بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پرنسپل انسائیٹ ماڈل کالج ڈاکٹر عمرگل، سابق صدر کشمیر پریس کلب بھمبر راجہ نعیم گل، پروفیسر فہیم گل اور راجہ وسیم گل کی والدہ محترمہ گزشتہ روز رضائے الہی سے وفات پا گئی مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان ستھ میں سپر د خا ک کر دیا گیا نما زجنازہ میں سیا سی وسما جی ،مذ ہبی را ہنما ئو ں سمیت عوام علا قہ ،صحافیو ں ،اساتذ ہ طلبا،وکلا اور عز یز واقار ب نے بڑ ی تعدا د میں شر کت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)رمضا ن المبا ر ک کی آمد آمد بھمبر میں زخیر ہ اندوزو ں نے مصنو عی مہنگا ئی کے لئے اشیا خو ردونوش کی زخیر ہ اند وزی شروع کر دی بڑ ے تا جر وں کے گو دام اشیا ء خو ردو نو ش سے اٹ گئے با بر کت مہینے میں زیا دہ منا فع کی لالچ سے تا جروں کا ایما ن کمزور اور دنیا وی حر ص ہاو ی ہو نے لگی انتظا میہ زخیر ہ اندوزو ں کے خلا ف کا رروا ئی کر ے عوامی حلقو ں کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق رحمتو ں اور بر کتو ں کے با بر کت مہینے کی آمد پر چند لا لچی تا جرو ں نے بھمبر میں اشیا ء خوردو نوش پر زیا دہ منا فع کما نے کی لا لچ میں زخیر ہ اندوزی شرو ع کر دی ہے شہر کے متعدد بڑ ے تا جرو ں نے رمضا ن المبا رک میں دونو ں ہا تھوں سے روزے دا رو ںاورعوام علا قہ کو لوٹنے کے لئے اپنے گو دا م اشیا ء خو ردونوش سے بھر لئے جبکہ چند تا جرو ں نے دکھا وے کے طو ر پرغیر معیا ری اشیا ء سستے دا مو ں فرو خت کر نے کے لئے اپنی ذا تی تشہیر بھی شرو ع کر رکھی ہے اور غیر معیا ری اشیا خو ردو نوش سستے دا مو ں فرو خت کر نے کے لئے بڑے بڑ ے بو رڈ آویز اں کر کے شہر یوں اور انتظا میہ کی آنکھ میں دھو ل جھو نکنے میں مصروف ہیں بھمبر کے شہر یو ں اور عو ام علا قہ نے شہر کے بڑ ے تا جرو ں کی دوکا نوں پر فروخت ہو نے وا لے سا مان خو ردو نوش کی کوا لٹی چیک کر نے اور مصنو عی مہنگا ئی کے لئے کی جا نیوا لی زخیر ہ اندو زی کیخلا ف انتظا میہ سے ایکشن لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن کی سلا متی بقا ء اور استحکا م کے لئے پیپلز پا رٹی کے قا ئدین اور کا رکنا ن نے بڑ ی قر با نیا ں دی ملک سے آمر یت کے خا تمے اور جمہو ریت کے فرو غ کے لئے پیپلز پا رٹی کی قر با نیا ں تا ریخ میں ہمیشہ سنہر ی حروف میں لکھی جا ئیھی پیپلز پا رٹی کیخلا ف سازشیںبند کی جا ئیں ان خیا لا ت کااظہا ر پیپلز پا رٹی بھمبر کے را ہنما ملک انیس صد یق نے کیا انہو ں نے کہاکہ ایک سو چی سمجھی اور منظم سازش کے تحت پیپلزپا رٹی کو بد نا م کر نے کے لئے اس کی کر دار کشی کی جا رہی ہے جس کی ہم بھر پو ر مذ مت کر تے ہیں انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی وفاق کی علا مت ہے پیپلز پا رٹی کو سا ئیڈ لا ئن لگا نے سے وفاق کمزور ہو گا اور ملک دشمن قوتو ں کو اس کا فائد ہ ہو گا انہو ں نے کہا کہ مشکل کی گھڑ ی میں ہم افو اج پا کستا ن کے ساتھ کھڑ ے ہیں لیکن پیپلز پا رٹی کیخلا ف سازشو ں کو بر داشت نہیں کر ینگے پیپلز پا رٹی کی کردار کشی فی الفور بند کی جا ئے ورنہ ہم را ست اقدام پر مجبور ہو نگے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) علا قہ کیممتاز سیا سی وسما جی شخصیا ت سا بق چیئر مین را جہ مسعود اسلم ،را ہنما مسلم لیگ نو ن را جہ التما س،ممبر بو رڈ آف گو ر نر پر یس فا