بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسانیت کی خدمت کیلئے کام کرنیوالی سماجی تنظیم کیساتھ تعاون کرنیوالے لوگ خراج تحسین کے لائق ہیں دنیا اور آخرت میں یہی لوگ کامیاب و کامران ہونگے ڈھیری وٹاں میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں تعاون کرنیوالے ڈاکٹرز اور مخیر حضرا ت کے شکر گزا ر ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈھیر ی وٹا ں ویلفیئر فا ونڈ یشن کے صدر چو ہدر ی انعا م الحق نے کیا انہو ں نے کہا کہ ہما ری تنظیم رفا عی اور فلا حی کا مو ں کا آغاز کر دیا ہے ڈھیر ی وٹا ں میں پہلے فر ی میڈ یکل کیمپ لگا یا گیا جس میں300سے زا ئد مر یضو ں کا فری چیک اپ ہو ااور انکو فر ی اد ویا ت بھی فرا ہم کی گئی انہو ں نے کہا کہ فر ی میڈ یکل کیمپ کو کا میا ب کرو انے میں میڈ یکل سپشلسٹ ڈا کٹر افتخا ر احمد چو ہد ری ،سی ایم او ڈا کٹر نعیم اسلم ،گا ئنا کا لوجسٹ نو رین فا روق کا کلید ی کردا ر ہے جبکہ فر ی میڈ یکل کیمپ کے لئے فر ی ادویا ت فرا ہم کر نے پر ہم چو ہدری منو ر حسین آف چھپراں ،چو ہدر ی قیو م عر فا ء ،را جہ التما س،ڈا کٹر مہد ی اور ڈا کٹر وحید نے خصوصی تعاون کیا جس پر ڈھیر ی وٹا ں فا ونڈ یشن ان احبا ب کا خصوصی طو ر پر شکر یہ گزا ر ہیں اور امید کر تے ہیں کہ ان کا تعاون آئند ہ بھی جا ری رہے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ جنگلات کے اہلکاران کی ملی بھگت سے جنڈی چونترہ کے جنگلات سے چیل کی قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی عروج پر چیل کی کٹی لکڑیوں کی فروخت مقامی افراد کا ذریع معاش بن گیا جنڈی چونترہ دربار، پیر پہاڑ بادشاہ اور دربار بابا شادی شہید کے ہوٹل اورتندروں میں چیل کی قیمتی لکڑی کا کھلے عام استعمال چیل کے درختوں کی کھلے عام کٹائی سے علاقے کا قدرتی حسن ختم ہونے کیساتھ ساتھ موسم میں تبدیلی رونما ہونے لگی تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکاران کی ملی بھگت سے جنڈی چونترہ کے جنگلات سے چیل کی قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی عروج پرہے مقامی آبادی کے لوگوں نے جنگلات سے قیمتی لکڑ کاٹ کر ہوٹلوں اور تندروں پر فروخت کرنے کو اپنا کاروبار اور ذریعہ معاش بنا لیا ہے مقامی آبادی کے لوگ محکمہ جنگلات کے اہلکاران کی آشیر آباد سے دن بھر جنگلات سے چیل کے درختوں کی قیمتی لکڑیاں کاٹ کر جنڈی چونترہ دربار، پیر پہاڑ بادشاہ اور دربار بابا شادی شہید کے ہوٹلوں اور تندروں پر فروخت کر کے بھاری رقم کماتے ہیں جنڈی چونترہ ، پیر پہاڑ بادشاہ اور دربار بابا شادی شہید کے ہوٹلوں ، تندروں اور درباروں پر پکوائی کیلئے چیل کی قیمتی لکڑی کا سر عام استعمال کرتے ہیں مقامی آبادی کے پیسے کمانے کے لالچ کی وجہ سے چیل کے قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی سے علاقے اور جنگلات کا قدرتی حسن ختم ہوتا جا رہا ہے جبکہ موسم کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے جنگلات کی وجہ سے پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے لوگ جنڈی چونترہ کے مقام پر سیر و تفریح کیلئے آتے ہیں اور یہی جنگلات ان کی سیرو تفریح کی دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں اگر جنگلات سے چیل کے درختوں کی بے دریغ کٹائی کا عمل یوں ہی جاری رہا تو بہت جلد جنڈی چونترہ کے جنگلات سے چیل کے قیمتی درخت ختم ہو جائینگے عوام علاقہ نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنڈی چونترہ کے علاقے سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا فوری طور پر نوٹس لیں اور کٹائی کے عمل کو روک کر علاقے کے قدرتی حسن کو محفوظ بنائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ برقیات سب اسٹیشن چھپراں کے ملازمین کا لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف ایکسین آفس کے باہر احتجاجی دھرنا کرپٹ لائن سپرنٹنڈنٹ کے تبادلہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات سب اسٹیشن چھپراں کے ملازمین نے گذشتہ روز لائن سپر نٹنڈنٹ طالب حسین کیخلاف ایکسین آفس کے باہر احتجاج دھرنا دیا لائن سپرنٹنڈنٹ کیخلاف شدید نعرہ بازی اور فی الفور تبادلہ کا مطالبہ احتجاجی ملازمین کی قیادت محکمہ برقیات کے ملازم طارق سرحدی کر رہے تھے جنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب اسٹیشن چھپراں پر تعینات لائن سپرنٹنڈنٹ طالب حسین انتہائی کرپٹ اور بد دیانت ہے اس کا چھوٹے ملازمین کیساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیز ہے کسی بھی شریف ملازم کی عزت نفس محفوظ نہ ہے اس کے رویہ کی وجہ سے کوئی بھی