بھمبر کی خبریں عاطف اکرم سے 2/9/2015

Protest

Protest

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھمبر کے داخلی اور خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے طریقہ کار میں چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکار سستی برتنے لگے آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران صرف شناختی کارڈ چیک کیا جانے لگا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے سوا روں کا سا ن کی تلاشی لئے بغیر انہیں شہر میں دا خل ہو نے کی اجا ز ت دی جا نے لگی بعض اوقات بغیر چیکنگ کے بھی گا ڑیو ں کودا خل کیا جا نے لگا ضلع بھمبرآزاد کشمیر کا وہ ضلع ہے جس کی حدود صو بہ پنجا ب کے گنجا ن آبا د ضلع گجرا ت سے ملتی ہے ضلع گجرا ت رقبے کے لحاظ سے تو آزاد کشمیر سے چھو ٹا ہے لیکن اس ضلع کی آبادی آزاد کشمیر کی آبا دی کے قر یب قر یب ہی ہے ضلع گجرا ت کا شما ر پنجا ب کے ان ضلعو ں میں ہو تا ہے جہا ں پر کرا ئم کی شر ح بہت زیا دہ ہے آئے روز قتل ،خو ن ریز ی ،ڈا کہ ،راہزنی سٹر یٹ کرائم کی وا رداتو ں کا ہو نا معمو ل ہے گجرات سے ملحقہ ہو نے کیو جہ سے جرا ئم پیشہ لو گو ں کا بھمبر ضلع کی حدود میں آنا جا نا لگا رہتا ہے جرا ئم پیشہ عنا صر نے پو لیس چیک پو سٹو ں پر تعینا ت پو لیس ملا زمین سے دو ستا نہ تعلقا ت بنا رکھے ہیں ایسے ملا زمین با ر با ر انہیں چیک پو سٹو ں پر اپنے تبا دلے کرواتے ہیں ا ن کی بار با ر تعینا تی کیو جہ سے جرا ئم میں بھی اضا فہ ہو گیا ہے ان چیک پو سٹوں پر چیکنگ کیلئے جدید مشینر ی بھی نہیں ہے اور نہ ہی خفیہ کیمر ے اور ان چیک پو سٹو ں پر ما مو ر عملہ کی تعداد بھی کم ہے نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت اسلحہ کی نما ئش اور اسلحہ کی خر یدو فرو خت پر پا بند ی کیو جہ سے پا کستا ن اور آزاد کشمیر میں قوانین کو نا فذ کر نے کیلئے پا لیسی مر تب کی گئی ہے پنجا ب پو لیس کی سر کا ری گا ڑیاں بھی شہر گر دو نوا ح میںاسلحہ ڈیلرو ں کی دو کا نو ں پر کھڑی دیکھی جا تی ہیں اور پنجا ب کے جرا ئم پیشہ افراد بھی اسلحہ کی خریدوفر وخت کے لئے آئے روز بھمبر کا رخ کر تے ہیں ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی بھمبر سے شہر یو ں نے مطا لبہ کیا ہے کہ پو لیس چیک پو سٹو ں پر چیکنگ کے نظام کو بہتر کیا جا ئے تاکہ جرا ئم کی شر ح میں کمی واقع ہو سکے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ بر قیا ت کے ملا زمین کا لائن سپر یٹنڈ نٹ کیخلا ف ایکسین بر قیا ت کے دفتر کے با ہر احتجا جی دھر نا محکمہ بر قیا ت کے ملا زمین کے تنظیم کے نما ئندو ں چو ہدر ی طا رق سر حد ی ،محمد تنو یر ،منیر حسین ،چوہدر ی شبیر ،محمد ریا ض ،سلا مت علی سمیت دیگر نے مطا لبہ کیا کہ کر پٹ لا ئن سپر یٹنڈ نٹ طا لب حسین کو سب سٹیشن چھپرا ں سے فو ری ہٹا یا جا ئے کیونکہ وہ چھو ٹے ملا زمین کو بے جا تنگ کر تا ہے اور آفیسرا ن با لا کی ملی بھگت سے بجلی کے میٹر حا صل کر کے بھا ری رقوم کے عو ض گھرو ں میں میٹر نصب کر تا ہے انہو ں نے کہا کہ چیف انجینئر کے احکاما ت میں وا ضح مو جو دہے کہ تما م ملا زمین اپنے اپنے کیڈر پر تعینا ت ہو نگے لیکن آفیسرا ن با لا اپنے من پسند اور مرضی کے لو گو ں کو ان کی مر ضی کی جگہ پر تعینا ت کر دیتے ہیں جس سے ملا زمین میں شدید بے چینی پا ئی جا تی ہے انہو ں نے کہا کہ سب سٹیشن چھپرا ں کا کو ئی بھی ملا زم لا ئن سپر یٹنڈنٹ طا لب حسین کے ساتھ کا م کر نے کو تیا ر نہ ہے اور اس با رے میں کئی با ر آفیسرا ن با لا کو بتا یا لیکن انہو ں نے ایک نہ سنی جس کیو جہ سے آج ہمیں احتجا ج کر نا پڑ ا اور ہم اپنے جا ئز مطا لبے کی منظو ری تک احتجا ج جا ری رکھیں گے اس مو قع پر صدر AJKٹیو ٹا ایمپلا ئز ایسو سی ایشن ضلع بھمبر کے صدر چو ہدر ی محمد رفیق نے بھی احتجا جی مظا ہر ین کے سا تھ دھر نے میں شا مل ہو ئے اور انہیں اپنی مکمل حما یت کی یقین دھا نی کروا ئی ۔