بھمبر کی خبریں 07/02/20

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارت کاغا صبانہ قبضہ کیخلاف جموں وکشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہیں اقوام متحدہ سمیت مہذب دنیا کے تمام ممالک میں سیاسی سفارتی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور نام نہاد سیکو لر جمہوریت کا دعویدار بھارت جو کشمیریوں کو حق خودارا دیت کا وعد ہ کر نے کے باوجود اپنی ہٹ دھرمی اور ڈھٹا ئی پر قائم ہے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر تیار نہیں با لا آخر یہی ہٹ دھر می اور ڈھٹا ئی سودیت یو نین کی طر ح اس کا بھی مقدر ٹھہر ے گا اور کشمیر آزادہو کر دنیا کے نقشہ پر ایک با رابھر ے گا ان خیا لا ت کااظہار انجینئر خا لد پرو یز بٹ صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ نے بھمبر میں کارکنا ن سے خطا ب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پا کستان کچھ نا عا قبت اندیش سیاسی لیڈر اور ان کی جما عتی کا رکن جو پا کستا ن کو کشمیر کے بغیر نا مکمل کہنے کا ہر وقت را گ الا پتے رہتے ہیں جس سے اقوام عالم میں کشمیر یوں کی اور پا کستا نیوں کی بھی جگ ہنسائی ہو رہی ہے یہ تا ریخی بد یا نتی ہے اس میں کو ئی شک نہیں کہ حق خودارا دیت کی پر یکٹس کے ذریعے کشمیر یوں نے پا کستا ن کیساتھ اپنا مستقبل وابسطہ کر نا ہے اور یہ فیصلہ کشمیر ی عوام نے کرنا ہے اس کا کر دارومدا ر بھی وفاق پا کستان کے رو یہ پر ہے اب وقت آگیا ہے کہ پا کستا ن حقیقت پسندا نہ طرز عمل اختیا ر کر ے کشمیر کو نسل وزیر امو ر کشمیر کا شر منا ک کر دار ختم کیا جائے اور آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو داخلی خود مختاری دیکر ان دونوں خطوں کو آئینی وسیاسی حقوق دئیے جا ئیں اور دو نوں خطوں میں وہاں کے عوام کو صاف شفاف الیکشن کے ذریعے حکومت سازی کیلئے وفاق اپنی مداخلت بند کر ے یہ تاثر پر یشان کن ہے کہ اگر پا کستان میں پیپلز پا رٹی کی حکومت ہے اس لئے گلگت بلتستان کی طر ح آزادکشمیر میں بھی مسلم لیگ کی حکومت بنے گی اور یہ سا را عمل کشمیر کو نسل اور وزیر امو ر کشمیر کے بھیا نک کر دار کے مر ہو ن منت ہے کیو نکہ قومی دولت کی ریو ڑیوں کی طر ح بند ر با نٹ کر کے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جتوا کر آزادکشمیر میں حکومت سازی کا گھناونا کھیل کھیلا جا ئیگا ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کشمیر کو نسل اور وزارت امو ر کشمیر کے اس شر منا ک اور بھیا نک کر دا ر کو بھی اقوام عالم میں اپنا مقدمہ پیش کر یں گے ہمیں یہ کر دار کسی صورت میں قبول نہیں ہمیں بھیڑ بکریاں سمجھ کر اپنے نا م نہاد ایجنٹوں کے ذریعے غلا م بنا کر رکھا جا ئیگا آج جد ھر دیکھومیر ٹ کا قتل عام جا ری ہے انصا ف خر یدا جا رہا ہے اور نا انصا فی عرو ج پر ہے قانو ن موم کی نا ک کی طر ح طا قتور استعما ل کر رہے ہیں ما لیا تی سکینڈ ل اپنی انتہا یوں کو چھو رہے ہیں تما م سر کا ری ادا رے حا کم کا رو پ دھا ر چکے ہیں وہ صرف اور صرف حکومت پر برا جما ن ٹو لے اور ایو انو ں میں بیٹھے ہو ئے فر عونوں کی فوج کا رو پ دھا رچکے ہیں یہی وہ رو یہ ہے جس کیخلا ف مقبو ل بٹ شہید نے جدو جہد کا آغاز کیا تھا جو سا مراج اور انکے ایجنٹوں کو پسند نہیں تھا لیکن آج