بھمبر کی خبریں 21/4/2015

 Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور تعلیمی اور کھیلوں کے میدان میں انقلاب بر پا کر دیا ہے آزاد کشمیر میں 3 میڈیکل کا لجز، ویمن یونیورسٹی، حو یلی ایکسپریس حکومت کے بڑ ے کا رنا مے ہیں نو جو انو ں میں کھیل کے مید ان میں مقا بلے کا رجحا ن جہا ں فرو غ پا تا ہے وہا ں انہیں اپنی صلا حیتیں نکھارنے کے بیشتر مواقع میسر آتے ہیں حکو مت آزاد کشمیر نے سپو رٹس اسٹیڈ یم تعمیر کر نے کی منصو بے عمل پیرا ہے تا کہ نو جو ان کھلا ڑی بہتر انداز میں سپو رٹس کی سہو لتو ں سے استعفادہ حا صل کر ے ان خیا لا ت کا اظہا ر محکمہ سپو رٹس یو تھ اینڈ کلچر کے زیر اہتما م سپو رٹس کمپلیکس بھمبر میں یو تھ فیسٹیو ل کی افتتا حی تقر یب سے وزیر ما ل چو ہدر ی علی شا ن سو نی نے شا ئقین اور کھلا ڑیو ں سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ بھمبر کے علا وہ سما ہنی اور بر نا لہ میں بھی سپو رٹس اسٹیڈ یم کی تعمیر جلد ممکن ہو گی تا کہ قومی اور علاقا ئی سطح پر کھیلو ں کو فروغ دینے میں مدد ملے اور نو جو ان صحت مندا نہ سر گر میا ں جا ری رکھتے ہو ئے ملک وقوم کا نا م کھیل کے مید ان میں رو شن کر سکیں انہو ں نے محکمہ سپو رٹس کی کا وشو ں کو سرا ہتے ہو ئے صحت مندا نہ سر گر میو ں کو خو ش آئند قرا ر دیا اس موقع پر ڈی جی سپو رٹس چو ہدری امتیاز احمد نو ر نے کہا کہ نو جو انو ں کو کھیل کے مید ان میں کا ر کر دگی دکھا نے اور صلا حیتوں کو اجا گر کر نے کا موقع مہیا کر نے کے سلسلے میں سپو رٹس فیسٹیو ل کا آغازکر تے نو جو انو ں کے اندر قوت بر داشت اور ان کے اندر ڈسپلن کی پا بند ی کر نے کے لئے کھیل کے مید ان میں اکٹھا کیا گیا اور تما م اضلا ع میں سپو رٹس کے سلسلہ بھمبر سے آغاز کیا جا رہا ہے اور اس میں مختلف گیمز کو بھمبر کی نا مو ر کھیل سے وا بستہ شخصیا ت سے منسو ب کیا جا رہا ہے اس حو الے سے مختلف گیمز کو را جہ خو رشید ملک اعظم ،سید مظہر گیلانی ،مرزا عبدالحق ۔عبدا لغفو ر بو کن مر حو م کے نا مو ں سے منسو ب کیا گیا جبکہ خا دم مسیح اور ملک محمد با ز کی کھیلو ں کے کی جا نے وا لی کاوشو ں کا سرا ہا گیا افتتا حی تقر یب سے ڈسٹر کٹ سپو رٹس آفیسر کما ل سبحا نی نے بھمبر کے کھلا ڑیو ں کی گز شتہ سا لو ں کی کا رکر دگی سے آگا ہ کر تے ہو ئے سپو رٹس سٹیڈ یم میں مز ید سہو لیا ت کی فرا ہمی کی طرف تو جہ دلا ئی یو تھ فیسٹیو ل سپو رٹس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال ،ایس ایس پی چو ہدر ی منیر احمد ،چیف آفسرضلع کو نسلذوالفقار چاڑ ،افسر ما ل انعا م با ری ،تحصیلد ار بھمبر شہزاد نسیم عبا سی ، ایم ایس ڈا کٹر اقبا ل حسین ،نا ئب تحصیلد ار را جہ نثا ر احمد ،پی ڈی ایس پی را جہ اشفاق احمد خان سمیت شائقین کی بڑ ی تعد اد نے شر کت کی مہما ن خصوصی وزیر ما ل چو ہد ری علی شا ن سو نی نے افتتا حی تقر یب میں نقاب کشا ئی کی تقر یب میں سکو ل بینڈ نے اپنے فن کا مظا ہر ہ کیا جبکہ سکو ل کے را ئفل دستے سے مہما ن خصوصی کو سلا می پیش کی فضا میں غبا رے بلند کئے گئے قومی پرچم اور مختلف رنگو ں کے جھنڈو ں سے اسٹیڈ یم کو سجا دیا گیا اس موقع پر شا ئقین کی تفر یحی ،میو زیکل پرو گرا م جبکہ کبڈ ی کا میچ بھی کھیلا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) سما ہنی جلسہ عام کے انتظا ما ت مکمل بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی آج سما ہنی میں جلسہ عا م سے خطا ب کر ینگے پو نا کے مقا م پر سب سے بڑ ااستقبا ل کیا جا ئیگا پو نا شہر کو قد آور پو ٹر یٹ ،بینرز اور پی ٹی آئی کے جھنڈو ں سے سجا