بھمبر کی خبریں 3/4/2015

Dr Imtiyaz Ch

Dr Imtiyaz Ch

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) SHO تھانہ پولیس بھمبر کا اشتہاریوں اور مفروروں کے خلاف گھیرا تنگ قتل، اقدام قتل، ڈکتیوں سمیت مختلف وارداتوں میں مطلوب 13 اشتہاری گرفتار جبکہ مزید گرفتاریوں کے کیے چھاپے جاری گرفتاری ااشتہاریوں میں بھمبر کے نواحی علاقہ دھندڑ میں خوف اور دہشت کی علامت بنا اشتہاری ملزم ماسٹر طارق کلاشنکوف سمیت گرفتار ملزم نے تین سال قبل اعجاز نامی شخص کے دن دیہاڑے دونوںہاتھ کاٹ دئیے تھے اشتہاریوں کیخلاف بھر پور اور کامیابی کارروائی کرنے پر عوام علاقہ کا بھمبر پولیس کو خراج تحسین تفصیلات کے مطا بق ایس ایچ او سٹی بھمبر سر دار سہیل یو سف نے قتل،اقد ام قتل ڈکتیوںسمیت تھا نہ پو لیس بھمبر کو مختلف مقدما ت میں مطلو ب اشتہاری ملز ما ن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجن سے زائد اشتہا ری ملزمان کو گر فتا رکرلیا ہے جن میںماسٹر طارق ساکن دھندڑ ،مبین اقبا ل ولد محمد رفیق ساکن بڑ ھنگ تصد ق حسین ،مبا رک حسین ولد عظمت اللہ ساکن گو ٹر یا لہ کھا ریا ں منا ف حسین ولد محمد یو سف محمد ریا ض ولد عنا ئت علی ساکن پنڈ ی کس ،فیصل یوسف ولد محمد یو سف ،تنو یر حجا م ولد محمداسحاق شو کت علی ولد محمد لطیف ساکن کو ٹلی لو ہا راں سیا لکو ٹ کرامت حسین ولد محمد لطیف ساکن کو ٹلی لو ہا رو ں فضل کر یم ولد محمد حسین فضل رحیم ولد فضل کریم شامل ہیں اشتہاری ملزم ماسٹر طارق بھمبر کے نواحی علاقہ دھندڑ میں عرصہ تین سال سے خوف اور دہشت کی علامت بنا ہوا تھا اشتہاری ملزم نے تین سال قبل اعجاز نامی شخص کے دن دیہاڑے سڑک پر دونوں ہاتھ کاٹ دئیے تھے اور ملزم واردات کے بعد سے روپوش تھا اشتہاری ملزم ماسٹر طارق کی وجہ سے دھندڑ کی فضا خراب تھی اور آئے دن لڑائی جھگڑے معمول بنا ہوا تھا ملزم سے پولیس نے کلاشنکوف بھی برآمد کر لی ہے پولیس نے گرفتار ملزمان کو حولات میں بند کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کے کیے چھاپے مارے جارہے ہیںبھمبر کے سیا سی سما جی حلقوں نے پولیس کی احسن کا ر کر دگی پر خرا ج تحسین پیش کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری گلزار احمد ،ضلعی صدر پیپلز پارٹی بھمبر چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر عمر ریاض ساگر ، ضلعی صدر PSF بشارت رضا، ضلعی صدر PYO چوہدری صابر حسین ، ضلعی جنرل سیکرٹری PSF علی عمیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حالات اب تبدیل ہو چکے ہیں بھٹو شہید کا مشن آگے بڑھ رہا ہے بھٹو شہید نے 4 اپریل 1979 کو ملک و قوم کیلئے قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ ایک محب وطن قومی و عالمی راہنما تھے عالم اسلام کو رہتی دنیا تک ان پر فخر رہے گا ملک کے مفاد میں بھٹو شہید عالمی سامراجی قوتوں سے ٹکرا گئے اور ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا آمر قوتوں نے سازش کر کے بھٹو شہید کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا بھٹو شہید کو ملک و اسلام کیلئے جان قربان کرنے کا ذرہ برابر ڈر و خوف نہ تھا وہ ایک عالم اسلام کے نڈر راہنما تھے سازشی قوتوں نے سازشوں کے جال بچھا کر ان کا جوڈیشل قتل کیا قوم رہتی دنیا تک بھٹو شہید پر فخر کرتی رہے گی اور پوری دنیا میں سر اٹھا کر جیئے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اگر بھٹو شہید ار محترمہ شہید کے فلسفہ اور ویژن کو نہ چھوڑا تو پاکستان کے اندر اور آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کا کوئی جماعت مقابلہ کرنے کی سقت نہیں رکھتی بھٹو شہید نے ملکی وقار کیلئے پوری دنیا کے عالمی اداروں میں جنگ لڑی اور سر خرور ہوئے بھٹو شہید نے مسئلہ کشمیر کی خاطر پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی انہوں نے بھارت پر واضح کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک لڑیں گے انہوں نے ہر آدمی کو پاسپورٹ جاری کیا ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ملک سے ایک پلاننگ کے تحت غربت کا خاتمہ کر کے روٹی کپڑا اور مکان کا فلسفہ دیا جیو اور جینے دو کی پالیسی بھٹو نے بنائی خارجہ پالیسی کو مضبوط بنایا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ٹھوس بنیادوں پر بھٹو شہید کی پالیسوں کو جاری رکھا اگر آج بھٹو شہید اور محترمہ شہید زندہ ہوتے تو پاکستان دنیا کا ایک اسلامی فلاحی ترقی یافتہ ملک ہوتا پیپلز پارٹی نے آج بھی ملک کی سب سے بڑی قومی، ملی اور نظریاتی جماعت ہے جس کا سارا کریڈٹ بھٹو شہید ہی کو جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیاسی و سماجی راہنما ممتاز قانون دان خواجہ محمد امین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے ایک بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئین میں ترمیم کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دی جائے اس سے تحریک آزاد ی کشمیر میں نئی جان اور نئی روح پڑ جائیگی انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو نئی آب و تاب دینے کیلئے آزاد کشمیر کو پاکستان پارلیمنٹ میں بھر پور نمائندگی دینے کی ضرورت ہے پارلیمنٹ کے اندر کشمیر کمیٹی کا بھی فعال کردار ادا نہیں رہا ہے چیئرمین کا عہدہ بھی نواز شریف فوراً تبدیل کریں اور کشمیر کمیٹی کو مضبوط کیا جائے ممتاز قانون دان نے حکومت پاکستان سے اور صدر و وزیراعظم پاکستان سے بھر پور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اقدامات کئے جائیں اور آزاد کشمیر کو سینٹ و قومی اسمبلی کے اندر ٹھوس بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائے حالات تبدیل ہو چکے ہیں تحریک آزاد ی کشمیر کیلئے جدید ضرورتوں کے مطابق لا تعداد اصلاحات کی ضرورت ہے پارلیمنٹ کے اندر کشمیریوں کی نمائندگی سے عالمی اداروں میں مسئلہ کشمیر مضبوطی سے اٹھایا جائے گا اور اسلام آباد کے اندر بھی نئی لابنگ ہو گی مسئلہ کشمیر کو تمام انسان، قومی اور بین الاقوامی اداروں میں اجاگر کرنے کیلئے آزاد کشمیر کو پارلیمنٹ کے اندر فوری نمائندگی دینے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے راہنما و سابق امیدوار اسمبلی چوہدری غلام حسین آف دھریا کل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں استقبالیہ دینگے استقبالیہ تقریب میں سیاسی سماجی راہنمائوں سمیت تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام علاقہ شرکت کرینگے جبکہ بھمبر آمد پر چوہدری حق نواز کی قیادت میں گڑھا للیاں کے مقام پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا جائیگا گاڑیوںاور موٹر سائیکلوںکے بڑے جلوس کے ہمراہ بھمبر لایا جائیگا تفصیلات کے مطابق میرپور کے ضمنی الیکشن میں صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی خوشی میں تحریک انصاف پنجاب کے راہنما و سابق امیدوار اسمبلی چوہدری غلام حسین آف دھریا استقبالیہ دینگے استقبالیہ تقریب میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ، کارکنان، سیاسی و سماجی راہنمائوں سمیت عوام علاقہ بڑی تعداد میں شرکت کرینگے جبکہ انکی بھمبر آمد پر گڑھا للیاں کے مقام پر اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں انکا اپنے گائوں گڑھا للیاں میں والہانہ استقبال کرینگے اور انکو گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ بھمبر لایا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر حلقہ سماہنی کے علاقہ سیاہ میں آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ معمول بن گی آئے روز ہونیوالی ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بن گی تفصیلات کے مطابق حلقہ سماہنی کے نواحی علاقہ سیاہ میں طالب نامی شخص کی طرف سے آئے روز جدید آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روزعلی الصبح بھی طالب حسین نے