بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کر دیا ہے ملک میں مسلم لیگ کی حکومت کے خلاف ہونیوالی سازشیں دم توڑ چکی ہیں دہشت گردی اور توانائی کے بحران پر جلد قابو پا لیا جائیگا پیٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے آزاد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہدنے بھمبر میں مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اٹلی کے جنرل سیکرٹری چوہدری مقصود اسلم بنڈالوی کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور نے ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے دہشت گردی غیر ملکی طاقتوں اور پاکستان دشمن قوتوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں مسلم لیگ نون کی قیادت محبت وطن قوتوں کے ساتھ ملکر ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد تمام سازشیں ناکام ہو جائینگی انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی سیاسی فہم و فراست سے نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کر دیا ہے دہشت گردی توانائی کی بحران سمیت دیگر مسائل پر جلد قابو پا لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات میں واضح طور پر کمی کے مہنگائی کے بوجھ تلے عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کیا ہے پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام مسلم لیگ نون پر مکمل اعتماد کرتے ہیں وزیراعظم پاکستان نواز شریف ہی پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون یوتھ ونگ یورپ کے چیف آرگنائزر قمر ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے ملک میں انتشار اور نا مساعد حالات میں بھی جمہوریت مخالف قوتوں کے باوجود ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے توانائی بحران ، دہشت گردی ،مہنگائی ، بے روز گاری پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جس پر کافی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے بیرون ممالک مقیم کمیونٹی مسلم لیگ نون کی حکومت اور وزیراعظم میاں نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں عشائیہ تقریب میں چوہدری محمد اسلم بنڈالوی، چوہدری خورشید احمد، چوہدری عبداللہ اکرم، چوہدری جاوید اکرم، چوہدری زاہد اکرم، چوہدری محمد اعظم، چوہدری یاسر اشرف، فضی اللہ بٹ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ، ملک شوکت حسین ، چوہدری سلیم ساگر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
Bhimber News
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر طارق محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ظہیر اقبال نے میڈیکل سٹور مالکان کو ادویات، ڈرگ ایکٹ اور دیگر حفاظتی اقدمات سے اگاہی کیلئے گذشتہ روز برنالہ میں ایک آگاہی ورکشاب کا اہتمام کیا جس میں تحصیل برنالہ کے علاقوں، کوٹ جمیل، کوئیل ، موئیل، پنگالی، تھب اور برنالہ شہر کے میڈیکل سٹور مالکان اور کمیسٹ حضرات نے بھر پور شرکت کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء الحق شیراز اور ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ظہیر اقبال نے کہا کہ کیمسٹ کو لائسنس حاصل کرنے سے قبل ڈرگ ایکٹ اور محکمانہ قواعد و ضوابط کی مکمل آگاہی ہونی چاہیے بل وارنٹی پر ادویات کے بنچ نمبر اور ذمہ دار کے دستخط لازمی ہونے چاہیں پھیری لگا کر ادویات فروخت کرنے والوں سے کسی بھی قسم کی ادویات نہ خریدی جائیں سٹور پر ایکسپائری چارٹ آویزاں کریں ادویات صرف ڈاکٹر کے نسخہ کے مطابق فروخت کریں انہوں نے کہا کہ سٹور پر مناسب درجہ حرارت کا بندوبست اور مریض کو ادویات کے بہتر استعمال بارے مکمل معلومات دیں صرف مستند اداروں کی ادویات فروخت کر کے جعلی ادیات کے خاتمہ میں بھر پور کردار ادا کریں اس موقع پر ورکشاپ میں شریک میڈیکل سٹور مالکان اور کمیسٹ حضرات نے ڈرگ انسپکٹر کی طرف سے کی جانے والی کاوش کو سہراتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) برنالہ میںعلی بابا چالیس چور جتنا مرضی زور لگا لیں آئندہ الیکشن میں شکست ان کا مقدر ٹھہر چکی ہے برنالہ کے عوام بیدا ر ہو چکے ہیں گلیوں، نالیوں اور نلکوں کی سیاست کا دور ختم ہو چکا الیکشن میں برنالہ کے استحصالی گروہ کو نشان عبرت بنائینگے ان خیالات کا اظہار برنالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک افتخار طیب اعوان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کے اندر علی بابا چالیس چوروں نے مل کر نہ صرف عوام کا استحصال کیا بلکہ برادریوں اور قبائل کے درمیان نفرتیں پیدا کر کے اپنے ذاتی مفادات کا فائدہ اٹھایا انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا اور تعمیرو ترقی جو علاقہ کے عوام کا حق تھا کو صرف اپنے چند مخصوص حواریوں تک محدود رکھا اور مقبوضہ کشمیر کے طرز پر غلامانہ نظام کو فروغ دیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کی اعوان برادری آئندہ الیکشن میں دیگر تمام برادریوں کے ساتھ ملکر عرصہ دراز سے مسلط استحصالی ٹولے کو عبرت کا نشان بنائینگے انہوں نے کہا کہ امیدوار اسمبلی عبدالمالک اعوان کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور قیادت کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے شریف النفس اور عوام دوست شخصیت کا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ برنالہ کے عوام عبدالمالک اعوان کا ساتھ دیں انشاء اللہ حلقہ کی تقدیر بدل دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مساجد لوئوڈ سپیکر پر صرف خطبہ جمعہ ، اذام ، اور اعلان فوتیگی کی اجازت ہے جبکہ دیگر سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق خان نے ایک درخواست گذار کی طرف سے دئیے جانے والی درخواست جس میں درخواست گذار نے تحریر کیا کہ مرکزی جامع مسجد کے خطیب نے اعلان فوتیگی کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے اعلان فوتیگی پر پابند ی عائد کر رکھی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اعلان فوتیگی پر کوئی پابندی نہ ہے علماء انتظامیہ اور عوام الناس کے درمیان غلط فہمی پیدا نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ نون یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین زاہد، چیف آرگنائزر مسلم لیگ نون یوتھ یورپ قمر ریاض نے گذشتہ روز بھمبر میں مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اٹلی کے جنرل سیکرٹری چوہدری مقصود اسلم بنڈالوی کے چچا کی وفات پر انکے گھر آکر تعزیت کی انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اور صبر کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نامور کشمیر ی مصنف سعید اسد نے کشمیر کی اصل اور حقیقی تاریخ سے دنیا کو روشناس کروایا ہے حکومت آزاد کشمیر انکی خدمات کو سراہنے کی بجائے انکے خلاف کارروائی کر رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت اور شرمناک فعل ہے پوری کشمیری قوم اس کی بھر پور خدمت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے ،مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شفیق کیانی نے کیا انہوں نے کہا کہ نامور کشمیری مصنف سعید اسد نے کشمیری عوام سمیت پوری دنیا کو ریاست جموں و کشمیر کی اصل تاریخ سے روشناس کروایا ہے ریاست جموں و کشمیر کی جغرافیائی سرحدوں کے حوالے اصل نقشہ منظر عام پرلایا ہے سعید اسد جیسے مصنف کشمیری قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ نئی نسل اپنی ریاستی تاریخ اور جغرافیہ سے متعلق تمام معلومات آسانی سے حاصل کر رہے ہیں موصوف کے خلاف حکومتی کارروائی سے ثابت ہو گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے حکمران مقبوضہ کشمیر کے حکمرانوں کی طرح کٹھ پتلی ہیں انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم سعید اسد کے خلاف ہونیوالی حکومتی کارروائی کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