خصو صی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او سٹی نے نفری کے ہمراہ کا رروا ئی کر تے ہو ئے اقدام قتل ،سر کا ری دفا تر کو جلا نے سمیت متعدد مقدما ت میں اشتہا ری ملز م کو ڈراما ئی انداز میں گرفتا ر کر لیا تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز ایس ایچ او سٹی سر دار سہیل یو سف نے نفر ی کے ہمرا ہ چھا پہ ما ر کر ما سٹر طا رق پر قا تلا نہ حملے سمیت محکمہ بر قیا ت کے دفتر کو جلا نے میں مطلو ب اشتہا ری ملز مبشارت حسین ولد محمد احسین قوم جاٹ سا کن دھندڑ کو گز شتہ روز ڈراما ئی اندا ز میں گر فتا ر کر لیا ملز م اقدام قتل کے علا وہ محکمہ بر قیا ت کے دفا تر کو جلا نے سمیت متعدد مقدما ت میں اشتہا ری تھا بھمبر کے سیا سی وسما جی حلقوں نے ملز م کی گر فتاری پر اطمینا ن کا اظہا ر کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پیپلز پا رٹی میر پو ر صدر ٹھیکیدار محمود الیاس ممتاز تا جر را جہ سجا د انو ر خا ن ،صدر صرا فہ یو نین را جہ شو کت علی ،صدر ٹرا نسپو رٹ یو نین چو ہدری محمد عا رف کا کا عمر ہ کی ادا ئیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ائیر پو رٹ پر دو ست احبا ب اور عز یز اقا رب کی کثیر تعداد نے ان کا استقبا ل کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ شاہرات کی بے حسی بھمبر گجرات روڈ، رنگ روڈ اور میرپور روڈ تباہی کے دہانے پر سڑکیں گڑھوں سے پر ہو گئیں ٹرانسپورٹ کا گذرنا محال محکمہ شاہرات فنڈز خورد برد کرنے کیلئے گڑھوں میں مٹی ڈال کر ڈنگ ٹپانے کی پالیسی پر عمل پیرا عوام علاقہ کا شدید احتجاج محکمہ شاہرات کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں محکمہ شاہرات کی عدم توجہی کے باعث بھمبر گجرات روڈ ، بھمبر میرپور روڈ اور بھمبر رنگ روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں ہیں سڑکوں میں گڑھے ہی گڑھے بن گے جس کے باعث عام ٹرانسپورٹ سمیت موٹر سائیکل سواروں کا گذرنا بھی محال ہو چکا ہے یاد رہے کہ گذشتہ 5 برس سے سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی جبکہ سالانہ پیچ ورک کی مد میں آنیوالے فنڈز بھی گڑھوں میں مٹی ڈال کر ہڑپ کر لیے گے اور سڑکیں بد ستور خستہ حالی کا منظر پیش کر رہی ہیں شہریوں اور عوام علاقہ نے محکمہ شاہرات کی بے حسی اور ضلعی انتظامیہ کی حقائق سے چشم پوشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ شاہرات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ شاہرات بھمبر کی طرف سے گڑھوں کی مرمت تار کول کی بجائے مٹی کی عارضی مرمت کرنے کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کیخلاف حقیقی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر ٹریفک پولیس کی غفلت شہر میں کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں کی بھر مار آئے روز حادثات متعدد عمر بھر کیلئے معذور ٹریفک اہلکار شہر سے باہر مال بٹورنے میں مصروف جبکہ ضلعی ٹریفک انچارج پراڈو گروپ کو پروٹوکول دینے میں مگن ایس ایس پی بھمبر نے بھی آنکھیں بند کر لیں عوام علاقہ اور شہریوں کا اندرون شہر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر سمیت دیگر نواحی علاقوں میں کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں کی بھر مار ہو گئی ہے اندرون شہر بازاروں میں چھوٹے چھوٹے بچے موٹر سائیکل گاڑیاں اور رکشے چلانے میں مصروف ہیں جس کے باعث شہر کے اندر آئے روز حادثات معمول بن گے ہیں اور روزانہ کئی موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں جبکہ حادثات کے شکار ہونیوالے متعدد سووار