بھمبر کی خبریں 10/1/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میڈیکل سپریٹنڈنٹ کوٹلی ڈاکٹر طارق محمود چوہدری کی سرکاری گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی، راولپنڈی جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا تھانہ افضل پور نے رپورٹ درج کر لی مو ٹرسائیکل اور گاڑی ضبط ڈاکٹر طارق محمود چو ہدری ضمانت پر رہا تفصیلا ت کے مطا بق میڈ یکل سپر یٹنڈنٹ کو ٹلی ڈا کٹر طا رق محمود چو ہدری گزشتہ روز اپنی سرکاری گا ڑی پر میر پو ر جا رہے تھے کہ راستے میں چک سا گر کے مقام پر سامنے سے آنیوا لے موٹر سا ئیکل سوا ر اسد علی ساکن کس جمال کسگمہ سے ٹکر ہو گی جس سے مو ٹرسا ئیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طو ر پر میر پور ہسپتا ل لے جا یا گیا جہاں سے انکو راولپنڈ ی ریفر کردیا گیا شدید زخمی زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے راستے میں جاں بحق ہو گیا تھا نہ افضل پو ر نے واقعہ کی رپو رٹ درج کر لی سر کاری گاڑی اور موٹر سا ئیکل ضبط کر لئے جبکہ ڈا کٹر طا رق محمود چو ہدری کو ضما نت پر رہا کر دیا گیا پو لیس نے واقعہ کی مز ید تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کی مر کز ی قیادت اور ممبران مشاورتی کو نسل کی کشمیر پر یس کلب بھمبر کے نو منتخب عہد یداران کو مبارکبا د ،تحر یک آزادی کشمیر اور عوامی حقوق کی جدو جہد میں تعاون کی اپیل تفصیلا ت کے مطا بق کشمیر فر یڈ م موومنٹ کی مر کز ی صدر خا لد پرویز بٹ ،جنر ل سیکرٹری محمد شفیق کیا نی ،چیف آرگنا ئز مظہر اقبا ل بٹ ،ممبران مشاورتی کو نسل محمد یونس خیالی ،بر کت علی ،طا رق محمود چا نڈ یو ،را جہ گل زیب خان ،را جہ ارشد محمود ،چو ہدر ی خا لق حسین ایڈووکیٹ ،چو ہدری ظفر اقبا ل ،چو ہدر ی محمود الحسن ایڈووکیٹ ،محمد منشاء وقار ،محمد یٰسین تبسم سمیت دیگر نے کشمیر پر یس کلب بھمبرکے نو منتخب صدر راجہ نعیم گل ،سینئر نا ئب صدر ملک شوکت حسین ،جنر ل سیکر ٹر ی طا رق محمود ثاقب سمیت انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کر تے ہو ئے اس توقع کااظہار کیا کہ تحر یک آزادی کی کا میا بی اور عوامی حقوق کی جنگ میں کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صحا فی اپنا بھر پور کر دار ادا کریں گے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مسلم لیگ ن کا ضلعی کنونشن ،تیاریوں مکمل آج سپورٹس اسٹیڈیم کے ساتھ سیاسی میدان سجے گا ،شہراور گردونواح میں میاں نواز شریف و وفاقی وزراء کی تصاویر والے ہورڈنگ بورڈزپینا فلیکس ،بینرز اورن لیگ کے جھنڈ ے آویزاں،600مربع فٹ کاچوڑا سٹیج تیار ، لیگی کارکنوں میںجوش و خروش عروج پر ،ضلع بھر سے ہزاروں کارکن آج کنونشن میں پہنچیں گے ،جبکہ کنونشن میںوفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ،وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ،فاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،مشیر وزیر اعظم پاکستان برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی ،سالا قافلہ چوہدری عابد رضا ایم این اے صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ضلعی ورکرزکنونشن میں شرکت کریں گے،حکومت سمیت آزادکشمیرکی تمام سیاسی جماعتوں کی نظریں بھمبرکنونشن پر لگ گئیں، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پری الیکشن مہم کے سلسلہ میں آج بھمبر میںسیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کامیاب رابطہ عوام مہم سے ن لیگ کے کارکنوں کو متحرک کر دیا ہے ، ،ن لیگ کا ضلعی کنونشن بھمبر سپورٹس اسٹیڈیم سے ملحقہ بڑے گرائونڈ میں منعقد ہو گا جہاں600مربع فٹ چوڑااور6فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیااور ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں،مسلم لیگ ن کے ضلعی کنونشن میںوفاقی حکومت کے اہم وزراء جن میں وزیر امور کشمیرچوہدری برجیس طاہر ،وزیر اطلاعات سینٹر پرویز رشید،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، مشیر وزیر اعظم پاکستان ڈاکٹر آصف کرمانی،ایم این اے چوہدری عابد رضا،صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادرسمیت ضلع بھمبر مسلم لیگ ن کی قیادت ،بھمبر ،سماہنی اور برنالہ کے حلقوں سے امیدواران دیگراہم رہنماء شامل ہیںشریک ہو رہے ہیں،جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن اور یوتھ ونگ سمیت دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے،ضلعی کنونشن میںوفاقی وزرا سمیت اہم لیگی قیادت بڑھنگ ٹول کے راستے بھمبر شہر پہنچے گی یہی وجہ ہے کہ بھمبر گجرات روڈ پر وزیر اعظم میاں نواز شریف اور لیگی قیادت کی تصاویر والے بڑے بڑے ہورڈنگ بورڈز نصب کیے گئے ہیں،جبکہ مہمانوں کے خصوصی استقبال کے لیے استقبالیہ گیٹ بھی بنائے گئے ہیں،شہر سمیت مختلف علاقوں میںپورٹریٹ ،بینرز اور مسلم لیگ کے سبز جھنڈے لہرا رہے ہیں،ضلعی کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مہم لانچ کی گئی ہے ۔بھمبر منعقد ہونے والا وکررز کنونشن مسلم لیگ ن کی آئندہ انتخابات تیاریوں کے حوالے سے اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت آزادکشمیر سمیت آزادکشمیر کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کی نظریں بھمبر پر لگی ہوئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ آج 11جنوری کا ضلعی ورکرز کنونشن کشمیریوں کے لیے خوشی کی نوید ہے ،آج سے آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کی گنتی کے دن شروع کریں گے، ہمیشہ علاقہ کی تعمیروترقی کے لئے سخت محنت کی ہے اور ہر فورم پر آواز بلند کی آئندہ بھی یہ کریڈٹ مسلم لیگ نون کو ہی جائے گامسلم لیگ ن کے کارکنوں کے خلاف اب حکومتی جبر نہیں چلے گا اور بیوروکریسی کو اپنا قبلہ درست کرنا پڑے گاپیپلز پارٹی کی حکومت نے جس طرح علاقائی سیاست کو فروغ دیااور حلقہ بھمبر کو نظرانداز کیا ہے اس کا حساب کتاب کرنے کا وقت آ گیا ،میاں نواز شریف اور چوہدری برجیس طاہر نے فراخ دلی سے آزادکشمیر کی تعمیروترقی کے لئے فنڈز دئیے ہیں ان کے شکر گزار ہیں راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں ساری جماعت متحدومتفق ہے اسمبلی الیکشن میں واضح اکثریت سے سیٹیں جیت کر حکومت بنائیں گے پیپلز پارٹی کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے اسی لئے وہ مختلف بہانوں سے الیکشن سے فرار حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں سیاسی میدان میں شکست دیں گے آزاد کشمیر بھر سے لوگ باقی جماعتوں کو چھوڑ کر مسلم لیگ نون میں شامل ہو رہے ہیں جو میاں نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے چوہدری طارق فاروق ضلعی کنونشن کے حوالے سے حلقہ بھمبر کے مختلف مقامات پر کارکنوں کی کارنرز میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ضلعی ورکرز کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے میری ٹیم نے دن رات محنت کی اور یوتھ کے نوجوانان پورے جوش و جذبہ سے متحرک رہے ۔ کنونشن میں وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کے علاوہ کئی دوسرے وفاقی وزرا بھی آ رہے ہیں جن کے سامنے بھمبر کے تمام ضروری مسائل رکھیں گے ہمارا سب سے بڑا مطالبہ بھمبر میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کا ہے پاسپورٹ آفس کے لئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے ڈرامہ کیا تھالیکن ہم اسے ممکن بنانے کی کوشش کریں گے بھمبر تا میرپور روڈ تباہ حالی کا شکار ہے اسے ڈبل کیا جانا ضروری ہے ایسے ہی بھمبر تا چڑیاولہ روڈ کو دو رویہ کرنا ہماری ترجیح ہے بجلی کی بڑھتی ہوئے ضروریات اور وولٹیج کی شدید کمی کو دور کرنے کے لئے ہمارا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ جبی کے مقام پر ایک مزید گرڈ سٹیشن دیا جائے انڈسٹریل اسٹیٹ کی بحالی اور ٹیکنیکل کالج کا قیام تعلیم یافتہ اور بیروزگارافراد کے لئے بہت اہم ہیں کشمیر ایکسپریس وے کو ضلع بھمبر سے گزارکر سیالکوٹ تک لے جانا ضروری ہے تا کہ سارے کشمیر کے لوگ اس سے مستفید ہوں چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ ہمیشہ میرٹ کی بحالی اور اپوزیشن ممبر کی حیثیت سے عوامی مفادات کے تحفظ اور حقوق کی آواز اسمبلی میں بلند کی ہے لیکن ہمارے حکمران اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں اور انہیں اپنے مفاد سے آگے کچھ نظر نہیں آ رہا انہوں نے کہا اداروں کی تباہ حالی کی ذمہ داری چوہدری مجید اور ان کی کچن کیبنٹ پر عائد ہوتی ہے سرکاری ادارے تباہ کر دیے گئے ن لیگ کی حکومت ان کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھرا کرے گی ، انہوں نے کہا کہ 2016الیکشن کا سال ہے جس کے لئے مسلم لیگ نون متحرک ہو چکی ہے ،عوامی طاقت سے استحصالی ٹولے کو شکست فاش دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے اپنے حلقہ انتخاب ایل اے 7 کے تمام علاقوں کا ضلعی ورکرز کنونشن کے حوالہ سے تفصیلی دورہ مکمل کر لیا ،کارکنوں اور عوام کا بھرپورخیرمقدم ،لوگوں کی توجہ ورکرز کنونشن کی طرف مبذول کروانے میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں،سیاسی تجزیہ نگار چوہدری طارق فاروق کی اس رابطہ مہم کو کامیاب پری الیکشن مہم قرار دے رہے ہیں ورکرز کنونشن کو کامیاب اور تاریخی ہوتا قرار دے رہے ہیں مسلم لیگ ن کے ضلعی ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے چوہدری طارق فاروق کے دورے سے ناراض کارکنان کو بھی حوصلہ ملا ہے اور اس کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے چوہدری طارق فاروق کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں ،جس سے ن لیگ کے پرانے کارکنوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں چند تنظیمی عہدیداران بھی کارکنان کی سو فی صد حاضری کے لیے گھر گھر رابطہ کر رہے ہیں اور زور لگا رہے ہیں جس سے شہر اور حلقہ بھمبر کی رونقیں بھی بڑھ گئی ہیں اور سیاسی تبصرے بھی عروج پر ہیں اور لوگوں کی نظریں آج گیارہ جنوری کے ن لیگ کے ضلعی کنونشن پر لگی ہوئی ہیں جو کہ بھمبر کی سیاست کو نئے موڑ میں داخل کر کے نئی سمت کا تعین کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)تعلیمی اسنا د اور ڈگر یوں کی تصد یق کیلئے عا ئد کر دہ بھاری فیسوں میں کمی کی جا ئے اسا تذہ حلقوں کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق آزاد کشمیر کے سر کاری تعلیمی ادا روں کے اساتذ ہ کو اپنی اسناد اور ڈگر یوں کی تصدیق کیلئے بھاری فیسوں کی ادا ئیگی کے احکاما ت جا ری کئے گئے ہیں تصد یق کیلئے فی سند 320رو ہے اور فی ڈگر ی 1250رو پے فیس مقرر کی گئی ہے آزادکشمیر میں بیشتر اساتذ ہ بی اے ،بی ایڈ اورایم اے ایم ایڈ ہیں اس طر غ ان اسا تذ ہ کو اپنی تعلیمی اسنا د اور ڈگر یوںکی تصد یق مد میں بھاری فیس ادا کر نا پڑ یں گی اساتذ ہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ فیسوں کی ادا ئیگی کے احکامات سے آزادخطہ میں تعلیمی انقلا ب بر پا کرنے کی دعو یدا ر حکومت کی جا نب سے اسا تذ ہ دشمنی اور ظا لما نہ رو یہ کی عکاسی ہے انہوں نے سیکر ٹری تعلیم اور وزیر تعلیم سے مطا لبہ کیا ہے کہ مذ کورہ ظالما نہ اور بھاری فیسوں میں خا طرخواہ کمی کی جائے۔۔