بھمبر کی خبریں 20/4/2015

 Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزاد خطے کے اندر تعمیر و ترقی کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی تین سالہ کارکردگی گذشتہ 60 سالوں کی کارکردگی سے بہتر ہے PYO اور PSF ضلع بھمبر وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی راہنما و ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر عمر ریاض ساگر ضلعی صدر PSF بشارت رضا نے PYO اور PSF ضلع بھمبر کے کارکنان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ فریال تالپور نے پیپلز پارٹی ، PYO اور PSF کے عہدیداران سے ملاقاتیں اور مشاورت کر کے اچھا اقدام اٹھایا ہے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے مشاورت کر کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کارکنوں کی مشاورت سے جو فیصلے ہونگے ان سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط و فعال اور متحرک ہو گی انہوں نے کہا کہ جلد ضلع بھمبر میں پیپلز پارٹی کا ورکر کنونشن بھی ہو گااجلاس میں PYO اور PSF ضلع کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) 22 اپریل کو سماہنی میں تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہو گا بھمبر سے تحریک انصاف کے کارکنان سماہنی جلسہ میں بھر پور شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے راہنما چوہدری محمد حنیف آف پیر کانجی نے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے آزاد کشمیر بھر سے قد آور شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں بھمبر ، کوٹلی، حویلی اور عباس پور میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسے اس بات کا ثبوت ہیں کہ آزاد کشمیر کے عوام بھی کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور آزاد کشمیر کے اندر بھی تبدیلی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کو سماہنی میں بھی تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہو گا جلسہ حلقہ سماہنی کی آئندہ کی سیاست کا رخ تبدیل کر دیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر پولیس 3 ماہ 10 دن گزرنے کے باوجود حافظ شجاع الرحمان پر قاتلانہ حملے کے حقائق سامنے نہ لا سکی قاتلانہ حملہ حقیقت یا ڈرامہ پولیس میرٹ پر تفتیش کرنے اور حقائق سامنے لانے کے بجائے کبھی خود ساختہ ڈرامہ کبھی مسلک کی لڑائی کبھی لڑکی لڑکے کی کہانی اور کبھی خفیہ اداروں کی کارروائی بتا کر اصلی واقعہ کی کہانی کو دبانے لگی پولیس آئیں بائیں شائیں کرنے کی بجائے اصل حقائق سامنے لائے شہریوں اور تاجروں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق 11 جنوری کو بھمبر شہر میں رات کے 9 بجے کے قری تھانہ بھمبر میں اطلاع دی گئی تھی کہ جماعت اہل سنت کے سٹی صدر اور سنی ٹرسٹ کے صدر اور تاجر راہنما حافظ شجاع الرحمان پر حنفیہ مسجد کے قریب قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر لے جایا گیا واقعہ کی رپورٹ کے مطابق اور حافظ شجاع الرحمن کی سنائی جانے والی داستان کے مطابق یہ کارروائی شاہد شیعہ مسلک کے لوگوں کی ہے واقعہ پر شہریوں اور تاجروں میں شدید غم و غصہ پایا گیا تھا اور بھمبر کے اندر شدید احتجاج اور جلسے جلوس نکالے گئے لیکن آج واقعہ کو ہوئے 100 دن ہو گئے ہیں لیکن بھمبر پولیس حافظ شجاع الرحمن پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کے اصل حقائق سامنے نہ لا سکی واقعہ کی تفتیش ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین خود کر رہے تھے لیکن اس کے باوجود اصل حقائق سامنے نہ آ سکے قاتلانہ حقیقت تھا یا ڈرامہ تھا صحافیوں نے جب اس حوالے سے پولیس سے حقائق جاننے کی کوشش کی تو پولیس نے واقعہ کو بھی خود ساختہ ڈرامہ کبھی لڑکے لڑکی کی کہانی اور کبھی خفیہ اداروں کی کارروائی کا کہہ کر جلد حقائق سامنے لانے کی یقین دہانی کروائی لیکن 3 ماہ 10 ماہ گزر جانے کے باوجود پولیس حقائق سامنے نہ لا سکی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھمبر پولیس نے ابھی تک مدعی سے کسی قسم کی پوچھ گیچھ بھی نہ کی ہے بلکہ ذرائع کے مطابق واقعہ کو دبانے اور FIR کو داخل دفتر کروانے کیلئے دو صحافیوں کے