بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے سے پہلے لائف کیئر فارما گجرات کی گاڑی ڈرگ انسپکٹر بھمبر کے ہتھے چڑھ گئی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نزدیک چھاپے میں پکڑی جانے والی ادویات کی بل وارنٹی بھی ڈسٹری بیوٹر کے پاس موجود نہ تھی ڈرگ انسپکٹر کو لاہور سے ڈرگ انسپکٹر کے سفارشی فون۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ شام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے لائف فارما گجرات کی گاڑی LZG7624 سے باہر نکلی تو ڈرگ انسپکٹر ظہیر اقبال بابر کے ہتھے چڑھ گئی انہوںنے ہسپتال ملازمین کے ہمراہ گاڑی کو روک کر ادویات کی بل وارنٹی اور لائسنس طلب کیا دونوں چیزیں نہ ملنے پر انہوںنے ادویات اپنے قبضے میں لے لیں آج جب ادویات کو انہوںنے DHOڈاکٹر طارق محمود اور ڈاکٹر محبوب احمد کی موجودگی میں چیک کیا تو یہی ادویات زائد المعیاد نکلی بعض ادویات کی معیاد مارچ 2015میں ختم ہو رہی تھی اس دوران لائف فارما کے مالک میاں زاہد نذیر ڈرگ انسپکٹر لاہور مفتی سلام سے رابطہ کرکے سفارش بھی کروائی دوسری میاں زاہد نذیر لائسنس کے علاوہ کوئی چیز ڈرگ انسپکٹر کو نہ دکھا سکے انہوںنے اعتراف کیاکہ یہ ادویات فروخت نہیں ہو سکتی ہمیں معاف کیا جائے آئندہ بھمبر نہیں آئیںگے البتہ اور ساتھ ہی انہوںنے سات دن میں بل وارنٹی دکھانے کی مہلت مانگی دوسری طرف معلوم ہو اہے کہ مذکورہ ڈسٹری بیوٹر ڈاکٹرز سے ملکر مہنگی بھاری کمیشن والی ادویات DHQکے قریبی میڈیکل سٹور مالکان کو فروخت کرتے ہیں جن سے مریضوں کو ہسپتال سے علاج ومعالجہ کروانا بہت مہنگا پڑ جاتا ہے دوسری طرف اس واقعہ پر ڈرگ انسپکٹر ظہیر اقبال بابر نے کہاکہ کیس کو ڈرگ کورٹ میں بھیجا جائے گا اگر ادویات رجسٹرڈ نہ نکلی تو لائف کیئر فارما کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے FIRدرج کروائی جائے گی۔
Drugs Confiscated
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجہ شاہد پرویز علی خان کی میجر جنرل ترقیابی نہ صرف ضلع بھمبر بلکہ پورے آزادکشمیر کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے موصوف پیشہ ور سپاہی بہادر اور غریب پرور انسان ہیں ان خیالات کااظہار وادی بنڈالہ کے نوجوانوں نے راجہ شاہد پرویز علی خان کی رہائش گاہ پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا نوجوانوں کی بڑی تعداد ترقیابی کی خبر سنتے ہی انکی رہائش گاہ پر پہنچ گئے نوجوانوںکی بڑی تعداد میںشامل راجہ فاروق احمد ،راجہ حبیب الرحمن ،راشد اقبال ،رضوان احمد،حوالدار عبدالرؤف ،شیخ کھیلی ،پٹواری علی سبحانی ،راجہ رخیف اللہ خان ،قیصر محمود ،محمد زہیب شاہ ،شیخ اشرف ،فیصل زمان ،راجہ ماجد ضیاء ،پٹواری فرخ مشتاق ،مبین ضیاء ،کالے شاہ اور ماسٹر محمد امین شامل تھے رہائشگاہ پر موصوف کے بھائی کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز علی خان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ طارق جاوید اور راجہ امداد علی خان بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان عوام کیساتھ ملکر اب کشمیری عوام بھی کرپٹ ٹولے کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں تبدیلی کی لہر نے پورے پاکستان اور کشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ٹھاٹھیں مارتا ہو اسونامی ہمارے قومی لیڈر کپتان عمران خان اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پاکستان میں برسراقتدار کرپٹ و دھاندلی کی پیداوار اور آزادکشمیر پر براجمان بدترین کرپٹ مجید حکومت کو جلد بہا کر لے جائیگا ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر پنجاب کے مرکزی راہنما اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دست راست چوہدری غلام حسین آف دھریا نے کشمیر پریس کلب کے صحافیوںسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پیپلزپارٹی کو خیر آباد کرکے اچھا فیصلہ کیا ہے آزادکشمیر میں موجودہ حکومت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مرہون منت ہے اگر وہ پیپلزپارٹی میں نہ ہوتے تو 2006کے الیکشن کی طرح آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی 6نشستیں بھی بڑی مشکل سے حاصل کرتی پیپلزپارٹی کی حکومت نے نظریاتی بالخصوص بیرسٹر سلطان محمود کے قریبی ساتھیوں کو مسلسل نظر انداز کیا بیرسٹر سلطان محمود واحد لیڈر ہیں جن پر کوئی کرپشن کاالزام نہیں ہے قائد کشمیر نے ہمیشہ کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی جو زرداری ،فریال مجید اینڈ کو کو اچھی نہ لگی قائد کشمیر کے ساتھ ملکر تحریک انصاف کو پورے آزادکشمیر اور پاکستان میں مضبوط جماعت بنائیں گے مہاجرین مقیم پاکستان کی ممبر شپ کا