بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر مستقبل تحریک انصاف کا ہے 18 اپریل کو کراچی میں تحریک انصاف تاریخ ساز جلسہ کر کے کراچی کو دہشت اور خوف کے ماحول سے باہر نکالین گے پورے ملک سے قدر آور سیاسی و سماجی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سٹی بھمبر صدر راجہ حامد ناصر نے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پورے ملک میں بڑی اورکامیابی کے بعد کراچی سے تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کرے گی تحریک انصاف نے این اے 246 میں بھر پور الیکشن مہم چلا کر کراچی کے اندر تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے کراچی سے دہشت اور ماحول کو ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف میدان عمل میں آئی ہے گذشتہ روز عمران خان کی قیادت میں کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ این اے 246 کے عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا تبدیلی کا پیغام پورے ملک کے اندر گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے ملک بھر سے قد آور سیاسی و سماجی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں جس سے جماعت مزید مضبوط، متحرک اور فعال ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام بار بار اقتدار میں آنے والوں سے تنگ آ چکے ہیں حکمرانوں کی لوٹ مار کرپشن، اقربا پروری اور گٹھ جوڑ سے اگتا چکے ہیں آئندہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں آئندہ مستقبل صرف اور صرف تحریک انصاف کا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر شہر میں کم عمر ڈرائیوروں کی بھر مار آئے روز حادثات معمول بن گیا ٹریفک پولیس نے آنکھیں بند لر لی تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں کم عمر ڈرائیوروں کی بھر مار موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بنتا جا رہا ہے دن بھر اور خاص طور پر سکول ٹائم پر اکثریت کم عمر ڈرائیور موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلا رہے ہیں جن کی غلط ڈرائیوانگ اور غلط پارکنگ سے شہر کے اندر ٹریفک بھی اکثر جام رہتی ہے جبکہ دوسری طرف ٹریفک پولیس نے آنکھیں بند کر رہی ہیں کم عمر ڈرائویروں کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لا ئی جاتی ہے جس سے کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور دن بدن کم عمر ڈرائیوروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے بھمبر کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر، ایس ایس پی بھمبر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر میں دن بدن کم عمر ڈرائیوانگ کے بڑھتے ہوئے رحجان کی روک تھام کیلئے عملی اقدمات اٹھائیں جائیں اور کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف بھر پور مہم چلائی جائے تا کہ لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آزاد کشمیر کے اندر غیر ریاستی جماعتوں کی آمد کے بڑھتے رحجان سے تحریک آزادی کشمیر اور قومی ریاستی تشخص کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ضمنی الیکشن میں ریاستی جماعتوں کی اہمیت کا احساس ہوا ہے آزاد کشمیر کے سیاستدان وقت ضائع کیے بغیر ریاستی جماعتوں میں شامل ہو کر تحریک آزادی اور ریاستی تشخص اور وقار کو بچائیں ان خیالات کا اظہار مسلم یوتھ بورڈ کے مرکزی وائس چیئرمین راجہ شاہد رضا نے کیا انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی جماعتوں کے قائدین اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کیلئے پاکستان میں گٹھ جوڑ کر تے ہیں جبکہ کشمیری لیڈر شپ کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے میرپور کے ضمنی الیکشن میاں نواز شریف نے اپنا اقتدار بچانے کیلئے زرداری کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے آزاد کشمیر کی نون لیگ کو قربانی کا بکرا بنایا نواز شریف اور زرداری کے فیصلے نے آزاد کشمیر کی سیاست پر بڑے گہرے اثرات مرتب کئے ہیں جس سے کشمیری لیڈر شپ کا احساس محرومی مزید بڑھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ میرپور کے ضمنی الیکشن کے بعد کشمیری لیڈر شپ کو ریاستی اور غیر ریاستی جماعتوں کا فرق سمجھ آیا ہے ریاستی جماعتوں کی اہمیت کا احساس پیدا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے کہ آزاد کشمیر کے سیاستدان ریاستی جماعتوں میں واپس آ جائیں تا کہ تحریک آزادی کشمیر اور ریاستی تشخص کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے بھٹو شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی آن، شان، عزت ، ہر دلعزیزی بھٹو شہید اور محترمہ شہید کی وجہ سے ہیں بھٹو شہید کی خدمات رہتی دنیا تک قائم رہیں گی انہوں نے پاکستان کو اعلیٰ خدمات و اوصاف کی بنیاد پر با وقار بنایا انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر اور محترمہ شہید نے ملک کو میزائل قوت بنا کر محفوظ کر دیا بھٹو شہید نے کہا تھا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جہاں صرف ہوس زدہ لوگ ہی اقتدار میں رہ سکتے ہیں نیک نیت لوگوں کی صلاحیتیوں کو بری طرح کچل کے رکھ دیا جاتا ہے بھٹو شہید نے اپنی زندگی عوام کی خدمات کیلئے وقف کی انہوں نے کہا کہ خود دار لوگ خوشامد اور منافقت کے فن سے واقف نہیں ہوتے نا آشنا ہوتے ہیں دل کی بات زبان پر لے آتے ہیں ہمارے ملک میں لائق لوگوں کو پیچھے اور نالائق لوگوں کو آگے لایا جاتا ہے بھٹو شہید نے اپنی سیاسی زندگی میں اس کے بر عکس عام آدمی کو اپنے حقوق پیش کرنے کیلئے زبان دی حقوق سے محروم لوگوں کو نمائندگی دی ان کی زبان اور جان بن گئے حق اور سچ کی خاطر شہید ہو گئے مگر سامراجی قوتوں، فاشٹ قوتوں اور ڈکٹیروں سے کمپرامائز نہ کیا آج بھی پیپلز پارٹی نے اگر ملک کی قیادت کرنی ہو گی تو پھر بھٹو شہید اور محترمہ شہید کے منشور، پروگرام اور افکار کو آگے بڑھا کر ان پر عمل کرنا ہو گا حقوق سے محروم لوگوں کو ان کے حقوق دینے ہونگے بھٹو شہید نے جان قربان کر کے ملک اور پارٹی کے نام کو پوری دنیا میں سر بلند کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Speech
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر کے نو احی گا ئو ں بڑ ھنگ کا نو جو ان طا لبعلم بر سا لی کے قریب سڑ ک کے کنا رے کھڑ ی ٹر یکٹر ٹرالی کے ساتھ ٹکرا نے کے با عث زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم تو ڑ گیا مر حو م کو اس کے آبا ئی گا ئو ں بڑ ھنگ میں سینکڑوں سو گو ارو ں کی مو جود گی میںسپر د خا ک کر دیا گیا واقع کی اطلا ع ملتے ہی فضا سوگو ار ہو گی تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کے نو احی گا ئو ں بڑ ھنگ کے رہا ئشی را جہ شمس کا 21سا لہ جو ان بیٹا عثما ن شمس گز شتہ را ت 8بجے کے قر یب کسی کا م کی غر ض سے بر سا لی کی طرف جا رہا تھا کہ مین رو ڈ پر واقع پو لٹر ی فا رم پر سڑ ک کے کنا رے کھڑ ی ٹر یکٹر ٹرا لی جو کہ فیڈ کی بو ریاں ان لوڈ کر رہی تھی سے ٹکر انے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فو