بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں جاری ایمرجنسی خسرہ پولیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بینر لگانے کا تنازعہ ایم ایس اور سپر وائزر خسرہ مہم آپس میں الجھ پڑے ایک دوسرے کو گالم گلوچ ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش ملازمین نے بیچ بچائو کرایا شہریوں کا ڈاکٹروں کے رویے پر اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق بھمبر میں 12روزہ ایمرجنسی خسرہ پولیو مہم شروع ہے اس سلسلہ میں خسرہ و پولیو سے بچائو کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں بینرز آویزاں کیے گے جن پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری اور ڈسٹرکٹ سپر وائزر خسرہ و پولیو مہم ڈاکٹر محبوب چوہدری اورپرائیوٹ لیبارٹری کی طرف سے تعاون کنندہ میں نام درج تھے جس پر ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کے ایم ایس ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری نے سیخ پا ہو کر قومی خسرہ مہم کے پینا فیلکس بینز اتروا دئیے بینرز اتارے جانے کی اطلاع ملنے پر سپروائزر ڈاکٹر محبوب احمد نے دوبارہ بینرز آویزاں کرانے کی کوشش کی جس پر ایم ایس ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری اور سپر وائزر ڈاکٹر محبوب احمد آپس میں دست و گربیان ہوگے اور ایک دوسرے کو گالیاں دیں اس موق پر ہسپتال انتظامیہ اور عملہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گی اور دونوں ڈاکٹرز کے درمیان بیچ بچائو کرایا دونوں سینئر ڈاکٹرز کے اس رویہ پر ہسپتال میں موجود شہریوں اور مریضوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کے مسیحا اور پڑھے لکھے ڈاکٹرز کا اسطرح کا رویہ قابل افسوس ہے اخبار نویسوں کے واقع کے بارے ایم ایس سے رابطہ کرنے پر ایم ایس نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ خسرہ و پولیو مہم بارے کم اور ڈاکٹرز حضرات ذمہ داران اپنی ذاتی تشہیر کر رکھ تھی جس پر میں نے بینرز اتروائے جس سے ذمہ داران نے بات چیت کرنے کی بجائے مجھ سے بد تمیزی شروع کر دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور مخلص کارکنوں اور عہدیداروں کو نظر انداز کر کے غیر جماعتی شخص کو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر لگا کر جیالوں کے ساتھ سخت نا انصافی کی گئی ہے غیر جماعتی شخص کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی پر جیالے سراپا احتجاج ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور کشمیر آفیئر کی انچارج محترمہ فریال تالپور غیر جماعتی شخص کی تعیناتی کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد مکہال نے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر کے اندر پیپلز پارٹی کیلئے قربانیاں ہم دیں اور عہدوں پر دوسری جماعتوں کے لوگوں کو لگا دیا جائے اس سے قبل بھی صوبیدادی پوسٹوں پر پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور مخص اور دیرنیہ کارکنوں کو نظر انداز کر کے پیپلز پارٹی مخالف لوگوں کو لگایا گیا تھا۔
اب ایک بارپھر حکومت نے ایک ایسے شخص کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر لگایا ہے جس کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی نظریاتی تعلق نہ ہے مشکل اور نا مساعد حالات کے اندر ضلع بھمبر کے اندر پیپلز پارٹی کا پرچم ہم نے تھامے رکھا پیپلز پارٹی کیلئے قربانیاں ہم نے دی حکومت 3 سالوں سے بھمبر کے اندر پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور مخلص کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے اگر صورت حال یہی رہی تو پھر بھمبر میں پیپلز پارٹی کا اللہ ہی حافظ ہو گا انہوں نے کہا کہ اگر غیر جماعتی شخص کی تعیناتی کو فی الفور منسوخ نہ کیا گیا ہم پیپلز پارٹی سے احتجاجاً مستعفی ہو جائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید پر عائد ہو گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جسمانی معذور بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں انکو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کر کے انکے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے تعلیم صحت اور روز گار کی سہولتیں حاصل کرنا ہر کسی کا بنیادی آئینی اور شرعی حق ہے سپیشل بچوں کو یکساں تعلیم دلوانے کیلئے ہر شخص اپنے حصہ کا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار ویمن ویلفیئر آرگنائزیشن کے ریجنل کوآرڈینٹر عدنان اکرم، سوشل موبلائیز وقاص اشرف، ڈسٹرکٹ فورم کے صدر چوہدری مبشر اقبال روحیلہ نے ڈسٹرکٹ فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ افراد معذوری کا شکار ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے معذور افراد کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے معاشرے کا کار آمد اور مفید شہری بنایا جا سکتا ہے معذور بچوں کو یکساں تعلیم کیلئے بہتر موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے سکولوں ، کالجوں کے اندر معذوروں کے لئے بنیادی سہولیات آنے جانے کیلئے سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت کو ذمہ داری کا احساس دلانے کیلئے ہمیں مل کر آواز بلند کرنا ہو گی تا کہ قانون ساز اداروں میں معذور بچوں کی تعلیم کیلئے کوئی پالیسی یا قانون ساز ی ہو سکے اجلاس میں چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، چوہدری ظفر محمود ایڈووکیٹ، راجہ اشفاق احمد، محمد انور مغل، عمر نجیب، ناصر محمود، عابد زبیر ، ندیم اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے حکومت کی ایمرجنسی خسرہ اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہو گا عوام کے تعاون سے ہی ایمرجنسی خسرہ اور پولیو مہم کے مطلوبہ نتائج اور مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار سونت ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن محترمہ شازیہ پروین نے گذشتہ روز صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن میں محکمہ صحت کی طرف سے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگانے اور پولیو کے قطرے پلانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے ہمیں مہلک بیماریوں کے خلاف حکومتی اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔
اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات اور قطرے ہر صورت پلانا ہونگے پاکستان میں معذور افراد کی تعداد تقریباً ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے جن میں اکثریت بچوں کی ہے انہوں نے کہا کہ اتنی زائد معذور کی تعداد صحت کی سہولیات کی عدم فراہم اور کم عملی کی وجہ سے ہوتی ہے اگر بچوں کو بر وقت حفاظتی ٹیکہ جات اور قطرے مل جائیں تو وہ معذوری سے بچ سکتے ہیں اس لیے حکومت اور انٹرنیشنل ڈونر کروڑوں روپے خرچ کر کے مہلک بیماریوں کے خلاف مہم چلاتے ہیںہمیں بھی چاہیے کہ ہم ان کے ساتھ تعاون کریں اور آنے والی نسلوں کو صحت مند بنائے اور مستقل معذوری سے بچائیں۔