بھمبر کی خبریں 19/3/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلدیہ بھمبر کی ناقص کارکردگی گورنمنٹ پائلٹ سکول گراونڈ سے ملحقہ نالہ گندگی سے بھر گیا گندے پانی کی نکاسی بند بارشوں کا پانی شہریوں کے گھروں میں داخل پائلٹ سکول گراونڈ کے نالہ کی بلدیہ کی طرف سے بر وقت صفائی نہ ہوئی بلدیہ کو بار بار شکایات کر نے کے باوجود بلدیہ کے ذمہ دا را ن کے کا ن پر جوں تک نہ رینگی اہل محلہ کا اظہار خیال تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ کئی روز سے ہو نیوا لی با رشوں میں جہاں شہر کے دیگر حصوں میں بلد یہ کی نا قص حکمت عملی کے باعث خرا بیاں پیدا ہو ئیں وہی بلد یہ بھمبر کی کا رکر دگی ا س وقت سامنے آگئی جب بلد یہ دفتر کے با لکل نز دیک پا ئلٹ ہا ئی سکو ل گراونڈ کے ملحقہ نا لہ میں صفا ئی نہ ہو نے کے باعث نا لہ مکمل طو ر پر بند ہو چکا ہے جس سے با رشوں اور گھروں کے پا نی کی نکاسی نہ ہو سکی جس کے باعث با رش کا پا نی قر یبی واقع شہر یوں کے گھروں میںداخل ہو گیا جبکہ گند گی کی وجہ سے پو رے محلے میں تعفن بھی پھیلا ہوا ہے شہر یوں نے کہا کہ ہم نے کئی با ر بلد یہ کے دفتر جا کر ذمہ دا ران کو در پیش مسئلہ سے آگا ہ کیا کے نا لہ صفا ئی نہ ہو نے کے باعث عر صہ دراز سے بند ہے با ر با ر کی شکا یت کے باوجود بلد یہ کے ذمہ دارا ن ٹس سے مس نہیں ہو رہے شہر یوں نے محکمہ بلد یا ت کے اعلیٰ احکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ بلد یہ بھمبر کی نا قص کا رکر دگی کا نو ٹس لیں اور ذمہ دا را ن کیخلا ف کا رروائی عمل میں لائیں اور بلد یہ بھمبر کے ذمہ دارا ن کو ہدا یت کر یں کہ وہ شہر یوں کو درپیش مسئلہ کا حل نکا لیں اور تعفن اور بد بو سے شہر یوں کی جا ن چھڑائی جا ئے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)وزیر ما ل چو ہد ری علی شا ن سونی حلقہ سما ہنی کے عوام کے دلوں کی دھڑ کن ہیں موصوف نے اپنے دو ر اقتدا ر کے اندر سما ہنی کے اندر بلاتفر یق تعمیر وترقی کروائی سما ہنی کے عوام کل بھی علی شان سونی کیساتھ تھے اور آج بھی انکے ساتھ ہیں آمد ہ الیکشن میں انکو بھا ری اکثر یت سے کا میا ب کروا ئیں گے ان خیا لا ت کا اظہار معروف سیاسی وسما جی را ہنما چو ہد ری محمد یو نس آف کا لچھ نے کیا انہوں نے کہا کہ چو ہدری علی شان سو نی کے مخا لفین میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ انکا مقا بلہ کر سکے چو ہدری علی شا ن سو نی کو جما عتوں کی ضرورت نہیں بلکہ جما عتوں کو انکی ضرورت ہے مخا لفین انکے خلا ف بے بنیاد اور چھو ٹا پروپیگنڈہ کرنے کی بجا ئے سیاسی میدا ن میں انکا سیاسی انداز میں مقا بلہ کر یں انہوں نے کہا کہ چو ہدری علی شان حلقہ سما ہنی کے عوام کے حقیقی نما ئند ے ہیں جنہوں نے ہر فو رم پر حلقے کے عوام کی بھر پو ر انداز میں نما ئند گی کی حلقہ سما ہنی کے اندر انہوں نے بلا تفر یق تعمیر وترقی کروائی ہے جس کاعوام کو برائے راست ریلیف ملا ہے سما ہنی کے عوام کل بھی انکے ساتھ تھے اور آج بھی انکے ساتھ ہیں آمد ہ الیکشن میں سما ہنی کے عوام چو ہدر ی علی شان سو نی کو پہلے سے زیادہ بھا ری اکثر یت سے کا میا ب کروا کر اسمبلی میں بھیجیں گے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبر میں 27ما ر چ کو ہو نیوا لا عزم آزادی کنو نشن تحر یک آزادی کشمیر میں ایک نئی رو ح پھو نکے گا کنو نشن میں گزشتہ کئی سا لوں سے تحر یک آزادی کشمیر کے خلا ف ہو نیوا لی سازشوں کو بے نقاب کر کے ایک با ر پھر کشمیر ی قوم کو تحر یک آزادی کو مضبو ط کر نے اور کشمیر یوں کے تشخص پر نقب لگانے کی سازش میں ملو ث کر دا روں کیخلاف لا ئحہ عمل بنا یا جا ئیگا آزادی پسند کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے زیر اہتما م ہو نیوا لے عزم آزاد ی کنونشن میں بھر پو ر