بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم فورم کے زیر اہتمام بھمبر میں آزادی مارچ کی تیاریارں جاری شہر بھمبر میں بینرز آویزاں نوجوانوں کی آزادی مارچ سے قبل موٹر سائیکل ریلی کا انعقام، اتوار کو مقبوجہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سکولوں کے بچے بھی ریلی نکالیں گے آزادی مارچ کے بھر پور انعقاد کیلئے نوجوانوں میں جوش و خروش تفصیلات کے مطابق بھمبر میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں، انجمن تاجران، سکولز ایسوسی ایشن، سول سوسائٹی پر مشتمل کشمیر فریڈم فورم کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اقوام عالم سے بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کی طرف دلانے کیلئے 29 اگست کو ایک عظیم الشان آزادی مارچ منعقد کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں شہر بھر میں آزادی مارچ کے حوالے سے بینرز آویزاں کر دئیے گئے جبکہ فریڈم فورم کے عہدیداران نے اس سلسلہ میں شہر بھر کے اندر انجمن تاجران ڈسٹرکٹ بار، مختلف فورمز، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان ، سکولز و کالجز ایسوسی ایشن مختلف تجارتی تنظیموں سے روابط جاری ہیں آزادی مارچ کے حوالے سے نوجوانوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے نوجوانوں نے نوجوانوں نے گذشتہ روز ایک موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد بھی کیا جبکہ اتوار کے روز سکولوں کے بچے بھی مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں اور بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم فورم بھمبر نے تحریک آزادی کشمیر کو منظم کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے 29 اگست کو جو پروگرام تشکیل دیا ہے وہ اس گھٹن زدہ اور مایوسی کے ماحول میںامید کی ایک کرن ہے اگر اسی طرح آزاد کشمیر بھر میں عوام کھل کر اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی سپورٹ کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں تو انشاء اللہ آزادی بہت جلد کشمیریوں کا مقدر بنے گی کشمیر فریڈم فورم بھمبر کے عہدیداران اور سپریم کونسل کو تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار محمد یٰسین تبسم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج کے اس مایوسی کے ماحول میں آزاد کشمیر کے عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو بھول چکے ہیں حالیہ الیکشن میں لوگوں نے جس طرح پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور ان کے زعماء کی پذیرائی کی اور مالی اخراجات کئے اس کی بہ نسبت آزاد کشمیر کی عوام اپنے اصل حدف آزادی سے ہٹ چکی ہے جس طرح سیاسی زعماء کے جلسوں اور جلوسوں میں آزاد کشمیر کی عوام نے کھل کر شرکت کی اس طرح انہوں نے آج مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر کوئی آواز بلند نہ کی اور نہ ہی ان سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی جلسہ جلوس منعقد کیا جو کہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ بھمبر میں مختلف مکاتب فکر پر مشتمل بننے والے کشمیر فریڈم فورم نے اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیلئے جو آواز بلند کی ہے وہ قابل ستائش ہے فریڈم فورم کی طرف سے 29 اگست کو اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ آزادی مارچ تحریک آزادی کشمیر کیلئے نہ صرف تقویت کا باعث بنے گا بلکہ اس سے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی جان پڑے گی اور کشمیری قوم ایک بار پھر اپنے حق خود ارادیت کیلئے متحد ہو گی انہوں نے کہا کہ اس مایوسی کے ماحول میں فریڈم فورم کا قیام کسی روشنی سے کم نہ ہے فریڈم فورم کا قیام عمل میں لانے والے زعماء لائق تحسین ہیں اور ہم بھی اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیر فریڈم فورم کے پلیٹ فارم سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Meeting
