بھمبر کی خبریں 09/02/2015

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 11 فروری مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت پوری ریاست اور بیرون ممالک میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا آزاد کشمیر ، مقبوضہ کشمیر اور بیرون ممالک مقیم کشمیری شہید کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جلسے، جلوس اور سیمینارز منعقد کرینگے کئی تنظیموں کے زیر اہتمام قرآن خوانی کی تقریبات بھی منعقد ہونگی تفصیلات کے مطابق شہید کشمیر مقبول بٹ کا یوم شہادت 11 فروری کو انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائیگا اس سلسلہ میں آزاد کشمیر ، مقبوضہ کشمیر ، خلیجی ممالک اور یورپ میں مقیم کشمیری شہید کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے جلسے، جلوس اور سیمینارز منعقد کرینگے کشمیر فریڈم موومنٹ آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سمیت، سعودی عرب ، دئبی، بحرین اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں سیمینارز منعقد کرے گی اور شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کرائے گی اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ ن بھمبر کے راہنما چوہدری ظفر اقبال برسالوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کوکھ سے جنم لیا ہے اس کے قیام سے ن لیگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا آزاد کشمیر میں چوہدری عبدالمجید کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پورے آزاد خطہ میں لوٹ مار، اقرباء پروری ، میرٹ کی پامالی اور برادری ازم کا بازار گرم ہے حکمران عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے بندر بانٹ اور بیرون ممالک دوروں پر دھیان رکھے ہوئے ہیں آمدہ الیکشن میں ن لیگ بر سر اقتدار آ کر موجودہ کرپٹ ٹولے کا بھر پور احتساب کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسالی کے مقام پر منعقدہ ن لیگی کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے قیام سے ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا تحریک انصاف میں آنے والوں کے ماضی سے آزاد کشمیر کا ہر شہری بخوبی آگاہ ہے تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی پیداوار ہے اور پیپلز پارٹی کی کوکھ سے جنم لے کر پیپلز پارٹی کے وجود کو ختم کرنے کیلئے معرض وجود میں آ چکی ہے جس کی آزاد کشمیر میں کوئی پذیرائی نہ ہو گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی کشمیر پالیسی پر پوری کشمیری قوم کو فخر ہے میاں نواز شریف نے جنرل اسمبلی، سمیت دیگر ملکی اور عالمی سطح پر کشمیریوں کی بھر پور ترجمانی کر کے پورا پورا حق ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں موجودہ پیپلز پارٹی کی حکومت عملاً ناکام ہو چکی ہے میرٹ کی پامالی، اقربا پروری اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے 2016 کے الیکشن میں ن لیگ آزاد کشمیر کے عوام کے ووٹ کی طاقت سے بر سر اقتدار آکر پیپلز پارٹی کے سیاہ ترین ادور اور حکمرانوں کی کرپشن کا بھر پور محاسبہ کرے گی بھمبر میں ن لیگ چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں ایک بار پھر میدان مارے گی اور بھمبر سمیت پورے آزاد کشمیر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومتی احکامات پر ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچ سکے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی گاڑیوں میں کرایہ نامہ آویزاں نہ ہونے کے باعث شہریوں اور ٹرانسپورٹروں میں جھگڑے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجو د اشیاء خوردو نوش بھی مہنگے داموں فروخت ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹروں اور انتظامیہ منافع خوروں کے سامنے بے بس شہریوں کا شدید احتجاج اعلیٰ حکومتی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے ڈیزل، پٹرول اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود بھمبر کی پبلک ٹرانسپورٹ کا عملہ اور مالکان مقامی انتظامیہ ٹریفک پولیس کی طرف سے کم کیے جانے والے کرایہ پر عملدرآمد نہیں کر رہے گاڑیوں میں باقاعدہ کرایہ نامہ آویزاں نہ ہونے کے باعث سفر کرنے والے شہریوں اور گاڑی عملہ کے درمیان جھگڑے معمول بن کر رہ گئے ہیں جس پر شہریوں کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بازاروں میں اشیاء خوردو نوش، سبزی ، فروٹ ، چکن، کریانہ اور گیس سلنڈروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں شہریوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں منافع خوروں کے سامنے بے بس ہو گئی ہیں پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مہنگائی کی شرح کم نہ ہونے کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اگر انتطامیہ چیک اینڈ بیلنس اور اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائے تو نہ کوئی قانون شکنی کر سکتا ہے اور نہ ہی گراں فروش فائدہ اٹھا سکتے ہیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے آزاد کشمیر حکومت کے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر فریڈم موومنٹ تحصیل برنالہ کا ایک اجلاس زیر صدارت عبدالرشید مجددی منعقد ہوا اجلاس میں 11 فروری کو یوم شہید کشمیر مقبول بٹ کو بھر پور انداز سے منانے کیلئے پروگرامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس کے فیصلے کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر برنالہ اور موئیل چھمب کے مقام پر ریلیاں نکالی جائینگی جو بعد ازاں موئیل کے مقام پر اکھٹی ہونگی جہاں پر سیمینار منعقد کیا جائیگا اور شہید کشمیر مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل محمد شفیق کیانی، محمد تاج چوہان، محمد سعید، قاضی عبدالرئوف، توصیف کیانی، محمد اسحاق، محمد شریف بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ محمد نواز ٹھیکیدار آف سیرلہ نے کمشنر میرپور راجہ امجد پرویز کے چھوٹے بھائی راجہ شاہد پرویز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقیاب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ موصوف کے میجر جنرل کے عہدے پر ترقیاب ہونا ضلع بھمبر کیلئے ایک اعزاز ہے جس پر ہمیں انتہائی خوشی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اصلاحی کمیٹی سیرلہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم نجمی منعقد ہوا اجلاس میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری اسماعیل خالد اور سابق صدر پریس کلب جاتلاں چوہدری محمود احمد کے والد محترم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اجلاس میں مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اجلاس میں ملک شوکت اعوان، راجہ جاوید اقبال سونی، راجہ ساجد اقبال ، مرزا غلام فاروق، ماسٹر مظہر اقبال، مرزا عبدالرحمان، راجہ تصدق، راجہ اخلاق احمد، راجہ کامران ، مرزا سہیل اسحاق سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے راہنما وممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین نے بڑھنگ میں راجہ محمد اقبال کی وفات پر، راجہ محمد صابر کی زوجہ محترمہ کی وفات پر ، راجہ عبدالستار کی والدہ محترمہ پر اوربھمبر میں راجہ غفار احمد گوگا کی والدہ محترمہ کی وفات پر انکے گھروں میں جا کر تعزیت کی انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کیلئے دعا صبر و جمیل کی۔

Bhimber News

Bhimber News