دیا گیا تفصیلا ت کے مطا بق آج بیر سٹر سلطا ن محمو دچو ہدر ی سما ہنی میں جلسہ عا م سے خطا ب کر ینگے جس کی تیا ریا ں مکمل کر لی گئیں ہیں میر پور سے لیکر سما ہنی تک استقبا لیہ پو ٹر یٹ اورقد آور بینرز لگا ئے گئے ہیں بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہد ری کی سما ہنی آمد کے موقع پر ان کا سب سے بڑا استقبا ل ان کے دست را ست چو ہدری اصغر گھوٹا ں ،چو ہدر ی محمد علی اور سابق چیئر مین چو ہدر یعبدا لقیو م کر ینگے گے پو نا با زا ر کو رنگ برنگی جھنڈیو ں ،پو ٹر یٹ ،پی ٹی آئی کے جھنڈواور استقبا لیہ گیٹ بھی بنا ئیں گے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) سپو رٹس اسٹیڈ یم میں کشمیر گیمز کا آغا زہو گیا جس میں وزیر ما ل چو ہدر ی علی شا ن سو نی مہما ن خصوصی تھے وزارت سپو رٹس کے تعاون سے ہو نے وا لی گیمز سپو رٹس یو تھ اینڈ کلچر کے زیر اہتما م ہو نے وا لی گیمز میںڈی جی سپو رٹس چو ہد ری امتیا ز احمد نو ری نے مختلف گیمز کو نا مو ر شخصیا ت کے نا م سے منسو ب کر تے ہو ئے کہا کہ فٹ با ل ،را جہ خو رشید ،ملک محمد اعظم ،ما ئیکل کے نا م سے ،ہا کی مظہر شاہ ،خا ن ہد ایت اللہ ،خا دم عز یز ،،کر کٹ غفو ر بو کن ،مطیع الحق ،را جہ نثا ر ،اتھلیٹس ملک محمد با ز ،والی با ل عبدا لحق ،ٹیبل ٹینس چو ہدر ی محمد رفیق ،بیڈ منٹن چو ہدر ی محمد اسلم ،میرا تھن ڈپٹی کمشنر نیلم را جہ ثاقب منیر شہید کے نا م سے منسو ب کر کے نو جوان نسل کو با ور کرا یا گیا کہ وہ اپنے محسنو ں کو یا د رکھیں جبکہ ملک محمد با ز کے کھیل کے مید ان میں طو یل عر صہ سے جا ری کھیلو ں کے فرو غ کے لئے خدما ت کو سرا ہا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آزاد کشمیر تحر یک انصا ف کے مر کز ی را ہنما چو ہدر ی اصغر گھو ٹا ں ،سا بق چیئر مین چو ہدری عبدا لقیوم ،چوہدر ی محمد علی نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کہا ہے کہ آج قائد کشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کا پر تبا ک استقبا ل کر ینگے پو نا سے سینکڑو ں مو ٹرسا ئیکلو ں اور گا ڑیو ں پر مشتمل جلو س سما ہنی جلسہ عام میں شر کت کر یگا میر پو ر میں ضمنی الیکشن میں مجا ور ٹو لے کو اپنی او قا ت کا پتہ چل گیا ہے انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن تحر یک انصا ف آزاد کشمیر جلسہ سما ہنی کی سیا ست کا رخ بد ل دے گا سما ہنی جلسہ کے بعد بہت بڑ ی تبد یلی آنے وا لی ہے قائد کشمیر بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدی کا پو نا کے مقا م پر شاند ار استقبا ل کر ینگے اور سینکڑو ں مو ٹر سا ئیکلو ں اور گا ڑیو ں کے جلوس کے ہمرا ہ ان کو جلسہ گا ہ تک پہنچا ئیں گے انہو ں نے کہا کہ پو نا کے باشعور عو ام اپنے آنے وا لے قا ئد ین اور مہما نو ں کا شا ندار استقبا ل کر کے اپنی سیا سی بصیر ت کا ثبوت دینگے انہو ں نے کہا کہ عمرا ن خا ن ملک پا کستا ن اور خطہ آزاد کشمیر کو اندو رنی اور بیرو نی تما م بحرا نو ں سے نکا ل سکتے ہیں تحر یک انصا ف وفا ق کی علا مت جما عت بن چکی ہے بیر سٹرسلطان محمو دچو ہدری نے پا کستا ن تحر یک انصا ف کو کشمیر میں نا قابل تسخیر قوت بنا دیا ہے حلقہ سما ہنی قائد کشمیر کے چا ہنے وا لو ں کا حلقہ ہے انشا اللہ بہت جلد بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہد ری کی قیا دت میں عوا می حکومت قائم ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ایس پی آفس بھمبر میں شعبہ ڈرا ئیو نگ لا ئسنس تحت ضا بطہ لا ئسنس جا ری کر رہا ہے لا ئسنس کی فیس بذ ریعہ چا لا ن بنک میں ادا کی جاتی ہے ری