پوری دنیا میں آبا د کشمیر ی مقبو ل بٹ کی سو چ اور افکا ر کے پیرو کار بن کر ہر سا ل 11فروری یو م شہادت مقبو ل بٹ پر یہی پیغا م اقوام عالم کو دے رہے ہیں انشااللہ وہ دن ضرو ر آئیگا جب کشمیر آزاد ہو کر مکمل ریاست جمو ں وکشمیر اپنے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ صا ف ،شفاف حق خودا رادیت کے ذریعے کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پا کستا ن تحر یک انصا ف یو تھ ونگ ملو ٹ کے صدر ملک وسیم اعوان نے کہا ہے کہ حلقہ بر نا لہ میں تحر یک انصا ف بڑ ی سیاسی قوت بن چکی ہے حلقہ بر نا لہ کے نو جوان تحر یک انصا ف کیساتھ سیسہ پلا ئی دیوا ر بن کر کھڑ ے ہیں اور امیدوا ر اسمبلی عبد الما لک اعوان کی کا میا بی کیلئے دن را ت محنت کر رہے ہیں جس سے تحر یک انصا ف روز بروز مضبو ط ہو رہی ہے ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے بر نا لہ میں یو نین کو نسل افتخا ر آباد شما لی تحر یک انصا ف یو تھ ونگ کے ایک وفد جس کی قیادت چو ہدری احسن اور اسا مہ کر رہے تھے سے ملاقا ت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چیئر مین تحر یک انصا ف عمرا ن خا ن نے نو جوانوں کو پا رٹی کا قیمتی اثا ثہ قر ار دے رکھا ہے اورانکے ویژ ن کے مطا بق نو جوان ہی پا کستا ن کا مستقبل ہیں اور یہی ملک کا آئند ہ نظا م چلا ئینگے نو جوان قیادت سامنے آنے سے ملک سے کر پشن میر ٹ کی پا مالی اور نا انصا فی کا خا تمہ ہو گا انہوں نے کہا کہ حلقہ بر نا لہ میں تحر یک انصا ف ملک عبدا لما لک کی قیادت میں مضبو ط سے مضبوط تر ہو تی جا رہی ہے اور انشا اللہ حلقہ بر نا لہ کی یو تھ امیدوار اسمبلی تحر یک انصا ف ملک عبد الما لک اعوان کی کا میا بی اور تحر یک انصا ف کی مضبو طی کیلئے اپنا جا ندا ر رو ل ادا کر ے گی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقبو ل بٹ شہید کشمیر ی قوم کے ہیرو ہیں مقبو ل بٹ نے مادر وطن ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی کیلئے پھا نسی کے پھند ے کو چو م کر اپنی جا ن کی قر با نی دے کر آنیوا لی نسلوں کیلئے ایک را ہ کا تعین کر دیا شہید کے تعین کر دہ را ستے پر چل کر ہم آزادی کی منز ل پا سکتے ہیں 11فروری کو شہید کا یو م شہا دت عقید ت واحترا م کیسا تھ یو م تجد ید عہد کے طو ر پر منا ئیں گے ان خیا لا ت کااظہا ر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ ضلع بھمبر کے صدر چو ہدر ی محمود الحسن ایڈووکیٹ ،ضلعی جنر ل سیکر ٹری چو ہدری آفتا ب احمد نے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مقبو ل بٹ شہید کسی ایک جما عت یا تنظیم کے ہیرو نہیں بلکہ پوری ریاست جمو ںوکشمیر کے عوام کے ہیرو ہیں جنہوں نے ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی اور ریاست کی وحدت کی بحالی ،ترقی اور خوشحا لی کیلئے جدو جہد کر تے ہو ئے اپنی جا ن کی قر با نی دی شہید کی جدو جہد ہما رے لئے مشعل راہ ہے جس پر مل کر ہم آزادی کی منزل کو پا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقبو ل بٹ شہید کی جلا ئی ہوئی شمع کو روشن رکھنے کیلئے کشمیر ی قوم نے لا کھوں جا نوں کی قر با نی دی ہے اور منز ل کے حصو ل کیلئے جدو جہدجا ری رکھے ہوئے ہیں اور اس وقت تک ہما ری جدو جہد جا ری رہے گی جب تک ریاست جمو ں