بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کس چناتر سنگڑھ روڈ حکومتی نمائندگان اور محکمہ شاہرات کی عدم توجہی سے تباہ حالی کا شکار سالہا سال سے سڑک کی مرمتی نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کومسائل کا سامنا خطرناک موڑوں پر حفاظتی دیواریں نہ ہونے سے کئی جان لیوا حادثات پیش آ چکے ہیں تفصیلات کے مطابق ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کے فنڈز سے بننے والی بھمبر سے کس چناتر اور سنگڑھ جانے والی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے اور کئی مقامات پر بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں سڑک کے کناروں پر پانی کے بہائو کے لئے بننے والی نالیاں بھی ختم ہوچکی ہیں اور اور ان کے نیچے سے مٹی نکل چکی ہے برسات کے موسم میں کئی مقامات پر پہاڑی تودے گرنے سے سڑک بند ہوجاتی ہے اور کیچڑ سے پھسلن ہوجاتی ہے ایک بڑے نالہ پر کازوے تعمیر ہی نہیں کیا گیا جبکہ دوسراکازوے کئی سالوں سے نالہ برد ہوچکا ہے اور اس کو دوبارہ تعمیر کرنے کا کوئی منصوبہ نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے موسم برسات میں یہ سڑک کئی کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند ہو جاتی ہے سڑک 7کلومیٹر لمبی سڑک کے گرد ونواح میں درجنوں آبادیاں موجود ہیں جہاں سے روزانہ بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کرنے کے لئے اور دوسرے افراد روزمرہ کی ضروریات کے لئے بھمبر آتے جاتے ہیں ان کے بھمبر شہر سے رابطے کا واحد ذریعہ یہ خستہ حال سڑک ہے جس پر اگر توجہ نہ دی گئی تو اگلے چند سالوں میں یہ کسی بھی قسم کے سفری معاملات کے لئے ناقابل استعمال ہو جائے گی۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری راشد رشید ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل بھمبر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے ورکرز کنونشن پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے موقعہ پر جبی کے مقام پر گرڈ سٹیشن کے قیام کا اعلان کر کے علاقہ کا بہت بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے پاسپورٹ آفس کے قیام سے ضلع کی پانچ لاکھ آبادی مستفید ہو گی چوہدری طارق فاروق حقیقی معنوں میں ضلع بھمبر کے واحد لیڈر ہیں جو تعمیروترقی کا ویژن رکھتے ہیں اور ان کی سوچ محض اپنے حلقہ تک محدود نہیں ہے سپیشل بارڈ ایریا پراجیکٹ کی منظوری سے آزاد کشمیر کے 13اضلاع کے متاثرین کو ریلیف ملے گا جو میان نواز شریف چوہدری برجیس طاہر اور چوہدری طارق فاروق کا ریاست کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے جس کے لئے تمام کشمیری ان کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا چوہدریہ طارق فاروق کو جب بھی موقعہ ملا ہے تو انہوں نے ہمیشہ اجتماعی تعمیروترقی کے لئے کام کیا ہے 2016کے الیکشن میں حلقہ بھمبر کے لوگ دوبارہ انہیں ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجیں تا کہ وہ مسلم لیگ نون کی حکومت کا حصہ بن کر ضلع اور حلقہ بھمبر میں تعمیروترقی کے ویژن کو عملی جامہ پہنا سکیں۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن ضلع بھمبرکے سرگرم رہنماء سیاسی و سماجی شخصیت راجہ انصر عظیم خان بڑھنگ نے کہا ہے کہ ایک امیدوار حلقہ بھمبر میں برادری ازم کو ہوا دے رہے ہیں،جو دن کے اجالے میں کچھ بات کرتے ہیں اور رات کی تاریکی انہیں برادری یاد آ جاتی ہے وہ برادری ازم کی باتیں کر کے برادری کو پچاس سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں ،یہ کونسی عوامی خدمت ہے بھمبر کے عوام اب برادری ازم کی سیاست کے متحمل نہیں ہو سکتے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر کے لوگ کھرے اور کھوٹے کی اچھی طرح پہچان رکھتے ہیں ،باشعور طبقہ مسلم لیگ ن اور چوہدری طارق فاروق کے ساتھ کھڑا ہے آنے والا وقت بتائے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن میں بھرپور کامیابی کے بعد اقتدار میں آئے گی اور بلاتفریق برادری اور علاقہ عوام کی خدمت اور تعمیروترقی کا انقلاب برپا کرے گی۔