ری طور پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتا ل پہنچا یا گیا مگر وہ جا نبر نہ ہو سکا اور اپنے خا لق حقیقی سے جا ملا یا د رہے کہ کچھ عرصہ قبل مر حو م کا ایک اور جو اں سا لہ بھا ئی بھی ٹر یفک حا دثہ میں جا ں بحق ہو گیا تھا نو جو ان کی حا دثا تی مو ت کی خبر ملتے ہی علاقہ کی فضا سو گو ار ہو گی مر حو م کو نما زجنازہ کے بعد ان کے آبا ئی گا ئو ں بڑ ھنگ میں سپر د خا ک کر دیا گیا نما زجنا زہ میں سیا سی وسما جی را ہنما ،صحا فیو ں ،وکلا ،تا جرو ں ،سر کا ری ملا زمین ،عوام علا قہ اور عز یز اقا ر ب کی کثیر تعدا د نے شر کت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) سیاست میں منفی رحجانات بہت بڑھ گئے ہیں سیاست برادری اور علاقائیت کا شکار ہو چکی ہے بھمبر ضلع بننے کے بعد ہمیں تعلیم اور ملازمتوںمیں پیچھے کر دیا گیا، ہماری پوری کوشش کے باوجود وزیر اعظم آزادکشمیر کی بھمبر پر خاص مہربانی کی وجہ سے بھمبر میں اعلیٰ تعلیم کاکوئی ادارہ نہیں آ سکا، یہاں بقائی میڈیکل کالج آ رہا تھا وزیر اعظم نے نہیں آنے دیا اورہماری لیڈر شپ کی کوتا ہی بھی ہے ، سرکاری تعلیمی ادارے اپنی افادیت کھو چکے ہیں بہت جلد ان کو پرائیویٹ شعبہ میں منتقل کرنا پڑے گا، بھمبر کے مسائل سے غافل نہیں ہوں،اسمبلی کا ریکارڈ دیکھ لیں میں نے بھمبر کا حق ہمیشہ ادا کیا ہے آپ کے نمائندہ نے ہمیشہ اچھی تجاویز اسمبلی میں پیش کی ہیں آج سیاست میں کوتا ہ قد لوگ آ گئے ہیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے بھی چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہئیے بھمبر پبلک ہائی سکول کے لئے ایک لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ نون چوہدری طارق فاروق نے بھمبر پبلک ہائی سکول کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مجھے دلی اطمینان ہوا ہے بچے محفوظ ہاتھوں میں ہیں والدین کے لئے اچھی بات ہے ، بہترین بلڈنگ اور ٹیچنگ سٹاف ہے طالب علم کو جو مخصوص فضا چاہئیے ہوتی ہے بچوں کے لئے جو خاص تعلیمی ماحول درکار ہوتا ہے وہ ماحول یہاں موجود ہے والدین اور سکول میں گہرا تعلق ہونا چاہئیے جب والدین بچوں کو سکول بھیجتے ہیں تو ان کا سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ پر اعتماد ہوتا ہے والدین کو سکول میں جا کر بچوں کے متعلق معلومات حاصل کرنی چاہئیے ، کونسلینگ کے ذریعے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے تا کہ اساتذہ اور والدین میں رابطہ رہے اگر ماہانہ نہیں تو کم سے کم تین ماہ میں یہ کونسلنگ ضروری ہے والدین کو بچوں کے سامنے بہت سی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جو والدین ان باتوں پر عمل کریں گے ان کا بچہ ان کا نام روشن کرے گا ، بھمبر نے تعلیمی میدان میں بہت خدمات انجام دی ہیں ہم نصابی سرگرمیوں بچوں میں اعتماد پیدا کرتی ہیں جن بچوں نے یہاں پرفارم کیا ان کا اعتماد بہت اچھا تھا حمد اور نعت میں موسیقی کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئیے اور یہ بات ابھی سے بچوں کو بتانا چاہئیے، الیکٹرونک میڈیا نے سارا ماحول خراب کیا ہے ہمیں مختلف زبانوں میں تفریق کرنی آنی چاہئیے پہاڑی اور کشمیری زبان میں بہت فرق ہے ،تقریر ایک اچھی کاوش تھی میری تجویز ہے کہ اساتذہ کے درمیان بھی مقابلہ ہونا چاہئیے بولنا ایک مشکل کام ہے انہوں نے کہا کہ تقریر کے موضوع پر فری لیکچر دے سکتا ہوں ، آزاد کشمیر کی سیاست پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس حکمران کو اللہ نے ڈھیل دے رکھی ہو اس کی اصلاح نہیں ہو سکتی ہے اس لئے بعض حکمرانوں کی جورسیاں اللہ نے ڈھیلی چھوڑ رکھی ہیں جن کی نیت میں کھو ٹ ہے اللہ کی ذات بہتر جانتی ہے کہ ان کی رسیاں کب کھینچ لینی ہیں اللہ ہمیں ایسی پکڑ سے بچائے حکومت نئے ادارے بنانا چاہتی ہے بلڈنگز بن گئی ہیں ٹیچر ز ہیں لیکن بچے کوئی نہیں ہیں کنسالیڈیشن نام کی کوئی چیز یہاں موجود نہیں ہے بھمبر کی مستقبل کی ضروریات سے آگاہ ہوںمجھے الخیر یونیورسٹی والوں نے سیاسیات کے طلبا کو لیکچر دینے کاکہا انہوں نے جو مقابلے کروائے وہ خوش آئند ہیں بھمبر کیintelligentia سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں مکالمہ کی ضرورت ہے پرائیویٹ اداروں کے سربراہان ، ماہرین تعلیم اور والدین کو اس میں شامل کریں افتخار عظیمی ، چوہدری عتیق الرحمن پرنسپل لرنرز کالج اور پروفیسر اصغر شاد مل کر اس مکالمہ کا اہتمام کریں پرائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری اداروں سے اس لئے آگے جارہے ہیں کہ سرکاری سکولوں میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ، میں ماضی پرست نہیں ہوں لیکن آج کا پائیلٹ ہائی سکول اور ڈگری کالج ماضی کے کالج سے بہت پیچھے چلے گئے ہیں انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے اور پرفارمنس دینے والے بچوں کے لئے 50ہزار اور ادارہ کے لئے الگ سے50ہزار روپے کے عطیہ کا اعلان کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر پبلک ہائی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے بحیثیت مہمان خصوصی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں احمدفراز عائشہ سہیل کلاس ہشتم، قمر سبحانی کلاس ہفتم، اویس حمید آمنہ سہیل کلاس ششم، قانتہ دلدار ناصر جاوید کلاس پنجم ،ہاجرہ نصیر سالک عظیمی کلاس فورعلی سہیل اسما بی بی کلاس تھری ،کاشف زاہد عمر نوید،ایمن فرید کلاس ٹو، محمد ایان اور عائلہ اشرف نے کلاس ون میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔میمونہ جمیل عمر سہیل کلاس ہشتم، احمد شیراز عائشہ رسول کلاس ہفتم، سماویہ کلاس ششم، سیماب اشتیاق شرجیل محسن کلاس فائیو، عبداللہ خاور نایاب زمان کلاس فور، فہیم اقبال وردہ اقبال کلاس تھری، فریال ثاقب عبداللہ خالد کلاس ٹو، حماد جاوید اورعائشہ رانی نے کلاس ون میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی جب کہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں سارہ خالد آمنہ عارف کلاس ہشتم، طلحہ آفتاب طیب جاوید فیصل اشرف کلاس سیون، پری وش عظیمی عمر خادم کلاس سکس،کومل ذوالفقار قیس فرید کلاس فائیو، ملائیکہ اکرم مصباح فریاد ارسلان نصیرکلاس فور،نثار ندیم ارفا اشتیاق کلاس تھری، سروش جاوید کلاس ٹو، ریحان عابد اور ماہ نور ثاقب کلاس ون شامل تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) سا بق صدر ریا ست را جہ ذوالقر نین خا ن ،سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انوا ر الحق ،ممبر کشمیر کو نسل را جہ با بر علی ذوالقر نین ،سا بق ممبران ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد یو سف درا ئیاں ،چوہدر ی فضل علی،را جہ لیا قت علی پو ٹھی نے اپنے الگ الگ تعز یتی بیا ن میں سگمہ میں شہید ہو نے وا لے کا نسٹیبل غلا م مصطفی اور را جہ شمس آف بڑ ھنگ کے جو اں سا لہ بیٹے عثما ن شمس کی وفا ت پر گہرے دکھ وغم کا اظہا ر کر تے ہو ئے مر حو مین کے بلند در جا ت کے لئے دعا ئے مغفر ت اورورثا ء کے لئے دعا ئے صبرو جمیل کی ہے ۔