بھمبر کی خبریں خالد حسین سے 11/01/2015

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )امیدوار اسمبلی ایل اے 5 برنالہ عبدالمالک اعوان نے کہا کہ میرا جینا مرنا برنالہ کے عوام کے ساتھ ہے برنالہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے مظلوموں کی آواز بن کر آیا ہوں حلقہ برنالہ کے عوام بالخصو ص یونین کونسل پتنی اور ملوٹ کے عوام کی محرومیوں کو دور کر کے میرٹ اور قانون کی حکمرانی قائم کرینگے میرا شاندار استقبال کر کے یونین کونسل پتنی کے عوام نے تبدیلی کا سگنل دے دیا ہے آئندہ الیکشن میں برنالہ کے عوام کے ووٹ کی طاقت سے جیتیں گے اور آپ کے حقوق آپ کی دہلیز تک پہنچانا میرا مشن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آج یونین کونسل پتنی کی بد ترین پسماندگی دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا ہے جن لوگوں کو اپنے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں بھیجا انہوں نے ہی ہماری عوام کے حقوق غضب کئے دس سال قبل اگر خود نمائندگی کرتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی نام نہاد اور مفاد پرست سیاستدانوں نے حلقہ کے نوجوانوں کا جان بوجھ کر سیاسی اور معاشی استحصال کیا ہے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اداروں سے محروم رکھا گیا یونین کونسل ملوٹ اور پتنی میں جان بوجھ کر کوئی کالج منظور نہیں ہونے دیا گیا انشاء اللہ آئندہ کسی نوجوان کا استحصال نہیں ہو گا اور نہ ہی علاقہ کا کوئی تعلیم یافتہ بیٹا ، بیٹی ڈگریاں لیے در بدر پھریں گے علاقے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو رو ز گار اور کھیل کے میدان مہیا کرنا میرا مشن ہے نوجوانوں میں جو جوش و خروش اور جذبہ دیکھا ہے۔

