بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یوم مزدوراں کے روز محنت کش مزدور گرمی اور تھکن کے باعث سیمنٹ سے لوڈٹر ک کے نیچے آ کر جاں بحق تفصیلات کے مطابق یوم مزدوراں کے روز لاہور کا رہائشی جو محنت مزدوری کر کے اپنے بچو ں کا پیٹ پا لتا تھا گز شتہ روز سیمنٹ کے ٹر ک کے ساتھ بھمبر سیمنٹ ان لو ڈکر نے آیا تھا جو کہ کھمب کے مقا م پر بد قسمتی سے اپنی تھکن کو دو ر کر نے کے لئے ٹر ک کے نیچے آرا م کر نے کے لئے لیٹ گیا جو اچا نک ٹر ک کے سر کنے سے ٹا ئر کی زد میں آگیا اور موقع پر جا ں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیو ر اس واقع کو دیکھتے ہی بے ہو ش ہو گیا دو نو ں کو ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پو لیس تھا نہ بھمبر موقع پر پہنچ گئی ضروری کا رروا ئی کے بعد نعش کو ورثا ء کے حو الے کردیا گیا اور مز ید تفتیش شرو ع کر دی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ واٹر سپلا ئی کی غفلت کے با عث وارڈ نمبر 1محلہ عید گا ہ کے رہا ئشی صا ف پا نی کو تر س گئے واٹر سپلا ئی کی بو سید ہ پا ئپ لا ئینوں میں سیو ریج کی لا ئنو ں کا پا نی مکس ہو کر عوام کو پینے کے لئے ملتا ہے بد بودا ر اور آلو دہ پا نی کی فرا ہمی سے عوام علا قہ چچلا اٹھے مضر صحت پا نی کی فرا ہمی متعدد بیما ریا ں پھیلنے کا خطر ہ وا ٹر سپلا ئی کا پا نی کبھی کبھا ر میسر ہو تا ہے اور وہ بھی مضر صحت ہو نے سے عوام اس سے استعفادہ نہیں کر سکتے عوام علا قہ نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ دا را ن کو نا قص اور مضر صحت پا نی کی طرف تو جہ دلا تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے محکمہ پبلک ہیلتھ کی اصلا ح واحو ال کا مطا لبہ کیا ہے ایسی ناقص لا ئنوں کی مر مت اور سیو ریج کی لا ئنو ں کا شا مل ہو نیو الے پا نی کوبند کرو انے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر شہر کے مین روڈز پرواقع کھا نے کے ہو ٹل بیما ریا ں با نٹنے لگے شہر ی دھول اورگرد ملا کھا نا کھا نے پر مجبور انتظا میہ بے بس کو ئی نو ٹس لینے کو تیا ر نہیں تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر شہر کی مین شا ہراہو ں پرواقع کھا نے کے ہو ٹل اور فا سٹ فو ڈز بیما ریا ں با نٹنے لگے من ما نے ریٹس جبکہ نا قص کو الٹی ،با سی اشیا ء کے استعما ل ناقص اور مضر صحت غیر معیا ری سستا کو گنگ آئل کے بے دریغ استعما ل کیو جہ سے شہر ی پر یشانی میں مبتلا ہرہو ٹل کے دال سبز ی گو شت اور چا ئے کے اپنے اپنے ریٹس ہیں اور ان ہو ٹل کے کیچن اور رو ٹی لگا نے وا لے تندور مین سڑکو ں پر بنے ہو ئے ہیں جن میں سارا دن سڑ ک پر چلنے وا لی ٹر یفک کی دھو ل مٹی اوران سے خا رج ہو نے والا خطر نا ک مواد کھا نے کی اشیا ء میں شا مل ہو رہا ہے جس سے کھا نے آلو دہ اور مضر صحت ہو جا تے ہیں انتظا میہ نے اس معا ملے میں مکمل چپ سا دھ لی ہے کھا نو ں میں مکھیا ں اور مچھر نکلنا معمول بن گئے ہیں علا وہ ازیں شہر کے مختلف مقا ما ت پر قا ئم فا سٹ فو ڈز اور بر گر پو ائنٹ پر انتہا ئی ناقص اشیا ء تیا ر کر کے فرو خت کی جا رہی ہیںان کے ارد گرد تعلیمی ادارو ں کے طلبا کا ان پر رش رہتا ہے بر گر اور چاٹ میں استعما ل کیا