بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری صحبت علی مرحوم آزاد کشمیر کی سیاست کے ایک درخشندہ ستارے تھے مرحوم نے غریب اور مظلوم طبقے کی ہمیشہ نمائندگی کی مرحوم نے کشمیر کی آزادی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں جنہیں سنہری حروف میں لکھا جائیگا ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چو ہدر ی کی تیسر ی برسی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سابق سنیئر وزیر چوہدری صحبت علی کی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائے مرحوم نے اپنی ساری زندگی غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کیلئے ہمیشہ قربانی دی اور ظلم کے خلاف علم بغاوت بلند کیا مرحوم کی خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا پر تشدد سیاست کا قائل نہیں ہوں اور نہ ہی کبھی تشدد کی سیاست کی ہے گذشتہ روز نکیال میں ہونیوالے واقع کی شدید مذمت کرتا ہوں جمہوری نظام میں ہر شخص کو آزادی اظہار حق ہے تشدد اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ شکست ہوئی ہے فتح ہمیشہ محبت جمہوری روایات کی ہوئی ہے زور زبردستی سے لوگوں کے دلوں کو خرید ا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں اس طرح کی سیاست سے وادی کے اس پار منفی پیغام جائیگا انہوں نے کہا نواز شریف کہ حواری آزاد کشمیر کے اندر در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں وہ جو کچھ کر رہے ہیں انہیں اسکا خمیازہ آنے والے انتخابات میں بھگتنا پڑے گا دوسری طرف ریاست کہ کرپٹ ترین وزیراعظم نے ریاست کے تمام ادارے تباہ کر دئیے ہیں اور کرپشن کی بد ترین مثالیں قائم کی ہیں عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے مجید اور اس کے حواریوں کو عبرتناک شکست سے دو چار کردیں تا کہ کرپشن اور پیپلز پارٹی ہمیشہ کیلئے اپنی منطقی انجام کو پہنچ سکے انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کا پیغام آزاد کشمیر کے ہر کونے کونے میں پہنچا دیا ہے اور لوگ عمران خان اور تحریک انصاف کے قافلے میں روز بروز شامل ہو رہے ہیں تبدیلی نوشہ دیوار ہے اور آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف آزاد کشمیر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یسین نے کہا کہ چوہدری صحبت علی سیاست کی یونیورسٹی تھے انہوں نے غریب مظلوم طبقات کے حقوق کیلئے طویل جنگ لڑی سیاست میں بھائی چارے ، رواداری اور برداشت کے ماحول کو فروغ دیا مرحوم کا نہ صرف ضلع بھمبر بلکہ آزاد کشمیر کی سیاست میں نمایاں مقام تھا مرحوم کی سیاسی و سماجی اور تحریک آزادی کیلئے کی جانے والی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا مرحوم آنے والی سیاسی نسل کیلئے مشعل راہ ہیں انکی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ صدیوں پر نہ ہو سکے گا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے بیٹوں کو انکے نقش قدم پر چل کر لوگوں کی خدمت کرنے اور چوہدری صحبت علی کے مشن کو جاری ساری رہنے کی توفیق عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں سابق سنیئر وزیر حکومت و بانی راہنما پیپلز پارٹی چوہدری صحبت علی مرحوم کی تیسری برسی کی تقریب میں شرکت کے موقع پراور کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آزاد کشمیر کا خطہ انتہائی پر امن ہے جبکہ وفاقی حکومت اور انکے وزراء جان بوجھ کر آزاد کشمیر کی پر امن سیاسی فضا کو خراب کر رہے ہیں مسلم لیگ نون بھمبر، میرپور اور کوٹلی کے جلسے ناکام ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے خاص طور پر چڑہوئی کے جلسے میں عوامی سمندر کے امڈ آنے سے مسلم لیگ نون کی پریشانی میں شدید اضافہ ہو گیا ہے گذشتہ روز نکیال میں پیپلز پارٹی کے جلوس پر مسلم لیگیوں کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے مسلم لیگ آزاد کشمیر میں نفرت کے بیج بو رہی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں مسلم لیگ نون نے الیکشن سے قبل ہی اپنی شکست کو تسلیم کر لیا ہے اور الیکشن سے فرار کے راستے تلاش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اقدار اور رواداری کو فروغ دیا ہے آمدہ الیکشن کو صاف ، شفاف اور پر امن بنانے کیلئے فوج کی نگرانی میں الیکشن کروائے جائیں جلسے جلوس منعقد کرنا ہر پارٹی کا جمہوری حق ہے غنڈہ گردی اور بد معاشی سے کسی جماعت کو جمہوری اور سیاسی عمل سے دور نہیں رکھا جا سکتا نکیال میں پیپلز پارٹی کے جیالے چوہدری منشی شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا نکیال میں جیئے بلاول کنونشن میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کی غمازی ہے کہ نکیال کے عوام پیپلز پارٹی سے محبت اور مسلم لیگ نون سے نفرت کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Sobat Ali
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) لیفٹینٹ جنرل چوہدری اکرام الحق ، سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، چوہدری احسان الحق، چوہدری اعتزاز الحق کے والد محترم وزیر ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف کے تایا سابق سنیئر وزیر حکومت و بانی راہنما پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری صحبت علی مرحوم کی تیسری برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی برسی کی دعائیہ تقریب آصف میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یٰسین، وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق، چوہدری وحید اکرم، سابق مشیر حکومت چوہدری محمد شعبان، چیف آرگنائزر PTI چوہدری ظفر انور، سابق ایڈمنسٹریٹر چوہدری محمد منشائ،سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری امجد، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور، سابق ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد محبوب، اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود، سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری محمد ریاض، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین، سابق چیئرمین چوہدری محمد اسلم، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری یوسف درائیاں، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد نسیم، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم، سابق چیئرمین بلدیہ مرزا اجمل جرال، چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ، ضلعی صدر پیپلز پارٹی چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ، چوہدری یونس بروٹی، چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ، اے ڈی سی چوہدری حق نواز، چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ، راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، سینئر صحافی چوہدری خالد حسین، افتخار عظیمی، ناصر بٹ، قاضی انصر زمان، مرزا ندیم اختر ،شیراز پرویز مشتاق ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عمر ریاض ساگر، ٹھیکیدار چوہدری محمد الیاس، عنصر عنایت اللہ، چوہدری حسنین رفیق، چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ، ایکسین شاہرات چوہدری ندیم اقبال، چوہدری عبد الجبار، چوہدری انعام الحق، چوہدری آصف اشرف، چوہدری ظفر اقبال ظفری، چوہدری مہدی خان، چوہدری شکیل مکہال، پروفیسر چوہدری محمد افضل، چوہدری عتیق الرحمن سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ پروفیسر مولانا امین الدین نے خصوصی دعا کروائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ریاست کی وحدت کی بحالی بیرونی جبری تسلط سے آزادی اور حق خود ارادیت کیلئے کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں عمران خان سمیت کسی بھی پاکستان سیاستدان کو یہ حق حاصل نہیں ہے اور نہ ہی کسی پاکستان سیاست دان کو کشمیریوں نے یہ مینڈیٹ دے رکھا کہ وہ ہمارے مستقل سے کھیلے اور ہماری زخمی جسم پر نمک چھڑکے ہم عمران خان کے تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انجینئر خالد پرویز بٹ صدر کشمیر فریڈم موومنٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے دئیے گئے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا بیرسٹر سلطان کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے اور ان کی تمام دوڑ دھوپ جو وہ مسئلہ کشمیر کیلئے کر رہے ہیں کیا وہ بھی عمران خان کے نقطہ انطر سے متفق ہیں اگر متفق ہیں تو ان کا بھی سیاسی بوریا بستر آزاد کشمیر سے گول ہو چکا ہے اس لئے وہ فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کریں اور عمران خان اپنے بیان کو واپس لیتے ہوئے کشمیری قوم سے معذرت کریں ہمارے ناجوانوں کے لاشے قیدو بند کی صعوبتیں عفت مآب خواتین کی عصمت دریاں اور اربوں روپے کی املاک کی تباہی اور پوری دنیا میں کشمیری جو مہاجرت کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور پاکستان کے صوبہ پنجاب کو زرعی پانی کی ترسیل اور ہزاروں میگا واٹ بجلی کی پیداوار اور سپلائی اور آزاد کشمیر پر آزاد کشمیر ہی کے سیاستدانوں کے ذریعے کشمیری عوام پر جبر ظلم اور استحصالی نظام کے ذریعے حکومت کرنے کی ناپسندیدہ طریقہ کار اور پھر ان پالتو قوم فروشوں ، وطن فروشوں کے اوپر کشمیر کونسل اور وزارت امور کشمیر کی تلوار کے ذریعے کنٹرول سمیت آزاد کشمیر کے تمام وسائل پر ناجائز قبضہ جیسے ظالمانہ ، سفاکانہ نظام ہی ہمارے لئے زندگی کو اجیرن بنائے ہوئے ہیں جائیگہ چیجائے کے رہی سہی کسر پاکستان کے کشمیری تاریخ سے نابلد سیاستدان ااوٹ پٹانگ بیان جاری کر کے پوری کر رہے ہیں ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیا جائے ہم نے اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت میں پیش کر کے اللہ ہی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور ہم اپنی بساط کے مطابق اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Bhimber
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر صوبہ پنجاب کے صدر چوہدری غلام حسین آف دھریا نے کہا کہ آزاد کشمیر پر مسلط نا اہل حکمرانوں نے سسٹم اور اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے میرٹ کی پامالی ، اقربا پروری اور کمیشن خوری موجودہ حکمرانوں کے تاریخ ساز کارنامے ہیں جبکہ مسلم لیگ نے کرپشن ، لوٹ مار ، میرٹ کی پامالی ، اقرباء پروری اور کمیشن خوری میں پیپلز پارٹی کا بھر پور ساتھ دیا ہے 4 سال تک مسلم لیگ نون پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی نیتوں میں فتور ہے پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا صرف قائد تحریک عمران خان اور تحریک انصاف کے پاس ہے موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کے باعث نوجوان ڈگریاں لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں حکمرانوں کی پالیسوں سے مایوس ہو کر نوجوان جوق در جوق عمران خان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف مہاجرین سمیت ہر حلقے میں پوری قوت کیساتھ لڑ کر کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں عمران خان کا پیغام آزاد کشمیر کے کونے کونے میں پہنچایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کے تقرر کے بعد صاف شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے نادرا سے ووٹر فہرستیں مرتب کروائی جائیں اگر آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف بھر پور مذمت کرے گی۔