ملازم اس کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار نہ ہے انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف دن رات ایریا میں کام کرتا ہے بجلی کے نظام کو بحال رکھنے اور ریونیو اکھٹا کرنے میں جانفشانی سے کام کرتے ہیں میٹر نصب کرنا چھوٹے عملہ کا کام ہے جبکہ پیسوں کی خاطر لائن سپرنٹنڈنٹ یہ کام خود کرتا ہے دفتر کی ملی بھگت سے میٹر جاری کروا کر لوگوں کے گھروں میں خود جا کر نصب کرتا ہے اور اس کے عوض پیسے وصول کرتا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات بھمبر میں محکمانہ احکامات پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا چیف انجینئر نے حکم جاری کر رکھا ہے کہ تمام ملازمین اپنے اپنے کیڈر پر تعینات کئے جائیں جبکہ بھمبر میں پسند و ناپسند کی بنیاد پر ملازمین کو بغیر کیڈر تعینات کیا جا رہا ہے جس سے محکمہ کے اندر کرپشن دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور محکمہ برقیات بد نام ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کرپٹ لائن سپرنٹنڈنٹ کو فی الفور سب اسٹیشن چھپراں سے تبدیل کیا جائے اس موقع پر محمد تنویر ، منیر حسین، محمد شبیر، محمد ریاض، سلامت علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن تحر یک انصا ف کے مر کزی را ہنما امید وا ر اسمبلی حلقہ ایل اے5بر نا لہ ملک عبدا لما لک اعوان نے کہا ہے کہ حلقہ بر نالہ کے عوام نسل در نسل اپنے حقوق سے محرو م چلے آرہے ہیں عام طبقہ کے پڑ ھے لکھے بچو ں کو نہ تو روزگا ر کے مواقع دیے گئے اور جب کسی جگہ نو کر ی کے اہل ہو ئے تو پھر حکمرا ن طبقہ نے میر ٹ کا قتل کرو اکر ان کے مستقبل کو ڈبو دیا تحصیل بر نا لہ سے روا دا ری کی سیا ست کو ختم کر نے اور تعمیر وترقی سے محرو م رکھنے میں مو جو دہ سیا سی قیا دت کا ہا تھ ہے تحر یک انصا ف مید ان میں آچکی ہے آئند ہ الیکشن میں برنا لہ کے عوام کا احساس محرو می دو ر کرینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ حلقہ بر نا لہ کی مو جو دہ اور سا بق سیا سی قیا دتو ں نے جا ن بو جھ کر عوام کو غلا می کی زنجیرو ں میں جکڑ ے رکھنے کی خا طر علا قہ کے عوام کو صحت ،تعلیم ،روزگا ر جیسے دیگر بنیا دی ضروریا ت سے محروم رکھا دور دراز علاقوں میں تعلیمی ادارے نہ بنوائے اور نہ ہی پہلے سے موجود اداروں کو اپ گریڈ کیا گیا جبکہ یونین کونسل پتنی اور یونین کونسل ملوٹ میں بچیوں کیلئے گرلز کالج بھی قائم نہ کیا گیا یہی وجہ ہے کہ تحصیل برنالہ پورے آزاد کشمیر میں تعلیمی لحاظ سے بہت پیچھے انہوں نے کہا کہ مقامی سیاسی قیادت ہر پانچ سال بعد حلقہ میں ووٹ لینے کیلئے آ جاتی ہے لوگوں کو خانگی ، سیاسی اور دیگرمعاملات میں الجھا کر اپنے مفادات کیلئے لوگوں کا مستقبل دائو پر لگا دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب برنالہ کے عوام کو اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑا ہونا ہو گا تحریک انصاف حلقہ برنالہ کے ایک ایک کونے میں بسنے والے عوام کی حفاظت کریگی اور ان کے حقوق اور مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام اپنے بہتر مستقبل کو خوشحال بنانے کیلئے تبدیلی کا ساتھ دیتے ہوئے تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہو جائیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے حقوق غصب کرنے والوں کو عبرتناک شکست فاش سے دو چار کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی بھمبر اور سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد علی اختر نے بھمبر شہر کے مختلف سیکٹرز کے ذمہ داران کی میٹنگ کی صدارت کی میٹنگ کا انعقاد میرپور چوک بھمبر میں اشرف پلازہ میں موجود دفترمیں کیا گیا میٹنگ میں سیکٹر غربی وارڈ نمبر 1 کے امیر مرزا خالد محمود وارڈ نمبر 2 سیکٹر وسطی سے ذیشان مجاہد شرقی سیکٹر وارڈ نمبر 3 سے انعام الحق سیکٹر بھوتو سیال سے چوہدری عنایت میراں اور دیگر نے شرکت کی انہوں نے ذمہ داران جماعت اسلامی کے ساتھ بھمبر سٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ ریاستی الیکشن میں جماعت اسلامی بھر پور کردار ادا کرے گی جماعت اسلامی ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ چاہتی ہے غریبوں کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائیگا استحصالی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائیگا سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد علی اختر نے ذمہ داران کو نئے اہداف دیتے ہوئے کہا کہ ہر فرد تک پہنچ کر جماعت اسلامی کو منظم کیا جائیگا اور تمام کارکنان جماعت کی دعوت ایک ایک فرد تک پہنچائیں۔