ہاتھ پائوں تڑوا کر عمر بھر کیلئے معذور ہو چکے ہیں جبکہ دوسری طرف ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے والی ٹریفک پولیس کے اہلکار سارا سارا دن شہر سے باہر ناکے لگا کر مال بنائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں جبکہ ضلعی ٹریفک پولیس کا انچارج شہر میں گھومنے والے پراڈو گروپ کو پروٹوکول دینے میں مصروف رہتا ہے دوسری طرف ایس ایس پی بھمبر نے بھی چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے ٹریفک پولیس کی غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف برنالہ کے مرکزی راہنما ملک افتخار طیب اعوان نے کہا ہے کہ برنالہ کے عوام کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کرینگے برنالہ کے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم اور پسماندہ رکھنے والوں کیخلاف اب کھی جنگ ہو گی برنالہ اور کڈہالہ میں دفاتر قائم کر دئیے دفاتر میں بیٹھ کر لوگوں کے مسائل سنیں گے اور ان کے حل کیلئے بھر پور کوششیں کرینگے 24 گھنٹے لوگوں کی خدمت کیلئے حاضر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھب، پتنی، پنج پیر اور کنجلور کے مقام پر مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کو پسماندہ رکھنے والوں کیخلاف اب ہماری کھلی جنگ ہے برنالہ کے عوام کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے حلقہ میں سڑکوں ، پینے کے پانی ، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی خستہ حالی ہے حکومت کی عدم دلچسپی نے برنالہ کو لاوارث بنا رکھا ہے گذشتہ ادوار حکومت اور موجودہ حکومت کے نمائندئوں نے صرف ووٹ حاصل کئے جبکہ عملاً عوام کی خدمت نہیں کی اور تعمیر و ترقی کو حلقہ سے دور رکھا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے برنالہ اور کڈہالہ میں دفاتر قائم کر دئیے ہیں انشاء اللہ ہمارے دفاتر 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے کھلے رہیں گے تحریک انصاف ملک میں مظلوموں کی مدد اور کرپشن زدہ ماحول کو ختم کرنے کیلئے میدان عمل میں آئی ہے برنالہ میں بھی قدر آور سیاسی ، سماجی شخصیات بہت جلد تحریک انصاف میں شامل ہونگی ہم برنالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسمبلی عبدالمالک اعوان کی سربراہی میں اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرکے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میری ڈیوٹی ذبح خانے میںذبح ہونیوالے جانوروں کی چیکنگ کرنا ہے قصابوں کے گھروں اور دوکانوں پر میری کوئی ڈیوٹی نہ ہے یہ ضلعی انتظامیہ کا کام ہے کہ قصابوں کو سرکاری ذبح خانے میں جانور ذبح کرنے پر پابند کرے ان خیالات کا اظہار ویٹرنری ڈاکٹر جہانگیر احمد نے کہا انہوں نے کہا کہ ذبح خانے میں کسی بیمار یا لاغر جانور کو ذبح کرنے کی اجازت نہیں دیتے قصاب کو جانور ذبح خانے میں ذبح کرتے ہیں ان جانوروں کا طبعی معائنہ کیا جاتا ہے صحت مند جانوروں کا ذبح کرنے کی اجازت دی جاتی ہے لیکن قصاب گھروں میں یا اگر کوئی باہر سے ذبح کرنے جانور دوکانوں پر لے آتا ہے تو اس کو روکنا یا دوکان اور گھر میں چیکنگ میرے فرائض میں نہ ہے یہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کا کام ہے قصاب ویٹرنری ڈاکٹر کی مہر والا گوشت سامنے لٹکا دیتے ہیں جبکہ غیر مہر کے گوشت فریرز یا پیچھے چھپا دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ضلعی انتظامیہ گوشت کے حوالہ جب میٹنگ بلاتی ہے تو اس میں ویٹرنری ڈاکٹر کو بھی بلائے تا تا کہ ہم بھی اپنی رائے دے سکیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