لائن سپر یٹنڈ نٹ طا لب حسین نے صحا فیو ں کو اپنا موقف بیا ن کر تے ہو ئے کہا کہ ڈھیر ی وٹا ں جلا مو ڑ پر بجلی کا کراس گزشتہ را ت ٹو ٹ گیا محکمہ بر قیا ت سو کاسن کے سٹا ف کو جب بجلی کی مرمتی کیلئے بلا یا گیا تو انہو ںنے آنے سے انکا ر کر دیا جس کیو جہ سے تنو یر کا تبادلہ کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ شا ہرا ت میں دو انجینئر ز کے درمیا ن ٹھن گئی دو نو ں نے عد التو ں کا رخ کر لیا سرو س ٹر بیو نل سے آرڈر منسو خ ہو نے کے با وجود ایس ڈی او شا ہرا ت چا رج دینے سے انکا ری محکمہ گو مگو کا شکا ر ذرا ئع کے مطا بق محکمہ شا ہرا ت کے دو ایس ڈی او صا حبا ن محمد تنو یر اور یو نس شاد کے درمیا ن تبا دلہتنا زعے کی شکل اختیا ر کر کیا محمد تنو یر کا محکما نہ تبا دلہ بھمبر سے مظفر آباد جبکہ یو نس کا تبا دلہ مظفر آبا د سے بھمبر ہوا جس پر تنو یر احمد نے سروس ٹر بیو نل سے سٹے آرڈر لے لیا جسے سما عت کے بعد سرو س ٹر بیو نل نے فا رغ کر دیا واضح عدا لتی حکم کے با وجود محمد تنو یر چا رج دینے سے انکا ری ہے دو نو ں ایس ڈی اوز ایک ہی سٹیشن پر برا جما ن ہیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)نو سر باز گرو ہ کیخلا ف کا رروا ئی کو یقینی بنا یا جا ئے ان لو گو ں کیو جہ سے ہما رے علاقے کی بد نا می ہو ئی ہے سا دہ لو ح عوام کو لوٹنا ان لو گو ں کا معمو ل بن گیا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف کے نو جو ان سر گر م را ہنما را جہ مطلو ب آف سنگڑ ھ نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ گز شتہ دنوں جن افراد کیخلا ف نو سر با زی کا مقد مہ درج ہوا وہ بہت خطر نا ک گرو ہ ہے یہ سا دہ لو ح لو گو ں کو مختلف طر یقو ں سے لا لچ دے کر لو ٹتے ہیں ان کیخلا ف کا رروا ئی ہو نی چا ہئے اس گرو ہ میں شا مل محکمہ پو لیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر را جہ نو ید عا طف شا مل ہے جو محکمہ پو لیس کی بد نا می کا با عث ہے نو ید عا طف اس گرو ہ کا اہم رکن ہے اس کو کڑ ی سے کڑ ی سز ا ملنی چا ہیے اس نے میر ے سا تھ بھی فرا ڈ کیاہے مجھ سے2000ہزا ر ما لیت کی چا در کے کر مجھے بھی ہا تھ دکھا دئیے اس گرو ہ کیخلا ف کا رروا ئی کی جا ئے تا کہ سا دہ لو ح عوام کو لو ٹنے کا سلسلہ بند ہو سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا رٹر بھمبر میں میڈ یکل سپیشلسٹ ڈا کٹرز اپنے فرا ئض سر انجا م دینے کی بجا ئے صرف اپنی تنخوا ہیں وصو ل کر رہے ہیں دو ر دراز سے آنیوا لے مر یضو ں کو ہسپتا ل میںمیڈ یکل سپیشلسٹ ڈا کٹرز کی عدم دستیا بی کیو جہ سے میر پو ر ،گجرا ت ،راولپنڈ ی اور لا ہور جا نے کی ضرورت پڑ تی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد یو سف درا ئیا ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ ہسپتا ل بھمبر میں جو میڈ یکل سپیشلسٹ تعینا ت ہیںا نہو ں نے اپنی ڈیو ٹیا ں کسی اور مقام پر لگوا ئی ہیں اور تنخوا ہ بھمبر سے وصو ل کر رہے ہیں بھمبر ضلع کے غر یب لو گو ں سے سرا سر ذیا دتی ہے ڈسٹر کٹ ہسپتا ل میں سو ل میڈ یکل آفیسر ہی تما م مر یضو ں کو چیک کر کے وا پس بھیج دیتا ہے پیچید ہ امرا ض میں مبتلا مر یضو ں کو میرپو ر ،گجرا ت ،راولپنڈ ی ،لا ہو ر کی طرف بھیج دیتے ہیں اس کے علاوہ خورا ک مر یضا ں کیلئے ضلع پلندر ی میں 50لا کھ کے فنڈز در کا ر ہیں جبکہ حکومت آزاد کشمیر نے ضلع بھمبر کے لئے صرف 15لا کھ رو پے فنڈز مختص کئے ہیں یہ بھی سرا سر ذیادتی ہے ہسپتا ل بھمبر میں میڈ یکل
سپیشلسٹ ڈا کٹرکی فرا ہمی کو یقینی بنا یا جا ئے اور دو سر ے اضلاع کے برا بر خو را ک مر یضا ں کے لئے فنڈز مہیا کئے جا ئیں۔۔