ونڈ یشن حا جی خالد حسین خا لد،پر نسپل ڈگر ی کا لج پنجیڑ ی پرو فیسر را جہ عبدا لر حمن ،را جہ فر ما ن علی سیر لہ ،چوہدری غلا م رسو ل رحما نی ،امیدوا ر اسمبلی جما عت اسلا می چو ہدری محمد علی اختر ،صغیر احمد مغل ،حا جی محمد شفیع ،محمد منشا ء وقار ،ملک عبدا لحمید حا جی پورہ ،ملک لیا قت اعوان میر پو ر ،چو ہدری محمد رفیق ،انصر زما ن ،سا بق صدر کشمیر پر یس کلب را جہ نعیم گل ،سینئر صحا فی چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،شیراز پر ویز مشتاق ،ملک زا ہد اعو ان را جہ محمد آصف سیر لہ ،ملک شا ہ جہا ں کو ٹ جیمل،را جہ محمد اقبا ل سیر لہ ،فا ریسٹر را جہ سا جد حسین ،مرزاند یم اختر ،ملک غلا م مصطفی ،ملک محمد اسد ،ڈا کٹر محمد ریا ض،طا رق محمود چا نڈ یو ،آفتا ب متیا لو ی ،عبدا لقیو م بو ٹا ،چو ہدری طا رق کنجا لوی ،چو ہدر ی فیصل جا وید ،چو ہدر ی جمیل بشیر ،جا وید اقبا ل بر سا لو ی ،چو ہدر ی شمیم اختر ،فا روق شاہین ،چو ہدر ی عبدا لستار،را جہ نعیم نجمی ،را جہ مظہر اقبا ل ،را جہ نثا ر احمد ،چو ہدر ی عا رف کا کا ،مشیر وزیر اعظم چو ہدر ی محمد لطیف ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی خا لد شر یف ،فاریسٹر چو ہدر ی جا وید اقبال نے ملک شو کت حسین آف سیر لہ کے وا لد محتر م کی وفا ت پر ان کے گھر جا کر اظہا رتعز یت کیا اور مرحو م کی روح کے ایصا ل ثو اب کے لئے فا تحہ خو انی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہا ر کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن تحریک انصا ف کے مر کز ی را ہنما وامیدوا ر قانو ن ساز اسمبلی حلقہ بر نا لہ ملک عبدا لمالک اعوان نے کہا ہے کہ رمضا ن کے بعد پو ری تیا ری کے ساتھ انتخا بی مید ان میں اتر یں گے کئی سا لو ں سے بر نا لہ کے عو ام کا استحصا ل کر نے وا لے آئند ہ الیکشن میں اپنی بد تر ین شکست کے آثار دیکھ کر بے بنیا د افو اہیں پھیلا نے میں مصروف ہیں عوام افو ہو ں پر کا ن نہ دھریں انشا اللہ حلقہ بر نا لہ کے عو ام کا استحصا ل کر نیوا لو ں کا بھر پو ر احتساب کر ینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر ملک عبدا لما لک نے صحا فیو ں کے سا تھ ٹیلی فو نک گفتگو کے دو را ن کیا انہو ں نے کہا کہ حلقہ بر نا لہ میںبہت ہو چکا اب ایسا نہیں ہو گا ہر منصو بے کا حساب لیا جا ئیگا کروڑو ں رو پے کی کر پشن ہضم نہیں کر نے دینگے بر نالہ میں ہر منصو بے پر کمیشن بٹو را گیا اور اب حکومت کے آخر ی سال میں عو ام کو ایک با ر پھر بے وقو ف بنا نے کے لئے سیا سی رشو ت کے طو ر پر لو ٹ ما ر کے پرو گرا م بن چکے ہیںانہو ں نے کہا کہ ہم انتخا بی میدا ن میں پو ری قوت کے ساتھ اتر یں گے اور اب عوام کو مز ید بے وقو ف بنا نے کی اجازت نہیں دی جا ئیگی عوام کے وسائل کو گھرکی لو نڈ ی سمجھ کر لو ٹنے نہیں دیا جائیگا انہو ں نے کہا کہ ہم بر نا لہ سے عو ام کا استحصا ل کرنیو الو ں کو یہ پیغا م دینا چا ہتے ہیںکہ وہ پروپیگنڈ ہ مہم چھو ڑ دیں اپنی بد تر ین شکست دیکھ کر چند عنا صر اوچھے ہتھکنڈو ںپر اتر آئے ہیںاور ہما رے خلاف افو اہیں پھیلا نے میں مصروف ہیںہم انہیں یہ باور کرا دینا چا ہتے ہیں کہ ہم نے آئند ہ انتخابات کی تیا ری مکمل کر لی ہے رمضا ن کے بعد حلقہ بر نا لہ کے اندر بھر پو ر قوت کے ساتھ انتخا بی مہم چلا ئینگے اور حلقہ بر نا لہ کے عو ام کے ساتھ ہو نیوالی زیا دتی کا حساب لینگے۔