آغاز کر دیا گیا ہے کشمیری جوق درجو ق تحریک انصاف آزادکشمیر میں شمولیت اختیار کررہے ہیں بہت جلد پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی میرپور کے ضمنی انتخاب میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اب سونامی مجید حکومت کو بہالے جائیگا اور مجید اور اس کے کرپٹ وزراء جلد بے نقاب ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھمبر کے علماء کا مرکزی ممبر علماء مشائخ کونسل عبدالغفور طابانی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر بھمبر سے انکے آفس میں ملاقات موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی یقین دہانی تفصیلات کیمطابق موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھمبر کے علماء اکرام کے وفد نے جسکی قیادت مرکزی ممبر علماء مشائخ کونسل آزادکشمیر عبدالغفور طابانی کررہے تھے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال سے انکے آفس میں ملاقات کی ملاقات کے دوران نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی جائے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنربھمبرنے کہاکہ موجودہ ملکی صورتحال میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد اور سامان پر نظر رکھیں اور مشکوک افراد یا سامان کی اطلاع فوری طور پر پولیس اسٹیشن میں دیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدر انجینئر خالد پرویز بٹ ،KDFکے مرکزی چیئرمین چوہدری ظفر اقبال دھمیال ،صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدالشکور راجہ ،سابق سیکرٹری جنرل بار چوہدری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،سابق چیئرمین ضلع زکوة چوہدری فضل علی ،عابد زبیرنے اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں چوہدری مسعود احمد برطانیہ اور سابق صدر کشمیر پریس کلب جاتلاں چوہدری محمود احمد کے والد محترم ماسٹر رشید احمد کی وفات پر دلی رنج و غم کااظہارکرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ایچ او سٹی سردار سہیل یوسف فرض شناس ،دلیر اور ذمہ دار پولیس افسر ہیں انکی بھمبر تعیناتی سے جہاں عام آدمی کو ریلیف ملے گا وہاں جرائم پیشہ افراد زیر زمین چلے گئے ہیں ان خیالات کااظہار کمانڈر راجہ مسعود اقبال نے اپنے ایک اخباری بیان میںکیاا نہوںنے کہاکہ اس سے قبل بھی سردار سہیل یوسف ضلع بھمبر کے مختلف تھانوں میں اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں انکی دوبارہ بھمبر تعیناتی بھمبرکے لوگوںکیلئے باعث اطمینان ہے انکی تعیناتی سے جرائم پیشہ افراد نے بھمبرسے ہجرت کرنا شروع کر دی ہے انہوںنے کہاکہ آئی جی ،ڈی آئی جی میرپور ریجن اور ایس ایس پی بھمبر کا سردار سہیل یوسف ایس ایچ او سٹی تعینات کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجہ شاہد پرویز علی خان میجر جنرل ترقیابی پر آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر مظہر اقبال ،راجہ غفار احمد گوگا ،راجہ نثار احمد سعودی عرب ،راجہ زاہد غفور نے انہیں مبارکباد پیش کی اور اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ موصوف اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں پیشہ ور سپاہی ،بہادر اور غریب پرور انسان ہیں انکی ترقیابی ضلع بھمبر اور آزادکشمیر کیلئے اعزاز کی بات ہے وادی بنڈالہ کی زرخیز مٹی نے نامور شخصیات کو جنم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریڈفائونڈیشن بھمبر کے تحت ضلعی سطح پر امتحانات 13فروری 2015ء سے شروع ہو رہے ہیں۔15000طلبہ کا امتحان ضلعی امتحانی بورڈ کے تحت لیا جا ئے گا۔ تما م طلبہ کو کمپیوٹرایزڈ رولنمبر سلپ جاری کر دی گئی ہیں۔ تمام طلبہ کو ان کے امتحانی سنٹرز کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان امتحانی سنٹرز پر ڈیوٹی دینے والے اساتذہ اور پیپر مارکنگ والے اساتذہ کو ڈیوٹی لیٹرز ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ اس کا اعلان کنٹرولر امتحانات مزمل خورشید نے برنالہ، سماہنی، چوکی اور بھمبر کے مقام پر امتحانی سیمیناروں میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تمام امتحانی انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے۔تمام امتحانی عمل کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ غیر جانبدار انسپکٹرز کی ٹیم بھی امتحانی سنٹرز کے دورے کریں گی اور اپنی رپورٹ READفائونڈیشن کی ضلعی انتظامیہ کو دیں گی۔نتائج کا اعلان امتحانات کے ختم ہونے پر ایک ہفتے کے اندر ایک پریس کانفرنس میں کر دیا جائے گا۔ امتحانی سیمیناروں سے چیئرمین ایگزامینیشن بورڈ پرویز اقبال اور ریجنل منیجر READفائونڈیشن صابر حسین صابر نے بھی خطاب کیا۔