نیو کی فیس بھی بنک میں جمع کرا ئی جا تی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر ایس پی آفس بھمبر میں شعبہ ڈرا ئیو نگ لا ئسنس میں تعینا ت ذمہ دا ر اہلکا ر نے صحا فیو ں سے ایک نشست میں کیا انہو ں نے بتا یا کہ شعبہ ڈرا ئیو نگ لا ئسنس میر ٹ پر کا م کر رہا ہے کو ئی بھی شخص ڈرا ئیو نگ لا ئسنس کے اجرا کی اور ری نیو کی فیس سے مستثنیٰ نہیں ہے اور فیس شیڈو ل کے مطا بق وصو ل کی جا تی ہے ڈرا ئیو نگ لا ئسنس کے حصو ل کے لئے میڈ یکل فٹنس سر ٹیفکیٹ اور ڈرا ئیو نگ ٹیسٹ پا س کر نا لا زمی ہو تا ہے اس کے بعد لا ئسنس جا ری کیا جا تا ہے لا ئسنس کی اجرا ئیگی اور ری نیو کی فیس بذریعہ چا لا ن بینک میں جمع کرو ائی جا تی ہے اور ما ہانہ ریکا رڈ گو شوا رہ مر تب کیا جا تا ہے یہ ریکا رڈ باقا عد ہ در ج ہو تا ہے میڈ یکل ٹیسٹ اور ڈرا ئیو نگ ٹیسٹ پا س کئے بغیر لا ئسئنس جا ری نہیں کیا جا تا اور نہ ہی فیس میں کو ئی رعا یت بر تی جا تی ہے قانو ن سب کے لئے برا بر ہے لا ئسنس کے حصول کے لئے جو لا زمی شرا ئط ہیں ان کے بغیر لا ئسنس کا حصول نہ ممکن ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)عدا لت عا لیہ ہا ئیکو رٹ کے حکم کے مطا بق صدر معلم گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل کس چنا تر عبدا لرو ف بد ستو ر اپنے عہدے پر کا م کر رہے ہیں محکمہ تعلیم سیکر ٹر یٹ مظفرآبا د سے جا ری ہو نیو الے نو ٹیفکیشن کے مطا بق صدر معلم کو معطل نہیں کیا گیا بلکہ انکے خلا ف صرف انکو ائر ی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ انکو ائر ی کر کے اپنی رپو رٹ حکام با لا کو دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر سپورٹس سٹیڈیم میں کشمیر گیمز 2015 کا شاندار افتتاح ہزاروں افراد کی شرکت وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے افتتاح کیا افتتاحی تقریب کے موقع پر کبڈی کا نمائشی میچ کھیلا گیا تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس سٹیڈیم اینڈ یوتھ کلچر آزاد کشمیر کے زیر اہتمام بھمبر سپورٹس سٹیڈیم میں کشمیر گیمز 2015 کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مال چوہدری علی شان سونی تھے جنہوں نے اپنے دست مبارک سے کشمیر گیمز 2015 کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال، ایس ایس پی چوہدری منیر حسین، DG سپورٹس محمد امتیاز ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی، ڈائریکٹر سپورٹس راجہ کلیم اللہ سمیت ضلعی آفیسران ، کھلاڑیوں سمیت شہریوں اور عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کے بینڈ دستے نے قومی ترانے میں سمیت شہریوں اور عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کے بینڈدستے نے قومی ترانے سمیت مختلف دھنوں پر پر فارم کیا اور رائفل دستے نے اسلامی پیش کی جبکہ لوکل میوزک شو بھی ہوا جس میں مقامی نوجوان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا آخر میں کبڈی کا نمائشی میچ کھیلا گیا جو بھمبر کلب نے جیت لیا افتتاحی تقریب سے وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیساتھ ساتھ آزاد کشمیر بھر میں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے آزاد کشمیر کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے سپورٹس اور یوتھ فیسٹیول منعقد کیے جا رہے ہیں سٹیڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں ضلع بھمبر کے اندر بھمبر سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ سماہنی اور برنالہ میں بھی سپورٹس سٹیڈیم بنائے جا رہے ہیں میں نے