جا نے وا لی ٹما ٹوکیچپ انتہا ئی ناقص اور گھٹیا کوا لٹی کا ہوتا ہے شہر یو ں نے انتظا میہ سے بیما ریا ں پھیلا نے وا لے عناصر کیخلا ف کا رروا ئی کر نیکا مطا لبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ وزیراعظم آزاد کشمیر کے پولٹیکل ایڈوائز تعینات بھمبر میں جیالوں کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی مٹھائیاں تقسیم ایک دوسرے کو مبارکبادیں تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ کو وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا پولٹیکل ایڈوائز تعینات کر دیا گیا ہے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گذشتہ روز جاری ہوا تھا موصوف اپنے عہدہ کا حلف سوموار کو کشمیر ہائوس اسلام آباد میں اٹھائینگے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر کو حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کرنے پر بھمبر میں پیپلز پارٹی، PYO ، PSF ، لائرز فورم اور ٹریڈونگ کے جیالوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ایڈوائز بننے کی اطلاع ملتے ہی جیالے خوشی سے جھوم اٹھے ایک دوسر کو مبارکباددیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں اس موقع پر جیالوں نے صحافیوں سے کہا کہ دیر آئے درست آئے حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ حکومت بننے کے فوراً بعد مخلص ، نظریاتی اور دیرنیہ کارکنان کو حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کرتی لیکن بھمبر کے جیالوں کو اڑھائی سال تک نظر انداز کیا گیا میرپور کے ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے کارکنوں اور عہدیداران سے مشاورت کے بعد کارکنوںکی ایڈجسٹمنٹ کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ خوش آئند ہے اس سے پیپلز پارٹی مضبوط ، متحرک اور فعال ہو گئی چوہدری محمد لطیف کا ایڈوائز بننا ان کا پیپلز پارٹی کیساتھ مستقل مزاجی کے ساتھ وابستہ رہنا ہے موصوف پیپلز پارٹی کے ساتھ مستقبل مزاجی کیساتھ وابستہ رہے اور پارٹی کا پرچم مضبوطی کیساتھ تھامے رکھا جس کے صلے میں آج پارٹی قیادت نے ان کو مشیر حکومت تعینات کر دیا ہے جو پیپلز پارٹی ، حکومت اور جیالوں کیلئے خوش آئند ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر شہر میں ہوٹلوں پر کھانوں اور چائے کے من مانے ریٹس مقرر چائے کا کپ 20 روپے جبکہ سبزی دال 70 سے 80 روپے میں فروخت سپیشل کھانوں کے ریٹ بھی علیحدہ علیحدہ مقرر شہری اور عوام علاقہ ہوٹل مالکان کے ہاتھوں لٹنے لگے انتظامیہ ہوٹلوں اور ٹی سٹالوں پر کھانوں اور چائے کے ریٹس کم کرائے عوام علاقہ اور شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر اور دیگر نواحی علاقوں میں قائم ہوٹل اور ٹی سٹال مالکان نے کھانوں اور چائے کے من ریٹس مقرر کر رکھے ہیں مختلف ہوٹلوں پر دال اور سبزی کے ریٹس 70 روپے سے 80 روپے جبکہ روٹی، سلاد اور چٹنی کے علیحدہ سے ریٹس مقرر کر کے وصول کیے جا رہے ہیں ہوٹلوں پر تیار ہونیوالے سپیشل کھانوں، چکن کڑاہی ، مٹن کڑاہی کے بھی علیحدہ علیحدہ ریٹس مقرر ہیں جبکہ ہوٹلوں اور ٹی سٹالوں پر چائے کے ایک کپ کی قیمت انتہائی زیادہ 20 روپے فی کپ مقرر کر رکھی ہے شہریوں نے صحافیوں