بھمبر کی خبریں 28/04/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (جیوڈیسک) محکمہ سیاحت آزاد کشمیر کی غفلت بھمبر کے نواح میں دیو مالائی حسن رکھنے والی وادی باغسر نظر انداز خوبصورت وادی ٹوریسٹ ریسٹ ہائوس سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ میں تاریخی قلعہ پاکستان کے نقشہ کے طرز پر مبنی قدرتی جھیل کنول کے پھول اور وادی کے دلکش نظاروں سے لطف اٹھانے کیلئے محکمہ سیر و سیاحت علاقہ تک رسائی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ٹوریسٹ ریسٹ ہائوس کے قیام سے ریاست کی آمدنی میں اضافہ کر سکتی ہے علاقہ کو سیاحتی مقام بنانے سے علاقہ میں مقامی آبادی کو روز گار ملنے سمیت تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں وادی باغسر کی حسین وادیاں سیاحوں کو دعوت نظارہ دے رہی ہیں محکمہ سیاحت آزاد کشمیر سہولیات فراہم کر کے باغسر کو سیاحتی مقام کا درجہ دے عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی علاقہ باغسر تحصیل سماہنی کی خوبصورت وادی محکمہ سیاحت آزاد کشمیر کی عدم توجہ کے باعث نہ صرف ذرائع آمدروفت سے محروم ہے بلکہ علاقہ میں بنیادی سہولیات کی بھی عدم دستیابی ہے جس کے باعث آزاد کشمیر کا دیو مالائی حسن رکھنے والا علاقہ سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے صحافیوں کے دورہ کے دوران عوام علاقہ نے بتایا کہ باغسر کا قدم تاریخی قلعہ ایک ورثہ ہے جبکہ علاقہ میں قدرتی طور پر وجود میں آئی جھیل کا نقشہ مملکت خداداد پاکستان کے نقشہ پر نظر آتی ہے جھیل میں کھلنے والے کنول کے پھول بھی خوبصورت دعوت نظارہ دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جھیل میں روز بروز تجاوزات سے جھیل کی خوبصورتی میں بھی فرق آرہا ہے محکمہ سیاحت آزاد کشمیر علاقہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے سڑک کی تعمیر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقہ میں ٹوریسٹ ریسٹ ہائوس قائم کر کے ریاست کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بن سکتی ہے عوام علاقہ نے کہا کہ ہمارا وزیر سیاحت آزاد کشمیر سے مطالبہ ہے کہ ضلع بھمبر کے خوبصورت علاقہ کو نظر انداز نہ کیا جائے باغسر میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا کر علاقے سے بے روز گاری کے خاتمہ کیساتھ ساتھ سیرو سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو علاقہ کی خوبصورت وادی کیلئے دعوت نظارہ دینے کیلئے مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت آزاد کشمیر کی نااہلی وزیر تعلیم سکولز کی چشم پوشی بھمبر میں محکمہ تعلیم کا بیڑہ غرق ایلیمنٹری بورڈ کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں کے مایوس کن تنائج پر والدین اور عوام علاقہ کا شدید احتجاج بچوں کا مستقبل تاریک، اساتذہ اور ایجوکیشن آفیسران ذاتی مفادات اور چیلہ نوازی میں سبقت لے جانے کی دوڑ میں بچوں کے مستقبل سے کھیلنے لگے حکومت آزاد کشمیرسرکاری سکول ختم کرے والدین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں ایلیمنٹر بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے سالانہ نتائج میں سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے مایوس کن نتائج نے سرکاری سکولوں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی مایوس کن نتائج پر عوام علاقہ ، شہریوں اور والدین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں روپے تنخواہ، ٹائم سکیلز ، تدریسی الائونسز ، سالانہ ترقی اور ذاتی مفادات لینے والے اساتذہ نے ثابت کر دیا کہ وہ معاشرے میں کلنک کے ٹیکے کا کردار ادا کر رہے ہیں اساتذہ کی غفلت کے باعث متعدد سکولوں میں پوری کی پوری کلاس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات فیل ہو گے اساتذہ نے اپنے فرائض منصبی میں ڈنڈی مارتے ہوئے بچوں کا مستقبل تاریک اور اپنا روز گار روشن رکھنے کی کوشش کی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف ضلعی ایجوکیشن آفیسران بھی بہتی گنگا میں برابر کے شریک ہیں ضلعی ایجوکیشن دفاتر سیاسی اکھاڑے بھرتی سینٹر اور چیلہ نوازی میں سبقت لے جانے کی دوڑ میں شامل ہیں بھمبر کے عوامی شہری حلقوں اور والدین نے سرکاری سکولوں کی مایوس کن کارکردگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے مستقبل تباہ کرنے والے