بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) درخت لگانا اور اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے درخت ماحول کو خوبصورت بنانے کیساتھ آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں شہداء پشاور کے نام سے منسوب شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہم سب کو مل جل کر اپنا حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال، ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین نے بلدیہ بھمبر کے زیر اہتمام چلڈرن پارک بھمبر میں شہداء پشاور کے نام سے منسوب شجر کاری مہم کے دوران پودا لگانے کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امسال جاری شجر کاری مہم شہداء پشاور کے نام سے منسوب کی گئی ہے اس کو کامیاب بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگانا چاہیے ان موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجہط ارق محمود، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور، چیف آفیسر بلدیہ ملک محمد رزاق، سیکرٹری ( ر) چوہدری محمد اعظم، صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا، سابق صدر پریس کلب راجہ نعیم گل، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالخالق، چوہدری محمد الیاس، چوہدری تبارک علی، جمیل شفیع سمیت دیگر بھی موجود تھے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی ، اسسٹنٹ کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ، چیف آفیسر بلدیہ سمیت موجود افراد نے ایک ایک پودا لگایا پودے لگانے کے بعد خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔
Plantation Campaign
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میڈیا کی خبر پر ایکشن بھمبر سماہنی روڈ پر ناقص میٹریل استعمال کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال نے میڈیا میں بھمبر سماہنی رود کی تعمیر کے دوران ناقص میٹریل استعمال کیے جانے کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو کام سے روک دیا سڑک کی تعمیر کے دوران ناقص میٹریل استعمال کی تحقیقات کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق ، ایکسین پبلک ہیلتھ چوہدری ظہیر اقبال اور SDO عمارات پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے کہا کہ تمام ا دارے ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور معیار کو یقینی بنائیں سٹرکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں میں محکمانہ کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف بھر پور ایکشن لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مقبول بٹ شہید کشمیری قوم کے رہبرو رہنما تھے انہوں نے جہالت ، فرسودگی، غلامانہ اور ظالمانہ نظام کے خلاف آواز بلند کر کے کشمیریوں کی جدوجہد کو نیا رخ دے دیا ان کے درس حریت کی روشنی میں آج ہزاروں کشمیری مادر وطن جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کر چکے جب تک ریاست جموں و کشمیر کا ایک بھی شخص باقی ہے وہ مقبول بٹ شہید کے جلائے ہوئے دیے کی روشنی میں مادر وطن جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے اپنا سفر جاری رکھے گا ان خیالات کا اظہار اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری سہیل امین کاشر نے فن لینڈ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم ہر سال 11 فروری یوم مقبول بٹ شہید کو تجدید عہد کے طور پر مناتی ہے مقبول بٹ شہید نے 31 سال قبل جدوجہد آزادی کی پاداش میں بھارتی سامراج کے خلاف آواز اٹھانے پر پھانسی کا پھندہ چوما اور کشمیری قوم کو آزادی کی راہ متعین کر دی انہوں نے کہا کہ افسوس کہ آج مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج اصل مقصد سے ہٹ کر اپنے ہی ہاتھوں تحریک آزادی کشمیر کا گلہ گھونٹے کے درپے ہیں اور غیر ریاسی عناصر کے ہاتھ مضبوط کر کے اپنی پہچان ثقافت اور ورثے کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کی عزت وقار اور شناخت کی بات کرنے والی شخصیت مقبول بٹ شہید کے نظریات افکار اور طریقہ جدوجہد آزادی پر چل کر ہی کشمیریوں کو اپنی گرتی ہوئی عزت مل سکتی ہے کشمیری اگر مقبول بٹ شہید کے نظریات کو اپنا لیں تو دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو اپنا غلام نہیں بنا سکتی