بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ بھمبرکی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی حلقہ کی سیاست کا بیرو میٹر چوہدری خالد شریف گروپ مسلم لیگ ن اور چوہدری طارق فاروق کا 15 سالہ ساتھ چھوڑ کر سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کے قافلے میں شامل چوہدری انوار الحق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار پریس کانفرنس میں ایک ہزار سے زائد افراد کی شرکت آمدہ انتخاب میں چوہدری انوار الحق کاساتھ دینے کااعلان اللہ کا لاکھ لاکھ شکرہے کہ آج یہ دن دیکھنا نصیب ہوا جس میں میرے لیے باعث اطمینان بات یہ ہے کہ میرے قافلے میں میرے والد محترم کے ساتھی سینکڑوںلوگ شامل ہوئے ہیں میرے والد محترم کا جو ورثہ 2001میں ہم سے بچھڑ گیا تھا آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے 15سال بعد واپس آگیا ہے تفصیلات کیمطابق بھمبر شہر کی ممتاز کاروباری شخصیات چوہدر ی محمد شفیع ،چوہدری علی محمد ،چوہدری راج محمد ،چوہدری محمد اشرف ،حاجی ظفر اقبال ،چوہدری خالد شریف ،چوہدری سردار علی 15سال بعد سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کے قافلے میںشامل چوہدری صحبت علی کے فرزند چوہدر ی انوار الحق سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی پراعتماد کااظہار پنک روز ہوٹل میں پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی وامیدوار حلقہ ایل اے 7چوہدری انوار الحق نے کہاکہ میرے والدمحترم چوہدری صحبت علی مرحوم سابق سینئر وزیر چوہدری محمد شریف مرحوم اور چوہدری محمدیوسف کڈیالوی مرحوم سابق ممبر ضلع کونسل اور انکے خاندان کے دیرینہ تعلقات تھے لیکن چوہدری شریف مرحوم کا خاندان ہمیں 2001میں ہمیں چھوڑ گیاتھا آج 15سال بعد واپس اپنے گھر آ گیا ہے جس پر تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکر گزارہوں آج مرحومین کی روحیں بھی پرسکون ہونگی خوشی کی بات یہ ہے کہ آج آپ لوگوں کی شمولیت نے حقیقی معنوں میں حلقہ کی سیاسی فضا تبدیل کرکے رکھ دی ہے آپ لوگوں نے جو اعتمادکا رشتہ استوارکیا ہے اس میں بھی رخنہ نہیںآئے گا حلقہ میں دوستی اور بھائی چارے کی سیاست جاری رہے گی والدمحترم کے تمام سیاسی ورثے کو ساتھ لیکر چلنا میرا مشن اورخواب ہے ۔میں ذاتی طور پر چوہدری علی محمد ،چوہدری محمد اشرف ،چوہدری محمد شفیق ،چوہدری رضوان علی ،چوہدری یاسر اشرف اور چوہدری بلال خالدکا بھی انتہائی مشکورہوں جنہوںنے دوخاندانوں میں راضی نامہ میں اپنا کردار ادا کیا انہوںنے کہاکہ الیکشن شیڈول کے اعلان سے لیکر آج تک فریق مخالف نے قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور وزیر امور کشمیر کی طرف سے دیے گئے پیسے اور ٹرانسفارمر وہ اور انکے حواری ریوڑیوںکی طرح بانٹ رہے ہیں اگر یہ ضابطہ اخلاق اگر کاغذکا ٹکڑا ہے تو ہم میدان میں ڈٹ کر انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں اگر قانون ہے تو پھر ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داری ہے کہ قانون کی پاسداری کروائیں قانون کی عملداری سب کیلئے ہے اس موقع پر چوہدری خالد شریف نے کہاکہ چوہدری صحبت علی کا گھرانہ ہمارا دیرینہ گھرانہ ہے آج اپنے اصل گھر میں آکر انتہائی اطمینان قلب محسوس کررہاہوں تمام دوستوں رشتہ داروں خاندان والوں اور ساتھیوںکا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوںنے اس فیصلے پر لبیک کہا اور آج تمام قافلہ چوہدری انوار الحق کے کارواںمیں شامل ہوگیا ہے میں آپ کو کامیابی کی پیشگی مبارکباد پیش کرتاہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ نئے شامل ہونیوالوںکا خیال رکھیں گے اس موقع پر حاجی چوہدری محمد شفیع ،چوہدری علی محمد،چوہدری راج محمد ،چوہدری محمد اشرف ،چوہدری سردار علی ،حاجی ظفراقبال ،حاجی محمد قدیر ،چوہدری خالد شریف ،چوہدری محمد رشید ،چوہدری محمد زبیر ،چوہدری محمد خان ،چوہدری ندیم یوسف ،چوہدری ظفر اقبال روپیری،تبارک حسین روپیری ،باؤ یونس روپیری ،مہر خالق ،چوہدریوسف،ممبر محمد حنیف ،حاجی مناظر حسین ،چیئرمین نذیراحمد،حاجی منیر ،محمدالیاس ،حوالدار محمد الیاس ،حوالدار محمد غیاث ،حوالدار غلام رسول ،حاجی محمد اکبر،چوہدری محمد ارشد ،چوہدر ی محمد امجد،چوہدری محمد شریف مکہال ،چوہدری محمد ایوب کھمب ،چوہدری نذیر احمد نئی آبادی مکہال،چوہدری محمد اسلم نئی آبادی ،میجر محمد حمید نئی آبادی ،خالد حسین ہوٹل والے ،چوہدری رضوان علی ،منشی محمد اسلم ،چوہدری بلال خالد ،چوہدری یاسر اشرف،چوہدری شیراز خالد،چوہدری غلام غوث لفکر ،چوہدری حمزہ غوث ،سائیں غلام نبی ،ڈاکٹر رشید احمد،صفی اللہ بٹ ،عنایت اللہ بٹ ،محمد احسان موڑھا ،محمد یونس روپیری ،ارشد حسین روپیری ،محمد اشرف روپیری ،محمدعارف روپیری ،محمد امجد ،انصر محمود، محمد نوار ،محمد ذوالفقار ،محمد رزاق ،شوکت حسین ،لیاقت علی ،شبیر احمد،محمدخان روپیری ،چوہدری اظہر نے چوہدری طارق فاروق کوخیرآباد کہہ کہ چوہدری انوارالحق کا ساتھ دینے کاا علان کیا اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل کسگمہ راجہ فاروق خان ،سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری محمدیوسف درائیاں ،چوہدری فضل علی ،ذیلدار چوہدری مختار احمد کسچناتر،چوہدری محمد اشرف آف ستھہ ،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری عبدالقیوم ،سابق ایڈمنسٹریٹربلدیہ راجہ شاہد انور خان ،چوہدری صابر حسین کسگمہ ،چوہدری مقبول حسین پونا ،چوہدری امانت علی کسگمہ سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف الیکشن کمیشن کے احکامات نہ ماننے پرڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایکسئین پبلک ہیلتھ کو گرفتار کرنے کے احکامات صادر فرما دیے مال آفیسر نے نفری کے ہمراہ ایکسئین کو گرفتار کر کے ڈی سی آفس میں پابند کردیا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی یقین دہانی پر شام 5بجے تک رہا کر دیا گیاذرائع کیمطابق گزشتہ چند دن قبل چیف الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام ضلعی سربراہان کی سرکاری گاڑیاں الیکشن ڈیوٹی کیلئے پابند کروانے کے احکامات صادر فرمائے مگر ایکسیئن پبلک ہیلتھ چوہدری محمد ظہیر گاڑی جمع کروانے سے مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جس پرگزشتہ روز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مرزا ارشد محمود جرال نے مال آفسیرمحمد انعام باری کو فوری طورپر گرفتاری کاحکم دیا جس پر مال آفسر نے نفری کے ہمراہ ایکسین پبلک ہیلتھ کوفوری طور پر گرفتار کرکے ڈی سی آفس پابند کردیاذراء کیمطابق شام 5بجے ایکسین پبلک ہیلتھ کی گاڑی 1دن کے اندر جمع کروانے کی یقین دہانی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدمنشاء غوث نے رہائی کے احکامات صادر فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیاسی سماجی شخصیت ٹھیکیدار انعام الحق چوہدری ، چوہدری محمد اسلم اور اوورسیز کشمیر راہنما چوہدری مختار احمد آف پتھو رانی نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ تعلیمی پیکج کو فراڈ کہنے والے ہی غریب لوگوں کے بچوںکے دشمن ہیں فکروٹ، درائیا ں،سنگڑھ سمیت دیگر سکولز کو اپ گریڈ کرکے غریب لوگوں کے بچوں کوزیور ہ تعلیم سے آراستہ کرنے میں اہم قدم ہے ان علاقوں میں مڈل تک سکول ہونے کی وجہ سے اکثر طلبہ اپنی تعلیم کو جاری نہ رکھ سکتی تھی اور مڈل تک ہی تعلیم حاصل کرسکتی تھی غریب والدین اپنے بچیوں کو دوردارز کے سکولز میں بھیجنے سے اجتناب کرتے ہیں اور ان کے ماہانہ اخراجات بھی برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے جسکی وجہ سے بچیوں زیورہ تعلیم سے محروم ہوجاتی تھی سابق اسپیکر چوہدری انوار الحق نے لوگوں کی بنیاد ی سہولت کو مدنظررکھتے ہوئے اور صحیح معنوں میں غریبوں کا ساتھی ہونے کا ثبوت دیا ہے اور ایک اچھا تعلیم پیکج دے کر غریبوں کے دل جیتے لیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری انوارالحق نے حلقہ میں محبت روادری اور حلقہ کی عوام کی عزت نفس کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا ہے حلقہ بھمبر میں تعلیم دوستی اداروںکی بلاتفریق اپ گریڈیشن انکا بڑا کارنامہ ہے یہی وجہ ہے کہ حلقہ بھر سے عوام جوق در جوق انکیے قافلے میں شامل ہورہے ہیں جہنوں غریب لوگوں کی بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے ایک بنیادی اور دیرینہ مسئلہ حل کردیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں اورانکی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر میں مسلم لیگ نو ن کو بہت بڑا دھچکا حلقہ بھمبر کی جاٹ برا دری کے سب سے بڑ ے کنبے قبیلے نے سینکڑو ں خا ند انوں کے ہمرا ہ چو ہدر ی طا رق فا روق کو چھوڑ کر چو ہدر ی انو ارا لحق کی غیر مشرو ط حما یت کا اعلا ن کر دیا چو ہدری برا دران کا چو ہدر ی صحبت علی مر حو م کے سیاسی ورثے کو اگٹھا کر نے کا عزم چو ہدر ی برا دران اور چو ہد ری انو ارا لحق کا آئند ہ مل جل کر چلنے کا مشتر کہ پر یس کا نفر نس میں اعلا ن تفصیلا ت کے مطا بق مسلم لیگ نو ن کو حلقہ بھمبر میں بہت بڑا سیاسی دھچکا حلقہ بھمبر کی جاٹ برادری کے سب سے بڑ ے کنبے قبیلے نے سینکڑوں خا ندا نوں کے ہمرا ہ چو ہدری برا دران نے پر ہجو م پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے چو ہدر ی طا رق فاروق کا سیاسی ساتھ چھو ڑ کر آزادامیدوار اسمبلی چو ہدر ی انو ارا لحق کی غیر مشروط حما یت کا اعلا ن کر