بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 11 فروری 1984 کو بھارتی سامراج نے آزادی کی جس چنگاری کو دبانے کی کوشش کی آج شعلہ بن چکی ہے مقبول بٹ شہید نے اپنے لہو سے تحریک آزادی کی بنیاد رکھی کشمیر کا ہر فرد ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے ادھورے خواب کی تکمیل کیلئے جدوجہد کر رہا ہے مقبول بٹ نے اپنی قوم کے دلوں میں آزادی کی جو تڑپ پیدا کی وہ اب بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی آواز بن چکی ہم اپنی جدوجہد ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کی بحالی اور آزادی تک جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے یوم شہادت مقبول بٹ کے موقع پر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ شہداء کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 11 فروری کا دن ہمیں اس عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے جس نے وطن کی آزادی جسے عظیم مقصد کیلئے اپنی جان کو قربان کر دیا اور کشمیری قوم کو ایک راہ کا تعین کر دیا جس پر چل کر کشمیری قوم اپنی غلام کے طوق کو گلے سے اتارنے اور آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہید نے پھانسی کا پھندہ چوم کر سامراجی قوتوں کے منہ پر ایسا تمانچہ رسید کیا جس کی باز گشت آج بھی سنائی دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ بطل حریت کی عظیم قربانی کے صلے میں آج ریاست جموں و کشمیر کا ہر فرد مقبول بٹ کا سپای بن کر اپنے مادر وطن کو غیروں کی غلامی سے نجات دلانے کیلئے نبرد آزما ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے آپسی اختلافات بھلا کر مقبول بٹ کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے متحد ہو جائے مقبول بٹ کے خواب آزاد وطن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہر محب وطن کشمیری کا فرض ہے اور وقت کی بھی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کتنے ہی بد تر کیوں نہ ہوں کشمیر فریڈم موومنٹ کے کارکنان آزادی اور مقصد کے حصول کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے چیئرمین چوہدری ظفر اقبال ،گلگت بلتستان کے راہنما فدا حسین ، پروفیسر اصغر شاد، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ڈاکٹر طارق شاکر نے کہا کہ بھارت نے مقبول بٹ شہید کو پھانسی اس لیے دی کہ ریاست میں جاری آزادی کی تحریک رک جائیگی مگر یہ بارت کی بھول تھی قومی آزادی کی تحریکیں پھانسیاں دینے سے ختم نہیں ہوتیں۔
بلکہ اور تیز ہو جاتیں ہیں ہزاروں کشمیری نوجوانوں نے مقبول بٹ کے راستے پر چلتے ہوئے مادر وطن کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ بد ستور جاری ہے انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر کی قربانیاں آج ہم سے یہ تقاضا کرتی ہیں کہ مقبول بٹ شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے بھر پور جدوجہد کی جائے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے اندر مقبوضہ کشمیر کی سیاسی لیڈر شپ اور آزاد کشمیر کی لیڈر شپ نے ہمیشہ انتہائی گھنائونا کردار ادا کیا ہے لالچی اور بد دیانت سیاسی ٹولوں نے اپنے اپنے ذاتی مفادت کی خاطر پوری کشمیری قوم کو پاکستان اور بھارت کے پاس گروی رکھا ہے اور تحریک آزادی کشمیر کو کھڈے لائن لگانے میں بھی بھر پور کردار ادا کیا ہے جو انتہائی قابل افسوس ہے کشمیری قوم کو ایسے لیڈروں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا تحریک آزادی کیلئے اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دے کر اپنے عظیم محسنوں شہدائے کشمیر کی اپنے خون سے جلائی ہوئیآزادی کی شمع کی روشنی میں غلامی کی لعنت کے طوق کو گلے سے اتار پھینکنا ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق سنیئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کی دوسری برسی 14 فروری کو بھمبر میں عقیدت و احترام سے منائی جائیگی برسی کی تقریب آصف میرج ہال میں منعقد ہو گی تفصیلات کے مطابق لیفٹینٹ جنرل اکرام الحق ، سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق، ڈاکٹر انعام الحق چوہدری کے والد محترم سابق سنیئروزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کی دوسری سالانہ برسی 14 فروری بروز ہفتہ دن 11:30 بجے آصف میرج ہال سماہنی روڈ ستھ میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی برسی کی تقریب میں صدر ریاست سردار محمد یعقوب خان، سنیئر وزیر حکومت چوہدری یاسین ، وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ، وزیر صنعت و حرفت چوہدری اکبر ابراہیم ، وزیر بحالیات عبدالماجد خان سمیت سیاسی سماہنی راہنما اور عوام علاقہ شرکت کرینگے۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چوہدری حق نواز کے تایا زاد بھائی چوہدری محمد یار آف