بھمبر کی خبریں 29/8/2016

Protest

Protest

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کیخلاف اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر فریڈم فورم کے زیر اہتمام بھمبر میں تاریخ ساز آزادی مارچ شہر بھر میں مکمل شٹر ڈائون درودیوار آزادی کے نعروں سے گونج اٹھے آزادی مارچ میں ہزاروں افراد کی شرکت UNO کے دفتر تک مارچ اقوام متحدہ اور بھارتی حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سمیت اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں عالمی برادری اور حکومت پاکستان نے بھارتی مظالم کا نوٹس نہ لیا تو کنٹرول لائن توڑنے سے دریغ نہیں کرینگے آزادی مارچ کے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق کشمیر فریڈم فورم بھمبر کی دی گئی کال پر آزادی مارچ کے موقع پر بھمبر میں مکمل شٹر ڈائون کیا گیا اس دوران شہر کے تمام بازار مکمل طور پر بند ہو گئے شہر کی تاجر برادری ، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان و کارکنان،شہری ، سول سوسائٹی، سکول و کالجز کے طلبائ، وکلاء اور کسانوں سمیت ہر مکتب فکر کے لوگ جلوسوں کی شکل میں احاطہ پرانی کچہری پہنچ گئے جہاں پر آزادی مارچ ایک بڑے جلسہ عام کی صورت اختیار کر گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر فریڈم فورم بھمبر کے صدر انجینئر خالد پرویز بٹ ، جنرل سیکرٹری محمد علی اختر، نائب صدر ابو شعیب نے کہا کہ آج بھمبر کی عوام نے فریڈم فورم کی کال پر تاریخ ساز اجتماع کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھمبر کے عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیری نوجوانوں کو معذور کر رہے ہیں پلیٹ گن کے بعد اب اوپل شیل کا بے دریغ استعمال کر کے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے بھارتی افواج کے مظالم اب کشمیریوں کو کسی صورت اپنی جدوجہد سے نہیں روک سکتے انشاء اللہ کشمیری کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی بھارتی مظالم پر خاموشی مجرمانہ ہے عالمی برادری او ر اقوام متحدہ بھارتی مظالم پر آواز اٹھانے کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں لیکن اب بھارت بھی یہ جان لے کہ کشمیری قوم جاگ چکی انشاء اللہ بھارت سے آزادی لیکر رہیں گے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ، اقوام متحدہ اور پاکستان نے اگر مقبوضہ کشمیر میںبھارتی افواج کے مظالم کا نوٹس نہ لیا تو پھر کشمیری کنٹرول لائن توڑنے سے گریزاں نہیں کرینگے آزادی مارچ سے چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر عبدالشکور راجہ، راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، راجہ آفتاب عظیم، حاجی محمد عبداللہ، راجہ نعیم گل، ذیشان مجاہد، مولانا ابرار نذیر، توصیف جرال ایڈووکیٹ، شکیل انجم ساون ، ماسٹر محمد اکرم پپو جٹ اور چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیادریں اثناء شرکاء آزادی مارچ نے شہر کے مختلف حصوں کا چکر لگایا اور بعد ازاں اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے باہر جا کر بھارت اور اقوام متحدہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور اس موقع پر اقوام متحدہ کے مبصر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Protest

Protest

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے کسی بھی شخص سے کوئی زیادتی ہو تو بلا خوف و خطرپولیس اسٹیشن میں اپنی رپورٹ درج کرائے صحافی معاشرے کے کان اور آنکھیں ہیں صحافی جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں انشاء اللہ بھر پور کارروائی عمل میں لائینگے بھمبر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن شروع کر رکھا ہے جرائم پیشہ افراد کو بھمبر کا امن و سکون تباہ نہیں کرنے دینگے ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی بھمبر سردار الیاس خان نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر پر امن لوگوں کا شہر ہے پر امن شہر میں کسی بھی منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائیگا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائینگے گذشتہ دنوں ایک خصوصی اپریشن کے دوران کئی معاشرے کے ناسور جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجے ہیں اور منشیات کی بھاری کھیپ سمیت چوری کا سامان برآمد کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام سخت کر دیا گیا ہے اور وہاں پر تعینات اہلکاران سے ہر ماہ کارکردگی رپورٹ لونگا انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے کے کان اور آنکھیں ہیں وہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں انشاء اللہ میرٹ پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرینگے اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر راجہ ندیم عارف، ڈی ایس پی لیگل راجہ اشفاق احمد، ڈی ایس پی سٹی چوہدری محمد امین اور ایس ایچ او سٹی تھانہ پولیس مرزا شبیر احمد جرال بھی موجود تھے۔

Protest

Protest