اور کشمیری آزاد اور خود مختار ریاست میں آبرو مندانہ نظام زندگی چلا کر دنیا میں اپنا مقام اور نام پیدا کر سکتے ہیںکشمیری مقبول بٹ شہید کی جلائی ہوئی شمع آزادی کی روشنی میں اپنا آزادی کا سفر جاری رکھیں گے اور منزل ملنے تک جدوجہد آزادی اور ریاست کی مکمل آزادی اور خود مختاری تک کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبرپٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 35 فیصد کمی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں عوام کو ریلیف جبکہ سکولز اور کالجز کے طلباء و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود سکول ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونا زیادتی ہے ضلعی انتظامیہ سکول ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کر کے ریلیف دلائے والدین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت اور مختلف اضلاع کی انتظامیہ نے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کرائی جبکہ ضلع بھمبر میں مختلف سکول اور کالجز میں چلنے والی سکول ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ کیے گئے اور چند ماہ پہلے پٹرول کی قیمتوں والے کرایے اب کمی کے باوجود وصول کیے جا رہے ہیں جس پر طلبا و طالبات کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر میں سکول ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرا کر ریلیف دلایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے نو منتخب صدر چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ کی طرف سے آج جنگلات ریسٹ ہائوس میں ظہرانہ دیا جائیگا ظہرانے کی تقریب میں وکلاء ، جج اور صحافی شرکت کرینگے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے نو منتخب صدر چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ آج بعد دوپہر جنگلات ریسٹ ہائوس میں پر تکلف ظہرانہ دینگے ظہرانے کی تقریب میں بھمبر بار کے وکلاء جج صاحبا ن اور صحافی شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوہدری محمد اسلم آف بنڈالہ کے بھائی چوہدری محمد اکرم اٹلی والے گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ نزد میرپور چوک جنازہ گاہ میں ادا کی گی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، سابق ممبر کونسل راجہ مقصود احمد، سابق چیئرمین راجہ محمد انور خان، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور، راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم مقدم، اسسٹنٹ زراعت چوہدری محمدلطیف، MS ڈاکٹر اقبال حسین، راجہ غفار احمد گوگا، راجہ نثار احمد، چوہدری عارف الرحمان، سابق چیئرمین مرزا اجمل جرال، راجہ غلام ربانی، ایکسین برقیات چوہدری احسان اللہ، سابق صدر پریس کلب راجہ نعیم گل، سینئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، چوہدری سلیم ساگر، چوہدری جمیل سلطان، ٹھیکیدار نائیک شبیر، سابق چیئرمین زکوٰة چوہدری محمدزبیر، چوہدری ادریس کڈیالہ، ڈاکٹر دائم اقبال دائم، عابد بٹ، چوہدری ارشد کڈیالوی، چوہدری ذوالفقار ملوانا، صدر انجمن تاجران حاجی محمد عبداللہ، راجہ خالد ، چوہدری ظہیر الدین بابر، فارسٹر کامران علی، چوہدری آصف یوسف، سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری فضل علی، چوہدری محمد نسیم، ایڈمنسٹریٹر سماہنی راجہ محمد اقبال، سیکرٹری (ر) چوہدری عنایت اللہ، چوہدری ظفر اقبال، صدر صراف یونین راجہ شوکت علی، صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری عارف کاکا، پروفیسر فہیم گل سمیت عوام علاقہ، تاجروں ، وکلائ، صحافیوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز کامیجر جنرل راجہ شاہد پرویز کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ ،ظہرانے کی تقریب میں چوہدری طارق فاروق، چوہدری انوارالحق، راجہ مقصود احمد خان، ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، راجہ مظہر اقبال سمیت سیاسی و سماجی ، مذہبی رانمائوں ، سول سوسائٹی ، عوام علاقہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق بنڈالہ سماہنی کی معروف و سیاسی شخصیت راجہ امداد علی کے فرزند کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ طارق پرویز کے چھوٹے بھائی راجہ شاہد پرویز علی خان کے میجر جنرل ترقیاب ہونے پر انکے اعزاز