درائیاں گذشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق، امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، سابق چیئرمین ضلع زکوٰة و عشر چوہدری فضل علی، ایڈمنسٹریٹر سماہنی راجہ محمد اقبال، ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین، تحصیلدار شہزاد نسیم عباسی، سابق PYO صدر ریاست راجہ فہیم اختر، رینج آفیسر راجہ منیر احمد، سابق چیئرمین زکوٰة عشر ضلع بھمبر چوہدری محمد سلیم صدر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ، چوہدری مظہر اقبال کڈیالوی، چوہدری ظفر اقبال کڈیالوی، چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ، سنیئر صحافی راجہ نعیم گل، ناصر شریف بٹ، راشد کڈیالوی، ٹھیکیدار محمد الیاس، چوہدری محمد شبیر، چوہدری محمد ارشد، چوہدری عبدالرحمن، چوہدری انصر علی، طاہر اقبال پٹواری، ساجد حسین پٹواری سمیت دیگر نے شرکت کی۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے انتخابات کل ہونگے چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ اور چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ کے پینل کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع جوڑ توڑ آخری مرحلے میں داخل دونوں طرف سے کامیابی کے دعوے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے سال 2015 کے سالانہ انتخابات کل ہونگے الیکشن میں سنیئر وکلاء چوہدری گلزار احمد بنڈالوی ایڈووکیٹ اور چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ کے پینل کے درمیان زبردست کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ممبران کی حمایت حاصل کرنے کیلئے اور جوڑ توڑ کی کوششیں آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہیں دونوں گروپوں کی طرف سے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں کل 14فروری کو ڈسٹرکٹ باری ایسوسی ایشن بھمبر کے کل 67 ممبران اپنا اپنا ووٹ پول کرینگے 32 سے 34 ووٹ لینے والا امیدوار کامیاب ہو گا آنے والے کل کو پتہ چلے گا کہ ڈسٹرکٹ بار بھمبر کے ممبران نے آئندہ کیلئے کس پینل کو منتخب کیا ہے۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ نون کے راہنما راجہ عبدالستار آف بڑھنگ نے مسلم لیگ نون کو خیر آباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا آئندہ الیکشن میں راجہ بابر علی ذوالقرنین کا ساتھ دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے راہنما راجہ عبدالستار آف بڑھنگ نے مسلم لیگ نون اور چوہدری طاق فاروق کو چھوڑ کر راجہ بابر علی ذوالقرنین کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا آئندہ الیکشن میں راجہ بابر علی ذوالقرنین کا ساتھ دینے کا اعلان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان گذشتہ روز انہوں نے بڑھنگ میں راجہ بابر علی ذوالقرنین کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر راجہ فہیم اختر، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور، صوبیدار محمد اسلم، حاجی محمد اسلم، راجہ عبدالمناف، راجہ انصر محمود، راجہ جواد اختر، راجہ نعیم گل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )میجرجنر ل راجہ شاہدپرویزعلی خان بہادرسپہ سالار اور پیشہ ورآرمی آفیسر ہیں ان کی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی خوش آئندہے موصوف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے میجرجنرل کے عہدے پر ترقیاب ہوئے شاہد پرویز علی خان آزادکشمیراورپاکستان کی عوام کے ماتھے کا جھومرہیں موصوف نے پاک آرمی میں اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دیئے وہ ایک محب وطن ہونے کے ساتھ بہادرسپہ سالار اور پیشہ ورآرمی آفیسر بھی ہیں۔ ان خیالات کااظہار اوورسیز راہنما راجہ پرویز اخترآف بانڈی بنڈالہ، راجہ عارف خان، راجہ اورنگزیب، عمرفاروق،سہیل عماد،منصوراخترمون، راجہ غضنفرودیگرنے مشترکہ بیان میںمبارکباد دیتے ہوئے کیااورمزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ نون امریکہ کے راہنما چوہدری عرفان الحسن آف جبی کا صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کا وزٹ معذور بچوں کیلئے دس ہزار روپے مالی عانت کا اعلان تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے راہنما چوہدری عرفان الحسن آف جبی نے گذشتہ روز بھمبر میں معذور بچوں کے سکول صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کا وزٹ کیا پرنسپل نے موصوف کو ادارے کے بارے میں بریف کیا اور سکول اور کلاسوں کا وزٹ کروایا موصوف نے معذور بچوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اس موقع پر انہوں نے معذور بچوں کیلئے دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اس موقع پر سیاسی و سماجی راہنما عتیق احمد برسالوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