بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کے راہنما سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں نے اپنے بیان میں کہا کہ رنڈیام میں پیر کانجی پر وحشیانہ تشدد پر غریبوں اور مظلوموں کے ساتھی کدھر گئے ہیں پیر کانجی زخمی حالت میں ہسپتال میں پڑا ہے جب کہ ڈاکٹر انعام الحق پنڈی بھاگ گیا ہے انہوں نے کہا ڈاکٹر انعام الحق نے غریبوں اور مظلوموں کی مدد کا بڑا علم اٹھایا ہوا تھا لیکن پیر کانجی کے ساتھ ہونیوالے ظلم اور زیادتی پر کیوں خاموش ہیں ہماری چھوٹی سے لڑائی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور ہمارے خلاف FIR درج رکوانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا لیکن رنڈیام میں گائوں کے چھوٹے فرد سے لیکر بڑے فرد تک سب نے مل کر پیر کانجی پر وحشانہ تشدد کیا جس کی وجہ سے پیر کانجی آج بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے لیکن غریبوں اور مظلوموں کی مدد کے دعویدار منظر عام سے غائب ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پیر کانجی پر تشدد بھی ڈاکٹر انعام الحق کی وجہ سے ہوا ہے موصوف پورا دن پیر کانجی کے گھر بیٹھے رہے ان کے وہاں سے آتے ہی گائوں کے لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا لیکن ڈاکٹر انعام الحق پیر کانجی کی مدد کرنے کی بجائے پنڈی بھاگ گیا انہوں نے کہا کہ جھوٹے دعوے کرنیوالے لیڈروں کی بھمبر کی سیاست میں کوئی جگہ نہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) PSF ضلع بھمبر کے ضلعی صدر بشارت رضا نے برنالہ ، سماہنی، بھمبر کے PSF کے کارکنوں سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں پی ایس ایف بھمبر کی نظریاتی فورس کو نظر انداز کرنا ہماری سمجھ سے بالا تر ہے پی پی حکومت کا موجودہ دور ضلع بھمبر میں PSF کی نظریاتی کارکنوں کا سر عام استحصال کیا ان کے حقوق پر شب خون مارا موجودہ وزیراعظم اور پارٹی صدر چوہدری عبدالمجید کے چار سال مکمل ہو چکے ہیں جب کہ PSF کے نظریاتی کارکنوں کیلئے چار سال کا عرصہ سیاہ ترین دور ثابت ہوا نظریاتی کارکنوں خصوصاً بھمبر کے نوجوانوں میں سے کوئی ایک کارکن کسی سیاسی عہدے اور نہ ہی کسی سرکاری محکمہ میں بھرتی ہوا انہوں نے کہا ہمارے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والا اور حقوق پر شب خون مارنے والوں کا PSF کی نظریاتی فورس ہر فورم پر ڈٹ کر مقابلہ کریگی انہوں نے کہا PSF کو تعمیر و ترقی اور مشاورت کے عمل سے بھی لا تعلق رکھناآمدہ الیکشن میں PSF بھر پور انداز میں لا تعلقی کا اظہار کریگی انہوں نے کہا کہ 10 دن سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے PSF کی احتجاجی تحریک کو فی الفور PSF کے مطالبات کو حل کیا جائے با صورت PSF کی نظریاتی فورس وزیراعظم ہائوس اور زرداری ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریگی انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، محترمہ فریال تالپور اور وزیراعظم عبدالمجید سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ 10 دن کے اندر PSF کا مرکزی کنونشن PSF کے کارکنوں کو سیاسی عہدوں پر ایڈجسٹمنٹ اور مختلف سرکاری محکموں میں نوکریاں دی جائیں اگر ماضی کی طرح اس بار نظر انداز کیا گیا تو پھر PSF پورے آزاد کشمیر میں دما دم مست قلندر کریگی جس کی ذمہ داری موجودہ حکومت اور لیڈر شپ پر ہو گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سانحہ منٰی سے پوری قوم افسردہ ہے سینکڑوں حاجی شہید اور زخمی ہوئے سینکڑوں حاجی ابھی تک لا پتہ ہیں حکومت ، وزارت مذہبی امور اور حج انتظامیہ سستی کا مظاہرہ نہ کرے گمشدہ حاجیوں کو تلاش کرے اور ان کو لواحقین سے ملانے میں اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار محمد یٰسین تبسم نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ منٰی رونما ہونے سے پوری قوم افسردہ ہے سینکڑوں حاجی شہید اور لا پتہ ہیں وزارت مذہبی امور اور حج انتظامیہ سستی کا مظاہرہ نہ کرے اور لوگوں کی مدد کرتے ہوئے انکے پیاروں کی اطلاع فوری پہنچائے لوگ عجیب کشمکش میں مبتلا ہیں ابھی تک جتنی اطلاعات ملی ہیں وہ لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت حاصل کی ہیں وزارت مذہبی امور کی