کو بتایاکہ گاہک کو 20 روپے میں چائے کا جو کپ دیا جاتا ہے جواس کا سائز انتہائی چھوٹا ہے جبکہ 1 پائو دودھ پتی کا ریٹ 40 روپے مقرر کر رکھا ہے جو انتہائی زیادہ ہے شہریوں نے کہا کہ ہمارا انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے مطالبہ ہے کہ ہوٹلوں پر من مانے ریٹس وصول کرنے کا نوٹس لیا جائے اور ہوٹلوں پر کھانوں اور چائے کے جائز ریٹس مقرر کر کے ریٹ لسٹیں جاری کی جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بلدیہ بھمبر کی طرف سے آوارہ اور باولے کتوں کو مارنے کی مہم خوش آئند ہے بلدیہ سیرلہ کی حدود میں بھی آوارہ باولے کتوں کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار سیرلہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات راجہ خالد گڈو اور شفقات احمد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ میں آوارہ اور باولے کتوں کی بھر مار سے نہ صرف عام آدمی بلکہ سکولوں کے بچوں میں بھی شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا گذشتہ دنوں بھی باولے کتوں نے بچوں پر حملہ کر دیا تھا جس پر علاقہ کے نوجوانوں نے بڑی مشکلوں سے معصوم بچوں کو باولے کتوں کے چنگل سے چھڑایا اور انہیں مار بھگایا انہوں نے کہا کہ بلدیہ بھمبر نے میڈیا میں چھپنے والی خبروں کے بعد بھمبر شہر میں آوارہ اور باولے کتوں کو ختم کرنے کی جو مہم شروع کی ہے اس کا دائرہ کار سیرلہ تک بڑھایا جائے تا کہ علاقہ میں آوارہ اور باولے کتوں کے کاٹ کھانے کا خوف ختم ہو سکے بلدیہ بھمبر کی طرف سے شروع کی جانیوالی مہم خوش آئند ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی رہنما مرزا محمد یعقوب کے بہنوئی مرزا محمد اعظم کی اچانک وفات پر مرکزی صدر انجینئر خالد پرویز بٹ، سابق صدر چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ، محمود الحسن منشاء ایڈووکیٹ، سلیم اکبر جرال، محمد منشاء وقار، احمد برکت، چوہدری ظفر اقبال، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ملک شوکت حسین،محمد یٰسین تبسم، شیخ عابد حسین، محمد سلیم سیٹھی ، محمد شبیر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عالمی یوم مزدوراں کے دن کے موقع پر بھمبر میں کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہ ہوئی سیاسی و سماجی تنظیمیں اور سرکاری سطح پر مزدوروں کے حق میں کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق یکم مئی کو پوری دنیا میں مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا اور اس موقع پر مزدوروں کے حقوق کیلئے دنیا بھر میں تقریبات منعقد ہوئیں لیکن بھمبر میں یوم مزدوراں کے موقع پر حکومتی ، سیاسی و سماجی تنظیموں کی سطح پر کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی سیاسی و سماجی تنظیموں کے مزدوروں کے حقوق کے دعوے ہوائی ثابت ہوئے مزدوروں ،عوام علاقہ اور شہریوں نے یوم مزدوراں کے عالمی دن کے موقع پر بھمبر میں سرکاری ، سیاسی و سماجی سطح پر مزدوروں کے حقوق کیلئے کسی قسم کی تقریب منعقد نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے سیاسی و سماجی تنظیمیں مزدوروں کے حقوق کیلئے زبانی دعوے تو کرتی ہیں لیکن عملاً مزدوروں کیلئے کچھ نہیں کر رہیں۔