میں گذشتہ روز بھمبر میں کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویزپرکی طرف سے پر تکلف ظہرانہ دیا ظہرانے کی تقریب میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق، سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق ، سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان، سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور، چیئرمین بار کونسل راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین، چوہدری ظہیر الدین بابر، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں، سابق چیئرمین ضلع زکوٰة وعشر چوہدری فضل علی، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون چوہدری جمیل سلطان، سابق چیئرمین راجہ محمد انور، سابق چیئرمین بلدیہ بھمبر چوہدری عبد القیوم، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزا محمد اجمل جرال، DFO راجہ محمد یونس، DFO راجہ عابد حسین، افسر مال انعام اللہ بار، تحصیلدار بھمبر سردار شہزاد نسیم، تحصیلدر بندوبست سردار خالد محمود، نائب تحصیلداران راجہ نثار احمدخان، راجہ انصر محمود، سابق کونسکر راجہ علی شان، سابق کونسلر چوہدری خادم حسین، سابق صدر پریس کلب راجہ نعیم گل، صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدالشکور، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم مقدم، پرنسپل راجہ عبدالرحمن ، پرنسپل راجہ طارق حسین، DSP لیگل راجہ اشفاق احمد، کرنل (ر) فضل احمد، میجر محمد آصف، میجر الطاف حسین، راجہ فہیم اختر، ٹھیکیدار محمد الیاس، راجہ شوکت علی، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ، راجہ عباس ایڈووکیٹ، چوہدری منظور ایڈووکیٹ، راجہ خالد محمود ایڈووکیٹ، مدثر اقبال بٹ، چوہدری محمود سبحانی، چوہدری تنویر صابر، چوہدری سجاد انور، AD لوکل گورنمنٹ راجہ عامر زیب، پرنسپل راجہ فخر احمد، رینج آفیسر راجہ منیر احمد، راجہ غفار احمد گوگا، صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری عارف کاکا، راجہ ذوالفقار احمد بڑھنگ، راجہ محمد اقبال سیرلہ، راجہ محمد فرمان سیرلہ، راجہ خاور الصمد ، فوڈ انسپکٹر راجہ امتیاز، رینج آفیسر راجہ ساجد، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس راجہ مسعود اسلم، شیخ محمد صادق، راجہ شمیم اختر، عتیق الرحمان برسالوی، راجہ التماس، راجہ فہد خورشید، کمانڈر مسعود، الطاف مٹھو، راجہ ممتاز احمد، راجہ اورنگزیب، انور قریشی ، راجہ محمد صابر، راجہ فضل الرحمن پوٹھی، حاجی محمد گلزار، راجہ فیاض احمد، راجہ شہزاد احمد، راجہ اسد عمر، راجہ محمد آصف سیرلہ، راجہ کامران خالق، DPR راجہ خالق، قاری ناظم حسین سمیت سیاسی ، سماجی، مذہبی شخصیات ، سول سوسائٹی ، عوام عالقہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی کمشنر راجہ امجد پرویز اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ طارق پرویز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) راجہ شاہد پرویز خان کا میجر جنرل ترقیاب ہونا نہ صرف بھمبر بلکہ پورے آزاد کشمیر کیلئے اعزاز کا باعث ہے بھمبر شہیدئوں، غازیوں ، مجاہدوں اور بہاد رلوگوں کی سر زمین ہے بھمبر کا خطہ انتہائی مردم خیز ہے جہاں سے سیاست سے لیکر اعلیٰ ترین عہدوں تک قابل فخر افراد پاک آرمی میں اپنی خدمات سر انجام دینے اور مادن وطن کی حفاظت پر مامور ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق، سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق ، سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان، سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق نے میجر جنرل راجہ شاہد پرویز خان کے اعزاز میں کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت بھمبر سے ہزاروں جوانوں سمیت 3 جرنیل مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں میجر جنرل شاہد پرویز خان بہادر سپہ سالار اور پیشہ ور آرمی آفیسر ہیں انکی میجر جنرل کے عہدے پر ترقیابی خوش آئند ہے جو نہ صرف انکے خاندان، علاقے، ضلع بلکہ پورے آزاد کشمیر کیلئے افتخار کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ راجہ شاہد پرویز خان کی ترقی پر انہیں انکے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انکو انکے خاندان کو مزید ترقی ، کامیابی اور کامرانیاں عطا فرمائے۔