بھمبر کی خبریں 1/1/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صدر کشمیر پریس کلب بھمبر راجہ نعیم گل، جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین، صدر یونین آف جرنلسٹ ضلع بھمبر ڈاکٹر طارق شاکر، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین، صدر کشمیر پریس کلب برنالہ انصر محمود آہی، چوہدری ارشد محمود غازی، سلیم ساگر، ذیشان مصطفی، فیصل صغیر شمیم، محمد یٰسین تبسم نے اپنے الگ الگ پیغام میں آزاد کشمیر کے سنیئر صحافی جاوید اقبال ہاشمی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا صبر و جمیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی کی حکومت اور ریاستی قیادت ضلع بھمبر میں پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور مخلص جیالوں کے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہی ہے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ہم نے ساتھ دیا مگر حکومت بنتے ہی پارٹی قیادت نے جیالوں سے منہ موڑ لیا جیالے پارٹی قیادت سے بغاوت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی ممبر عمر ریاض ساگر، ضلعی صدر چوہدری صابر حسین نے PYO ضلع بھمبر کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر میں جب پیپلز پارٹی کا سب ساتھ چھوڑ گئے تھے ہم نے اس مشکل وقت میں بھمبر کے اندر پیپلز پارٹی کا پرچم مضبوطی کے ساتھ تھامے رکھا مشکل حالات میں ہر طرح کا مقابلہ کیا لیکن وقت بدلتے ہی پیپلز پارٹی کی حکومت اور ریاستی قیادت نے ضلع بھمبر کے نظریاتی اور مخلص جیالوں کو نظر انداز کر کے غیر جماعتی افراد کو نوازنا شروع کر دیا صوابدیدی پوسٹوں پر بھی ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا جن کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے آج بھی وہ صوابدیدی پوسٹوں کے اوپر بیٹھ کر پیپلز پارٹی کے خلاف کام کر رہے ہیں جس سے بھمبر میں پیپلز پارٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اگر حالات اور صورتحال یہی رہی تو آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ضلع بھمبر سے عبرتناک شکست ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر فورم پر آواز بلند کی اور ضلع بھمبر میں جیالوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں سے مرکزی قیادت کو بھی آگاہ کیا لیکن حکومت مرکزی اور ریاستی قیادت ٹس سے مس نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے جیالے قیادت سے بغاوت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں جس کی ذمہ دارمرکزی اور ریاستی قیادت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں عید میلاد النبی ۖ شایان شان طریقے سے منائی جائیگی ذکر رسول ، حمد و نعت اور درود سلام کی محفلیں منعقد ہونگی پورے شہر میں خوبصورت انداز میں چراغاں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار میلاد کمیٹی بھمبر کے صدر چوہدری محمد اکرم مقدم ، جنرل سیکرٹری راجہ فہد خورشید نے میلاد کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر شہر کے اندر عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تمام تر انتظامات میلاد کمیٹی کرے گی ماہ ربیع الاول برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے جس کو پورے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جائیگا بھمبر میں عید میلاد النبی ۖ کو پورے شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام تر انتظامات کر لئے گئے ہیں شہر بھر کو سبز جھنڈیوں اور خوبصورت انداز میں لائٹنگ کر کے سجایا گیا ہے جو دل کش سماں پیش کر رہا ہے 12 ربیع الاول کو عظیم الشان جلوس نکالا جائیگا جو پورے بازار کا چلر لگائے گا جلوس کے راستے میں جگہ جگہ سٹیج بنائے جائینگے جہاں پر علماء اکرام سیرت النبی ۖ اور ولادت رسول پر روشنی ڈالیں گے جبکہ جلوس کے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا جائیگا جبکہ بعد نماز عشاء تھانہ بازار میں عظیم الشان محفل ذکر رسول منعقد ہو گی جس سے پروفیسر محمد امین الدین، علامہ غلام رسول جلال ، علامہ غلام غوث سمیت دیگر خطا ب کرینگے جبکہ چھوٹے بچوں کا نعتیہ مقابلہ بھی ہو گا عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے والوں کو انعامات بھی دئیے جائینگے۔