وکشمیر کو مکمل آزادی نہیں مل جا تی انہوں نے کہا کہ11فروری کا دن تا ریخ کشمیر اور کشمیر ی قوم کی زندگی میں بڑ ی اہمیت کا حا مل ہے 11فروری کو شہید کشمیر مقبو ل بٹ شہید کا یو م شہا دت عقید ت اور احترا م کیسا تھ یو م تجد ید عہد کے طو ر پر منا یا جا ئیگا شہید کشمیر کی جدو جہد آزادی اور قر با نی کو خراج عقید ت پیش کر نے کیسا تھ سا تھ ان کے ادھو رے مشن کی تکمیل کیلئے جدو جہد کوجا ری رکھنے کے عزم کو دھرا یا جا ئیگا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسا تذ ہ تحصیل بھمبر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چو ہدر ی محمد پرو یز نگیال تحصیل صدر بھمبر آزاد کشمیر سکو ل ٹیچرز آرگنا ئز یشن منعقدہوا اجلا س میں چو ہدری پرو یز نگیا ل نے ڈو یژ نل ڈا ئر یکٹر حا فظ عبدا لر حیم ،اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ذبیر احمد طا ہر اور ڈی ای او بھمبر چو ہدر ی محمد اشر ف کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے اپنی کاوشوں سے ضلع بھمبر کے کر نٹ چا ر جز پر ترقیا ب ہو نیوا لے جو نیئر اسا تذ ہ کے گزشتہ چا ر سا لوں سے التوا کے شکا ر کیسز کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا انہوں نے کہاکہ ضلع بھمبر کے جو نیئر اسا تذ ہ گزشتہ چا ر سالوں سے عدم تحفظ کی کیفیت سے گز ر رہے تھے سا ل2012ء سے 2015تک اپنی سنیارٹی پر پرمو ٹ ہو نیوا لے اسا تذ ہ کر نٹ چا ر جز پر بحیثیت جو نیئرمدرس فرا ئض سر انجا م دے رہے تھے جبکہ ان کو تنخواہیں پرا ئمر ی مدرسین کی مل رہی تھیں چو ہدری پرو یز نگیا ل نے کہا کہ اس عر صہ میں میں نے اور چو ہدری محمد اکر م ضلعی صدر بھمبر نے مختلف فو رمز پرآوازیں اٹھا ئیں لیکن ان کیسیز کو التوا کا شکا ر رکھا گیا انہوںنے کہا کہ حا فظ عبدا لر حیم ،ذبیر احمد طا ہر اور چو ہدر ی محمد اشر ف نے اپنے انتظا می عہدوں پر آکر ذاتی تو جہ اور کوششوں سے ان تما م التوا شدہ کیسزکو نپٹا کر اسا تذ ہ ان تینوں احبا ب کو اسا تذ ہ بھمبر کے دیر ینہ معا ملا ت حل کر نے پر دل کی اتہا ہ گہرا ئیوں سے خرا ج عقید ت پیش کر تے ہیں اور سا تھ ہی حا فظ عبدا لر حیم کو ایک با کر دار آفیسر کی حیثیت سے سروس سے ریٹا ئر ڈہو نے پر مبا رکباد پیش کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ذبیر احمد طا ہر اور چو ہدری محمد اشرف کا شکر یہ ادا کر نے کیسا تھ سا تھ ان سے امید کر تے ہیں کہ وہ اسی طر ح ہما رے ہما رے اساتذ ہ کے مسائل حل کروانے میں اپنا کر دار ادا کر تے رہیں گے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی ضلع بھمبرمرکزی سیکرٹریٹ میرپور چوک بھمبر کے زیر اہتمام اہم اجلاس جس میں برگیڈئیر شیر احمد ستار ہ جرت کو سوسایٹی کا سرپرست اعلیٰ مقرر کر دیا گیا، جنرل باڈی اور تمام ممبران کی طرف سے زبردست خراج تحسین۔ صوبیدار فتح علی ضلع صدد کی خدمات پرزبردست خراج تحسین پیش کیاگیا جن کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے برگیڈئیر شیر احمد نے پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی ضلع بھمبر کی سرپرستی کے لیے رضامند ہوئے ۔