بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر اور گردونواح میں جگہ جگہ جوے کے اڈے قائم شریف شہری بھی جوئے میکرز کے جھانسے میں آکر عمر بھر کی کمائی سے محروم جوئے کی بازیوں میں کئی ایک کے مکان، گاڑیاں بھی دائو پر لگانے کا انکشاف پولیس نے چپ سادھ لی عوامی اور شہری حلقوں کا اظہار تشویش تفصیلات کے مطابق بھمبر اور گرد و نواح میں جگہ جگہ جوئے کے اڈے کھل گئے جہاں پر تاش ، لڈو ، شطرنج سمیت دیگر گیموں کے ذریعے روزانہ ہزاروں روپے کا جوا کھیلا جا رہا ہے جہاں پر درجنوں شریف شہری بھی جوا میکرز کی طرف سے سہانے سپنے دکھانے پر لاکھوں روپے سے محروم ہو چکے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جوئے کے کاروبار کے کئی معزز بھی سرپرست ہیں شنید ہے کہ جوئے کی آڑ میں چلنے والی بازیوں میں کئی ایک شہری اپنے قیمتی رہائشی مکان اور قیمتی گاڑیاں بھی جوئے کی نذر کر چکے ہیں اور جوئے کا کاروبار بھمبر پولیس کی خاموشی سے دن بدن پھلتا اور پھولتا جا رہا ہے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی بھمبر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حلقہ برنالہ مثبت سیاسی ماحول علاقے میں برادری ازم کے خاتمے مساوات اور رواداری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے برنالہ میں گذشتہ کئی سالوں سے چھائی احساس محرومی کی دھند کو اب صاف کرینگے برنالہ کے عوام میرا ساتھ دیں انشاء اللہ ان کی عزت نفس بحال کرنے اور علاقے میں نفرتوں کو ختم کر کے محبت کا پیغام عام کرونگا ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ عبدالمالک اعوان نے کڈہالہ، ابووالہ اور حاجی پورہ میں مختلف عوامی وفود کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن برنالہ میں مثبت سوچ کے ساتھ تبدیلی چاہتے ہیں برنالہ کی تمام برادریاں میرے لئے قابل احترام ہیں میں کسی ایک برادری یا قبیلے کی نمائندگی کیلئے سیاسی میدان میں نہیں آیا بلکہ میرا عزم برنالہ کے اندر مثبت سیاسی ماحول کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام کو در پیش مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنا علاقہ میں برادری ازم سے پاک مساوات اور رواداری کے ماحول کو فروغ دینا ہے اور برنالہ کے عوام کا احساس محرومی کو ختم کر کے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اب روائتی سیاست سے جان چھڑانا چاہتے ہیں اور معاشرے میں تبدیلی چاہتے ہیں حلقہ برنالہ میں اب تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں برنالہ کے عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر بلا تفریق تعمیر و ترقی کے جال بچھائینگے اداروں میں کرپشن ختم کر کے ایماندار لوگوں کی تعیناتی کرینگے حلقہ کے پہاڑی علاقوں تھب، پتنی، نالی اور یونین کونسل ملوٹ میں بالخصوص پینے کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرینگے عوام کے دیگر بنیادی مسائل بھی ان کی دہلیز پر حل کرنا میری اولین ترجیح ہو گی اس موقع پر متعدد شخصیات نے عبدالمالک اعوان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر پریس کلب بھمبر کے سال 2015-2016 کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین چیف الیکشن کمشنر مقرر پولنگ 10 جنوری کو ہو گی تفصیلات کے مطابق کشمیر پریس کلب بھمبر کے سال 2015-2016کے الیکشن کیلئے سنیر صحافی چوہدری خالد حسین کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے الیکشنشیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 4 جنوری تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائینگے 6 جنوری کو کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 7 جنوری کو کاغذات واپسی 8 جنوری کو امیدوار کی حتمی فہرست جاری ہو گی جبکہ 10 جنوری کو صبح 11 بجے سے لیکر 1 بجے تک پولنگ ہو گی اور دن 2 بجے کامیاب امیدوار کا اعلان کیا جائیگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق صدر بار چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ، ضلعی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری PYO چوہدری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی PPP چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ، چوہدری ظفر محمود ایڈووکیٹ، چوہدری ادریس اسلم ایڈووکیٹ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین ، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم مقدم نے اپنے اپنے الگ تعزیتی پیغام میں حافظ فضل الرحمن ڈار ایڈووکیٹ کے والد محترم کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا صبر و جمیل کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں عید میلاد النبی ۖ پورے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی میلاد کی محفلوں اور جلوسوں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی علماء اکرام ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں جلوس اور پروگرام کو مقررہ وقت کے اندر اندر ختم کیا جائے تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی ۖ کو پورے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرز ا ارشد محمو دجرال کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا اجلاس میں ضلعی آفیسران ، میلاد کمیٹی ، علماء اکرام ، سول سوسائٹی، تاجروں، وکلاء اور صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھمبر کے اندر عید میلاد النبی عظیم الشان طریقے سے منائی جائیگی بازاروں ، گلیوں ، مساجد اور گھروں کو خوبصورت انداز میں سبز جھنڈیوں اور لائٹنگ سے سجایا جائیگا مختلف مساجد کے اندر میلاد کے حوالے سے محفل میلاد منعقد کی جائیں گی جبکہ بارہ ربیع الاول عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد سے شروع ہو گا جو میلاد چوک ، مسلم بازار، میرپور چوک، سماہنی چوک، ہاتھی گیٹ ، لاری اڈہ، سبزی چوک، منہاس چوک سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہو گا جہاں پر ختم شریف کے بعد لنگر تقسیم کیا جائیگا جبکہ راستہ میں مختلف مذہبی تنظیموں کی طرف سے اسٹیج بنائے جائینگے جہاں پر علماء اکرام سیرت النبی پر روشنی ڈالیں گئے جب کہ نعت خوان گلہائے عقیدت پیش کرینگے عید میلاد النبی کے موقع پر مساجد ، جلسوں اور اسٹیج پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائینگے جبکہ اس موقع پر علماء اکرام اور میلاد کمیٹیوں سے اپیل کی گئی کہ وہ میلاد ن کی محفلوں اور جلوسوں کو مقررہ وقت کے اندر اندر اختتام کو یقینی بنائیں۔