بھمبر کی خبریں 15/4/2015

Speech

Speech

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے صحافیوں نے انتہائی نامسعد حالات کے اندر مثبت، تعمیری اور بامقصد صحافت کو پروان چڑھا کر ملک وملت کی خدمت کر رہے ہیں حق آواز بلند کرنا زندہ لوگوں کی نشانی ہے معاشرے کے اندر پائی جانیوالی خرابیوں اور برائیوں کو قلم کے ذریعہ روکا جائے کشمیر پریس کلب نے ذرد صحافت اور بلیک میلنگ کا خاتمہ کر کے عام آدمی کو بھی میڈیا تک رسائی دی ہے ان خیالات کا اظہار ضلع بھمبر کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت اورسیز کشمیری راہنما چوہدری محمد یونس کالچھوی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں میڈیا کی اہمیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے میڈیا تیزی سے ترقی کر رہا ہے ہمارا معاشرہ افراتفری کا شکار ہے حکومت کی عدم دلچسپی سے لوگوں کے مسائل بڑھ گئے ہیں صحافی معاشرے کی آنکھ میں معاشرے کے اندر ہونیوالی خرابیوں اور برائیوں کی نشاندہی کرنا صحافی کی ذمہ داری ہے عام اور غریب آدمی کے مسائل کو اجاگر کرنا بھی صحافی کی ذمہ داری ہے کشمیر پریس کلب کے صحافی معاشرے کے سدھار ، تحریک آزاد ی کشمیر کی کامیابی کیلئے اپنا بھر پور رول ادا کر رہے ہیں مشکل اور نا مساعد حالا ت کا سامنا کر کے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کر کے معاشرے کے اندر اچھا مقام پیدا کیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم ، پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ، صدر کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ نے کہا کہ صحافی قلمی جہاد کے ذریعے حق و سچ لکھ رہے ہیں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور انکو حل کروانے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے حکومت صحافیوں کے مسائل کو حل کرے ضلع کی سطح پر پریس کلب کی عمارتیں ، جرنلسٹ کالونیاں بنائی جائیں تا کہ صحافی اپنے مسائل سے آزاد ہو کر دوسرے کے مسائل پر توجہ دیں تقریب سے چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ذیشان مصطفی، محمد یٰسین تبسم، ڈاکٹر طارق شاکر، سلیم ساگر ، ارشد محمود غازی نے بھی خطاب کیاجبکہ سابق چیئرمین زکوٰة راجہ مسعود اسلم، تحصیلدار شہزاد نسیم عباسی، نائب تحصیلدار راجہ نثار احمد خان، راجہ غلام ربانی، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عمر ریاض ساگر، مرکزی راہنما فریڈم موومنٹ محمد منشاء وقار،کوآرڈینٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فیاض طارق، PP راہنما چوہدری محمد علی، سماجی راہنما غلام رسول رحمانی، طارق قمر، سینئرصحافی ناصر شریف بٹ،طارق ثاقب، راجہ نعیم گل،عاطف اکرم، ملک شوکت حسین، شیراز پرویز مشتاق، وحید مراد، مرزا ندیم اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر ٹریفک پولیس بھمبر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے میں ناکام اندرون شہر جگہ جگہ پارکنگ لوڈر گاڑیوں کی اندرون شہر بھر مار پریشر ہارن کا استعمال کھلے ڈالے والی ٹریکٹر ٹرالیاں ، کم عمر بچوں کی اندرون شہر ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے مظاہرے آئے روز حادثات ٹریفک اہلکار خاموش تماشائی عوام علاقہ کا ٹریفک پولیس کی غفلت پر اظہار تشویش ڈی آئی جی ٹریفک آزاد کشمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں ٹریفک پولیس کی موجودگی میں ٹریفک قوانین کی سر عام دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں بھمبر شہر میں گاڑیوں کی جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ سے بازار تنگ جبکہ عام گذرنے والی ٹریفک اور راہگیروں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر کے اندرونی حصوں میں صبح سویرے ہی کنسٹرکشن میٹریل اور سامان لیے بھاری ٹرک ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالیاں داخل ہو جاتی ہیں بڑی گاڑیوں کی شہر میں سارا دن آمد سے بیشمار مسائل بڑھ گے ہیں رنگ روڈ ہونے کے باوجود ٹریفک اہلکار بڑی گاڑیوں کو شہر کے اندرونی حصوں سے گذرنے کی اجازت دے کر مسائل میں اور بھی اضافہ کر رہے ہیں شہر کے مختلف حصوں میں بھرتی لیکر جانے والی ٹریکٹر ٹرالیاں کھلے ڈالوں کیساتھ ساراسارا دن رواں رہتی ہیں جس سے سڑکوں پرمٹی ، پتھر اور بجری بکھری نظر آتی ہے جس سے کئی موٹر سائیکل سوار سلپ ہو کر شدید زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سکول و کالجز میں جانے والے کم عمر سٹوڈنٹس بھی سر عام موٹر سائیکلوں پر سفر کرتے ہیں شہر کے اندرونی حصوں میں کم عمر نوجوان موٹر سائیکل ریسنگ ویلنگ کرتے رہتے ہیں جس کے باعث حادثات میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار شہر سے باہر بابت کشمیر گجرات روڈ، میرپور روڈ، اور سماہنی روڈ پر ناکے لگائے بیٹھے رہتے ہیں یاد رہے کہ ضلعی ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برتتے ہوئے شہر کے امراء اور پراڈو گروپ کو وی آئی پی پروٹوکول دینے اور ہوٹلوں پر دعوتیں اڑانے میں مصروف رہتا ہے جس سے بھمبر شہر میں ٹریفک قوانین کی عملداری ختم ہو کر رہ گئی ہے بھمبر کے شہریوں اور عوام علاقہ نے ٹریفک پولیس بھمبر کی ناقص کارکردگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس آزاد کشمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حلقہ برنالہ کی یونین کونسل تھپ پتنی کو موجودہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا ہے یونین کونسل تھب میں نہ تو سڑکوں کی صورتحال بہر ہے اور نہ ہی کوئی معقول تعلیمی ادارہ اور ہسپتال موجود ہے حکمران ہر 5 سال بعد سکیموں کے نام پر عوام علاقہ کو بے وقوف بنا کر ووٹ لے جاتے ہیں اب ایسا نہیں ہو گا یونین کونسل تھپ پتنی کے عوام اب جاگ چکے آئندہ الیکشن میں حقوق غصب کرنے والوں کا بھر پور محاسبہ کرینگے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل تھپ پتنی کی معروف سیاسی سماجی شخصیت حاجی فضل حسین کیکر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل تھب ایک بڑی آبادی پر مشتمل ہے علاقہ میں جان بوجھ کر تعمیر و ترقی نہ کی گئی علاقے میں نہ تو کوئی سکول اپ گریڈ ہوئے اور نہ ہی لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کیلئے کالجز بنائے گئے اور نہ ہی صحت کی سہولتیں باہم پہنچائیں گی انہوں نے کہا کہ سڑکوں کا بھی برا حال ہے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر ہے آئندہ الیکشن میں عوامی حقوق غصب کرنے والوں کا بھر پور محاسبہ کرینگے اور تبدیلی کیلئے ملک عبدالمالک اعوان کا بھر پور ساتھ دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی عہدیدار چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کشمیریوں کے آنے جانے کے راستے آسان کریں شناختی کارڈ کی بنیاد پر ہر کشمیری کو آر پار آنے جانے کی اجازت ہونی چاہیے بھارت اور پاکستان فراخ دلی سے اس سلسلہ میں ٹھوس بنیادوں پر کردار ادا کریں اس سے بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان سختی کا ماحول ختم ہو گا 1947 سے قبل کے تمام قدرتی راستے فوراً کھول دئیے جائیں حالات اب کافی تبدیل ہو چکے ہیں مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت بھی کچھ کر کے دکھائے سیلاب کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا بہت نقصان ہوا آزاد کشمیر کے لوگ ان کی بھر پور مدد کرنے کیلئے تیار ہیں بھارت آسانیاں پیدا کرے اور ہر کشمیری کو مقبوضہ کشمیر آنے جانے کیلئے ایک سال کا اجازت نامہ جاری کیا جائے سماہنی سرائے سعد آباد اور سیالکوٹ اور چھمب جوڑیاں تولی دریا کے راستے فوراً اوپن کئے جائیں انہوں نے کہا کہ تجارت کو تمام راستوں سے اوپن کیا جائے لوگوں کو تجارتی سہولتیں دی جائیں تا کہ آزاد کشمیر کے لوگ مقبوضہ کشمیر میں انٹر ہو سکیں انٹری پاس کو نہایت سہل اور آسان کیا جائے مذہبی تہواروں میں آنے جانے ، مقدس درباروں اور زیارتوں کیلئے بھارت آسانیاں پیدا کرے فروٹ اور سبزیوں کا ہر راستے سے آسان داخلہ بنایا جائے بھارت تنگ نظری کا مظاہرہ کر کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے قانون ضابطے مقبوضہ کشمیر میں آنے جانے کیلئے رکاوٹیں نہ کھڑی کریں بھارت ہر سطح پر خرابیاں کر رہا ہے بارڈر لائن کے ساتھ ساتھ اس نے کافی علاقہ کے اندر نقل و حرکت پر غیر ضروری اور سخت پابندیاں لگا رکھی ہیںجو حقیقی طور پر انسانی حقوق اور یو این او چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معروف بزنس مین چوہدری محمد عمران کا اورسیز کشمیری راہنمائوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ اورسیز راہنمائوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق بھمبر کے معروف بزنس مین MD ڈسکائونٹ سنٹر چوہدری محمد عمران آف رنڈیام کی طرف سے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں اورسیز کشمیری راہنمائوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا ظہرانے کی تقریب میں برطانیہ کے معروف بزنس مین چوہدری محمد یونس کالچھوی، دوئبی کے معروف بزنس مین راجہ طارق محمود بنڈالوی، نوید احمد جنجوعہ ، چوہدری ساجد اقبال، چوہدری سعید احمد بھوتو سیال، کرنل (ر) شوکت علی، PP راہنما چوہدری محمد علی، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم، صدر پریس کلب ناصر شریف بٹ، جنرل سیکرٹری عاطف اکرم ، سینئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ذیشان مصطفی ، چوہدری ارشد ، محبوب حسین، ارشد محمود غازی، چوہدری محمد الطاف سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) SSP ضلع بھمبر چوہدری منیر حسین کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس بھمبر کا کم عمر بدوں نمبر پلیٹ بدوں ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائون 74 موٹر سائیکل ضبط جبکہ بھاری جرمانہ بھی کیا تفصیلات کے مطابق SSP بھمبر چوہدری منیر حسین کی خصوصی ہدایت اور میڈیا کی نشاندہی پر ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں بدوں نمبر پلیٹ اور بدوں ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 74 موٹر سائیکلوں کو ضبط کر لیا گیا جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانہ بھی کیا گیا ضبط ہونیوالے موٹر سائیکلوں کو تھانہ بھمبر میں کھڑا کر دیا گیا ہے اس موقع پر ٹریفک انچارج نے کہا کہ والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے باز رکھیں خلاف ورزی کرنے والے کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ضلع بھمبر میں بدوں نمبر پلیٹ اور بدوں ہیلمٹ کسی کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہو گی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ والدین کی لا پرواہی کی وجہ سے کم عمر بچے ڈرائیونگ کرتے ہیں جس سے کسی بھی وقت حادثہ رونما ہو سکتا ہے جس سے قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں لہذا والدین کم عمر بچوں کو گاڑیاں چلانے سے منع کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (نامہ نگار) بھمبر کے صحافیوں نے انتہائی نا مساعد حالات کے اندر مثبت، تعمیری اور با مقصد صحافت کو پروان چڑھا کر ملک وملت کی خدمت کر رہے ہیں حق آواز بلند کرنا زندہ لوگوں کی نشانی ہے معاشرے کے اندر پائی جانیوالی خرابیوں اور برائیوں کو قلم کے ذریعہ روکا جائے کشمیر پریس کلب نے ذرد صحافت اور بلیک میلنگ کا خاتمہ کر کے عام آدمی کو بھی میڈیا تک رسائی دی ہے ان خیالات کا اظہار ضلع بھمبر کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت اورسیز کشمیری راہنما چوہدری محمد یونس کالچھوی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں میڈیا کی اہمیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے میڈیا تیزی سے ترقی کر رہا ہے ہمارا معاشرہ افراتفری کا شکار ہے حکومت کی عدم دلچسپی سے لوگوں کے مسائل بڑھ گئے ہیں صحافی معاشرے کی آنکھ میں معاشرے کے اندر ہونیوالی خرابیوں اور برائیوں کی نشاندہی کرنا صحافی کی ذمہ داری ہے عام اور غریب آدمی کے مسائل کو اجاگر کرنا بھی صحافی کی ذمہ داری ہے کشمیر پریس کلب کے صحافی معاشرے کے سدھار ، تحریک آزاد ی کشمیر کی کامیابی کیلئے اپنا بھر پور رول ادا کر رہے ہیں مشکل اور نا مساعد حالا ت کا سامنا کر کے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کر کے معاشرے کے اندر اچھا مقام پیدا کیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم ، پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ، صدر کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ نے کہا کہ صحافی قلمی جہاد کے ذریعے حق و سچ لکھ رہے ہیں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور انکو حل کروانے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے حکومت صحافیوں کے مسائل کو حل کرے ضلع کی سطح پر پریس کلب کی عمارتیں ، جرنلسٹ کالونیاں بنائی جائیں تا کہ صحافی اپنے مسائل سے آزاد ہو کر دوسرے کے مسائل پر توجہ دیں تقریب سے چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ذیشان مصطفی، محمد یٰسین تبسم، ڈاکٹر طارق شاکر، سلیم ساگر ، ارشد محمود غازی نے بھی خطاب کیاجبکہ سابق چیئرمین زکوٰة راجہ مسعود اسلم، تحصیلدار شہزاد نسیم عباسی، نائب تحصیلدار راجہ نثار احمد خان، راجہ غلام ربانی، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عمر ریاض ساگر، مرکزی راہنما فریڈم موومنٹ محمد منشاء وقار،کوآرڈینٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فیاض طارق، PP راہنما چوہدری محمد علی، سماجی راہنما غلام رسول رحمانی، طارق قمر، سینئرصحافی ناصر شریف بٹ،طارق ثاقب، راجہ نعیم گل،عاطف اکرم، ملک شوکت حسین، شیراز پرویز مشتاق، وحید مراد، مرزا ندیم اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (نامہ نگار) معروف بزنس مین چوہدری محمد عمران کا اورسیز کشمیری راہنمائوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ اورسیز راہنمائوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق بھمبر کے معروف بزنس مین MD ڈسکائونٹ سنٹر چوہدری محمد عمران آف رنڈیام کی طرف سے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں اورسیز کشمیری راہنمائوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا ظہرانے کی تقریب میں برطانیہ کے معروف بزنس مین چوہدری محمد یونس کالچھوی، دوئبی کے معروف بزنس مین راجہ طارق محمود بنڈالوی، نوید احمد جنجوعہ ، چوہدری ساجد اقبال، چوہدری سعید احمد بھوتو سیال، کرنل (ر) شوکت علی، PP راہنما چوہدری محمد علی، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم، صدر پریس کلب ناصر شریف بٹ، جنرل سیکرٹری عاطف اکرم ، سینئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ذیشان مصطفی ، چوہدری ارشد ، محبوب حسین، ارشد محمود غازی، چوہدری محمد الطاف سمیت دیگر نے شرکت کی۔