طرف سے روائتی سستی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اس سال حج پر دو بڑے سانحہ رونما ہوئے ان سانحات کی وجہ سے سینکڑوں حاجی شہید ہوئے اور سینکڑوں لا پتہ ہیں جس پر پوری قوم افسردہ ہے حکومت فی الفور لاپتہ حاجیوں کی تلاش کو یقینی بنائے اور ان کے پیاروں سے سے ملانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )کشمیر ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں اجتماعیہ قربانیاں قربانی کا گوشت غریب اور مستحقین لوگوں میں تقسیم کیا گیا تفصیلات کے مطابق کشمیر ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے اندر بھمبر، برنالہ، راولاکوٹ ، دھیر کوٹ ، کوٹلی اور مظفر آباد میں اجتماعی قربانیاں کی گئی قربانی کا گوشت غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی ای او نسواں بھمبر خالدہ پروین 2 ماہ کی چھٹی پر بیرون ملک چلی گئیں،اضافی چارج ڈی ای او مردانہ چوہدری محمد اشرف کو سونپ دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شعبہ نسواں بھمبر خالدہ پروین دو ماہ کی چھٹی لے کرنجی دورے پر برطانیہ چلی گئیں،ان کی غیر موجودگی میں شعبہ نسواں کا اضافی چارج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شعبہ مردانہ بھمبر چوہدری محمد اشرف کے سپرد کر دیا گیا ،محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی بھمبر کے سینئر نائب صدر یاسر رشید گونا نے کہا ہے کہ چوہدری طارق فاروق حلقہ بھمبر کے عوام کی امیدوں کا مرکز اور ان کے حقوق کے محافظ ہیں، حقیقی عوامی معنوں میں وہ بہترین عوامی لیڈر اور بھمبر میں تعمیروترقی کا واضح نشان ہیں ،آئندہ الیکشن میں انہیں بھمبر شہر سمیت حلقہ بھرسے بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اسمبلی میں بھیجیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،یوتھ ونگ رہنماء نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے صرف کرپشن اور لوٹ مار کو فروغ دیااور علاقائی ازم کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ کی ،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھمبر کوترقیاتی میدان میں جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا جس کی ذمہ داری ان لوگوں پر بھی عائد ہوتی ہے جو آج بھی اہل بھمبر کے حقوق غصب کرنے والی پیپلز پارٹی حکومت کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے کہا حکومت نے حلقہ بھمبر کواپوزیشن کا حلقہ ہونے کی بنا پرنظر انداز کیااور ترقیاتی حوالے سے یہاں کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی جس کا جواب حلقہ بھمبر کے لوگ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو دیں گے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا یوم حساب قریب آ چکاہے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن میں بھمبر شہرچوہدری طارق فاروق کے چاہنے والوںاور مسلم لیگ ن کا گڑھ ثابت ہو گا، پروپیگنڈہ کرنے وا لے عناصر کو سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملے گا،ن لیگ کے کارکنان آپس میں اتحاد رکھیں اور قائد مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر اورچوہدری طارق فاروق کے ہاتھ مضبوط کریں،انشاء اللہ فتح ان کا مقدر بنے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ آفس کے کلرک بابو ابرار احمد موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے ،حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب وہ رات کوموٹرسا ئیکل پر سوار ہو کر ڈی سی آفس روڈ پرجا رہے تھے کہ ریڈ فائونڈیشن کالج کے قریب کیبل کی تار ان کے گلے میں اٹک گئی جب دو نوجوانوں نے کیبل کی تار ٹھیک کرنے کے لیے سڑک کے دونوں طرف کھینچ رکھی تھی جس کے نتیجے میں وہ زمین پر جا گرے اور ان کے بازئووں اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں ،جس پر انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا ،جہاں ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)اے جے کے آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر کی تقرری ڈویژن سے باہر منظور نہیں ،ریجنل پروگرام منیجرفاروق بانیاں کی قبر کی مٹی ابھی خشک نہیں ہوئی ،حکومت اس عہدہ پرڈویژن