شدید ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود علاقہ میں آئے روز فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر پولیس کی خاموشی بھی سوالیہ نشان اور لمحہ فکریہ ہے عوام علاقہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سینئر صحافی چوہدری خالد حسین، ملک شوکت حسین، راجہ نعیم گل، ناصر شریف بٹ، ارشد غازی ،طارق شاکر، ذیشان مصطفی ، محمد یٰسین تبسم نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں نیوز رپورٹر کشمیر ایکسپریس رضوان مغل کی اچانک وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی اور ورثا کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈی آئی جی میر پو ر رینج ڈا کٹر خا لد محمود چو ہا ن اورایس ایس پی بھمبر چو ہدری منیر احمد کی خصوصی ہدا یت پر اشتہا ریو ں کے خلاف چلا ئی جا نے وا لی خصوصی مہم کے دورا ن تھا نہ پو لیس بھمبر نے کا رروا ئی کرتے ہو ئے اقدا م قتل میں مطلو ب اشتہا ری ملز م کو گر فتار کر لیا سیا سی وسماجی حلقو ں کا پو لیس کو خرا ج تحسین تفصیلا ت کے مطا بق تقر یباً 3سا ل قبل دھندڑ کے رہا ئشی ملز م طا رق محمود ولد شا ہ محمد نے اپنے سا تھیو ں کے ہمرا ہ اعجا ز حسین ولد محمد فا ضل ساکن دھندڑ اور ملک مجید ولد نذ یر احمد سا کن کو ٹ جٹا ں پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ اپنے ٹر یکٹر پر بھینسوں کا چا رہ لیکر اپنے ڈیر ے کی طرف جا رہے تھے ملز ما ن نے مضرو ب اعجا ز حسین ملک مجید احمد پر آتشین اسلحہ سے حملہ کر دیا تھا جس کیو جہ سے ملک مجید فا ئز لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جبکہ اعجا ز احمد کے دو نو ں ہا تھو ں کی انگلیا ں ٹو کے کے وار کر کے علیحد ہ کر دی تھیں اور موقع واردا ت ست فرار ہو گئے تھے جس کا مقد مہ تھا نہ پو لیس بھمبر میں در ج ہو ا گز شتہ روز تھا نہ پو لیس بھمبر کے ایس ایچ او سر دار سہیل یو سف کو اپنے زرائع سے معلو م ہوا کہ اشتہا ری ملز م طا رق حسین اپنے گھر مو جود ہے جس پر کا رروا ئی کر تے ہو ئے ملز م کو گر فتار کر لیا چھا پہ ما ر ٹیم میں طا رق محمود سب انسپکٹر،ارشد محمود اے ایس آئی ،محمد رفیق ہیڈ کا نسٹیبل ،محمد خلیل ہیڈ کا نسٹیبل ،رسیم رزاق ہیڈ کا نسٹیبل ،انجم سلطا ن ایس جی ،عقیل اسلم ڈی ایف سی بھی مو جود تھے بھمبر کے عوامی اور سما جی حلقو ں نے بھمبر پو لیس کی اس دلیرا نہ کا رروا ئی پر خرا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جرا ئم پیشہ اور علاقے میںامن واما ن خرا ب کر نے وا لے عنا صر کی اسی طر ح سر کو بی جا ری رہنی چا ہیے تا کہ بھمبر کے عو ام امن اور سکو ن سے اپنی زند گی گز ار سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)5اپر یل کے جلسے کی تیا ریا ں عرو ج پر پا کستا ن تحر یک انصاف کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی بھمبر آمد پراستقبا ل کی تیا ریا ں کا رکنو ں میں جو ش وجذ بہ دکھا ئی دینے لگا تفصیلا ت کے مطا بق 5اپر یل کو پا کستا ن تحر یک انصا ف کے صدر سابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی تحر یک انصا ف کے مر کز ی را ہنما چو ہدری غلا م حسین آف دھر یا کی طرف سے دیئے جا نے وا لے استقبا لیہ تقر یب میں شر کت کرینگے ان کے استقبا ل کے لئے بھمبر شہر کو قد آور پو ٹر یٹ ،بینرو ں اور جھنڈوں سے سجا دیا گیا کا رکنو ں کی استقبا لیہ کمیٹیا ں تشکیل دی گئیں تحر یک انصاف کے کا رکنو ں کا جو ش وجذ بہ عرو ج پر دکھا ئی دیتاہے بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کے استقبا ل کے لئے تیا ریا ں مکمل کر لی گئیں جا تلا ں سے بھمبر تک مختلف مقا ما ت پر پا کستا ن تحر یک انصا ف کے کا رکن اپنے قائد کا استقبا ل کر ینگے سب سے بڑ ا استقبا ل ڈھیر وٹا ں کے مقا م پر اوورسیز کشمیر ی راہنما چو ہدر ی حق نو از آف گڑ ھا للیاں کر ینگے جو استقبا ل کے بعد سینکڑوں گا ڑیو ں کے قا فلے کے