تے ہو ئے چو ہدری خا لد شر یف نے کہا کہ 2001کے الیکشن میں چو ہدر ی صحبت علی مر حو م کے خا ند ان کیسا تھ جو سیاسی رشتہ ٹو ٹا تھا آج پھر اسکو جوڑ رہے ہیں ہم اپنے کنبے قبیلے سمیت چو ہدر ی انو ارا لحق کی غیر مشرو ط حما یت کا اعلا ن کر رہے ہیں اور ہما ری کوشش ہو گی کہ ہما را یہ رشتہ پہلے سے بھی زیادہ مضبو ط اور پا ئیدار ہو ہم اپنے حصے کوشش کر ینگے کہ چو ہدری صحبت علی مر حو م کے پرا نے سیاسی سا تھیوں کو ایک پلیٹ فا رم پر اکٹھا کر یں اس موقع پر بھمبر رجا نی سے چوہدری محمد شفیع ،چو ہد ری محمد علی ،چو ہد ری حا جی ظفر اقبا ل ،چو ہدر ی رضوان علی ،حا فظ محمد شفیع ،حا جی منا ظر حسین ،حا جی منیر حسین ،چیئر مین نذ یر احمد ،چو ہدر ی طا رق محمود ،چو ہدری محمد سردار ،چو ہدری محمد رشید ،چو ہدر ی محمد مجید ،چو ہد ری محمد الیاس حوالدار ،چو ہدر ی غلا م رسول ،چو ہدر ی ارشد محمود ،چو ہدری غیا ث انو ر ،چو ہدر ی حا جی محمد اعظم ،چو ہد ری محمد اشتیاق ،چو ہدر ی ریاض ،ڈا کٹر محمد رشید ،چو ہدر ی محمد ارشد ،چو ہدر ی محمد امجد ،منشی محمد اسلم ،چوہد ری محمد اکبر ،صوفی محمد رشید ،ماسٹر طا رق محمود ،چو ہد ری محمد صا دق ،خا لد رفیق ،سائیں غلا م نبی ،چو ہدر ی بشارت حسین ،چو ہدر ی محمد اصغر ،چو ہدر ی بلا ل خا لد ،چو ہدری شیراز خا لد جبکہ بھمبر شہر سے چو ہدر ی راج محمد ،چو ہدری محمد اشر ف ،چو ہدر ی یاسر اشرف ،چو ہد ری محمد عارف ،چو ہدر ی سلیم سا گر ،چو ہد ر ی محمد الیاس ،خا لد ہوٹل وا لا ،حا جی عبدالرزا ق ،حا جی چو ہدر ی محمد خو رشید ،چو ہدر ی ظفر اقبا ل کڈیا لو ی ،چو ہدری ارشد کڈ یا لو ی ،چو ہدر ی محمد فر یاد عر ف سو نا ،چو ہدر ی جنید ظفر ،چو ہدر ی زا ہد اقبا ل ،شہر یا ر ظفر ایڈووکیٹ ،عزیز الر حمن نا ز ،چو ہدر ی فضل الر حمن ،چو ہدر ی اظہر اقبا ل ،انجینئر عتیق الر حمن ،را جہ عمرا ن حنیف ،دلشاد بلا ،عنا یت اللہ بٹ ،سفی اللہ بٹ گو دڑی سبز ی وا لا ،جبکہ نئی آبادی مکہا ل سے چو ہد ری محمد اسلم ،چو ہدر ی نذیر احمد ،چو ہد ری محمد شر یف ،میجر محمد حمید ،مرزا محمد اسلم ،جبکہ رو پیر ی سے چو ہد ری عبد الخا لق ،چو ہدر ی ظفر اقبا ل ،چو ہدر ی طا رق حسین ،چو ہد ری ند یم یو سف ،چو ہدر ی نذ یر حسین ،چو ہدری ارشد حسین ،چو ہدر ی محمد اشرف ،چو ہدر ی محمد عا رف ،چو ہدر ی امجد حسین ،چو ہدر ی انصر محمود ،چو ہدر ی محمد نواز ،چو ہدر ی محمد ذولفقار ،چو ہدر ی محمد رزاق ،چو ہدر ی شو کت علی ،چو ہد ری لیاقت علی ،چو ہدر ی شبیر احمد ،چو ہدر ی محمد خا ن ،چو ہدر ی محمد یونس ،چو ہد ری شعبان یو نس ،چو ہدری محمد احسان ،حوا لد ار محمد یو نس ،صوبیدار محمد منیر ،چو ہدر ی محمد نذیر جبکہ گو را نکہ سے چو ہدری محمد حنیف اور چو ہدری محمد اصغر جبکہ لکھپو ر سے چو ہد ری غلا م غو ث ،چو ہدر ی محمد حمز ہ ،چو ہدر ی غلا م نبی سمیت دیگر شامل ہیں جنہوں نے چو ہد ری طا رق فا روق کا سیاسی سا تھ چھوڑ کر چو ہدری انو ارا لحق کیسا تھ سیاسی سفرکا آغاز کیا پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے سابق سپیکر اسمبلی وآزادامیدوار اسمبلی چو ہدر ی انو ارا لحق نے کہا کہ چو ہدر ی