ذریعے پولیس کے اعلی آفیسر کو لاکھوں روپے کے لین دین کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں بھمبر کے شہریوں تاجروں اور سیاسی سماجی تنظیموں نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر ، ڈی آئی جی میرپور خالد چوہان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر پولیس کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے اور واقعہ کی تفتیش بھمبر کے ایس ایس پی کے بجائے میرپور کے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کے سپر د کی جائے تا کہ واقعہ کے اصل حقائق سامنے لائے جا سکیںاور شہریوں میں پائی جانے والی بے یقینی کا خاتمہ ہو سکے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام اور جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں سرکاری اداروں کے دفاتر ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے متعدد سرکاری آفیسران اور ملازمین نے دفاتر میں دیر سے آنا اور حاضری لگا کر پھر غائب ہو جانے کو معمول بنا لیا بھمبر شہر اور نواحی علاقوں سے دفاتر میں کام کی غرض سے آنیوالے سائیلن خوار کام نہ ہونے اور آفیسران کے اکثر غائب ہونے کے باعث مایوس واپس لوٹنے پر مجبور ڈپٹی کمشنر بھمبر نے بھی آنکھیں موند لیں عوام علاقہ اور شہریوں کا سرکاری اداروں کے سربراہان اور ملازمین کو دفاتر میں پابند کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر کے سرکاری ادارے جن میں محکمہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس، شاہرات ، پبلک ہیلتھ، بلڈنگز، برقیات، محکمہ مال، انکم ٹیکس، جنگلات ، ضلع کونسل، محکمہ زراعت، زکوٰة و عشر، صحت عامہ سمیت متعدد اہم اداروں کے آفیسران اور ملازمین اکثر اوقات اپنی نشستوں سے غائب رہتے ہیں جبکہ آفیسران اور با اثر ملازمین دفاتر میں اپنی مرضی سے آتے اور جاتے ہیں دفتروں میں دیر سے آنا بھی اکثر معمول بن چکا ہے جبکہ موجود عملہ بھی سینئرز کے موجود نہ ہونے کا فائدہ اٹھا کر گپ شپ اور دعوتیں اڑانے میں مصروف رہتا ہے جبکہ مختلف سرکاری اداروں میں کام کی غرض سے آنیوالے اکثر سائیلن جو کہ دور دراز علاقوں سے آتے ہیں کو دفاتر میں عملہ اور آفیسران کے موجود نہ ہونے کے باعث مایوس گھروں کو واپس لوٹ جانے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں دفاتر میں آفیسران اور ملازمین کی عدم دلچسپی سے محکمہ جات انتہائی تنزلی کا شکار ہیں اور کارکردگی بھی زیرو ہے جبکہ ضلع بھمبر میں تعینات ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی اصل حقائق سے چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں ان کی طرف سے محکمانہ کاکردگی کے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام موجود نہ ہے اور موصوف اپنے دفتر کی حد تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جس پر بھمبر کے عوام علاقہ اور شہری دفاتروں میں آنیوالے سائیلن نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں کے آفیسران اور ملازمین کو اداروں کے اندر ڈیوٹی اوقات میں حاضر رہنے کا پابند کیا جائے تا کہ دور دراز سے آنیوالے سائیلن خوار ہونے سے بچ سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)اوورسیز کشمیر ی را ہنما چو ہدر ی حق نو از آف گڑ ھا للیا ں نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں کشمیر ی عو ام کے اندر بھا رت کیخلا ف نفر ت ،غم وغصہ شدید ہو چکا ہے پنڈ ت ہندو بستیو ں کے نا م پر عوام میں بٹوا رہ کیا جا رہا ہے اور عو ام کی آواز کو دبا نے کے لئے فو جی طا قت کا بے در یغ استعما ل کیا جا رہا ہے مو دی سر کا ری ریا ست میں دہشت گر دی اور انتہا پسند ی کے فرو غ کے لئے منظم بنیا دوں پر کا م کر رہی ہے عا لمی برا دری بھا رت کی کشمیر دشمن پا لیسو ں اور اقداما ت کا نو ٹس لے انہو ں نے کہا کہ مو دی سر کا ر ریا ست میں با ہر سے ہندو لا کر ان کی الگ بستیا ں بسانے کے گھنا ونے منصوبے پر کا م کر رہی ہے جو کہ قا بل مذ مت ہے انہو ں نے کہا کہ اقوا م متحد ہ سمیت بین الاقوامی برا دری سے مطا لبہ کیا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھا رتی مظا لم کو بند کرو ائیںاور حر یت را ہنما ئو ں کی بلا جواز گر فتا