بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے سیون بھمبر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے کہا کہ مجید حکومت نے جان بوجھ کر 4 سال بھمبر کا استحصال کیا اب حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے سرکاری ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر سے فارغ کرنا حکومتی انتقامی کارروائی کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ بھمبر میں پیپلز پارٹی دن بدن اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں سرکاری ملازمین کو تبادلوں کے نام پر ڈرایا دھمکایا اور بلیک میل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے انتقامی کارروائیاں بند نہ کیں تو پھر اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہوں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری کا تبادلہ واپس نہ ہوا تو پھر بھمبر میں دما دم مست قلند ر ہو گا انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقہ کے عوام اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا خوب جانتا ہوں کسی کو انتقامی کارروائی کی اجازت ہر گز نہ دونگا سرکاری ملازم کسی خوف و خطرے کے بغیر اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری سے ادا کریں انہوں نے کہا کہ حکومت جتنی مرضی انتقامی کارروائیاں کر لے حلقہ بھمبر میں ان کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہو سکتا حلقہ بھمبر کے عوام نے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا انشاء اللہ اب حقیقی معنوں میں تبدیلی آئیگی۔ ………………………….. …………………………..
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر اٹلی کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر محمد امتیاز چوہدری نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے پاکستان کی سلامتی اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے بھر پور کردار ادا کیا موصوف کی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا انکے لازوال کردار پر پاکستانی اور کشمیری قوم کو فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل قوم کے عظیم بے باک، جرات مند اور بہادر لیڈر تھے انکی اچانک وفات سے قوم ایک عظیم مرد مجاد سے مرحوم ہو گئی ہے ان کے اچانک جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ صدیوں پورا نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ حمیدگل پاکستانی اور کشمیری قوم کیلئے لازوال کردار ادا کیا موصوف نے پاکستان کی سلامتی ، جہاد افغانستان اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے بھر پور رکردار ادا کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے خاص طور ر نوجوان نسل کے اندر ملک و قوم کے دفاع کیلئے جو جوش جذبہ اور مر مٹنے کا عزم بیدار کیا وہ لائق تحسین ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پوری پاکستانی اور کشمیری قوم کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ ………………………….. …………………………..
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق امیدواراسمبلی اور نو منتخب امیر جماعت اسلامی بھمبر نے بھمبر سٹی کی نئی تنظیم سازی شروع کر دی ہے چوہدری محمد علی اختر نے بھمبر شہر کو مختلف وارڈ میں تقسیم کر کے ارکان کی ذمہ داریاں لگا دی ہیںو ارڈ نمبر 1 کیلئے مرزا خالد محمود کو امیر مقرر کیا ہے وارڈ نمبر 2 میں ذیشان مجاہد کو امیر کی ذمہ داری سونپی ہے وارڈ نمبر 3 میں حافظ الیاس وارڈ نمبر 4 میں سجاد مرزا کو امیر مقرر کیا ہے سیرلہ میں خالد محمود ، موہڑہ مکہال میں چوہدری عثمان اور بھمبر رجانی میں انسپکٹر ریٹائرڈ چوہدری غلام رسول کو امیر مقرر کیا ہے تمام وارڈز کے امراء نے اپنی وارڈ میں میٹنگ کا انعقاد شروع کر دیا ہے وارڈ نمبر 1 میں مرزا خالد محمود نے کارکنان جماعت اسلامی کی میٹنگ منعقد کی جس میں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد علی اختر مہمان خصوصی تھے انہوں نے کارکنان جماعت اسلامی کو بھمبر شہر میں متحرک کردار ادا کرنے کیلئے کہا ہے محمد علی اختر کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ ریاستی الیکشن میں جماعت اسلامی بھر پور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی جماعت اسلامی ریاستی وسائل کو چوروں اور ڈاکوئوں کے حوالے نہیں کرنے دے گی جماعت اسلامی پورے آزادکشمیر میں ایماندار اور دیانتدار لوگوں کو منتخب کرنے کیلئے عوام کے سامنے پیش کرے گی سابق امیدوار اسمبلی محمد علی اختر نے کہا کہ عوام کو ظالموں اور نوکریاں فروخت کرنے والے بد دیانتوں کے شکنجے سے نجات دلائے گی اسی طرح وارڈ نمبر 4 میں ممبران جماعت اسلامی کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی امیر جماعت اسلامی نے ممبران و ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے ممبران عوام کے ساتھ اپنے رابطے بڑھائیں عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں عوام کو جماعت اسلامی کے پیلٹ فارم پر منظم کر کے صالح قیادت فراہم کریں چوہدری محمد علی اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی ہی مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی پشتنی بان ہے سیرلہ جماعت اسلامی کے امیر مرزا خالد محمود سے ملاقات کی اور سیرلہ میں جماعت اسلامی کو منظم اور متحرک کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا وارڈ نمبر 2 اور 3 کے کارکنان و ممبران و ارکان کی میٹنگ کا شیڈول ذیشان مجاہد اور حافظ الیاس نے طے کیا محمد علی اختر نے کہا کہ حلقہ نمبر 7 کے عوام کو ظالموں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائیگا عوام علاقہ کیساتھ ہونیوالے ظلم اور زیادتیوں کے ازالہ کیلئے پوری جدوجہد کی جائیگی ہر مظلوم کا ساتھ دینگے اور ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے۔ ………………………….. …………………………..
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ برقیات بھمبر کی بد انتظامی کا خمیازہ عوام علاقہ بھگت رہے ہیں بھمبر میں بجلی کے آنے اور جانے کا کوئی شیڈول نہیں ہے بجلی کی بے تحاشہ لوڈشیڈنگ نے بھمبر کے لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سٹی بھمبر کے صدر چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کی انتظامیہ فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کرے انہوں نے کہا کہ طالب علم بری طرح متاثر ہو رہے ہیں طلبہ کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے اور اس کا نقصان کوئی بھی پورا نہیں کر سکے گا بھمبر کے عوام ریونیو جمع کرانے میں سب سے آگے ہیں اور بجلی ان کو دیکھنے کیلئے بھی نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کے افسران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کی پریشانیوں میں اضافہ نہ کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کے کرتا درتہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں بصورت دیگر بھمبر کے عوام احتجاج پر مجبور ہونگے ۔ ………………………….. …………………………..
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مرزا انعام الحق، مرزا خالد محمود، ڈاکٹر ارشد، بشارت بٹ، الطاف طافو، چوہدری معشوق اور چوہدری سونی نے چوہدری محمد علی اختر کو بھمبر سٹی امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد علی اختر امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرینگے انہوں نے کہا کہ سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد علی اختر مظلوم اور غریب لوگوں کی آواز بنیں گے۔