بھمبر کی خبریں چوہدری خالد حسین سے 05/08/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری ظفر اقبال بر سالوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع بھمبر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے بھمبر سماہنی اور برنالہ سے وہی امیدوار کامیاب ہو نگے جن کو قائد کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت حاصل ہو گی بھمبر نے سابق سنیئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کے فرزند ڈاکٹر انعام الحق چوہدری اور قریبی ساتھ چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ کابیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے قافلے میں شامل ہونا خوش آئند ہے ڈاکٹر انعام الحق کی شمولیت سے سماہنی میں تحریک انصاف کو مزید تقویت ملے گی انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے آزاد کشمیر کے عوام بار بار کے آزمائے ہوئے سیاستدانوں سے تنگ آ چکے ہیں عوام مک مکا اوراستحصالی نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں حلقہ سماہنی سے ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن لڑونگا تحریک انصاف کے ٹکٹ پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت سے الیکشن جیت کر دکھائونگا حلقہ سماہنی کی غریب اور مظلوم عوام میرے ساتھ ہے سماہنی کے بڑے سیاستدانوں کو عوام کئی بار آزما چکے ہیں اب سماہنی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اورنئی اور نوجوان قیادت کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈھیری وٹاں ویلفیئر فائونڈیشن کی تقریب حلف برداری چوہدری اظہر اقبال نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا سیاسی سماجی راہنمائوں سمیت عوام علاقہ نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی علاقے کے اندر رفاعی فلاحی کاموں کا ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کا نو منتخب عہدیداران کا عزم تفصیلات کے مطابق ڈھیری وٹاں ویلفیئر فائونڈیشن کے سال 2015-16کیلئے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری گذشتہ ڈھیری وٹاں میرج ہال میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر این جی اوز کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری اظہر اقبال تھے جبکہ تقریب کی صدارت سوشل ویلفیئرآفیسر محترمہ سہلہ اعجاز نے کی تقریب میں چیئر مین کشمیر ڈویلپمنٹ فائونڈیشن چوہدری ظفر اقبال،ممبر گورننگ باڈی کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود پروفیسر اصغر شاد ، سیکرٹری مالیات الخدمت فائونڈیشن غلام رسول رحمانی ، صدر انسان دوست ویلفیئر ٹرسٹ انور مغل ، ضلعی صدر راین جی اوز راجہ مسعود اسلم، صدر الغفور فائونڈیشن ناصر منظور،چوہدری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ، ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد اسلم ، راجہ شہزاد احمد، چوہدری علی شان،ڈاکٹر جعفر اقبال، ڈاکٹر وحید مراد، چوہدری ارشد محمود، چوہدری کبیر احمد، مرزا زبیر احمد ، چوہدری آفتاب حسین، قاضی انصرزمان، میجر غلام حسین، ڈاکٹر اعجاز ،ماسٹر منور حسین، چوہدری قربان حسین، چوہدری آصف اشرف سمیت دیگر نے شرکت کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری خالد حسین نے سر انجام دئیے جبکہ میر حمزہ نے تلاوت قرآن پاک اور مرزا زبیر احمد نے نعت رسول مقبول پیش کی جبکہ چوہدری انعام الحق نے صدر، چوہدری عبد القیوم نے سنیئر نائب صدر، منیر احمد ہاشمی نے نائب صدر، اسرار چوہدری نے سیکرٹری جنرل ، رضی الرحمن نے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری نصیر احمد نے سیکرٹری مالیات ، ذیشان منیر نے سیکرٹری اطلاعات چوہدری عابدحسین آفس سیکرٹری جبکہ چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے سرپرست اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھانے پر عوام علاقے کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہارکیا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس پر پورا اتریں گے اور علاقے کے اندر رفاعی فلاحی کاموں کا جال بچھائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان اور افواج پاکستان کیخلاف ایم کیوایم کے قائد الطاف کی تقریر کیخلاف ملک بھر کی طرح آج بھمبر میں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری امجد حسین کرینگے جبکہ ریلی میں تمام سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں سمیت بار ایسوسی ایشن اور پریس کلبوں کے ممبران شہری اور تاجر بھی شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یونس شہید کی بیوہ کے گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان میں گیارہ ملزمان کی ضمانت کنفرم جبکہ تین ملزمان کی ضمانت مسترد سات گرفتان ملزمان کی ضمانت بھی ہو گی تفصیلات کے مطابق عیدسے چند روز قبل بنڈالہ کے رہائشی یونس شہید کی بیوہ کے گھر پر درجن سے زائد افراد نے مسلح ہو کر حملہ کیا تھا اور گھر میں موجود افراد کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ تھانہ پولیس چوکی میں درج ہوا تھا اور عید سے قبل ایف۔ آئی۔ آر میں درج سات ملزمان سلیمان، بلال، قدوس ، عمر، اویس، عاقب اور علی شان کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ سات ملزمان اقبال، نصر ، مبشر، ذوالفقار، عدیل اور عمر نے قبل از گرفتاری ضمانتیں کروا رکھی تھی گرفتار ملزمان اور قبل از گرفتاری ملزمان کی گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ جج نے گرفتار سات ملزمان کی ضمانت منظور کر لی جبکہ قبل از گرفتاریر ضمانت کروانے والے تین ملزمان نصر، مبشر اور ذوالفقار کی ضمانت مسترد کر دی جبکہ چار ملزمان اقبال، مدثر ، عدیل اور عمر کی ضمانت منظور کر لی ملزمان کی طرف سے چوہدری سعید خادم ایڈوووکیٹ جبکہ مدعی مقدمہ کی طرف سے چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ بھمبر کی تنظیم سازی مکمل ہوئی ڈاکٹر عبدالرحمن امیر حلقہ اور محمد رضوان زمان سیکرٹری حلقہ بن گئے۔ جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے امیر چوہدری امجد یوسف کی موجودگی میں ہونے والی تنظیم سازی کے مطابق یونین کونسل کی سطح پر عہدیداران کا تقرر اراکین کے مشورے سے کیا گیا۔ یونین کونسل دھندڑ میں راجہ محمد رفیق کو امیر اور عرفان انجم کو سیکرٹری میونسپل کمیٹی بھمبر کی حدود کو بڑھاتے ہوئے چوہدری محمد علی اختر کو امیر اور ڈاکٹر عطا اللہ قاسمی کو سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ یونین کونسل بھمبر رجانی اور سنگڑھ کسچناتر کے راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ کو امیر مقرر کیا گیا۔ یونین کونسل دعورہ کے لیے چوہدری مبشر حسین کو امیر اور چوہدری محمد شفیق کو سیکرٹری جبکہ چوہدری ظہیر عباس کو یونین کونسل پنجیڑی کاامیر مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر سابق امیر حلقہ چوہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ کو یونین کونسل کلری اور کسگمہ کا ذمہ دار مقرر کیا گیا۔ حلقہ بھمبر کے اراکین کے مشورے سے امیر حلقہ ڈاکٹر عبدالرحمن نے چوہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ اور حاجی محمد اکبر کا نائب امیر، ڈاکٹر عطا الرحمن کو انچارج اسٹڈی سرکل اور کامران غفار کو سیکرٹری نشر و اشاعت مقرر کیا گیا۔ اجتماع میں سیکرٹری ضلع چوہدری فرید احمد ، صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر ڈاکٹر ریاض احمد مرزا بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق چیئرمین زکوٰة و عشر صوفی مسعود اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سب سے بڑی جماعت ہے آزاد کشمیر میں رہنے والے لوگوں کے مسائل کا حل ہے اور آزاد کشمیر میں جتنی تعمیر و ترقی ہوئی وہ بھی مسلم کانفرنس کے دور میں ہوئی یہی وجہ ہے کہ آمدہ الیکشن میں عوام کی نظریں ایک بار پھر مسلم کانفرنس پر لگی ہوئی ہیںانہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں حلقہ سات میں مسلم کانفرنس اپنا امیدوار ضرور سامنے لائیگی اس سلسلہ میں تمام لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے اور جلد حلقہ سات میں مسلم کانفرنس اپنے امیدوار کا اعلان کر دے گی تا ہم ابھی تک صدر جماعت سردارعتیق احمد خان سے مشاورت جاری ہے اور اس اہم مشاور ت کے بعد مسلم کانفرنس اپنے امیدوار کا نام سامنے لائیگی انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم کانفرنس بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اورمسلم کانفرنس کو ختم کرنے کا سوچنے والے جلد منطقی انجام کو پہنچ جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) خان آف ملوٹ راجہ اشفاق احمد خان نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ حلقہ برنالہ میں عوام نے آزمائے ہوئے چہرے مسترد کر دئیے ہیں جوق در جوق کرنل وقار کے قافلے میںشامل ہو رہے ہیں جو اس بات کی غمازی ہے کہ آمدہ الیکشن میں کرنل وقار بھاری اکثریت سے الیکشن جیتیں گے انہوں نے کہا کہ اب نلکے ٹوٹی کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو گئی ہے عوام نے ابھرتے ہوئے نوجوان لیڈر کرنل وقار پر اعتماد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ برنالہ کے عوام کرپٹ کرپشن آلودہ سیاست کو نہیں مانتے بلکہ اعلیٰ کردار یافتہ نوجوان لیڈر کرنل کی قیادت میں متحد ہو چکے ہیں اور کرپشن کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہونیوالی ہے۔