بھمبر کی خبریں 24/11/2014

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع بھمبر کا ایک اجلاس مورخہ 25 نومبر بروز منگل دن اڑھائی بجے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گا اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے نام نہاد الیکشن اور آزاد کشمیر میں حکومتی لوٹ گھسوٹ کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائیگا تفصیلات کے مطابق کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام کارکنان کا ایک اجلاس مورخہ 25 نومبر کو دن اڑھائی بجے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گا اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے نام نہاد الیکشن پر غور و خوض سمیت آزاد کشمیر میں جاری حکومتی لوٹ گھسوٹ اور کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگا اجلاس میں مرکزی قائدین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اندرون شہر پورا دن بھاری ٹریفک کی بھر مار حادثات میں اضافہ کوٹھی موڑ، میرپور چوک، سماہنی چوک روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹریفک پولیس ٹریفک پلان ترتیب دینے میں ناکام دن کے اوقات میں اندرون شہر بھارتی ٹریفک کا داخلہ بند کر کے رنگ روڈ پر منتقل کیا جائے عوامی حلقوں اور شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر اندرون شہر دن کے اوقات میں بھاری ٹریفک جن میں ٹرک ، ٹریکٹر ٹرالی اور کنسٹرکشن ہیوی مشینری شامل ہیں سارا دن اندرونی شہر میں دوڑتی رہتی ہیں ہیوی ٹریفک کے باعث نہ صرف حادثات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ بھمبر گجرات روڈ، کوٹھی موڑ روڈ، میرپور چوک تا سماہنی چوک، سماہنی روڈ اور لاری اڈہ روڈ پر اکثر ٹریفک جام رہتا ہے جبکہ مختلف چوکوں اور چوراہوں پر تعینات ٹریفک پولیس کا عملہ سارا دن خوش گپیوں میں مصروف رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں ڈنڈی مارنے میں مصروف رہتا ہے جبکہ ذمہ داران سارا دن شہر سے باہر باب کشمیر پل، سماہنی روڈ چونگی، سیرلہ بائی پاس اور بڑھنگ چیک پوسٹ پر کھڑے ہو کر صرف گاڑیوں کے چالان کرنے میں لگے رہتے ہیں جس سے بھمبر شہر کے اندر ٹریفک کا نام بری طرح متاثر ہے اور شہر میں ٹریفک پلان ترتیب نہ دئیے جانے اور بھاری ٹریفک کا متبادل بندوبست نہ ہونے سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے دن کے اوقات میں اندرون شہر بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی اور دن کو بھاری ٹریفک کیلئے بائی پاس روڈ استعمال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کسی نام نہاد انتخابات کیلئے بلکہ حق خودارادیت کیلئے ہے کشمیری حق خودارادیت سے کم کسی فیصلے کو قبول نہیں کریں بھارت مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے بجائے حق خود ارادایت دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے حق خودارادیت لینے کیلئے کشمیری کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے منزل کے حصول تک جدوجہد جار ی رہے گی ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد شفیق کیانی نے کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرڈیڑھ کروڑ انسانوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بنیادی انسانی حق حق خودارادیت کیلئے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے کشمیریوں نے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ جانوں کی قربانیوں ، 30 ہزار مائوں بہنوں اور بیٹوں نے اپنی عزتوں کی قربانیاں دی ہیں ہزاروں کشمیریوں نے ٹارچر سیلوں ذہنی اور جسمانی اذیت برداشت کی لاکھوں مکانات تباہ کروائے یہ سب قربانیاں کسی نام نہاد انتخابات کیلئے نہیں بلکہ حق خودارادیت کیلئے ہیں کشمیری قوم غیرت مند قوم ہے وہ کسی نام انتخابات میں حصہ نہیں لے گی بلکہ نام نہاد انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرے گی انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم جانتی ہے کہ آزادی کسی نام نہاد ڈھونگ انتخابات میں حصہ لینے نہیں ملتی کشمیری قوم نے نہ پہلے کسی نام نہاد انتخابات کو تسلیم کیا اور نہ ہی آئندہ تسلیم کرینگے جب تک کشمیریوں کو مکمل آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آزاد کشمیر کے موجودہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہ ہے حکمران سرکاری وسائل پر عیاشیویں اور سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے سیکرٹری جنرل و سابق چیئرمین زکوٰة و عشر صوفی مسعود اسلم نے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پر مسلط کرپٹ اور مجاور ٹولہ اپنی کرسی بچانے کیلئے سرکاری وسائل کے بل بوتے پر قومی تشخص کی دھجیاں بکھیر رہا ہے پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ جیسے عہدے کو بے توقیر کر دیا ہے سرکاری وسائل پر برطانیہ میں عیاشیاں ہو رہی ہیں عوام مسائل کی دلدل میں گھرے ہوئے ہیں حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہ ہے انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی جماعتوں نے کشمیر کے قومی تشخص کو دائو پر لگا دیا ہے اور تحریک آزادی کشمیر کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس عوامی حقوق اور تحریک آزادی کشمیر کی ترجمان جماعت ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور تحریک آزادی کشمیر کو تحریک تکمیل پاکستان سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کا مستقبل روشن ہے آزاد کشمیر کے عوام غیر ریاستی جماعتوں اور مفاہمتی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں آئندہ عام انتخابات میں مقابلہ ریاستی جماعتوں اور غیر ریاستی جماعتوں کے درمیان ہو گا جن میں جیت ریاستی جماعتی کی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایلیمنٹری بورڈ ضلع بھمبر نے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں یکم دسمبر تک توسیع کر دی سرکاری اور پرائیوٹ سکول یکم دسمبر تک اپنے داخلہ فارم بغیر لیٹ فیس جمع کروا سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق ایلیمنٹری بورڈ ضلع بھمبر کے کنٹرولر امتحانات چوہدری محمد اسلم نے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں یکم دسمبر 2014 تک توسیع کر دی سرکاری اور پرائیوٹ سکولز جو سالانہ امتحانات 2015,2014 میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ بغیر لیٹ فیس کے یکم دسمبر تک اپنے داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں جبکہ ماڈل پیپرز بھمبر ،برنالہ اور سماہنی میں کتابوں کی دوکانوں پر دستیاب ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر نے معروف استاد ماسٹر مشتاق احمد گزشتہ روز رضائے الہٰی سے وفات پا گئے مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد تحصیل والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں تحصیلدار سماہنی راجہ اقبال انقلابی،پروفیسر محمد ایوب، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، صدر صراف یونین بھمبر راجہ شوکت علی، ہیڈ ماسٹر قاری محمد صدیق، راجہ اورنگزیب، راجہ ممتاز احمد، سعید احمد بٹ، راجہ صدیق ،ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد ارشاد، چوہدری ظہیر الدین بابر ، قاضی ساجد دلپزیر ، قاضی افتخار احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا 2 دسمبر کو بھمبر آمد پر سلطان یوتھ فورس کے کارکنان شاندار اور والہانہ استقبال کرینگے ان خیالات کا اظہار سلطان یوتھ فورس کے مرکزی صدر حیدر علی کاشر نے کیا انہوں نے کہا کہ لندن میں کامیاب ملین مارچ کر کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر کا سپوت ہونے کا ثبوت دیا ہے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر کے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کر دیا ہے کامیاب ملین مارچ سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا کا فلش پوائنٹ بن گیا جس کا تمام تر کریڈٹ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے اور لندن میں کامیاب ملین مارچ کے بعد 2 دسمبر کو بھمبر آمد پر پیپلز پارٹی اور سلطان یوتھ فورس کے کارکنان ان کا شاندار اور والہانہ استقبال کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام محفل حمد و نعت و فضائل صحابہ اہل بیت یکم دسمبر کو بھمبر میں منعقد ہو گی محفل سے مرکزی صدر اہلسنت و الجماعت مولانا اورنگزیب فاروقی خصوصی خطاب فرمائینگے تفصیلات کے مطابق اہل سنت و الجماعت اور سنی ٹرسٹ بھمبر کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل حمد و نعت و فضائل صحابہ اہل بیت مورخہ یکم دسمبر بروز سوموار بعد از نماز عشا بمقام جسیال پلازہ مسلم بازار بھمبر میں منعقد ہو گی محفل میں معروف نعت خواں کے علاقہ صدر مرکزی اہل سنت والجماعت مولانا اورنگزیب فاروقی خصوصی خطاب کرینگے جبکہ حضرت پیر عزیز الرحمان ہزاروی کی خصوصی آمد بھی ہو گی۔