اپنی وزارت کے دوران برنالہ اور سماہنی کے سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دی تھی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کھیلوں کے میدان میں بھمبر کا ہمیشہ نمایاں مقام رہا ہے اگر بھمبر کے کھلاڑی مقابلوں میں حصہ نہ لیتے تو کھیلوں کا مزا نہیں آتا تقریب سے DG سپورٹس محمد امتیاز ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ کلچر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کشمیر گیمز 2015 کا بھمبر سے آغاز کیا ضلع بھمبر کے اندر صحت مندانہ ، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں سے بھمبر کے نوجوانوں کو ایک نیا حوصلہ اور جذبہ ملے گا کشمیر گیمز 2015 کیلئے تعاون کرنے پر بھمبر کے انتظامی آفیسران کھلاڑیوں نوجوانوں اور شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف برنالہ کے راہنما ملک افتخار طیب اعوان نے کہا کہ ہم انشاء اللہ برنالہ سے انتقامی اور کاروباری سیاست کے خاتمے تک اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے برنالہ کے عوام اور نئی نسل کو ان کے حقوق دلانے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کرینگے برنالہ کے عوام آئندہ الیکشن میں امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ عبدالمالک اعوان کے ہاتھ مضبوط کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈہالہ، امبڑیالہ، ڈونگی اور پنج پیر میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کے روشن اور مضبوط مستقبل کیلئے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور آنے والی نئی نسلوں کو تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے بیدار ی شعور کی اس مہم کو گھر گھر پہنچانا ہو گا انہوں نے کہا کہ امیدوار اسمبلی عبدالمالک اعوان نے سیاست کا آغاز کاروبار سمجھ کر نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر کیا ہے اور ان کا یہ مشن ہے کہ برنالہ سے انتقامی سیاست کا خاتمہ ہو اور حلقہ کی تمام برادریوں کو بلا تفریق عوامی اقتدار میں شریک کیا جائے سرکاری ملازموں کیساتھ انتقامی رویے ختم ہوں اور علاقہ میں پینے کے پانی کے مسائل کے حل بہترین تعلیم کیلئے سکولز و کالجز کے قیام اور صحت کی سہولتوں کیلئے ڈسپنسریوں اور صحت کے مراکز کے قیام کیلئے تحریک کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری مثبت اور پرامن سیاست کی وجہ سے حلقہ کی تمام برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں ہم کاروان عبدالمالک اعوان میں شامل ہونیوالے علاقہ کے معزز بزرگوں ، بھائیوں اور نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائیگا اس موقع پر ملک مشتاق ایڈووکیٹ، وسیم اعوان، ملک سلیمان ، چوہدری ذوالفقار بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ، حریت پسند راہنما مسرت علم بٹ جموں و کشمیرمقبوضہ مسلم لیگ کے سربراہ دوسرے حریت پسند راہنمائوں ، کارکنوں اور دونوں نوجوان شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے سری نگر کے اندر نا مساعد حالات مشکلات اور گولیوں کی گونج گرج میں تحریک آزادی کشمیر کا علم بلند کر رکھا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت ہوش کے ناخن لے اور نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے کا وطیرہ بند کرے بھارت اور بھارتی فوج کی یہ پرانی اور گندی پریکٹس ہے کہ وہ مایوس ہو کر جلائو ، گھیرائو اور قتل و غارت گری کرتے ہیں یہ انسانیت کے حقوق پر ایک زور دار طمانچہ ہے حالات خراب کرنے کی تمام تر ذمہ دار بھارت اور بھارتی فوج کی ہے