کی بجائے باہر سے نیلم کے ایک شخص کو تعینات کرنا چاہتی ہے ،اگر ایسا کوئی اقدام اٹھایا گیاتو سخت احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنماء چوہدری اشتیاق محمود سوکاسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،چوہدری اشتیاق محمود نے کہا کہ ریجن کے اندر فاروق بانیاں کی بے پناہ خدمات ہیں جو لائق تحسین ہیں وہ ایک بہترین افسرتھے حکومت ان کی وفات کے بعدان کی جگہ ڈویژن میرپور سے ہی کسی اہل شخص پروگرام منیجر تعینات کرے اگر اس کے علاوہ حکومت نے کوئی فیصلہ کیا تو اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،جبکہ اس پر مرحلہ وار سخت احتجاج کا اعلان بھی کریں گے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور چیئرمین اے جے کے آر ایس پی اس کا نوٹس لیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) میٹر سپر وائزر محکمہ برقیات منشی محمد رفیق کے جواں سال بیٹے کی اچانک وفات پرچوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ملک شوکت حسین، قاضی انصر زمان، محمد یٰسین تبسم، ذیشان مصطفی، ارشد محمود غازی، سلیم ساگر ،ملک عامر، نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے مرحوم کے لیے ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)برادری ازم کے پجاری طارق فاروق کا مقابلہ نہیں کر سکتے اپوزیشن ہو یا حکومت حلقہ بھمبر 7کی تعمیر و ترقی طارق فاروق کی مرہون منت ہے آمدہ الیکشن میں انشاء اللہ آزادکشمیر بھر میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی سابقہ الیکشن میں حلقہ ایل اے 7میں چوہدری طارق فاروق کی جیت نے یہ ثابت کر دیا تھا کہ حلقہ میں برادری ازم کی سیاست ختم ہو گئی ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی بھمبر کے چیئرمین کمانڈر راجہ مسعود اقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ حلقہ بھمبر کی غیور عوام نے ہمیشہ تعمیروترقی کے ہیرو چوہدری طارق فاروق کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر برادری ازم کے بت کو پاش پاش کر دیا اس بار بھی حلقہ کی تمام برادریوں نے عزم کر رکھا ہے کہ طارق فاروق کو ووٹ دیکر برادری ازم کے بت کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینا ہے انہوںنے کہاکہ حلقہ بھمبرمیں طارق فاروق کی کامیابی سے تعمیر وترقی کا بند باب کھلے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے مشہور سانحہ کچہری قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا اس موقع پر ثاقب منیر شہید کمپلیکس میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تفصیلات کیمطابق بھمبر کے مشہور سانحہ کچہری قتل کیس جس میں 13افراد جان بحق اور 7زخمی ہو ئے تھے میں گواہوں کے بیان مکمل ہونے اور کونسل کی جانب سے جراح مکمل ہونے پر آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے اس موقع پر فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں یاد رہے کہ اس مقدمہ میں مسلم کانفرنس ضلع بھمبرکے سالار اعلیٰ اور سابق چیئرمین ضلع زکوة چوہدری عدالت خان سمیت 7ملزمان گرفتار ہیں چوہدری عدالت خان پر اعانت کا جرم عائد ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر کے معروف قانون دان چوہدری محمد اعظم ایڈووکیٹ کی صاحبزادی نے یونیورسٹی آف گجرات سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی بھمبرکے سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکباد تفصیلات کیمطابق بھمبر کے معروف قانون دان چوہدری محمد اعظم ایڈووکیٹ کی صاحبزادی اور ممتاز سکالر لبنیٰ ارم اعظم نے یونیورسٹی آف گجرات سے شعبہ انگلش سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی سکالر لبنیٰ ارم اعظم نے یونیورسٹی آف گجرات کے شعبہ انگلش کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کی زیر نگرانی اپنا تحقیقی کام مکمل کیا اوپن پبلک ڈیفنس کی تقریب یونیورسٹی آف گجرات کیمپس میں ہوئی جس میں سکالر لبنیٰ ارم اعظم ایم فل انگلش تھیسیس کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئیں اور ایم فل انگلش کی ڈگری حاصل کرنے کی حقدار قرار پائی بھمبر کے سیاسی وسماجی حلقوں نے شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