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقبو ضہ کشمیر کے نو جوانوں کی ہر محاذ پر جا نی ،ما لی اخلاقی اور سیاسی طو پر کھل کر سپورٹ کر ینگے مقبوضہ کشمیر کے عوام اور نو جوانوں کیسا تھ اظہار یکجہتی کر نے کیلئے بھمبر میں 29اگست بروز سوموا ر کو ”آزادی ما رچ ” کا انعقاد کیا جارہا ہے کشمیر ی قوم نے بھارت سے آزادی حا صل کر نے کیلئے بڑ ی سے بڑ ی قر با نی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے آزادی کی تحر یک میں نو جوانوں کا نما یاں رو ل ہے بھمبر کے نو جوانوں نے بھی ہر محاذ پر تحر یک آزادی کشمیر کو بھر پور سپو رٹ کیا ہے آزادکشمیر کے عوام بالخصوص نو جوان مقبو ضہ کشمیر کے بھا ئیوں کو آزادی دلا نے کیلئے اٹھ کھڑ ے ہوں ان خیا لا ت کا اظہار کشمیر فر یڈ م فو رم بھمبر کے صدر انجینئر خالد پرویز بٹ، جنرل سیکرٹری محمد علی اختر ، چیئرمین سپریم کونسل راجہ اقبال انقلابی نے آزادی ما رچ کی تیاریوں کے حوا لے سے مقامی ہوٹل میں بھمبر کی یوتھ سے منعقدہ میٹنگ میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر کے نوجوانوں نے ما لی ،جا نی ،اخلاقی اور سیاسی طورپر مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحر یک کو بھر پور سپو رٹ کیا ہے درجنوں نو جوانوں نے عملی طور پر غا صب بھارتی افوا ج سے لڑ تے ہو ئے جا م شہادت نوش کیا ہے اب مقبو ضہ کشمیر کے اندر21سا لہ نو جوان بر ہا ن مظفر وا نی کی شہادت کے بعد سے شروع ہو نیوالی تحر یک نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے آزادی کی تحریک کے اندر نو جوانوں کا کر دار ہمیشہ نما یاں رہا ہے اب مقبو ضہ کشمیر کے تحر یک عملاًنو جوانوں کے ہا تھ میں آگئی ہے نو جوان 8لا کھ بھارتی افواج کے سامنے سیسہ پلا ئی دیوار بن گئے ہیں ہر روز نو جوان اپنی جا نوں کے نذرا نے پیش کر کے آزادی کی تحر یک کو جلا بخش رہے ہیں آزادی پسند نو جوا ن نہ اس سے قبل بھارتی مظالم کے آگے جھکے ہیں اور نہ مستقبل میں جھیکیں گے انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج خا ص طور پر نو جوانوں کو نشا نہ بنا رہی ہے وقت اور حا لات کا تقاضا ہے کہ بیس کیمپ کے نو جوان بھی اٹھ کھڑ ے ہوں اور مقبو ضہ کشمیر کے نو جوانوں کی ہر محاذ پر جا نی ،ما لی اخلاقی اور سیاسی طو پر کھل کر سپورٹ کر یں مقبوضہ کشمیر کے عوام اور نو جوانوں کیسا تھ اظہار یکجہتی کر نے کیلئے بھمبر میں 29اگست بروز سوموا ر کو ”آزادی ما رچ ” کا انعقاد کیا جارہا ہے آزادی مارچ کو کا میا ب کرنے کیلئے نو جوان اپنا کر دار ادا کر یں مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے نوجوان گھر گھر اور قریہ قریہ جا کر آزادی مارچ کا پیغام پہنچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقبو ضہ کشمیر کے اندر گزشتہ 50روز سے ایک بڑ ی قیامت بر پا ہے بھارتی افوا ج روزا نہ درجنوں افرا د کو گو لیوں کا نشا نہ بنا کر شہید اور معذور کر رہی ہے اور در ند گی کی بد تر ین مثا لیں قائم ہو رہی ہیںبھمبر میں کشمیر فر یڈ م فورم کا قیا م تحر یک آزادی کشمیر میں نئی روح پھو نکے گا ،مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم در ند گی کی تما م حد یں عبو ر کر چکے ،کشمیر ی تما م تر مظا لم کے با وجود بھارت کے آگے نہیں جھیکیں گے کشمیرفریڈ م فورم کے تحت 29اگست کو ہو نیوا لا آزادی ما رچ نہ صرف تحر یک آزادی کشمیر کو تقویت دے گا بلکہ تحر یک آزادی کشمیر میں تاریخی سنگ میل کا حا مل ہو گا 29اگست کو اپنی تما م مصروفیا ت چھوڑ کر کشمیر فر یڈ م فورم کے آزادی ما رچ میں شا مل ہوں ان خیا لا ت کا اظہار مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سٹی صدر میلاد کمیٹی ماسٹر محمد اکرم عرف پپو جٹ ،ڈاکٹر عبدالشکور ، سابق کونسلر چوہدری خادم حسین، راجہ حافظ فرحان، سعید بٹ ، عتیق ناز، چوہدری محمد اعظماور نوید اقبال نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے آزادکشمیر تحر یک آزادی کا بیس کیمپ ہے لیکن بد قسمتی سے آزادی کے بیس کیمپ میں ما یوسی کا دور دورہ ہے مقبو ضہ کشمیر کے بہن بھا ئی آزادی کیلئے کرفیو سمیت بد تر ین تشدد کا بھرپور سامنا کر کے ہمیں یہ پیغا م دے رہے ہیںہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ سو ئی ہو ئی قوم کو جگا نے کیلئے بھمبر میں مختلف تنظیموں ،سیاسی نما ئندوں ،انجمن تا جرا ن ،سو ل سوسا ئٹی ،پرا ئیو یٹ سکو لز پر مشتمل کشمیر فر یڈ م فورم کا قیا م ایک اچھی کاوش ہے کشمیر فریڈ م فورم کے قیا م سے تحر یک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی 29اگست کو فورم کے زیر اہتما م ہو نیوا لے آزادی ما رچ میں جوق در جوق شر کت کر کے مقبو ضہ کشمیر کے عوام کیسا تھ بھر پور اظہار یکجہتی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ پولیس کا مسلم لیگی رہنما کے اڈے پر چھاپا 3 ڈرم دیسی شراب برآمد دائو پر لگی رقم 4 جواری اور دو ملازم گرفتار منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپے اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر بھمبر کے شہری اور عوامی حلقوں کا بھمبر پولیس کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی تھانہ بھمبر مرزا شبیر احمد جرال نے گذشتہ رات مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ مسلم لیگی رہنما اصغر عرف اچھی کے اڈے پر چھاپہ مارا اس دوران پولیس نے تین ڈرم دیسی شراب برآمدجبکہ اڈے کے دوسرے کمرے میں دائو پر لگی رقم مبلغ 51500 روپے اور 4 جواری اور 2 ملازم موقع پر گرفتار کر لئے گرفتار افرادمیں محمد الیاس ولد محمد اکبر قوم جٹ ساکن بھمبر رجانی، نثار احمد ولد سوار خان قوم جٹ ساکن وارڈ نمبر 3 ، محمد اشرف ولد محمد اسلم قوم ملک ساکن وارڈ نمبر 1 ، عتیق الرحمن ولد محمد زمان قوم جٹ ساکن وارڈ نمبر 3 جبکہ گرفتار شراب فروش عامر ولد محمد قدیر قوم راجپوت ساکن کس چناتر ، فرمان ولد فضل حسین قوم جٹ ساکن کس دعورہ شامل ہیں جبکہ اڈے کے مالک اصغر عرف اچھی کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیادریں اثنا پولیس کی ایک اور کارروائی میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے شاہد محمود ولد محمد بشیر قوم جٹ ساکن محلہ ماڈل ٹائون اگوگی سیالکوٹ، محمد دانش ولد محمد اکرم قوم بھٹی ساکن قاسم آباد عید گاہ وارڈ نمبر 1 بھمبر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا بھمبر کے سیاسی سماجی و عوامی حلقوںنے بھمبر پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اس امر کا اظہار کیا ہے کہ بھمبر پولیس آئندہ بھی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایس ایس پی سردار الیاس خان،ڈی ایس پی راجہ ندیم عارف کی ہدایت پر بھمبر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں احسن اقدام ہیں نئی نسل کو نشہ کی لت میں مبتلا کرنے والے عناصر کی سر کوبیاں اسی طرح جاری رہنی چاہیے ایس ایچ او سٹی تھانہ بھمبر مرزا شبیر احمد جرال ایماندار ،بہادر آفیسر ہیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف، چوہدری محمد عارف کاکا، راجہ فہیم اختر بڑھنگ، راجہ شوکت مغلورہ ، ٹھیکیدار چوہدری محمد الیاس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر شہر اور گرد و نواح میں منشیات فروشوں نے اپنے اپنے اڈے جما رکھے ہیں اور بھمبر شہر کی نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنا رہے ہیں منشیات فروشی کے عام ہونے سے معاشرہ کے اخلاقی ماحول پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں منشیات فروش نوجوان کو اس لت میں مبتلا کر کے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرواتے ہیں گذشتہ روز ایس ایچ اوسٹی تھانہ بھمبر نے آفیسران بالا کے ہدایت پرمنشیات فروشوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا اور منشیات فروشوں کو بھاری مقدار کے ہمراہ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر میں منشیات فروشی کا اڈہ کافی عرصہ سے چل رہا ہے لیکن کسی بھی پولیس آفیسر نے منشیات فروشی کے اڈے کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی مرزا شبیر احمد جرال نے جرات مندانہ اقدام کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی اور منشیات فروشوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا ہم ایس ایچ او سٹی تھانہ بھمبر کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائینگے۔