بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں نان پیڈ کسٹم گاڑیوں کی بھرمار کسٹم فیس اور انکم ٹیکس کی ادائیگی کیے بغیر بڑی بڑی لگثری گاڑیوں بھمبر کی سڑکوں پر رواں دواں، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی پھلی ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خاموش تماشائی قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کون ذمہ دار سوال اٹھنے لگے تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں نان پیڈ کسٹم گاڑیاں سر عام گھومتی نظر آتی ہیں نان پیڈ کسٹم گاڑیاں استعمال کرنے والوں میں سیاسی شخصیات اور با اثر مافیاملوث ہے ان بڑی بڑی لگثری گاڑیوں جن میں پراڈو، لینڈ کروزر ، ٹیوٹا سرف اور ڈبل کیبن گاڑیاں شامل ہیں جن کی نہ تو کسٹم فیس ادا کی گئی ہے بلکہ کسی بھی قسم کے دیگر ٹیکس کی بھی ادائیگی نہ کی گئی ہے اور جعلی نمبرز پلیٹیں لگا کر نان پیڈ کسٹم گاڑیاں بھمبر کی سڑکوں پر فراٹے بھرتی نظر آتی ہیں کسٹم فیس کی ادائیگی نہ کر کے گاڑی مالکان قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی پھلی دے رہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ، ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بھی چپ سادھ رکھی ہے جس کا امراء اور سیاسی شخصیات بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں عوامی اور شہری حلقوں نے ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی بے حسی، چشم پوشی اور مبینہ غفلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حلقہ برنالہ میں امپورٹڈ سیاسی قیادت اور مقامی استحصالی ٹولے نے عرصہ دراز سے برنالہ کے عوام کو یر غمال بنا رکھا ہے برنالہ میں اعوان برادری اور دیگر چھوٹی برادریوں کے استحصال کے ساتھ ساتھ ان کے جائز حقوق کو بھی پامال کیا گیا برنالہ کے عوام کا احساس محرومی کا دور گذر چکا اب کسی کو بھی برنالہ کے عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دینگے آئندہ الیکشن میں امپور ٹڈ سیاسی قیادت کو ان کی اوقات بتا دینگے ان خیالات کا اظہار برنالہ کی معروف سیاسی شخصیت و امیدوار اسمبلی عبدالمالک اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ گذشتہ 15 سالوں سے برنالہ کے عوام کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں ہیں عوام کو در پیش مسائل کی بجائے انہیں برادریوں گروہوں اور دھڑوں میں تقسیم کر کے سیاسی قیادت نے اپنے مفادات کا تحفظ اور عوام کو احساس محرومی دیا انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے نابلد امپورٹڈ اور مقامی سیاسی دھڑوں نے ملکر برنالہ کے عوام کا استحصال کیا اور ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا جبکہ عوام کو گروہوں اور دھڑوں میں تقسیم کر کے ان کے درمیان نفرتوں کے بیج بوئے انہوں نے کہا کہ اب عوام ان کو خوب پہچان چکے انشاء اللہ عوام کے تعاون سے اب کسی کو بھی برنالہ کے عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دینگے آئندہ آنے والے الیکشن میں اعوان، گجر، جاٹ، جاٹ اور گگھڑ راجپوت ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر امپورٹڈ اور مقامی استحصال سیاسی قیادت کو ان کی اوقات بتا دئینگے اور برنالہ میں رواداری اور پیار محبت ، ترقی اور باہمی دکھ سکھ کو فروغ دے کر نئی بنیاد رکھیں گے جس میں رواداری ، مساوات اور اخوت کا جذبہ نمایاں ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ صحت ضلع بھمبر کے زیر اہتمام قومی خسرہ مہم کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہو گی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف ہونگے تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ضلع بھمبر کے زیر اہتمام خسرہ سے بچائو کیلئے 12 روزہ قومی خسرہ مہم 8 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے جس کی افتتاحی تقریب آج مورخہ 6 دسمبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر بھمبر میں منعقد ہو گی قومی خسرہ مہم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف ہونگے تقریب میں محکمہ صحت بھمبر کے ملازمین سول سوسائٹی ، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندے شرکت کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے چوہدری غلام مصطفی، سٹی بھمبر کے صدر ٹھیکیدار طارق محمود بٹ، جنرل سیکرٹری شیخ محمد صادق، سینئر نائب صدر سٹی بھمبر راجہ محمد آصف سیرلہ ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بشیر احمد بٹ نے اپنے الگ الگ بیان میں ڈڈیال کے معروف صحافی ڈاکٹر محمد اسحاق کے جواں سالہ بیٹے کی وفات ، ریٹائرد میجر خضر الرحمان کی ساس کی وفات اور عبدالخالق وصی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی اور دعائے صبر و جمیل کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تبادلے کا ری ایکشن ٹریفک پولیس بھمبر کے سب انسپکٹر راجہ سہراب نے ٹرانسپورٹروں اور شہریوں کی چیخیں نکال دیں بلا وجہ چالان در چالان اور بھاری جرمانے کرنے پر ٹرانسپورٹ اور شہری ایس ایس پی کے دفتر پہنچ گئے شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس بھمبر میں میرپور سے تبدیل ہو کر آنے والے نئے سب انسپکٹر راجہ سہراب نے چند دنوں میں بھمبر کے ٹرانسپوٹروں اور شہریوں کے چالان در چالان اور بھاری جرمانے کر کے چیخیں نکال دیں بلا وجہ چالان اورب بھاری جرمانے کرنے پر ٹرانسپورٹر اور شہری سب انسپکٹر کے خلاف ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر کے پاس پہنچ گئے ٹرانسپوٹروں کے وفد کی قیادت سابق ممبر ضلع کونسل محمد یوسف درائیاں، چوہدری خالد شریف، راجہ محمد افضل ملوٹ، چوہدری محمد عارف کاکا، چوہدری محمد سلیمان، چوہدری خالد کر رہے تھے جنہوں نے ایس ایس پی کو بتایا کہ بھمبر ٹریفک پولیس یں تعینات ہونے والا سب انسپکٹر راجہ سہراب کاغذات مکمل ہونے اور بغیر کسی غلطی کے چالان اور بھاری جرمانے کر رہا ہے بلا وجہ چالان اور جرمانے پر وجہ پوچھے تو کہتا ہے کہ میرا بھمبر سے تبادالہ کروا دو جائو میری شکایت جس مرضی کے پاس جا کے کرو مجھے کسی کا کوئی ڈر نہ ہے میں بھمبر ڈیوٹی نہیں کرنا چاہتا میرا میرپور واپس تبادلہ کروا دو ٹرانسپورٹروں اور شہریوں کی شکایت اور احتجاج پر ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر نے ایکشن لیتے ہوئے سب انسپکٹر راجہ سہراب کو ایس ایس پی دفتر حاضر کر لیا اور شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ آپ کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ریڈ فائونڈیشن بھمبر کے زیر اہتمام آج بھمبر میں سالانہ کارکردگی ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہو گی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر ہونگے تفصیلات کے مطابق ریڈ فائونڈیشن ضلع بھمبر کے زیر اہتمام سال 2014 کے دوران بہترین تعلیمی کارکردگی دکھانے پر اساتذہ اور طلباء میں گولڈا ور سلور ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب جسیال میرج ہال میں منعقد ہو گی تقریب صبح 10 بجے شروع ہو گی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر ہونگے۔