برا دران کو کنبے قبیلے سمیت اپنے گھر واپس آنے پر خو ش آمد ید کہتے ہیں آج کا دن میر ے لئے انتہا ئی خو بصورت د ن ہے اور میر ے لئے سیاسی طور پر تسکین کا با عث بھی ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں میر ے ووٹ بنک میں اضا فہ ہوا ہے لیکن اس سے زیاد ہ خوشی مجھے اس با ت کی ہے کہ میر ے وا لد محتر م کے انتہا ئی قر یبی سا تھی و فیملی ممبر چو ہدر ی محمد شر یف مر حو م کا کنبہ قبیلہ جو 2001 کے الیکشن میں کسی وجہ سے ہم سے بچھڑ گیا تھا آج ہما رے سا تھ واپس آملا ہے آنیوا لے تما م بزر گوں ،دوستوں ،بھا ئیوں اور ساتھیوں کو پو رے اعتماد اور یقین کیسا تھ لیکر اپنے سا تھ چلوں گا چو ہدری برادران کی قا فلے میں شمو لیت سے میر ی طاقت دلیر ی اور حوصلہ مز ید بڑ ھا ہے انشاا للہ پوری طاقت کیسا تھ ڈنکے کی چوٹ پرنا صرف الیکشن لڑوں گا بلکہ جیتو ںگا چوہد ری محمد شر یف مرحو م اور حا جی محمد یوسف کڈ یا لو ی مر حو م سے میر ے وا لد محتر م کا سیاست سے ہٹ کر ذاتی تعلق تھا آج ہمارے اکٹھے ہو نے سے مر حو مین کی رو حیں بھی خو ش ہو نگی وفا اور محبت کا جو سلسلہ آج شروع ہو اہے اس کو آخر ی سا نس تک قائم رکھوں گا اس رشتے میں کسی صو رت کو ئی کمی نہیں آنے دو نگا انہوں نے کہا کہ الیکشن آتے جا تے رہتے ہیں ہما را اور الیکشن کروا نے والی اتھارٹی کی مشتر کہ ذمہ داری ہے کہ الیکشن کو صاف شفا ف پرامن طر یقے سے منطقی انجا م تک پہنچا یا جا ئے پہلے بھی متعلقہ اتھارٹی کو بند کمرے اور میڈ یا کے ذریعے آگا ہ کیا تھا کہ فر یق مخا لف الیکشن کمشنر کی طرف سے جاری کر دہ ضا بطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے ریلیا ں نکا ل کراورکشمیر کو نسل کی سکیمیں ریوڑیوں کی طر ح با نٹ کر ضا بطہ اخلاق کی خلا ف ورزی کر رہا ہے ضا بطہ اخلاق اگر کا غذ کا ٹکڑا ہے تو پھرہم بھی اسے کا غذ کا ٹکڑا ہی سمجھیں گے اور اگر ضا بطہ اخلاق قا نو ن سے با لا تر جنگل کا قانو ن ہے تو پھر ہم اسکا ڈٹ کر مقابلہ کر ینگے اگر ضا بطہ اخلاق قانو ن کی جنگ ہے تو الیکشن اتھارٹی کو ضا بطہ اخلاق کی پابند ی کروا نا ہو گی ضا بطہ اخلاق کی پابند ی اکیلے میں نے نہیں کر نی اگر فریق مخا لف اس کی دھجیاں بکھیر ے تو ایسا ممکن نہیں کہ میں اس کا جو اب نہ دوں ضا بطہ اخلاق کی خلا ف ورزی کا الیکشن اتھارٹی نے نو ٹس نہ لیا تو پھر فر یق مخا لف جس رنگ میں الیکشن لڑ نا چا ہتا ہے تو میں بھی اس رنگ میں الیکشن لڑو نگا انہوں نے کہا کہ اخلاقیا ت او ر روادای میر ے اکیلے پر عائد نہیں ہو تی انتخا بی عمل میں مقرر ہ وقت پر ختم ہو جا نا ہے اگر دو فر یق الیکشن لڑ رہے ہیں تو ان میں سے ایک نے جیتنا ہے اور ایک نے ہا رنا ہے ہارنے اور جیتنے وا لوں میں سے کو ئی بھی حلقہ چھوڑ کر چلا نہیں جا ئیگا سب نے یہی رہنا ہے نفر تیں اور کدرورتیں پھیلا نے سے گر یز کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ فر یق مخا لف جن الفا ظ کا چنا ئو کریگا اور جس لہجے میں گفتگو کر یگا اسکو اسی انداز میں جواب ملے گا انہوں نے کہاکہ میں چو ہد ری خا لد شر یف ،چوہدر ی محمد شفیع ،چو ہدری محمد علی ،چو ہد ری ظفر اقبال کڈیا لو