بھمبر کی خبریں 26/10/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آج بھارت کے ریاست جموں وکشمیر پر غاصبانہ و جابرانہ قبضے کیخلاف کشمیر فریڈم موومنٹ کی طرف سے یوم سیاہ کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی پروگرام میں تبدیلی اسلام آباد میں مرکزی احتجاج کی بجائے آزادکشمیر بھر کے ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز میں آج احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائینگے کارکنوںسے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل تفصیلات کیمطابق کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی ترجمان کیطرف سے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کشمیر فریڈم موومنٹ کیطرف سے آج 27اکتوبر کو اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے سامنے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تبدیلی کرکے فیصلہ کیاگیا ہے کہ فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام آج آزادکشمیر بھرمیں بھارت کے غاصبانہ جابرانہ قبضے اورریاست جموںوکشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و تشدد کیخلاف آزاکشمیر کے تمام ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز پر یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کرینگے اقوام متحدہ کے مبصر مشن یاداشتیں پیش کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کس دعورہ کا نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان عابد حسین ہسپتال پہنچنے قبل ہی راستے میںدم توڑ گیا نوجوان کی اچانک موت پر عوام علاقہ افسردہ نمازجنازہ کے بعد سپردخاک تفصیلات کیمطابق بھمبر کے نواحی علاقہ کس دعورہ کا رہائشی نوجوان عابد حسین علی الصبح اپنے گھر کے قریب بجلی کے کھمبے سے ڈنڈے کیساتھ بجلی کی تار جوڑنے کی کوشش کررہا تھا کے اس دوران ڈنڈہ کھمبے کے اوپر سے گزرنے والی 11000وولٹ کی تاروں سے چھو گیا جس سے عابد حسین نامی نوجوان کو شدید کرنٹ کا جھٹکا لگا اوروہ زمین پر گر گیا جسے مقامی افراد نے اپنے طورپر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن راستے میں ہی دم توڑ گیا نوجوان کی اچانک موت پر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی جان بحق ہونیوالے نوجوان کو نمازجنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کر دیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی خطیب جامع مسجد انوار مصطفی سیرلہ حافظ محمد عمران اور مرزا فرمان علی کے والد محترم محمد زمان کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے انکے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا اس موقع پر انہوںنے مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)برسالی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام آزادکشمیر کے 69ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت معروف سماجی شخصیت چوہدری عبدالرحیم سیلز منیجر اسٹیٹ لائف نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری اظہر ارشاد کویت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری اظہر ارشاد نے کہاکہ آزادکشمیر کا یہ خطہ ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا اس خطہ کی آزادی کیلئے نوجوانوں ،بوڑھوں بچوں اور عورتوں نے اپنی جانوں اور مالوں کی قربانی دی آج انکی قربانیاں یہ تقاضہ کرتی ہیں کہ ہم سب ملکر اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی آزادی کیلئے جدوجہد کریں اور اپنے بچوںکو تحریک آذای کشمیر سے روشناس کرائیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 24اکتوبر کا دن آذادکشمیر کی عوام کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ہمارے آباؤ اجداد نے یہ خطہ بڑی قربانیاں دیکر آزادکرایا آج بھارت 69سال گزر جانے کے بعد ہمارے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں پر ظلم و تشدد کررہاہے بھارت کے جبر واستبداد کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ٹھنڈا نہ کر سکے آج کی اس تقریب کی وساطت سے بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے کشمیرکی آزادی کی شمع جلائے رکھیں گے انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوںکو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس بات کا بھی اعادہ کرتے ہیںکہ کشمیری قوم مسلح افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں اس موقع پر یو م تاسیس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور شہدائے کشمیر اور مسلح افواج کے شہدا کیلئے دعائے خیر بھی کی گئی تقریب میں چوہدری شکیل اسلم ،محمد حفیظ ،اطلس الیاس ،چوہدری وسیم اکرم ،چوہدری ہارون طفیل ایڈووکیٹ ،یوتھ ونگ کے رہنماؤں چوہدری عابد حسین ،مجیب الرحمن ،محمد شبیر نعیم ،چوہدری علی حمزہ ،تیمور سجاد ،چوہدری محبوب الحق ،مرزا فیصل ،شہزاد بٹ سمیت درجنوں نوجوانوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھارت ریاست جموں وکشمیر پر غاصبانہ اور جابرانہ قبضے کیخلاف سعودی عرب میں کشمیر فریڈم موومنٹ 27اکتوبر کو احتجاجی مظاہرہ کرے گی اس موقع پر ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی تک جہدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا جائے گا ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب یونٹ کے سیکرٹری مالیات محمد تصورجنجوعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ 27اکتوبر 1947کو بھارت نے اپنی افواج ریاست جموں وکشمیر میں اتا کر ریاستی عوام کی آزادی سلب کر لی تھی اس روز سے لیکر آج تک کشمیری عوام جدوجہد آزادی میں مصروف ہیں 27اکتوبر کو ریاست پر بھارتی جابرانہ قبضے کے دن کوپوری کشمیری قوم یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب یونٹ بھی 27اکتوبر کو بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ منائے گی اور سعودی عرب میں بھی بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