تحصیل بھمبر، تحصیل سما ہنی اور تحصیل برنالہ سے کثیر تعدار میں وفد صبح 9 بجے ہی پہنچا شروع ہوئے اور 10:30پر تمام ہال میں تمام اراکین نے اپنی حا ضر ی لگا ئی 11:00برگیڈئیر شیر احمد ستارہ جرُت میرپور چوک میں تشریف لائے جن کے استقال کے لیے ضلعی صدرصوبیدار فتح علی، حوالدا ر بابر عاصم ، انرریری کیپٹن محمد حسین، صوبیدار محمد عزیز ، صوبیدار قربان حسین اور کمانڈو منظور حسین نے استقال کیا ، ہا ل میں پہنچنے پر تما م حاضرین نے کھڑے ہو کے برگیڈئیر شیر احمد ستارہ جرت کا شاندار استقبال کیا اور نعرے لگائے ۔ 11:10 پر تلاوت قرآن پاک کی گئی اور اس کے بعد نعت شریف پڑھی گئی ، اس کے بعد صوبیدا فتح علی نے سپاسنامہ پیش کیا ، جنرل چشتی سے لیکر جنرل حمید گل کی شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا، اور موجودہ صدر جنرل علی قلی خاں کو صد ر بنائے جانے پر مبارکباد دی گئی ۔اس کے بعد برگیڈئیر شیر احمد ستارہ جرت نے خطا ب کیا، جس میں انہوں نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ تمام اراکین نے مکمل رضامند ی سے انہیں سرپرست اعلی تسلیم کیا ہے اور بطور سرپرست اعلیٰ وہ ہر خدمت کریں گے ، ہر سابق فوجی کا جائز مسلہ ، سماجی مسائل کے حل میں اپنی تمام صلاحیتںبروئے کار لائیں گے۔ 1965کی جنگ کے حوالے سے برگیڈئیر شیر احمد کی جرت اور بہادری کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ جرت عطا کیا کیونکہ صرف 85افراد کی قلیل نفری کے ساتھ دشمن کے پورے برگیڈ کو علاقے سے بھگا دیا اور تین ماہ تک دشمن کو آپ کے علاقے کی طرف دیکھنے کی ہمت نہ ہوئی۔ برگیڈئیر شیر احمد کے خطاب کے بعد صوبیدار میجر محمد شریف نے خطاب کیا اور فوجیوں کے مسائل پر سیر حاصل کفتگو کی، اس کے بعد حوالدار محمد اکرم نے برگیڈ ئیر شیر احمد کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ، اور تمام حاضرین نے نعرے لگانے شروع کر دئیے، حوالدا بابر عاصم نے برگیڈئیر شیر احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج سابق فوجی ایک بار بھر معاشرے میں زندہ ہوگئے ہیں کیونکہ ہمیں ایک عظیم راہنما اور دلیر سالار کی ضرورت تھی جو صوبیدار فتح علی کی شبانہ روز کی محنت کی وجہ سے آج ضلع بھمبر کے تمام سابق فوجیوں کو مل گئی ہے ۔سپاہی فضل کریم نے زبردست نعرے لگائے اور تمام اراکین نے کھڑے ہو کر برگیڈ ئیر شیر احمد زندہ باد کے نعرے لگائے۔اس کے بعد فرداََ فرداََ تمام اراکین نے برگیڈئیر شیر احمد ستارہ جرت سے ملاقات کی جن میںمیجر ندیم یاہامہ موٹرز، صوبیدار محمد عزیز جنرل سیکرٹری، صوبیدار محمد اقبال، صوبیدار محمد رزاق، صوبیدار محمد حنیف، صوبیدار محمد حمید، صوبیدار محمد شیریف، صوبیدار قربان حسین، صوبیدار شوکت علی، آنریری کیپٹن محمد اسلم چوہدری،صوبیدار محمد سلیم، صوبیدار غلام عباس، صوبیدار علی اصغر، حوالدار بابر عاصم، حوالدار شکر محمد، حوالدار غلام حسین، حوالدار ظفر اقبال، حوالدا ر محمد حنیف، حوالدا ر محمد بشیر، حوالدا رامانت علی ، حوالدار کمانڈو منظور حسین، حوالدار محمد شریف، حوالدار فضل حسین، نائیک محمداسلم، نائیک قربان حسین، نائیک عالم دین، نائیک احمد دین، لانس نائیک عبدالحق، سوار رسالہ محمد فاضل، نائیک رحمت علی ، لانس نائیک محمد نذیر، لانس نائیک خادم حسین، لانس نائیک محمدفاروق، لانس نائیک محمد اکبر، نائیک محمد اشرف، نائیک محمد بشیر ، سپاہی عبدا لغنی، سپاہی سراجدین، سپاہی تجمل حسین، سپاہی محمد امین، سپاہی محمد