انہوں نے کہا کہ علی شاہ گیلانی ، مسرت عالم اور دوسری حریت پسند لیڈر شپ کارکنوں اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا سری نگر اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی مظام سے سخت تنگ اور بیزار ہیں بھارتی افواج کیلئے غیرت اور شرم کی بات ہے کہ وہ عورتوں نہتے شہریوں جانوروں بچوں اور بوڑھوں پر گولیاں چلا کر اپنی بزدگی اور مایوسی کو عیاں کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں صورتحال سخت خراب ہے لوگ آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں بھارت ظلم سے ان کی زبانیں بند کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک صدی سے تحریک آزادی کشمیر چل رہی ہے لیکن ہندو مذہب کے پجاری میں نہ مانوں کے مصداق حالات خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں غالب اکثریت مسلمانوں کی ہے بھارت نے بندوں کی طاقت پر 8 لاکھ فوج کے سہارے قبضہ کر رکھا ہے جبکہ اسکے اپنے ملک میں لوگ کروڑوں کے حساب سے بھوکے مر رہے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو آزاد کرے حق خودارادیت کا موقعہ دے یا پھر 1946 کے آئین کے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرے اپنی غربت کو بھی ختم کرے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بھی آزاد کرے اور پاکستان کی معیشت کو بھی پھلنے پھولنے دے بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں معروضی حالات کو تسلیم کرے وگرنہ جنگ ہو گی جو جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کیلئے خطر ناک ہو سکتی ہے مسئلہ کشمیر دو کروڑ کشمیریوں کی بقا کے مسئلہ کا نام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی کی ریاستی قیادت اور حکومت کی طرف سے پیپلز پارٹی ضلع کے نظریاتی کارکنوں اور عہدیداران کو مسلسل نظر انداز کرنے پر پیپلز پارٹی، PYO ، PSF ، لائرز فورم اور ٹریڈ ونگ ضلع کے عہدیداران نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کیلئے صلاح مشورے شرو کر دئیے تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی اور ریاستی قیادت اور حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے ضلع بھمبر کے اندر پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں اور عہدیداران کو مسلسل نظر انداز کرنے پر پیپلز پارٹی ضلع بھمبر کی ضلعی تنظیم، تحصیل برنالہ، سماہنی اور بھمبر کی تنظیموں ، سٹی کی تنظیم کے عہدیداران نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کیلئے صلاح و مشورے شروع کر دئیے ہیں پیپلز پارٹی، PYO ، PSF لائرز فورم اور ٹریڈ ونگ کے عہدیداران نے 13 اپریل کو پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت محترمہ فریال تالپور سے ملاقات کے بعد ہوئے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے آپس میں صلاح مشورے شرو ع کر دئیے ہیں عہدیداران نے موقف اختیار کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی حکومت نے برسر اقتدار آ کر ضلع بھمبر میں پیپلز پارٹی کے نظریاتی مخلص کارکنوں اور عہدیداران کو مسلسل نظر انداز کیا ہے کئی اضلاع میں عہدیداران کو حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کیا گیا لیکن بھمبر میں ایسا نہ ہوا ضلع بھمبر اور تحصیلوں کے عہدیداران نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے کہ ہمیں حکومت میں ایڈجسٹ کیا جائے اگر ایڈجسٹ نہ کیا گیا تو تمام بیک وقت اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائینگے اور اپنے استعفیٰ مرکزی قیادت کو ارسال کر دینگے۔