اس سے حلقہ برنالہ کے اندر تبدیلی کے واضح آثار نظر آ رہے ہیںآئندہ الیکشن مظلوموں اور نوجوانوں کیلئے لڑوں گا انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ پر مسلط سیاسی خاندانوں اور حکمرانوں نے ایک سازش کے تحت یونین کونسل تھب پتنی اور ملوٹ کے عوام کا استحصال کیا ہے آج کے ترقی یافتہ دور میں ان علاقوں کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا علاقے میں پانی، تعلیم ، صحت اور سڑکوں سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کا نام و نشان موجود نہ ہے بالخصوص علاقے میں نہ تو لڑکوں اور نہ ہی لڑکیوں کیلئے کوئی انٹر یا ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے باعث علاقے کے ہزاروں بچے بچیاں مڈل اور میٹرک سے آگے تعلیمی سر گرمیاں جاری نہیں رکھے سکے جس کے باعث مستقبل کے معمار زندگی کی دوڑ میں کوئی کارنامہ سر انجام دینے کی بجائے عام انسانوں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ہم میدان میں آ چکے ہیں عوام کو محرومیوں کے سایوںمیں دھکیلنے والوں کا بھرپور محاسبہ کرینگے آج کا جم غفیر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام علاقہ بیدار ہو چکے ہیں اور مکروہ فریب سے بنے ان سیاسی چہروں کو خوب پہچان چکے اور آئندہ ان کے جھانسے میں نہیں آئینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیرلہ کے وفد کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ سے ملاقات میرٹ سے ہٹ کر کی جانے والی تقرری پر عدم اعتماد مقامی اور اہلیت پر پورا اترنے والی امیدوارہ کو تعینات کیا جائے وفد کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سیرلہ کے ایک وفد نے راجہ محمد اقبال، راجہ محمد آصف اور راجہ شبیر حسرت کی قیادت میں گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنالہ خالدہ پروین سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور سیرلہ پرائمری سکول میں نائب قاصدہ کی آسامی پر سیاسی مداخلت اور کمیٹی کی جانبداری سے گریجویٹ اور زائد عمر کی خاتون امیدوار کی بھرتی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرٹ اور اصول و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کرینگے پرائمری سکول سیرلہ میں نائب قاصدہ کی تعیناتی پر مقامی امیدوارہ کا حق ہے چند لوگوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہائی جیک کر کے میرٹ کی پامالی اور استحقاق رکھنے والے لوگوں کو آئوٹ کر کے ان کا حق مارنا وطیرہ بنا رکھا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کرینگے اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پر واضع کیا کہ میرٹ سے ہٹ کر ہونیوالی تقرری کسی صورت قبول نہیں آسامی پر سیرلہ کی رہائشی مقامی خاتون کی تعیناتی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر کسی بھی قسم کا راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرینگے اس موقع پروفد میں مرزا مظہر اقبال، راجہ محمد فیاض، مرزا محمد شفیق، مرزا اشفاق، راجہ جاوید اقبال، راجہ نعیم نجمی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) کشمیر پر یس کلب بھمبر کے سال 2015 کیلئے نتخا با ت مکمل سنیئر صحافی نا صر شر یف بٹ صدر ،طا رق محمود ثاقب سینئر نا ئب صدر ،ارشد محمود غازی نائب صدر جبکہ چوہدری سلیم ساگر سیکرٹری مالیات منتخب تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز کشمیر پریس کلب بھمبر کے سال 2015 کے الیکشنزیر نگرانی چیف الیکشن کمشنر چوہدری خالد حسین منعقد ہوئے جس میں ممبران پریس کلب نے مکمل اتفاق را ئے سے سنیئر صحافی نا صر شر یف بٹ کو صدر ،طا رق محمود ثاقب ،سینئر نا ئب صدر،چوہدری ارشد محمود غا زی نائب صدر ، عا طف اکر مجنر ل سیکر ٹر ی ،مرزا ند یم اختر ایڈ یشنل جنر ل سیکر ٹری ، را جہ وحید مرادجو ائنٹ سیکر ٹر ی ، چو ہدر ی سلیم سا گرسیکر ٹر ی ما لیا ت جبکہ شیراز پرو یز مشتاقسیکر ٹر ی نشر واشاعت کو منتخب کر لیا اجلاس میں سابق صدر کشمیر پر یس کلب را جہ نعیم گل ،سا بق صدر عز یز الر حمن نا ز،صدر یو نین آف جر نلسٹ ضلع بھمبر ڈا کٹر طا رق محمود شا کر ،سا بق سیکر ٹر ی جنر ل ملک شو کت حسین ،سینئر صحا فی قاضی انصر زما ن انصر ،فیصل صغیر شمیم ،جہا نگیر احمد پا شا ،عا بد زبیر بھی مو جود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ساتویں نعیم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ینگ سٹار کرکٹ کلب تھب نے میدان مار لیا مہمان خصوصی ٹورنامنت کی طرف سے جیتنے والی ٹیم کے لئے 5000 روپے نقد اعلان تفصیلات کے مطابق ساتواں نعیم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گذشتہ روز کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم پگھوری پتنی میں رائزنگ کرکٹ کلب اور ینگ سٹار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ ینگ سٹار کرکٹ کلب تھب نے 4 وکٹ سے جیت لیا ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ ملک عبدالمالک اعوان اور ملک افتخار طیب اعوان نے میچ جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ملک عبدالمالک اعوان نے کمیٹی ٹورنامنٹ کیلئے 10,000 روپے جبکہ فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کیلئے 5000 روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کیلئے 3000 روپے نقد انعام دیا اس موقع پر کورننگ امیدوارکارواں عبدالمالک اعوان، افتخار طیب اعوان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہم انتظامیہ اور اہل علاقہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری عزت افزائی کی ہار جیت کھیل کے میدان کا حصہ ہے ذمہ دار کھلاڑی ہمیشہ ہار سے ڈسپلن اور صبر کو سیکھتا ہے کھیل صحت مند معاشرہ کا بنیادی حصہ ہیں نوجوان کھیل کے میدان کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی اپنی بھر پور صلاحیتیوں سے استفادہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ آج اس دشوار گزار علاقے میں آپ کے ناہموار گرائونڈ کو دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا ہے انشاء اللہ کارواں عبدالمالک نے تہیہ کر لیا ہے کہ علاقے کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کیلئے کھیل کے میدان دیں گے بالخصوص برنالہ کے اندر سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے اپنی کوششیں کرینگے آئندہ الیکشن میں کارواں عبدالمالک آپ کے حقوق پر کسی کو ڈالہ نہیں ڈالنے دے گا۔

Naeem Shahid Cricket Tournament Final Match Cermoney

Naeem Shahid Cricket Tournament Final Match Cermoney