شر کت کر کے تحر یک آزادی کشمیر کیخلاف ہو نیوا لی سازشوں کو نا کا م بنا دیں ان خیا لا ت کااظہا ر مر کز ی را ہنما کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ محمد منشاء وقا ر نے میڈ یا نما ئند گا ن سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں قائم نام نہاد حکومت کشمیر ی تشخص کے خا تمے اور ریاست جموں وکشمیر کی تا ریخی اور جغرا فیا ئی حیثیت کو ختم کر نے کی سازشوں میں مصروف ہے با لخصوص تعلیمی نصا ب سمیت تا ریخ کشمیر اور جغرا فیہ اور اسلا ف کی کہا نیاں حذف کر نے کی کوششیں اس با ت کا واضح ثبو ت ہیں کہ تحر یک آزادی کے بیس کیمپ میں قائم نام نہاد حکومت کر سی اقتدا ر کیلئے اپنی شناخت کے خا تمے اور تحر یک آزادی کشمیر کو منظر عام سے پس پر دہ دھکیلنے کے لئے کا م کر رہی ہے جو کہ قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر ی ہزا روں سا ل پرا نی تا ریخ رکھتے ہیں وقت گوا ہ ہے جس کسی نے بھی کشمیر یوں کی تا ریخ کو ختم کر نے اور شنا خت کو مسخ کر نے کی کوشش کی ہے اسکے عبر تنا ک انجا م کی مثا لیں دنیا کے اندر آج بھی مو جود ہیں ہم بحیثیت باشندگا ن ریاست جمو ں وکشمیر کسی کو بھی ایسے کسی اقدام کی اجا زت نہیں دینگے اور اسکے لئے ہمیں چا ہے اپنی جا نوں کی قر بیاں ہی کیوں نہ دینی پڑ یں انہوں نے کہا کہ کشمیر ی قوم کو ہو ش کے نا خن لینے ہو نگے اور تحر یک آزادی کشمیر سمیت شناخت پر حملہ آور ہو نیوا لوں کو بے نقا ب کر کے انکا را ستہ رو کنا ہو گا 27ما ر چ کو بھمبر میں ہو نیوا لے عظیم الشا ن عزم آزادی کنو نشن میں کشمیر ی بھر پور شر کت کر کے تحر یک آزادی کشمیر کیخلا ف ہو نیوا لی سازشوں کو نا کا م بنا دیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن تحر یک انصا ف کے مر کز ی را ہنما وامیدوار حلقہ ایل اے5بر نا لہ ملک عبدا لما لک اعوان نے کہا ہے کہ تحر یک انصا ف بر نا لہ سے لیکر نیلم تک آمرا نہ سوچ کیخلاف جدو جہد کر رہی ہے تحر یک انصا ف کا پیغا م گھر گھر پہنچ چکا آمد ہ الیکشن مہم میں تحر یک انصا ف کی مقبو لیت یہ ثابت کر رہی ہے کہ حلقہ بر نا لہ تحر یک انصا ف کا گڑ ھ بن چکاہے ن لیگ اور پیپلزپا رٹی خا ندا نی پا رٹیاں ہیں تحر یک انصا ف عوامی اور جمہو ری پا رٹی ہے آمد ہ الیکشن میںتحر یک انصا ف کی کا میا بی کیلئے بر نا لہ کے عوام الیکشن مہم میں بھر پور حصہ لیںحلقہ بر نا لہ کے عوام کے حقوق پر ڈا کے ما رنے اور مفا د پرستی کر پشن کی سیاست کر نیوا لوں کا یو م حساب قر یب ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے مر کز ی را بطہ دفتر کڈ ہا لہ میں حلقہ بھر سے آنیوالے مختلف وفود سے ملاقا توں کے دورا ن با ت چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر مز ید کہا کہ میں گزشتہ کئی سا لوں سے حلقہ کے عوام کی بے لو ث خد مت کر رہا ہوں میں اپنے حلقے کے پسے ہو ئے طبقا ت اور روایتی سیاستدانوں سے تنگ عوام کے کہنے پر میدان سیاست میں آیا ہوںاور ایک ایسی جما عت میں شمو لیت کی جس جمہو ری پا رٹی ہے جس کانصب العین عوامی خدمت پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ بر نا لہ کے عوام خود اپنے اچھے اور بر ے کی تمیز کر تے ہو ئے آئند ہ کیلئے ایسی قیادت کا انتخا ب کر یں جو حقیقی معنوں میں عوامی خد مت کے جذ بے سے سر شار اور علاقہ کی تعمیر وترقی و درپیش مسا ئل کو حل کر نے میں حقیقی دلچسپی رکھتا ہومیری حلقہ بر نا لہ کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے قا فلے میں شامل ہو کر پا کستا ن اور آزادکشمیر کی تعمیر میں حصہ ڈالیں اور تبد یلی کی بنیاد رکھتے ہو ئے عمرا ن خا ن اور بیر سٹرسلطا ن محمود کے ہاتھ مضبو ط کر یں انہوں نے کہاکہ تحر یک انصا ف پو رے آزادکشمیر میں مقبو لیت کے جھنڈ ے گا ڑ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تحر