ْبھمبر کی خبریں تاریخ : 22-09-2014

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے اندر جمہوریت کی بحالی کیلئے طویل جدوجہد کی ہے جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ملک کے اندر انقلاب صرف پیپلز پارٹی کی قیادت ہی لا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی بھمبر کے صدر چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ تحصیل سماہنی کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال کڈیالوی نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں پاکستان کے استحکام اورسلامی میں ذوالفقار علی بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو میر مرتضیٰ بھٹو میر شاہ نواز بھٹو کا خون شامل ہے جب تک پیپلز پارٹی کے جیالے زندہ ہیں کوئی بھی جمہوریت کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا محدود سوچ و فکر کے حامل افراد پاکستان میں انقلاب نہیں لا سکتے پاکستان میں انقلاب صرف بھٹو ازم کی آبیاری کرنے والے ہی لا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی مثالی ہے ضلع بھمبر کے اندر ٹور ازم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے حکومت ضلع بھمبر کے اندر ٹور ازم پر توجہ مرکوز کرے سٹرکوں کو بہتر کرنے کے ساتھ ٹوریسٹ پوائنٹ ، ریسٹ ہائوسز اور ہوٹلنگ کیلئے حکومت پرائیوٹ پارٹنرشپ کرے جس سے ضلع بھمبر کے اندر ٹور ازم کے فروغ سے لوگوں کو روز گار بھی ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر گجرات روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سٹرک پر ٹھیکیدار مٹی ڈال کر غائب مٹی ڈالنے سے سٹرک دلدل اور گڑھوں میں تبدیل ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا عوام الناس کا ضلعی انتطامیہ کے اعلیٰ حکام سے صلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر گجرات روڈ گذشتہ کئی ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سڑک پر جا بجا بڑے بڑے گڑھے بن گے جبکہ مکہال، موہڑا سدھا اور بڑھنگ کے قریب سڑک سرے ہی غائب ہو گئی تھی جس پر محکمہ شاہرا ت نے ٹینڈر جاری کر کے سٹرک کی مرمت کے ٹھیکے جاری کیے تھے بھمبر گجرات روڈ پر لاکھوں روپے مرمت کا ٹھیکہ حاصل کرنے والے ایک مقامی ٹھیکیدار نے 2 ماہ قبل مٹی کی بھرائی کی اور خود غائب ہو گیا جسکے باعث مکہال ، موہڑا سدھا اور بڑھنگ روڈ دلدل بن گئی جس میں بڑے بڑے گڑھے بن گے اور چھوٹی گاڑیوں او رموٹر سائیکلوں کا گذرنا مشکل ہو گیا جبکہ اکثر گاڑیاں کیچڑ میں پھنسی ہوئی نظر آتی ہیں بھمبر کے عوام نے ٹھیکیدار اور محکمہ شاہرات کی غفلت پر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ شاہرات کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میرپور روڈ ضلعی انتظامیہ شاہرات اور بلدیہ کی غفلت کے باعث گندے نالے میں تبدیل دو ماہ سے کھڑے گندے پانی کی بدبو اور تعفن نے قریبی رہائیشوں کی زندگیاں اجیرن کر دیں شاہرات اور بلدیہ کی طرف سے اقدامات نہ اٹھائے جانے پر ڈینگی مچھر کے پیدا ہونے اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ عوام علاقہ کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میرپور روڈ جو کہ بھمبر کو میرپور سے ملانے والی مرکزی شاہراہ ہے جس پر روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں پر مرکزی عید گاہ کے قریب محکمہ شاہرات اور بلدیہ بھمبر کی ناقص حکمت عملی کے باعث گذشتہ دو ماہ سے پانی کے ایک بڑے جوہڑ میں تبدیل ہو چکی ہے جس میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے اور روڈ میں بڑے بڑے گڑھے بن جانے کے باعث ٹرانسپورٹ کا گذرنا بھی تقریباً ناممکن ہو چکا ہے میڈیا کی بار بار توجہ دلانے کے باوجود ضلعی انتظامیہ محکمہ شاہرات اور بلدیہ کے حکام کے کانوں پر کوئی جوں تک نہ رینگی ہے جس پر بھمبر کے عوامی سماجی شہری حلقوں سمیت قریبی رہائیشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ماہ سے کھڑے گندے پانی کے تعفن کے باعث گذرنا ناممکن ہو چکا ہے جبکہ گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے ڈینگی کی افزائش اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور محکمہ جات کی طرف سے کوئی نوٹس نہ لیا جانا باعث تشویش ہے اور عوام علاقہ کے ساتھ بڑی زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا بھمبر میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور دو ماہ سے لٹکا ہوا مسئلہ حل کروانے میں کردار ادا کر کے عوام علاقہ کو ریلیف مہیا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے رہنما راجہ عمران خالق آف بنڈالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کارکنوں کو ایک کال دیں تو پارٹی کارکن طاہر القادری کے انقلابیوں اور تحریک انصاف کے حواریوں کو قبلہ درست کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنڈالہ میں مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا طاہر القادری اور عمران خان سے مطالبہ ہے کہ وہ خواتین اور بچوں کو واپس گھر بھیجیں پھر ن لیگ کو چیلنج کریں جو لوگ خواتین اور بچوں کو بطور ڈھال استحصال کر رہے ہیں اصل میں بزدل ہیں ن لیگ کے کارکنان نے بہت صبر کر لیا اب ضبط کے بند کسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں اور کارکن ان انقلابیوں اور حواریوں کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہیں کہ وہ دوبارہ جبراً اسلام آباد پر قبضے کا رخ نہیں کرینگے۔

Bhimber Picture

Bhimber Picture