بھمبر کی خبریں 2/3/2015

Muhmmad Sadiq

Muhmmad Sadiq

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھمبر کے پولیس ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک عدالتی حکم کے باوجود بگ سٹی الاونس سے محروم ریاست بھر کے پولیس ملا زمین کو مساوی الاونس دیا جائے بھمبر پولیس ملازمین کا اعلیٰ احکام سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق پورے آزاد کشمیر میں پولیس ملا زمین کو تنخواہیں ڈبل ہوئی لیکن ضلع بھمبر کے پو لیس ملاز مین کو 2600رو پے کم یہ کہہ کر دئیے گئے کہ بھمبر بگ سٹی نہ ہے بگ سٹی الا ونس کیخلا ف پلندر ی کے پو لیس ملا زمین نے ہا ئی کو رٹ میں رٹ کی جس پر ہا ئی کو رٹ نے حکم دیا کہ ریا ست بھر کے پو لیس ملا زمین کے سا تھ مساوی سلو ک کیا جا ئے اور سب کو برا بر تنخو اہ دی جا ئے عدا لتی حکم کے باوجود محکمہ پو لیس کے اعلیٰ احکا م کے کا نو ں پر جو ں تک نہ رینگی عدا لتی حکم کے با وجود ضلع بھمبرکے پو لیس ملا زمین کو 2600رو پے الا ونس کی ادا ئیگی نہ ہو سکی جس پر بھمبر پولیس ملا زمین نے شدید احتجا ج کر تے ہو ئے تما م پو لیس ملا زمین کے ساتھ مساوی سلو ک کر تے ہو ئے ہمیںدیگر اضلا ع کے پو لیس ملا زمین کے برابر تنخوا ہ دی جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن تحر یک انصا ف آزاد کشمیر کے مر کز ی را ہنما وسا بق چیئر مین میر پو ر ڈویلپمنٹ اتھا رٹی چو ہدر ی محمد صد یق نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی حکومت کا4سا لہ دو ر حکومت انتہا ئی ما یو س کن ہے 4سا لو ں کے اندر آزاد کشمیر میں کو ئی تعمیروترقی نہ ہو ئی عملی کء بجا ئے ہو ائی اعلا نا ت ہو تے رہے میگا پرا جیکٹس کے نا م پر کرو ڑو ں رو پے ایڈ وانس ٹھیکیدار وں کی ادا ئیگی کے نام پر کر پشن اور لو ٹ ما ر کی گئی تحر یک آزادی کشمیر کے لئے مو جو دہ حکومت نے کچھ نہ کیا بلکہ تحر یک آزادی کشمیر کے نا م پر کشمیر لبر یشن سیل میں مشیرو ں کو ارڈ ینیٹرو ں کی فو ج ظفر مو ج بھر تی کر کے قومی خزا نے کو بے دردی سے لو ٹا جا رہا ہے متاثر ین منگلا ڈیم آج بھی در بدر کی ٹھو کر یں کھا رہے ہیں کوئی انکا پر سا ن حا ل نہیں تما م ریا ستی ۔۔۔۔مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں 13سیکر ٹری حکم امتنا عی پر گڈ گو رننس کی مثا ل ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے بھمبر میں سینئر صحا فیوں سے خصوصی نشست میں کیا انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی4 سا لہ حکومت کی کر پشن اورلو ٹ ما ر میں مسلم لیگ نو ن برا بر کی شر یک ہے دو نو ں جما عتوں نے ملکر آزاد کشمیر کے عوام کا استحصا ل کیا ہے آزاد خطے میں کسی بھی ضلع کے اندر کو ئی ڈو یلپمنٹ نہ ہو ئی ہے آزاد کشمیر کی سڑ کیں کھنڈ را ت کا منظر پیش کر رہی ہیں وزیر اعظم کے اپنے حلقے کی سڑ کیں انکی کا ر کر دگی کا عملی نمو نہ ہے انہو ں نے کہا کہ میر پور میں جنا ح رو ڈ ،مسٹ یو نیو رسٹی ،اورپی ایم یو واٹر سپلا ئی میں کرو ڑو ں رو پے کی کر پشن ہو ئی ہے جبکہ مسٹ یو نیو رسٹی اور پی ایم یو کے ٹھیکیدا ر کا م ادو ھو را چھو ڑ کر بھا گ گئے ہیں جبکہ جنا ح ٹاون ڈو یلپمنٹ نہ ہو نے کے برا بر ہے انہو ں نے کہا کہ تحر یک انصاف بہت جلد بیر سٹر سلطا ن محمود چوہدر ی کی قیا دت میں ریا ست کی سب سے بڑ ی جماعت بن کر سا منے آئے گی آزاد کشمیر میں تحر یک انصا ف کا مستقبل رو شن ہے آئند ہ الیکشن میں پی ٹی آئی بھا ری اکثر یت سے کا میا ب ہو گی انہو ں نے کہا کہ بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی نے تحر یک آزادی کشمیر کے لئے انتھک محنت کی ہے بر طا نیہ کے حا لیہ الیکشن میں امیدا دو ں کی بھر پو ر انتخا بی مہم چلا ئی آنے وا لے دو نو ں میں بر طا نیہ کے ہاوس آف کا من میں کشمیر کمیو نٹی کا قیا م عمل میں آئے گا جس سے تحر یک آزاد ی کشمیر پر مثبت اثرا ت مر تب ہو نگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)انگلش ایکسز ما ئیکرو سکا لر شپ پرو گرا م کی طرف سے ریڈ فا ونڈ یشن کے400طلبا وطا لبا ت کو مفت تعلیمی اور تفریحی دور کر وادیا گیا دورے میں یتیم اور مستحق بچو ں کو خصو صی طور پر شا مل کیا گیا تفصیلا ت کے مطا بق انگلش ایکسز ما ئیکرو سکا لر شپ پر وگرا م کی طرف سے ریڈ فاو نڈ یشن بھمبر کے400بچو ں کو تا ریخی شہر لا ہو ر کا مفت تعلیمی اور تفر یحی دو رہ کرو ای گیا دو رے کے دورا ن بچو ں کو لا ہو ر شہر کی تا ریخ اور ثقا فت کے حوا لے سے خصوصی طو ر پر آگا ہ کیا گیا بچے دو رے سے خو ب لطف اندوز ہو ئے اور تا ریخی معلو ما ت میں بھی اضا فہ ہو ا ایسے پرو گرا م تعلیمی سر گر میو ں کو مو ثر بنا نے اور ذہنی نشو ونما میں اہم کر دا ر اد ا کر تے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ایس ایس پی بھمبر چو ہد ری منیر حسین نے کہا ہے کہ پرا ئیو یٹ گا ڑیو ں اور مو ٹر سا ئیکلو ں پر پر یس ،سیا سی پا رٹیو ں ،پو لیس اوردیگر محکمہ جا ت کی نمبر ز پلیٹس نہ لگائی جا ئیں پر یس اور پو لیس کی نمبر پلیٹو ں کی آڑ میں جرا ئم پیشہ اپنے مقا صد پو رے کر نے کے لئے کو شا ں جس کی رو ک تھا م کے لئے صحا فی حضرا ت تعاو ن کر یں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اپنے دفتر میں بھمبر ،بر نا لہ اور سما ہنی کے میڈ یا نما ئند گا ن سے ایک میٹنگ کے دورا ن کیا انہوں نے کہا کہ گز شتہ دنو ں اخبا را ت میں چھپنے وا لی خبر جس پر پرا ئیو یٹ گاڑیو ں اور مو ٹرسا ئیکلو ں پر پر یس،پو لیس ،سیا سی پا رٹیو ں اور دیگر سرکا ری محکمہ جا ت کی غیر ضروری نمبر پلیٹو ںکی بھر ما ر کی نشا ند ہی کی گئی جس پر پرا ئیو یٹ گا ڑیو ں اور مو ٹر سا ئیکلو ں پر آویز اں میڈ یا ،پو لیس سمیت دیگر غیر ضروری نمبر ز پلیٹو ں کے خا تمے کے لئے مشاورت شرو ع کی ہے میڈ یا اس میں تعاون کر تے ہو ئے پر یس کی نمبر پلیٹس از خو د اتا ر دیں تا کہ دیگر افراد بھی اس کی تقلید کر سکیں میڈ یا نما ئند گا ن صحا فتی کا رڈ ہمرا ہ رکھیں دکھا نے پر عز ت دی جا ئے گی انہو ں نے کہا کہ بہت جلد گر ینڈآپر یشن کر کے پو لیس اور دیگر سر کا ری محکمہ جات سمیت سیا سی پا ر ٹی پر چمو ں ،اور پسند ید ہ نا مو ں کی آویز اں کی گی نمبر ز پلیٹس اتا رت دی جا ئینگی اور کسی کو بھی گا ڑی کی رجسٹر یشن نمبر کے علا وہ دیگر غیر ضروری پلیٹس لگا نے کی اجا زت نہیں دی جا ئیگی انہو ں نے مز ید کہا کہ میڈ یا بھی عوام میں اس حو الے سے آگا ہی کے لئے بھر پو ر مہم چلا ئے پر یس اور دیگر سر کا ری محکمہ جا ت کی نمبرز پلیٹو ں کی آڑ میں اپنے مذ مو م مقا صد میں مصروف جرا ئم پیشہ افرا د اس عمل سے جلد بے نقا ب ہو نگے میٹنگ میں میڈ یا نما ئند گا ن نے پر یس نمبر پلیٹس اتا ر دینے کے فیصلے پر اتفاق را ئے کر تے ہو ئے اپنی اپنی گا ڑیو ں اورمو ٹر سا ئیکلو ں سے پر یس کی نمبرز پلیٹس اتا ر دینے کا اعا دہ کیا اس موقع پر سینئر صحا فی چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،طا رق محمود ثاقب ،چو ہدر ی عا طف اکر م ،مظہر جعفر ی ،امجد عزیز کا شر ،عنصر محمود آہی ،شا ہد الر حمن ،ڈا کٹر محمد اسحا ق،را شد کڈ یا لو ی ،را جہ سا جد حسین ،را شد را ج ،جمیل بشیر ،نعیم نجمی ،سجا د مرزا ،خا لد حسین خا لد ،مرزا ند یم ،را جہ وحید مراد مو جو د تھے اور انہو ں نے ایس ایس پی بھمبر کواپنے بھر پو رتعاون کا یقین دلا یا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ پبلک ہیلتھ فنڈز کی عدم دستیابی پرمسا ئل کا شکا ر تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ پبلک ہیلتھ فنڈز نہ ہو نے کیو جہ سے مو ٹریں خرا ب مر متی کاکا م ادھو را محکمہ پبلک ہیلتھ مختلف لو گو ں کا مقرو ض ہو نے لگا حکومت آزاد کشمیر محکمہ پبلک ہیلتھ کو فنڈز فرا ہم کر ئے تا کہ بھمبر کے با سیو ں کا پا نی کی فرا ہمی ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سینئر صحا فی را جہ جا وید افضل اور را جہ قیصر افضل کی وا لدہ ما جد ہ گز شتہ روز وفا ت پا گئیں مر حو مہ کو نما زجنا ہ کے بعد انکے آبا ئی قبر ستا ن دعورہ میں سپر د خا ک کر دیا گیا نما زجنا زہ میںڈپٹی اپوزیشن لیڈر چو ہدر ی طا رق فاروق ،سا بق چیئر مین را جہ مسعود اسلم ،راجہ محمود خا ن آف سلا م ،را جہ نعیم ،را جہ محمد یو نس کلر ی ،چو ہدر ی حیدر علی ،صدر کشمیرپر یس کلب میر پو ر سید عابد حسین شاہ ،شجا ع جر ال ،اعجا ز جرا ل ،را جہ نعیم ،را جہ وحید مراد ،عابد ذبیر ،سید دا نیا ل گیلا نی ،پٹو اری خو رشید احمد ،پٹواری نا صر محمو د،را جہ خو رشید احمد ،را جہ نثا ر احمد سمیت سیا سی وسما جی مذ ہبی را ہنما ئو ں ، وکلا ء ،صحا فیو ں ،تا جرو ں ،سول سوسائٹی ،عوام علا قہ اور عزیز اقا ر ب کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