یک انصا ف کی عوام میں د ن بد ن بڑ ھتی ہو ئی مقبو لیت مخا لفین کو ہضم نہیں ہو رہی ہے پا کستا ن تحر یک انصا ف نا قابل شکست جما عت بن چکی ہے انشاا للہ تحر یک انصا ف کے پلیٹ فا رم سے حلقہ بر نا لہ کے عوام کے حقوق کا بھر پور تحفظ کیا جا ئیگا بر نا لہ میں مفا د پر ستی ،تھا نہ کچہر ی کی انتقا می سیاست اور کر پشن کی سیاست کر نیوا لوں کا یو م حساب قر یب آگیا ہے اور جلد عوام انکا بو ریا بستر گو ل کر دینگے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بیر سٹر سلطا ن محمو دچو ہدر ی کے دست راست ما ہر قانو ن دان سا بق وزیر قانو ن چا چا علی محمد شہید کی آٹھویں سالا نہ برسی انصاف ٹا ئیگر فورس کے مر کز ی سیکر ٹر یٹ میں نہا یت عقید ت واحترا م کیساتھ منا ئی گئی جس میں پی ٹی آئی کے عہد یدا را ن انصاف ٹا ئیگر فورس کے کا رکنا ن کے علاوہ سول سوسائٹی کے معززین نے شر کت کی دعائیہ تقر یب میں شر کا ء سے اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے پاکستا ن تحر یک انصا ف آزادکشمیر کے مر کز ی وا ئس چیئر مین ڈسپلنر ی کمیٹی چو ہد ری عبدالروف کا شر نے کہا کہ مر حو م اعلیٰ پا ئے کے سیاسی لیڈر ما ہر قانو ن تھے انہوں نے چا چا علی محمد شہید کی خد ما ت کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ مر حو م اعلیٰ اوصا ف کے ما لک ہو نے کیساتھ ساتھ انسا ن دوست اور مخلص ساتھی ہو نے کے باعث آج بھی ہما رے دلوں میں ان کی خد ما ت تازہ ہیں انہوں نے کہا کہ ما ہر قانو ن دان کو بہت بے دردی سے سفا کا نہ قاتلوں نے شہید کیا تھا پکڑ نے جا نیوا لے ملز ما ن کو کڑ ی سے کڑ ی سزا ملنی چا ہیے اور ان کے بہیما نہ قتل میں ملو ث تما م کر دا روں کو بے نقاب ہونا چا ہیے اس تقر یب میں سا بق چیئر مین زکو ة حا جی چو ہدری فضل الر حمن ،را جہ عبدا لقیو م ،چو ہدر ی محمد صا بر ،ما سٹر پرو یز اقبال ،سید دانیا ل گیلا نی ،چو ہدری غلا م رسو ل ،زما ن میر بٹ ،را جہ معاویہ ،وقاص وکی ،چو ہدری شبیر ،عثما ن کا شر ،چو ہدر ی خو رشید احمد ،قاری محمد ناظم ،چو ہد ری ظفر اقبا ل بر سا لو ی ،سینئر جر نلسٹ قاضی انصر زما ن انصر ،شیراز پرو یز مشتاق ،را جہ محمد افضل ودیگر نے شر کت کی تقر یب کا اہتما م چاچا علی محمد کے دیر ینہ سا تھی چو ہد ری عبدا لروف کا شر نے کیا دعا کے بعد شرکا ء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ضلع بھمبر میں قائم لاری اڈہ پر بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر مسافروں کے بیٹھنے پینے کے صاف پانی اور لیٹرینیں نہ ہونے کے برابر جبکہ جگہ جگہ غیر قانونی اڈے گاڑیوں کے مالکان سے اڈے کے نام پر جگا ٹیکس کی وصولی تمام لوڈ غریب اور بے بس مسافروں پر ڈال دیاگیا سیکرٹری ٹرانسپورٹ کمشنر میرپور اور ڈپٹی کمشنر ایکشن لیں شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق ضلع بھمبر میں قائم منظور شدہ لاری اڈوں پر مسافروں کیلئے کسی قسم کی کوئی سہولت نہ ہے جبکہ اڈوں کی منظوری کے وقت مالکان ہر طرح کی سہولت پہنچانے کی شرط پر اڈوں کی منظوری حاصل کرتے ہیں جبکہ ضلع بھمبر کے اندر جگہ جگہ غیر قانونی اڈے قائم کیے گئے ہیں جہاں پر بااثر افراد غریب ٹرانسپورٹروں سے ہزاروں روپے یومیہ کی بنیاد پر جگا ٹیکس وصول کرتے ہیں جسکا براہ راست اثر غریب مسافروں پر پڑھتا ہے جبکہ تیل کی واضح قیمتیں کم ہونے کے باوجود کرائے کم نہیں کیے گئے بھمبرکے شہری حلقوں نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کمشنر میرپور راجہ امجد پروزی علی خان اور ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال سے مطالبہ کیاہے کہ مسافروں کی سہولیات کیلئے اڈوں اور بس سٹاپوں پر بیٹھنے اور پینے کے صاف پانی کے انتظامات کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ مل سکا کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوںمیں کمی نہ ہوسکی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ ،گڈز ٹرانسپورٹ بدستور عوام کو لوٹنے میں مصروف چیف سیکرٹری نوٹس لیں عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے کھانے پینے سمیت روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں غریب عوام دو وقت کی روٹی کھانے سے محروم ہے جبکہ گیس سلنڈر کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود شہر میں دوکانداروں نے من مانے ریٹس مقرر کر رکھے ہیں بھمبر کے شہریوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،کمشنر میرپور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد جرال سے مطالبہ کیاہے کہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال ،ایس ایس پی چوہدری منیر احمد نے گذشتہ روز بڑھنگ چیک پوسٹ پر شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے کہاکہ پودے لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبوی ۖ ہے اس لیے ہم سب کا قومی اور دینی فرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں انہوںنے کہاکہ پودے جہاں زہریلی گیس جذب کرتے ہیں وہی علاقہ کی خوبصورتی اور ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)کمشنر میرپور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیلدار کا ایڈیشنل ایس ایچ او کے ہمراہ کریک ڈاؤن بدوں کاغذات ،روٹ پرمٹ اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ کرایہ نامہ سے زائد رقم وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کیخلاف سخت کرروائی ہزاروں کو جرمانے تفصیلات کیمطابق کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز علی خان اور ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کی ہدایت روشنی میں ایس ایچ او طارق سلہریا کے بھمبر گجرات روڈ ،بھمبر میرپور روڈ اور بھمبر سماہنی روڈ پر چلنے والی مختلف پبلک ٹرانسپورٹ کے کاغذات اور کرایہ نامہ چیک کیے بدوں کاغذات اور انتظامیہ کیطرف سے جاری کردہ کرایہ نامہ سے زائد رقم وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے موقع پر چالان اور ہزاروں روپے جرمانہ کیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور آذادکشمیر بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے اثرات عوام الناس تک پہنچانے کیلئے سخت عملی اقدامات کیے جارہے ہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر میں امن وامان کو برقرا ر رکھنے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ضلع بھمبر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر آدمی اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم ہیں جرائم پیشہ افراد کا بھمبر کی سرزمین پر گھیرا تنگ کر دیا گیاہے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایس پی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ضلع بھمبر میں پولیس کے گشتی نظام کو موثر بنانے کیلئے ڈی ایس پی صاحبان اور میں خود مانیٹر کر تاہوں کسی بھی مشکوک شخص یا سامان کی فوری طور پر متعلقہ تھانے یا کنٹرول روم میں اطلاع کریں بھر پور کارروائی ہو گی ان خیالات کااظہار ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر احمد نے اپنے آفس میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ضلع بھمبر کے اندر امن وامان کر برقرار رکھنے کیلئے تمام تھانوں کی حدود میں گشت کے نظام کو انتہائی موثر بنایا گیا ہے گشت کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈی ایس پی صاحبان اور میں خود مانیٹر کرتا ہوں پولیس کا فرض ہے عوام کی خدمت کرناہے ضلع بھمبر سے جرائم کے قلع قمع کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں عوام کی سہولیات کیلئے کنٹرول روم اور شکایات کی صورت میں رابطہ کرنے کیلئے تمام پولیس اسٹیشن کے گیٹوں پر ڈی آئی جی آفس اور ایس ایس پی آفس کے نمبر درج ہیں ضلع بھمبر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے کیلئے آرمی اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم ہیں جبکہ کچھ چیک پوسٹوں اورتھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ عوام الناس بھی پانے اردگرد مشکوک افراد اور سامان پر نظر رکھیں اور مشکوک افراد یا سامان کی فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا کنٹرول روم اطلاع کریں بھرپور کارروائی کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ریاست کی وحدت کی بحالی ،بیرونی جبری تسلط سے آزادی اور حق خودارادیت ہماری جدجہد کا محور و مرکز ہیں انجینئر خالد پر ویز بٹ مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ نے 27مارچ عزم آزادی کنونشن کے حوالہ سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام کب تک بھیڑ بکریوں کی طرح اپنی زندگی بسر کرتے رہیں گے آزادکشمیر میں ہر حکومت جو بھی منتخب ہوتی ہے وہ کشمیر کونسل اور وزارت امور کشمیر کے گھناؤنے کردار کی مرہون منت ہو تی ہے اگر پاکستان میں فوجی حکومت یا غیر ریاستی حکومت ہوگی تو آذادکشمیر میںمسلم کانفرنس راج کرے گی اگر پیپلزپارٹی کی حکومت ہو گی تو موجودہ حکومت کی آزادکشمیر میں بھی آزادکشمیر پیپلزپارٹی کی حکومت ہو گی اب جبکہ مرکزی حکومت اور پنجاب حکومت مسلم لیگ ن کی ہے تو آئندہ بننے والی حکومت بھی آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی ہوگی یا مسلم کانفرنس کو ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے او ریہ کھیل تماشہ آزادکشمیر کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے انہوںنے کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قائم ہونیوالی حکومت غیروں کی مرہون منت ہوتی ہیں آزادکشمیر میں اپنوں کی کارستانیوں کی بدولت حکومت کے کنٹرول میںہوتی ہے اور ہماری بد قسمتی ہے کہ آذادکشمیر میں سیاستدانوں اور ان کے حواریوں کیلئے تمام مراعات ہیں تمام سرکاری ادارے سیاست کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں استاد باغی ،ڈاکٹر باغی ،انجینئرز باغی دیگر کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر ،تحصیلدار اور انکا عملہ ، محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام، محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام ،محکمہ مال کے اعلیٰ حکام ،پولیس کے اعلیٰ حکام ،بالخصوص لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے اعلیٰ حکام سمیت نائب قاصدان سے لیکر چیف سیکرٹری تک ،پولیس کانسٹیبل سے لیکر آئی جی تک ،ممبر قانون ساز اسمبلی سے لیکر وزیر اعظم آزادکشمیر اور صدر آزادکشمیر تک سب کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں ہر کوئی اپنا حصہ اپنے جسم کے مطابق وصول کر رہا ہے اور ہمارے ساتھ ہونیوالا ظلم ،جبر ،استحصال پاکستان کی مرکزی حکومت کروا رہی ہے آزادکشمیر میں احتساب بیورو کے نام پر کھلواڑ کیا جارہا ہے ہم اس صورتحال میں کس کے آگے ہاتھ پھیلائیں کس سے انصاف مانگیں کون میرٹ ،قانون اور انصاف ہمیں فراہم کرے گا آذادکشمیر کا نام بدل کر عذاب کشمیر رکھ دینا چاہیے جہاں کہنے کو تو تمام ادارے موجود ہیں لیکن لوٹ مار کا بازار گرم ہے عوام کی حالت دیدنی ہے کیونکہ انہیں کہیں بھی کوئی ناخدا نظر نہیں آرہا آیئے ملکر اس سماج کو بدلنے کی جدوجہد کریں جو اس سماج کو بدلنا چاہتے ہیں ہم انہیں دعوت عام دیتے ہیں کہ اس قافلہ حریت میں شریک ہوکر اپنی آزادی ،شناخت اور غضب شدہ حقوق کی بحالی کیلئے میدان عمل میں شامل ہو کر قومی و ملی بیداری کا ثبوت دیں۔