الیاس، سپاہی محمد حسین، سپاہی محمد صادق ، سپاہی محمد قربان، لانس نائیک محمد اکبر و دیگر نے برگیڈ ئیر شیر احمد سے ملاقات کی اور صوبیدار فتح علی اور جنرل باڈی کا شکریہ ادا کیا ، تقریب کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیااور دعا کی گئی کہ ہم سب اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ملک و قوم کے لیے آج بھی ہم اسُی طرح ثابت قدم کھڑے ہیں جس طرح ہم 65اور 71کی جنگوں میں جان کی بازی لگا گئے ، اور ہمارے جذبے آج بھی جوان ہیں۔تقریب کے اختتام پر پاکستان فوج زندہ باد، برگیڈئیر شیر احمد ستارہ جرت زندہ باد، پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی پایندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پا کستا ن تحر یک انصا ف کلیاں جنو بی حلقہ برنا لہ کے را ہنما ملک فیصل اعوان نے کہا ہے کہ کلیاں جنو بی کے غیور عوام نے شیر بر نا لہ ملک عبد الما لک کی قیادت پر اعتماد کااظہار کر دیا ہے کلیاں جنو بی میں کا رنر میٹنگ میں عوام کے جم غفیر نے بھر پو ر شر کت کر کے یہ ثا بت کر دیا ہے کہ کلیاں جنو بی سمیت پورا حلقہ بر نا لہ تحر یک انصا ف اور ملک عبد الما لک اعوان کا گڑ ھ ہے جن لو گوں کو میٹنگ نما جلسہ میں عوام نظر نہیں آئے وہ اپنی آنکھوں کا علا ج کروائیں کلیاں جنو بی کی میٹنگ کی کا میا بی سے مخا لفین کی نیند یں حرا م ہو گئیں ہیں ان خیا لا ت کااظہا ر انہوں نے بھمبر میں صحا فیوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ کلیاں کے عوام نے جس وا لہا نہ انداز میں تحر یک انصا ف کے امیدوا ر اسمبلی ملک عبدا لما لک اعوان کا استقبا ل کیا اور ان کی قیادت پر اعتما د کااظہار کیا ہے انشا اللہ یہ ان کی کا میا بی کی پہلی سیڑ ھی کی بنیاد ہے اب حلقہ بر نا لہ کے عوام نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اب چلے ہو ئے کا رتوسوں کو دو با رہ نہیں آزما ئیں گے بر نا لہ کر پشن اور بد عنوانیوں کہ وہ ریکا رڈ قائم کئے گے کہ اب عوام ان سے عا جز آچکے ہیں لیکن ان سا تھ سا تھ با شعور بھی ہو چکے ہیں حلقہ بر نا لہ میں مسلم لیگ نو ن ،پیپلز پا رٹی اور مسلم کا نفر نس نے ہمیشہ عوامی استحصا ل کیا اب اگر یہ تینوں پا رٹیاں ملکر بھی اپنا متفقہ امیدوار لے آئیں تو پھر بھی انشا اللہ جیت تحر یک انصا ف کے امیدوار ملک عبدا لما لک اعوان کی ہو گی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر پر یس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت را جہ نعیم گل منعقد ہو ااجلا س میں صدر ٹرا نسپو رٹ یو نین ضلع بھمبر چو ہدری محمد عا رف کا کا اور (ر) میجر چو ہدر ی محمد آصف کی وا لد ہ محتر مہ کی اچا نک وفا ت پرگہرے دکھ وغم کا اظہا رکر تے ہو ئے مر حو مہ کے بلند درجا ت کیلئے دعا ئے مغفر ت اورورثا ء کے لئے دعا ئے صبرو جمیل کی گئی اجلا س میں اجلاس میں ملک شوکت حسین ،راجہ وحید مراد ،طا رق محمود ثاقب ،قاضی انصر زما ن ،شیرازپرو یز مشتاق ،چو ہدر ی سلیم سا گر ،مرزا ند یم اختر ،نا صر شر یف بٹ ،عزیز الر حمن ناز ،چو ہدری خا لد حسین ایڈووکیٹ ،ڈا کٹر طا رق محمود شا کر ،چو ہدری عا طف اکر م ،جہا نگیر احمد پاشا ،چو ہدری ارشد محمود غازی ،فیصل صغیر شمیم ،عا بد ذبیر ،محمد یٰسین تبسم ،ذیشان مصطفی اور را جہ حبیب ا لرحمن نے شر کت کی۔۔