سرکاری ادارے ختم کر کے شعبہ تعلیم پرائیوٹ سیکٹر کے حوالے کر دیا جائے اور بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والے اساتذہ اور دیگر آفیسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ ملک عبدالمالک اعوان نے کہا ہے کہ برنالہ کے عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے الیکشن کے میدان میں اترا ہوں پورے علاقے میں بلا تفریق ہر امیر غریب اور چھوٹے بڑے کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے میری صاف گوئی اور عوامی خدمت کو دیکھتے ہوئے اہلیان برنالہ نے مجھے الیکشن کیلئے نامزد کیا میں اپنے عوام کو ناراض نہیں کر سکتا برنالہ کے عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ میری مہم کو اپنی مہم سمجھ کر چلائیں عوام کے بھر پور تعاون سے آئندہ الیکشن جیت کر عوامی خدمت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے علاقے کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اور بنیادی اقدامات کرینگے عوام کے خادم ہیں اور میرا ماضی کا ریکارڈ بھی اس بات کا گواہ ہے کہ ہمارا شیوہ عوام کی خدمت رہا ہے اور عوام کی خدمت عبادت ہے جسے ہر حال میں جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دہشت گردی اور آفات سماوی سے نمٹنے کیلئے قوم کے ہر فرد کو ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے دہشت گرد فورسز سے مقابلہ کرنے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے سانحہ پشاور کے بعد اساتذہ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے دشمن کیساتھ نبرد آزما ہونے کیلئے ہمیں اساتذہ اور بچوں کو ذہنی طور پر تیار کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز خاں ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپور ریجن خالد چوہان نے بھمبر میں سکول آفیسران کو اسلحہ چلانے کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے دہشتگر اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے سکولز کو ہدف کا نشانہ بنا رہا ہے دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر ہمیں تعلیمی اداروں کے اندر مربوط پالیسی اپنانی چاہیے بچے قوم کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں ان کو محفوظ پاکستان اور اچھا مستقبل دینا ہماری ذمہ داری ہے تمام اداروں کے باہمی تعاون سے مل جل کر خطرہ ، جنگ اور قدرتی آفات سے نپٹنے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اپنے معاشرے کے اندر شعور اجاگر کریں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ سے خطرے کی صورت میںانکی بہترین صلاحیتیوں کو بر وقت حرکت میں لانا ہو گا سانحہ پشاور کے بعد ضلع بھمبر کے اندر ضلعی انتظامیہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدر کرتے ہوئے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جس پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس لائق تحسین ہیں تربیتی ورکشاپ سے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال، ایس ایس پی چوہدری منیر حسین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اشرف سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اوورسیز کشمیریوں نے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے بیرون ممالک بسنے والے کشمیری ہماری معیشت کی ترقی اور ملکی خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی تر سیلات نے ریاست میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت اوورسیز کشمیریوں کو ہر ممکن سہولت دینے کے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے معروف سیاسی و سماجی راہنما چوہدری محمد حنیف آف پیر کانجی کی طرف سے اوورسیز کشمیری راہنمائوں کے اعزاز میں دئیے گئے پر تکلف عشائیہ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتیوں کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور انکی صلاحیتیوں سے بھر پور استفادہ کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے کشمیر ہائوس میں اوورسیز کمیونٹی کے خصوصی ڈیسک قائم کیا جا رہا ہے تا کہ اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ بہتر ریلیشن شپ قائم ہو سکے اوورسیز کمیونٹی ہمارے بلا تنخواہ سفیر ہیں جو ہر محاذ پر اپنا بھر پور رول ادا کر رہے ہیں تقریب سے اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری مطلوب حنیف، چوہدری محمد یونس کالچھوی ، چوہدری عبدالرحمان درائیاں، میزبان چوہدری محمد حنیف نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں چوہدری لیا قت علی، چوہدری ساگر حسین ، چوہدری محمد بشیر،پروفیسراختر حسین بر منگھم، چوہدری صابر حسین سعودی عرب، چوہدری محمد وسیم، چوہدری قمر حسین، چوہدری محمد ریاض، حاجی غلا م عباس دوئبی، چوہدری عبدالرحمن درائیاں ڈنمارک، چوہدری ظہیر الدین بابر،چوہدری شوکت علی،چوہدری ظفر اقبال،نائب تحصیلدار راجہ انصر ،راجہ نثار احمد ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ،ناصر بٹ، چوہدری ارشد محمود غازی،راجہ عبدالشکور،ماسٹر منیر،راجہ محمد بوٹا،چوہدری بشارت، چوہدری محمد ایوب،چوہدری محمود،چوہدری ظفر،شیراز مشتاق سمیت سیاسی وسماجی راہنمائوں،محکمہ مال کے ملازمین،عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار بھمبر کے حالات وگرگوں ہیں فنڈز کا کوئی حساب کتاب نہ ہے بار روم گند اور غلاظت سے بھرا پڑا ہے اسکے باہر گند پڑا ہوا ہے لائبریری ہے ہی نہ ہے جو ہے وہ قابل رحم ہے بار روم کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہے اسکی وجوہات محض ہر سال جو عہدیداران منتخب ہوتے ہیں مسائل سے ان کی عدم دلچسپی اور چشم پوشی ہے کمزور اور نئے لوگ اپنا ووٹ آزادی سے استعمال نہیں کر سکتے سماہنی ، برنالہ کے ریگولر وکیل جو ہیں نام نہاد طور پر انہوں نے ممبر شپ بھمبر کی بھی لے رکھی ہے جب بار کمزور ہو گی تو پھر معاشرہ، عدلیہ ااور ادارے بھی کمزور ہونگے ان خیالات کا اظہار سنیئر ایڈووکیٹ چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ، چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ، چوہدری محمود منشاء ایڈووکیٹ، چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ، سابق صدر بار چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ، ممبر بار کونسل چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ، محمد سعید خادم ایڈووکیٹ، ظفر محمود ایڈووکیٹ ، خواجہ محمد امین ایڈووکیٹ، چوہدری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ ، چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ نے لائرز فورم میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ باڈی کو ہم نے نہ چاہتے ہوئے بھی بار کے مفاد میں تعاون فراہم کیا بار کی میٹنگ میں بھی شرکت کی حالات و واقعات کی طرف توجہ مبذول کرائی لیکن صورتحال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے جو ایگزیکٹو باڈی بنائی گئی اس میں بھی بار کونسل کے قواعد کی پابندی نہیں کی گئی ایگزیکٹو باڈی کو تسلیم نہیں کرتے سالانہ آئین میں بھی کئی خرابیاں ہوئیں مگر ہم نے بار کے مجموعی مفاد میں مثبت پالیسی اختیار کی انہوں نے کہا کہ سماہنی اور برنالہ کے چند ممبران کو پلاٹ نہیں دیں گے اگر پلاٹ ان کو دینے ہیں تو سب کو دینگے وگرنہ کسی کو بھی نہیں دینگے بار فنڈ کو غلط استعمال کیا جا رہا ہے سیکرٹری فنانس کبھی بھی حساب کتاب کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے فنڈز کا عرصہ سے غلط استعمال کیا جا رہا ہے جو کام ایک ہزار کا تھا اس پر خرچہ دو ہزار سے زائد کیا گیا جس کو ہم مسترد کرتے ہیں بار کے اندر لاتعداد بے ضابطیاں کی گئی ہیں عرصہ چار ماہ سے ریکوزیشن کو باقاعدہ زیر بحث نہیں لایا گیا ظاہر یہ ہوتا ہے کہ موجودہ باڈی وکلاء کا اعتماد کھو چکی ہے اگر صورتحال یہ ہی رہی تو جلد ڈسٹرکٹ بار بھمبر میں متوازی باڈی کا باقاعدہ اور ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کر دیا جائیگا عرصہ سے ایک سازش کے تحت سنیئر وکلاء کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور لوکل سیاست کو بار کے مفاد میں شامل کر کے ترجیہات قائم کرنے کو پوری بار مسترد کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جدید کیبل نیٹ ورک بھمبر شہر کی ضرورت ہے ضلعی انتظامیہ فریق بننے کی بجائے کیبل چلانے کی اجازت دے کاروبار کرنا ہر شہری کا حق ہے اور اس سے کسی کو محروم نہیں کیا جا سکتا کشمیر وریام کیبل نیٹ ورک کو روکنے یا خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بھمبر کے نوجوان اور شہری DC آفس کے باہر شدید احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار بھمبر یوتھ کے راہنمائوں راجہ طاہر طفیل، راجہ حسنین اشتیاق ، چوہدری عاصم محمود، چوہدری کاشف علی، ملک قیصر محمود، ملک ناصر حسین، راجہ کامران کوکب، راجہ زین العابدین، جنید مشتاق، عامر گوجر ، چوہدری محمد عرفان، شاہ نواز، چوہدری شکیل احمد، چوہدری شوکت علی، مرزا شہباز، مرزا طیب، ٹھیکیدار محمد ریاض، راجہ اکرام ، ڈاکٹر عدنان ، سہیل مٹھو، راجہ تیمور الیاس، راجہ محمود فیض ، راجہ بلاول، مرزا محبوب حسین، چوہدری محمد ندیم نے میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر شہر میں اچھی اور میعاری کیبل کی اشد ضرورت ہے کشمیر وریام کیبل نیٹ ورک شہری کو اچھی معیاری اور سستی کیبل کی سہولت دے رہے ہیں جس سے شہری فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں لیکن تحصیل انتظامیہ مخالفین سے گٹھ جوڑ کر کے ان کا راستہ روکنا چاہتے ہیں جو قانوناً بھی غلط ہے ہر شہری کو اپنی مرضی کا کاروبار کرنے کی اجازت ہے اور کیبل ورک کے مالکان نے تمام کوائف مکمل کر کے دئیے ہیں اجازت نامے میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی کو بلیک میل کرنے کی اجازت دینگے انہوں نے کہا کہ اگر کیبل نیٹ ورک میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر ہم ضلع کچہری میں DC آفس کے باہر شدید احتجاج کرینگے اور اپنے حق تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) خصوصی بچے اور معذور افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں سماعت اور بینائی سے محروم بچوں کی صلاحیتیں قابل رشک ہیں تعلیم یافتہ معذور اور خصوصی افراد کا کوٹہ بڑھا کر انہیں ملازمیں دے کر قومی دھارے میں شامل کرنا حکومت کے فرائض میںشامل ہے خصوصی افراد پر خصوصی توجہ دے کر ہم انہیں معاشرے کا کار آمد فرد بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ روبینہ کوثر، ڈی ایس پی چوہدری مختار احمد، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ شازیہ پروین نے معذور بچوں کے سکول صباء انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن میں ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ میں کورس مکمل کرنے والی ٹیچرز میں اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معذور بچوں کی تربیت کیلئے ٹیچرز ورکشاپ کا انعقاد خوش آئند ہے تربیت یافتہ ٹیچر زاور والدین خصوصی بچوں کا زیادہ بہتر خیال رکھ سکتی ہیں جن گھروں میں یہ بچے پیدا ہوتے ہیں ان گھروں پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت بھی نازل ہوتی ہے جہاں صحت مند افراد میں ٹیلنٹ موجود ہوتا ہے وہاں خصوصی افراد میں ٹیلنٹ درجہ اتم موجود ہوتا ہے خصوصی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ٹیچرز کی ٹریننگ اور تربیت کا اہتمام کرنا بھی ضروری ہے تقریب میں معذور بچوں، والدین سمیت دیگر نے بھی شرکت کی تقریب کے آخر میں ورکشاپ میں ٹیچرز ٹریننگ مکمل کرنے والی ٹیچرز میں اسناد بھی تقسیم کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) معروف سیاسی وسماجی راہنما چوہدری محمد حنیف آف پیر کانجی کا اوورسیز کشمیرکمیونٹی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ ،وزیر مال چوہدری علی شان سونی سمیت اوورسیز راہنمائوں کی بڑی تعداد میں شرکت،تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی وسماجی راہنما چوہدری محمد حنیف آف پیر کانجی نے گزشتہ روز اپنی رہاش گاہ پراوررسیز کشمیرکمیونٹی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا عشائیہ کی تقریب میں وزیر مال چوہدری علی شان سونی، چوہدری مطلوب حنیف، چوہدری لیا قت علی، چوہدری حاجی محمد یونس کالچھوی، چوہدری ساگر حسین ، چوہدری محمد بشیر،پروفیسراختر حسین بر منگھم، چوہدری صابر حسین سعودی عرب، چوہدری محمد وسیم، چوہدری قمر حسین، چوہدری محمد ریاض، حاجی غلا م عباس دوئبی، چوہدری عبدالرحمن درائیاں ڈنمارک، چوہدری ظہیر الدین بابر،چوہدری شوکت علی،چوہدری ظفر اقبال،نائب تحصیلدار راجہ انصر ،راجہ نثار احمد ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ،ناصر بٹ، چوہدری ارشد محمود غازی،راجہ عبدالشکور،ماسٹر منیر،راجہ محمد بوٹا،چوہدری بشارت، چوہدری محمد ایوب،چوہدری محمود،چوہدری ظفر،شیراز مشتاق سمیت سیاسی وسماجی راہنمائوں،محکمہ مال کے ملازمین،عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