ہمرا ہ بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کے ہمرا ہ دھر یا کے مقام پر جلسہ گا ہ تک پہنچیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) قائدکشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کا بھمبر آمد پر فقید المثا ل استقبا ل کیا جا ئے گا بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری کشمیر ی عوام کی دلو ں کی دھڑ کن ہیں بھمبر کی عو ام بیر سٹرسلطا ن محمود چو ہدر ی کو ہی اپنا قا ئد ما نتے ہیںان خیا لا ت کا اظہا ر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کے دست را ست پا کستا ن تحر یک انصا ف کے مر کز ی را ہنما چو ہدر ی غلا م حسین آف دھر یا نے صحافیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ 5اپر یل کو قائد کشمیر کا بھمبر میں تا ریخی استقبا ل کرکے پا کستا ن تحر یک انصا ف کے کا رکن یہ ثا بت کرینگے کہ بھمبر بیر سٹرسلطا ن محمود چو ہدر ی کے چا ہنے وا لو ں کا گڑ ھ ہے قائد کشمیر نے ہمیشہ عا لمی سطح پر کشمیر یو ں کے حقو ق کے لئے آواز اٹھا ئی کشمیر ی قائد کشمیر کو ہی اپنا حقیقی لیڈر ما نتے ہیں بھمبر میں ان کے استقبا ل کے لئے کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئیں ہیں اور بھمبر کی عوام جو ق در جو ق پا کستا ن تحر یک انصا ف میں شا مل ہو رہے ہیں جلد پا کستا ن تحر یک انصا ف آزاد کشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہد ری کی قیا دت میں آزاد کشمیر میں نئی حکو مت قائم ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بیر سٹر سلطا ن محمو د چو ہدر ی کی تاریخ سا ز کا میا بی سے پو ری کشمیر ی قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے میر پو ر کی عوام نے کر پٹ حکومت اور ان کے اتحا دیوںکو عبر ت نا ک شکست سے دو چار کر کے کر پشن سے لتھڑ ی سیا ست کا با ب ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف یو رپ کے مر کز ی را ہنما ڈا کٹر امتیا ز حسین چوہدر ی سوکا سن نے صحا فیو ں کے ایک وفد سے ملا قات کے دو را ن گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ گز شتہ دنو ں میر پو ر میں ہو نے وا لے ضمنی الیکشن میں مجید حکومت نے میر پو ر کے عوام کو پیسے کے عو ض خر ید نے کی کو شش کی لیکن با ضمیر اور باشعور عوام نے کسی لا لچ کے بغیر عظیم اور بین الااقوامی لیڈر بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کو بھر پو ر تا ریخی اور شاند ار کا میا بی سے ہمکنا ر کیا ن لیگ کی مفا ہمتی پا لیسی بھی پیپلز پا رٹی کے کرا ئے کے امید وار کو بھی کا میا ب نہ کروا سکی وفا قی حکومت نے بھی قائد کشمیر کی الیکشن میں بھرپور مخا لفت کی لیکن میر پو ر کی عوام نے ان تما م سازشو ں کا مسترد کر کے قائد کشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کو شا ند ار اور تا ریخی فتح دلا ئی ہم اس عظیم کا میا بی پر پر میر پو ر کے عو ام کو مبا رکبا د پیش کر تے ہیں جنہو ں نے مفا ہمتی اور مک مکا پا لیسی کے ما ہر ین پر یہ ثا بت کر دیا کہ میر پو ر کے عو ام ضمیر فروش نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) کشمیرفر یڈ م مو ومنٹ کی مر کز ی مشاورتی کو نسل آزاد کشمیر کا اجلاس 5اپر یل کو مرکز ی دفتر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ بھمبر منعقد ہو گا تفصیلات کے مطا بق کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی جنرل سیکر ٹڑ ی محمد شفیق کیا نی نے صحا فیو ں کو تفصیلا ت بنا تے ہو ئے کہا کہ کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کی مر کز ی مشاورتی کو نسل آزادکشمیر کا ایک اہم اجلاس 5اپر یل کو طلب کیا گیا ہے اجلاس 5اپر یل بروز اتوار مر کز ی دفتر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ سما ہنی چو ک بھمبر منعقدہو گا آزاد کشمیر بھر سے تما م مشاورتی کو نسل کے ممبرا ن اجلاس میں اپنی شر کت کویقینی بنا ئیں ۔