ی ،حا جی ظفر محمود ،چو ہدری محمد اشرف ،چو ہدری خو رشید ،چو ہدر ی بلا ل خا لد ،چوہدری یاسر اشر ف سمیت تما م دوستوں ،بزرگوں ،بھا ئیوں اور نو جوانوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے سا تھ محبت اور وفا کا رشتہ قائم کیا ہے انشا للہ یہ رشتہ تا زندگی قا ئم رہے گا اس موقع پر حلقہ بھر کی چید ہ سیاسی شخصیا ت بھی مو جو دتھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)را جہ امتیاز احمد خا ن کی پیپلز پا رٹی میں شمو لیت اورPPPکا حلقہ ایل اے7بھمبر سے ٹکٹ کنفر م ہو نے پر انکے الیکشن سے دستبردار ہو نے کی افو اہیں دم توڑ گئیں چو ہدر ی طا رق فا روق اور چو ہدری انو ارا لحق کی مشکلا ت میںا ضا فہ حلقہ میں را جہ امتیاز احمد کا سیاسی گرا ف بڑ ھنے لگا تفصیلا ت کے مطا بق 6ما ہ قبل مسلم لیگ نو ن کو خیر آباد کہہ کر آزاد امیدوار کے طو ر پر حلقہ ایل اے7بھمبر سے الیکشن لڑ نے کا اعلا ن کر نیوا لے راجہ امتیاز احمد خا ن نے پیپلزپارٹی میں با ضابطہ شمو لیت اختیار کر لی شمو لیت کا اعلا ن انہوں نے تین روز قبل زرداری ہاوس اسلا م آباد میں کشمیر افئیر کی انچا رج محتر مہ فر یا ل تا لپور کی مو جو دگی میں کیا پیپلز پا رٹی میں شمو لیت کے بعد پیپلز پا رٹی کے پا رلیما نی بو رڈ نے حلقہ ایل اے7بھمبر 3سے ان کا پارٹی ٹکٹ بھی کنفر م کر دیا جس کے بعد مخا لفین کی طرف سے را جہ امتیاز احمد خا ن کے الیکشن سے دستبراد ہو نے کی تما م افو اہیں دم توڑ گئی ہیں را جہ امتیاز احمد خا ن کے پیپلز پا رٹی میں شامل ہو نے اور ٹکٹ ملنے کے بعد حلقہ ایل اے7بھمبر میں مسلم لیگ نو ن کے امیدوار چو ہدری طا رق فا روق اور پیپلز پا رٹی کے ٹکٹ واپس کر نیوالے آزاد امیدوار چو ہدری انو ارا لحق کی مشکلا ت میں اضا فہ ہو گیا ہے جبکہ راجہ امتیاز احمدخا ن کا سیاسی گراف بڑ ھنے لگا ہے حلقہ لگا ہے حلقہ کی عوام کو ان کے الیکشن لڑ نے کا قوی یقین ہو گیا ہے جس کے بعد حلقہ بھر سے لو گو ں کی را جہ امتیاز احمد خا ن کے ڈیرے پر آمد ورفت کا سلسلہ جا ری ہے اور اپنی حما یت کا بھی یقین دلا رہے ہیں آنیوالے دنوں میں حلقہ بھمبر میں دلچسپ سیاسی صورتحا ل سامنے آئے گی۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر گر یڈ اسٹیشن میں فنی خرا بی کے باعث آگ بھڑ ک اٹھی سحر ی کے وقت بجلی بند ہو گی لو گوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ریسکیو1122کے اہلکا روں نے آپر یشن کرتے ہو ئے آگ بھجا دی کئی گھنٹے بجلی کی ترسیل بند رہی تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز سحر ی کے وقت بھمبر گر یڈ اسٹیشن میں فنی خرا بی کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث بھمبر شہر اور گردونواح کے بجلی کی تر سیل رک گئی جبکہ گر یڈ اسٹیشن پر حفاظتی تدا بیر اور حفا ظتی ساما ن نہ ہو نے کے باعث ریسکیو1122کو طلب کر لیا گیا جس پر ریسکیوآفیسر ایازبزمی اہلکا را ن کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے بڑی مشکلوں سے موقع پر لگی آگ پر قا بو پا یا بجلی کی بند ش سے سحری کے اوقا ت میں لو گوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔۔