بھمبر کی خبریں 20/4/2014

آزاد جموں و کشمیرمیں ریاستی صحافیوں کی سب سے بڑی قدیم تنظیم
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) آزاد جموں و کشمیرمیں ریاستی صحافیوں کی سب سے بڑی قدیم تنظیم میں اختلافات ختم،آزادجموں وکشمیریونین آف جرنلسٹس اور جموں و کشمیرجرنلسٹس آرگنائزیشن نے ریاستی صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے اپنی مرکزی اور ضلعی تنظیمیں تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دس رکنی کنویننگ کمیٹی تشکیل دے دی۔جس کے چیئرمین راجہ غلام محی الدین اور سیکرٹری جنرل راجہ عبدالحفیظ ہوں گے ۔آئندہ اپنی قدیم تنظیم آزادجموں و کشمیریونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے تمام سرگرمیاں کی جائیں گی۔ ٣٠ اپر یل تک یونین آف جرنلسٹس کی ١٠ ،اضلاع میں رکنیت سازی کی جائے گی جب کہ ضلعی تنظیمیں ١٥ مئی اور مرکزی کنونشن ٣٠ مئی سے قبل منعقد کروایا جائے گا۔راولپنڈی میں سرفراز کاظمی،حافظ مقصود، راجہ نثاراور دیگر بغل گیر ہوگئے۔اس بات کا فیصلہ دونوں تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس سے آزاد جموں و کشمیریونین آف جرنلسٹس کے صدرسید سرفراز کاظمی،جموں و کشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے صدرحافظ مقصود، راجہ نثار، طاہر عباسی ، تنویرقریشی،راجہ غلام محی الدین، راجہ عبدالحفیظ، ڈاکٹر طارق شاکر، سردارعبدالرزاق، راشد نذیر، افراز گردیزی، مہتاب اشرف، ناصرشریف بٹ، خالد چوہدری، ممتاز علی خاکسار، ادریس منہاس، محمود راٹھور،عبدالرحمن، مرتضی علی کالس،ظفرمغل، صغیربھٹی، صغیرکیانی، اور دیگر نے خطاب کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست بھر کے صحافیوں کے حقوق کے لئے بھرپورجدوجہد کی جائے گی،آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس ریاستی صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے ۔اور اس کے پلیٹ فارم سے ریاست کے تمام صحافیوں کو متحد کریں گئے۔ اجلاس میں دس رکنی کنویننگ کمیٹی درجہ ذیل افراد پر مشتمل تشکیل دی گئی جس میں چیئرمین راجہ غلام محی الدین اور سیکرٹری جنرل راجہ عبدالحفیظ ہوںگئے جب کہ دیگر ممبران میں ناصر شریف بٹ،تنویرقریشی ، سردارنذرمحمد،شاہنواز بٹ، صغیربھٹی،صغیرکیانی،تقویم الحسن جرال، قاضی طارق شاکر،شامل ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کنویننگ کمیٹی تمام اضلاع کا دورہ کرئے گی۔

اجلاس میں قرارداد کے ذریعے سنئیرصحافی حامدمیرپرقاتلانہ حملے کی شدید مزمت کی گئی، دوسری قرارداد میں پریس فاونڈیشن میں پسند نہ پسند اور سنئیرصحافیوں کو رکنیت نہ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیااور اس پر جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میں قرارداد کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس کے آخر میں دونوں تنظیموں کے مرکزی صدور نے اپنی مرکزی اور ضلعی تنظیمیں ختم کرنے کا اعلان کیا ۔اور یہ طے کیا کہ آزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس کے نام سے ہی تمام متفق ہو گئے ۔