ریاں بند کروا ئیں انہو ں نے کہا کہ گز شتہ67سا لو ں سے مقبو ضہ کشمیر پر غا صبا نہ تسلط قائم کر کے کشمیر یو ں کے جذ بہ آزادی کو سر د نہیں کر سکا بھا رت کی8لا کھ سے زا ئد فو ج نہتے کشمیر یو ں پر گو لیا ں بر سا رہی ہے بھا رت کے ظا لما نہ ہتھکنڈے اقوام متحد ہ اور عالمی بر ادری کے لئے سوا لیہ نشا ن ہے انہو ں نے کہا کہ حق خو دادا ریت کشمیر یو ں کا بنیا دی حق ہے اقوام متحدہ کشمیر یو ں کو بھا رت کے تسلط سے آزاد کرو انے میں اپنا کر دار ادا کر ے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)پا کستا ن تحر یک انصا ف یو رپ کے مر کز ی را ہنما ڈا کٹر امتیاز احمد چو ہد ری نے کہا ہے کہ بیر سٹر سلطا ن محمو دچو ہدری کشمیر یو ں کے حقیقی نما ئند ے ہیں جنہو ں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجا گر کیا ملین ما رچ سے بھا رت کا مکرو ہ چہر ہ اقوام عالم کے سامنے بے نقا ب ہو گیا ہے انشا اللہ پا کستا ن اور آزاد کشمیر میں جلد قائد تحر یک عمرا ن خا ن اور عوامی وزیر اعظم بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری کی قیا دت میں عوا می حکومت قائم ہو گی اور مسئلہ کشمیر پا کستا ن تحر یک انصا ف کی حکومت میں حل ہو گا انہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی قیا دت میں تبد یلی آچکی ہے میر پو ر کے ضمنی الیکشن نے حکو متی ایو انوں میں ہلچل مچا دی ہے ضمنی الیکشن میں بر ی طر ح شکست کھا نے کے بعد مجید حکومت بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہو کر ملا زمین کے انتقا می تبا دلے کر رہی ہے جس کی پر زور مذ مت کر تے ہیں انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن کی طر ح آزاد کشمیر میں بچو ںنو جو انو ں عورتو ں اور بو ڑھے مو جو دہ نظا م سے تنگ آچکے ہیں اور تبد یلی کی ہوا چل ہے جس نے پو رے آزادکشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے انہو ں نے کہا کہ22اپر یل کو پا کستا ن تحر یک انصا ف کے ٹا ئیگر اپنے محبو ب قائد ین کا سما ہنی آمد پر پر تبا ک استقبا ل کر ینگے اور سما ہنی کا جلسہ حکمرا نو ں کے تا بو ت میں آخر ی کیل ثا بت ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)آزاد کشمیر کے سینئر پو لیس آفیسر کو او ایس ڈی بنا نا قابل مذ مت ہے سردار فہیم عبا سی انتہا ئی ذمہ دا ر،دیا نت دار اور لا ئق پو لیس آفیسر ہیں جنہو ں نے پو لیس ڈیپا رٹمنٹ میں اصلا حا ت کیں مو صوف نے نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ افر یقہ کے ملک میں 2سا ل تک پو لیس چیف کے فرا ئض انجا م دے چکے ہیں حکومت فو ری طو ر پر انہیں ایڈ یشنل آئی جی کے عہد ے پر بحا ل کر ے ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈی ایس پی (ر) چو ہدر ی اکر م حسین نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ ایک ایسے پو لیس آفیسر کو جو کہ بین الاقو امی ایو ارڈ یا فتہ ہو اور بیرو ن ممالک اپنی خد ما ت احسن طر یقے سے انجا م دی ہو ں کو بلا وجہ او ایس ڈی کر نا انتہا ئی قابل مذ مت ہے انہو ں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر، آزاد کشمیر کے جھو مر سردار فہیم احمد عبا سی کو فو ری طو ر پر انکے عہد ے پر بحا ل کر یں تا کہ ملا زمین اورعوام علا قہ میں پا ئی جا نے وا لی بے چینی ختم ہو سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ُٰ پی ایس ایف ضلع بھمبر کے صدر چو ہدر ی بشارت رضا ،جنر ل سیکر ٹر ی علی عمیر اور آرگنا ئز ر عا طف مجید نے اپنے مشتر کہ مبا رکبا دی پیغا م میں کہا کہ صحا فت ایک مقد س پیشہ ہے اس سے وا بستہ لو گ معا شر ے کے مسا ئل کرو انے میں اپنا کر دار ادا کرتے ہیں مظلو م اور پسے ہو ئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑ تے ہیں کشمیر پر یس کلب کے ممبرا ن نے ہمیشہ مثبت اور تعمیر ی صحا فت کوفرو غ دیا ہے اور مسئلہ کشمیر سمیت ضلع بھمبر کے جملہ مسائل کو ایو انو ں تک پہنچا یا انہو ں نے کہا کہ میں کشمیر پر یس کلب کے نو منتخب صدر نا صرشر یف بٹ ،جنر ل سیکر ٹر ی چو ہدر ی عا طف اکر م اور انکی پو ر ی ٹیم کو مبا رکبا د پیش کر تا ہو ں اور امید ظا ہر کرتا ہو ں کہ وہ اپنے فرا ئض منصبی احسن اند از میں انجا م دینگے۔